Tag: Shah Abdul Latif Bhattai

  • عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کا آغاز سے آج ہوگا

    عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کا آغاز سے آج ہوگا

    مٹیاری: عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کا آغاز آج ہوگا ، عرس کے موقع پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی اطرح امسال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

    برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278 ویں عرس آج سے شروع ہورہا ہے ، اس موقع پر قائم مقام سجادہ نشین بھٹ شاھ میں درگاہ پرچادرچڑھائیں گے۔

    اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کل 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔

    خیال رہے معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ باقاعدہ تقاریب کا انعقاد 2019 تک کیا گیا، کرونا کی وجہ سے بعد میں عرس کو بہت مختصر کیا جاتا ہے

  • بھٹ‌شاہ،گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی سے مشتبہ شخص گرفتار

    بھٹ‌شاہ،گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی سے مشتبہ شخص گرفتار

    بھٹ شاہ: معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے قریب گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی میں مشتبہ شخص کی موجودگی کے بعد اُسے  پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عابدہ پروین شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے دوسرے روز کلام پیش کر کے گاڑی کی طرف واپس لوٹیں تو اُن کی گاڑی میں مشتبہ شخص موجود تھا، جس پر وہ گاڑی سے باہر نکل گئیں اور پولیس سے مدد طلب کی۔

    گلوکارہ کی جانب سے مدد طلب کرنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے اُن کی گاڑی میں موجود شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ نمائندہ  کے مطابق عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

    سانحہ شاہ نورانی کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد صوفی بزرگ کے عرس پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے تھے تاہم مشتبہ شخص اُن کی گاڑی تک پہنچنے میں نہ صرف کامیاب ہوا بلکہ اندر بھی بیٹھ گیا۔

    فنکاروں کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے باوجود حکومت کی جانب سے فنکاروں کو کوئی مناسب سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔۔