Tag: Shah latif police

  • پاکستان اور کراچی پولیس کیخلاف نفرت انگیز ویڈیو بنانے والے گرفتار ڈاکو افغانی نکلے

    پاکستان اور کراچی پولیس کیخلاف نفرت انگیز ویڈیو بنانے والے گرفتار ڈاکو افغانی نکلے

    کراچی پولیس کے لیے نفرت، پاکستان مخالف ٹک ٹاک اور کراچی میں ڈکیتی میں ملوث شاہ لطیف پولیس کے ہاتھوں گرفتار تینوں ڈاکو افغان باشندے نکلے۔

      ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ملزمان کے موبائل سے اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی پولیس کے لیے شدید نفرت رکھتے ہیں، ایک ویڈیو میں ملزمان نے ساتھی کو پولیس یونیفارم پہنا رکھی ہے پولیس اہلکار کو گولی مار کر بدترین تشدد بھی کیا جارہا ہے ویڈیو میں کراچی پولیس سے سخت نفرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    Shah Latif Police Ke Haatho Giraftar Teeno Daaku Afghan Shehri Nikle

     ویڈیو میں افغان ڈاکو قسمت خان پاکستان مخالف باتیں کررہا ہے تیسری ویڈیو میں ملزمان ہتھکڑی اور پستول لے کر ناچ رہے ہیں ایک ویڈیو میں قسمت خان کلاشنکوف کے ہمراہ ٹک ٹاک بنا رہا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے کہا کہ شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 22 میں ہوٹل سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں فضل، قسمت اور اعظم شامل ہیں، ملزمان نے حافظ سوئٹس پر 37 لاکھ کی ڈکیتی بھی کی تھی افغان ڈکیت ملیر ساوتھ اورایسٹ میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں۔

    کاشف عباسی نے کہا کہ ملزم اعظم 37 لاکھ ڈکیتی کیس میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

    Three Arrested for Robbery and Anti-Pakistan TikToks

  • روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل

    روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل

    کراچی : پنجاب سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل کردیا گیا، مقتول کی لاش نیشنل ہائی وے ملیرندی سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاءالدین سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان عمر مختار کو نامعلوم افراد  نے کراچی میں قتل کردیا، نوجوان کی لاش گزشتہ روز شاہ لطيف تھانے کی حدود سے ملی۔

    نوجوان کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ منڈی بہاءالدین کا نوجوان عمر مختار پہلے حیدرآباد پھر کراچی کپڑا خریدنے آیا تھا۔

    مقتول عمر مختار منڈی بہاءالدین کارہائشی ہے، مقدمے میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، والد کے مطابق بیٹا تعلیم مکمل کرنے کیلئے بیرون ملک جانے کی تیاری کررہا تھا، وہ کپڑے کا کام کرتا تھا، یہ کہہ کر گیا تھا حیدرآباد جارہا ہے پھرکراچی جائیگا۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ 2مارچ کو عمر نے کراچی پہنچ کر مجھے بتایا کہ خیریت سے پہنچ گیا ہے، ہم نے بیٹے کو کپڑاخریدنے کیلئے ایک لاکھ 10ہزار روپے ٹرانسفر کیے۔

    3مارچ کو تھانے سے پتا چلا کہ نیشنل ہائی وے ملیرندی سے اس کی لاش ملی ہے، مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ اوردیگرچیزیں ملی ہیں۔

    مقتول کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

  • جیل سے رہائی کے فوری بعد ملزم ڈکیتی مارتے پکڑا گیا

    جیل سے رہائی کے فوری بعد ملزم ڈکیتی مارتے پکڑا گیا

    کراچی : شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتیں کرچکا ہے۔

    کراچی : اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ملیر میں دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم مجیب کھوسہ شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ایک شہری پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پانچ روز قبل ملزم کی فائرنگ سے 55 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوا تھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم مجیب کھوسہ کے خلاف مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم 2 دسمبر کو ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

    ایس ایس پی ملیر نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ملزم مجیب نے رہائی کے فوری بعد دوبارہ ڈکیتی کی وارداتیں کرنا شروع کردی تھیں۔

  • شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار، بیکری میں  ایک ماہ میں دوسری ڈکیتی

    شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار، بیکری میں ایک ماہ میں دوسری ڈکیتی

    کراچی : شاہ لطیف میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ڈاکو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر بیکری میں ایک ماہ میں دوسری ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

    پولیس نے گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف پولیس پر فائرنگ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزم مے سو سےزائد ڈکیتی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
    دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر بیکری میں ایک ماہ میں دوسری ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو موٹرسائیکل پر پہنچے، ایک بیکری کے اندر داخل ہوا، ڈاکو اطمینان سے بیکری کے کیش کاؤنٹر سے رقم نکالتا رہا، واردات کے بعد دونوں ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح ہیں۔