Tag: shah abdul latif bhitai

  • شاہ عبد اللطیف بھٹائی کاعرس آج سے شروع، سندھ میں عام تعطیل

    شاہ عبد اللطیف بھٹائی کاعرس آج سے شروع، سندھ میں عام تعطیل

    کراچی: عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا، سندھ حکومت نے آج سندھ بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.

       shah-post4

    تفصیلات کے مطابق عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے دو سو تہترویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج صبح سے شروع ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق منگل کی صبح صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ جام خان شورو درگاہ پر چادر چڑھائیں گے اور زرعی و ثقافتی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

    shah-post2

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میلے کے اختتام پر،دانشوروں، ادیبوں، شاعروں، فنکاروں اور دیگر شخصیات میں شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کریں گے، میلے کی تینوں رات کانفرنس حال میں سندھ کے نامور گلوکار شاہ عبداللطیف بھٹائی کا کلام پیش کریں گے۔

    shah-post1

    یہ پڑھیں: شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس: سندھ حکومت نے تعطیل کا اعلان کردیا

    shah-post3

    عرس کے موقع پر تین ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے آج سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

  • سندھ حکومت کا شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس پرعام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس پرعام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اورشاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پرسندھ حکومت نے صوبے بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 27 نومبربروزجمعہ حضرت عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق خود مختارکارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں اورسرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں ہرسال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔

    سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا یہ دوسواٹھترواں عرس ہے۔

    عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادرچڑھا کرکیاجائے گا، عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں جن کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔

  • کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دینگے، وزیراعلیٰ سندھ

    کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دینگے، وزیراعلیٰ سندھ

    بھٹ شاہ: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہ اہے کہ آئین کے تحت جو بھی جدو جہد کی جائے گی حکومت اس میں مداخلت نہیں کرے گی ۔

    بھٹ شاہ میں شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس پر میڈیا سے گفتگو میں قائم علی شاہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو تازہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اس پر افسوس ہے،صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر مرکزی حکومت اوروزارت داخلہ سے رابطے میں ہے ،وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شاہ بھٹائی کا پیغام دہشت گردی نہیں بلکہ امن وامان کیلئے تھا،شاہ بھٹائی نے کہ تھا کہ سندھ آباد رہے اوردنیا بھی آباد رہے۔

    عبد الطیف بھٹائی کے سالانہ عرس میں شرکت کےلئےملک بھر سے زائرین بھٹ شاہ پہنچے ہیں اور مزار پر پھول چڑھا رہے ہیں اور منت مانگ رہے ہیں۔عرس کے تیسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد کابھٹ شاہ میں ہے۔ تین روزہ تقریبات میں عالمی ادبی کانفرنس منعقد کی گئی ۔ محکمہ ثقافت کی جانب سے کلچرل ولیج بھی قائم کیاگیا۔جس میں مختلف اسٹالز پر ہالہ کے ہینڈی کرافٹ سمیت نت نئے ڈیزائن کے کپڑوں کی تیاری کی نمائش کی گئی ہے۔

  • شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس آج سے شروع ہو رہا ہے

    شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس آج سے شروع ہو رہا ہے

    بھٹ شاہ : شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس آج سے شروع ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے صوفی بزرگ کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔

    سرزمینِ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدلطیف بھٹائی کا دوسو اکہترواں عرس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، گزشتہ دو صدیوں سے ان کا کلام تمبورا پرپڑھنے کی روایت آج بھی رائج ہے

    برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہورہی ہیں۔ عظیم صوفی بزرگ نے ساری زندگی لوگوں کو انسانیت کا درس دیا، ان کی تصنیف شاہ جو رسالو کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔

    عرس کے موقع پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلافاروقی نے صوفی بزرگ کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی،شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس ہر سال چودہ صفر کو مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ میں منایا جاتا ہے،عرس کے دوران صوفی بزرگ کے مزار پر ادبی محافل، ملاکھڑا کے مقابلے، زرعی نمائش اور راگ رنگ کی محفل بھی سجائی جاتی ہے،جبکہ مزار پر شاہ صاحب کے فقیر آپ کا کلام سناتے ہیں اور دھمال بھی ڈالتے ہیں ۔