Tag: shah abdul latif bhittai

  • عظیم صوفی بزرگ  شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے 275ویں‌ عرس کی  تقریبات کا آغاز

    عظیم صوفی بزرگ شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے 275ویں‌ عرس کی تقریبات کا آغاز

    بھٹ شاہ : سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے دوسو پچھترویں عرس کا آغاز ہوگیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے افتتاح کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے تین روزہ عرس شروع ہو گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے درگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھاکر تقریبات کا آغاز کیا۔

    گورنرسندھ نے درگاہ کےاحاطےمیں شاہ جو راگ سنا اور خواتین میں کپڑےودیگرتحائف تقسیم کئے جبکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کےوالدکےمزار پر بھی حاضری دی۔

    اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا بھٹ شاہ کی دھرتی پیارمحبت کی ہے ، زرداری،مولاناکی حکمت عملی کامجھےپتہ نہیں، ان کے اجلاس سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے صوبائی حکومت کےساتھ ملکرسندھ میں تبدیلی کا آغاز کیا جائے، حکومت سندھ کے ساتھ ملکر چلنا چاہتے ہیں، مجھےنہیں لگتا اپوزیشن کے اجلاس سے کوئی تبدیلی ہوگی۔

    ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی مزار پر آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوک فنکار شاہ عبداللطیف کا کلام طنبورے پر پیش کررہے ہیں اور مزار کے احاطے میں لوگ دھمال بھی ڈال رہے ہیں۔

    عرس کے موقع پر زائرین کے تحفظ کے لئےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اورمختلف مقامات پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں

    عرس کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سےآج عام تعطیل ہے۔

    شاہ عبداللطیف بھٹائی

    شاہ عبداللطیف بھٹائی سندھی زبان کے عظیم صوفی شاعر 18نومبر1689میں مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں پیدا ہوئے، والد سید حبیب شاہ کا شمار برگزیدہ ہستیوں میں تھا، دینی تعلیم والد سے حاصل کی، اخوند نور محمد کی مشہور درسگاہ سے تعلیم حاصل کی۔

    آپ نے سندھی شاعری سے لوگوں کی اصلاح کی آپ کا کلام شاہ جو رسالو کے نام سے مشہور ہے، شاہ عبداللطیف بھٹائی کا انتقال 63 سال کی عمر میں بھٹ شاہ میں ہوا۔

    عظیم صوفی بزرگ نے ساری زندگی لوگوں کو انسانیت کا درس دیا، ان کی تصنیف شاہ جو رسالو کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔

  • عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 274 ویں عرس کا آغاز

    عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 274 ویں عرس کا آغاز

    حیدرآباد : عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے 274 ویں عرس کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوفی بزرگ شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 274ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، عرس کاافتتاح قائم مقام گورنراسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج ۔درانی نے چادرچڑھا کرکیا، آغاسراج درانی نے فاتحہ خوانی کی اور شاہ بھٹائی کا کلام سنا۔

    عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے 274 ویں عرس کے مو قع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، درگاہ کو پھولوں ، خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    روحانی رہبر کی حاضری دینے کے لیے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    ضلعی انتظامیہ اور مٹیاری پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، شاہ لطیف کے عقیدت مندوں کے لیے مفت طبی کیمپ، پانی کی سبیلیں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

    حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکی تین روزہ عرس تقریبات کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ اوقاف سید غلام شاہ جیلانی مزار پر چادر چڑھا کر اور فاتحہ خوانی کر کے کریں گے۔

    ایس ایس پی مٹیاری سید امداد علی شاہ کی ہدایات پر عرس کے دوران پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، تقریباً دو ہزار پولیس اہلکار، دس موبائلوں پر مشتمل 100 رینجرز اہلکاروں کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کے لیے پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو بھی مقرر کیا گیا ہے، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو ہائی الرٹ کرکے سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار مقرر کئے گئے، درگاہ سمیت مختلف مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جبکہ ڈرون کیمرے کے ذریعے میلے کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

    مختلف مقامات پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں،پولیس کے علاوہ کسی کو بھی ڈرون کیمرا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عرس مبارک کے تینوں دن ملاکھڑا اور محفل موسیقی بھی منعقد کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 272ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آ غاز

    صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 272ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آ غاز

    کراچی : بھٹ شاہ میں صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹا ئی کے دو سو بہترویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آ غاز ہوگیا ہے، ملک بھر سے زائرین کا آمد کاسلسہ جاری ہے۔

    شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کا افتتاح وزیراعلی سندھ کے خصوصی معاون برائے اوقاف عبدالقیوم سومرو نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا، صوبائی وزیرسیاحت اور ثقافت شرمیلہ فاروقی نے شاہ جو باغ میں لگائی گئی ثقافتی اور زرعی نمائش کا افتتاح کر دیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مزار کی عمارت اور انتظامات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، عرس کی سکیورٹی کیلئے بھٹ شاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے زائرین کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں وہاں پہنچ رہی ہے.

    دوسری جانب حضرت عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے آج سندھ بھر میں عام تعطیل ہے، سندھ حکومت کے تمام ادارے اور سرکاری و نجی اسکول بند ہے، سندھ میں ہر سال چودہ صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔