Tag: shah mehmood

  • شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سائفر کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج ہے، قانون کے مطابق جسمانی ریمانڈ دینے کا اختیار خصوصی عدالت کو ہے، اور سرکاری چھٹی ہونے کے باعث ملزم کو ڈیوٹی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، بطور ڈیوٹی جج ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر ملزم کا میڈیکل کروائیں، اور 21 اگست کو ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کریں، تفتیشی افسر ملزم کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق استدعا خصوصی عدالت کے سامنے رکھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی جب پریس کانفرنس کر کے گھر پہنچے تو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے انھیں گرفتار کیا گیا اور انھیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا

    شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں 90 دن میں انتخابات اور مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • شاہ محمود کا نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام پر ردعمل

    شاہ محمود کا نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام پر ردعمل

    لاہور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ مہذب، پڑھے لکھے دکھائی دیے، وہ چھوٹے صوبے سے ہیں، مسائل بخوبی جانتے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ کے نام پر پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں کی گئی، پی ڈی ایم کی بڑی پارٹی کی خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی نہیں دی۔

    صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کی سمری پر دستخط کر دیے

    انہوں نے کہا کہ دبئی اور یہاں بھی نشستیں ہوئیں، ان کے پوائنٹ پر اوس پڑگئی ہے، نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن آئینی مدت میں کرائیں۔

    وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو انکو مبارکباد بھی دینگے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیلیے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیر اعظم ہوں گے۔

  • شاہ محمود، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانتی درخواستیں خارج

    شاہ محمود، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانتی درخواستیں خارج

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کیخلاف تھانہ ترنول کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیاضمانت خارج ہونے کے بعد اسد عمر اور شاہ محمود قریشی گاڑی میں بیٹھ کر کچہری سے واپس چلے گئے۔

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایک ہی گاڑی میں سیشن عدالت سے روانہ ہوئے، دوسری جانب سیشن عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما خان بہادر کو گرفتار کرلیا گیا،خان بہادر تھانہ ترنول مقدمے میں نامزد تھا۔

    قبل ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جج نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت کنفرمیشن کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم

    اسلام آباد : پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، بات چیت کا تیسرا مرحلہ منگل کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی نمائندگی اسحٰق ڈار، یوسف رضا گیلانی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور نوید قمر نے کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔

    منگل کو تقریباً فائنل مذاکرات ہوں گے۔ اسحاق ڈار

    مذاکرات کی نشست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ آج کی تمام بات چیت ہم اپنے قائدین کے ساتھ شیئر کریں گے، کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، مذاکرات کا تیسرا دور منگل کو11بجے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے پروپوزل آئے جو قائدین کے سامنے رکھے جائیں گے، منگل کو تقریباً فائنل راؤنڈ کے مذاکرات ہونگے۔

    مذاکرات میں مناسب پیشرفت ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری نیت ہے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مسئلے کا حل تلاش کریں،آج مذاکرات میں مناسب پیشرفت ہوئی ہے، لاہور جائیں گے اور چیئرمین عمران خان کو پیشرفت پراعتماد میں لیں گے، مذاکرات اور گرفتاریوں سے متعلق حکومتی کمیٹی کو کہا ہے کہ یہ کیا کررہے ہیں؟

    گرفتاریاں ہونگی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، فواد چوہدری

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کے معاملات مذاکرات کے عمل کو تباہ کردیں گے، حکومت کہتی ہے کہ ہم گرفتاریاں نہیں کررہے، گرفتاریاں کریں گے تو پھر ان مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، امید ہے کہ منگل کو معاملہ کسی طرف چلا جائے گا، ماحول بہتررکھیں تو یقیناً کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

    مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، کشور زہرہ 

    اس حوالے سے حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشورزہرہ نے کہا کہ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، مذاکرات میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوگی، حکومت،اپوزیشن دو قدم پیچھے ہٹیں گے تو درمیانی راستہ نکل آئے گا، آگے بجٹ اور معاشی چیلنجز بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا تاہم دونوں کمیٹیوں نے مذاکرات جاری رکھنے اور دوبارہ بیٹھنے پر اتفاق کیا تھا۔

  • جج صاحب سے درخواست کریں گے عمران خان کی حاضری قبول کی جائے، شاہ محمود

    لاہور : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان لاہور ہائی کورٹ کےاحاطےمیں موجود ہیں، جج صاحب سے درخواست کریں گے کہ عمران خان کی حاضری کو قبول کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احاطہ عدالت میں عوام کا بے پناہ رش ہے عمران خان اپنی گاڑی میں موجودہیں لیکن ان کو کمرہ عدالت لانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں کمرہ عدالت میں موجود ہوں، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جج صاحب کو بتادیں، جج جیسی تسلی کرنا چاہتے ہیں ہم تیارہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے مکمل یقین دہانی کے باوجود سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق عمران خان کی تھانہ سنگجانی مقدمے میں عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے لوگوں کو پیچھے ہٹانے اور راستہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے وھیل چیئربھی منگوالی گئی۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات : دروازہ کھولو اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں

    پنجاب ضمنی انتخابات : دروازہ کھولو اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں

    ملتان : پی پی217 میں ضمنی الیکشن کے دوران مبینہ طور پر دھاندلی کا اہم ثبوت سامنے آگیا، شاہ محمود قریشی نے ن لیگ پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام عائد کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وہاڑی روڈ پر قائم ایک فیکٹری میں پہنچے، شاہ محمود قریشی نے فیکٹری کے دروازہ کھولنے کیلئے دروازے پر دستک دی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کو فیکٹری ملازمین نے گھیر لیا، شاہ محمود قریشی کا دستک دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دروازہ کھولو اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ن لیگ ووٹوں کی خریدو فروخت کر رہی ہے، آر او کہاں ہے، کیا یہ اسے نظر نہیں آ رہا؟

    انہوں نے کہا کہ وہاڑی روڈ پر فیکٹری میں خواتین کو جمع کرکے ان کے شناختی کارڈ ضبط کئے گئے اور خواتین سے کہا گیا کہ ن لیگ کو ووٹ دے کر آئیں اور شناختی کارڈ واپس لے جائیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب میں اندر جانے لگا تو فیکٹری کا مالک وہاں سے روانہ ہوگیا، میں پہنچا تو فیکٹری کے دروازے بند کردیئے گئے۔

  • نئے لندن پلان کا آغاز پنجاب سے ہوگیا، شاہ محمود، شفقت محمود

    نئے لندن پلان کا آغاز پنجاب سے ہوگیا، شاہ محمود، شفقت محمود

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی اور شفقت محمود نے کہا ہے کہ یہ لوگ ماحول خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟ عثمان ڈار اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

    سیالکوٹ میں صبح سویرے جلسہ گاہ پر پولیس کے دھاوے اور کارکنان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے شدید درعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگرصوبوں میں ہمارے جلسے پرامن ہوئےہیں، پنجاب میں یہ ہمارا پہلا جلسہ نہیں، انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دی اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کو اوپر سے فون آتا ہے اور سب کچھ تبدیل ہوجاتا ہے، یہ لوگ ماحول خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟ انہوں نے ہمارے کارکنان کو کیوں گرفتار کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لندن کا نیا پلان ہے جس کا آغاز پنجاب سے ہوگیا ہے، سیالکوٹ میں ہم جلسہ کریں گے،رکاوٹ ڈالی گئی توانتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم شریف لوگ ہیں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا اور تشدد کرنا نہیں چاہتے جو ہمارا آئینی اور پرامن حق ہے ہم نے اس سے پیچھے نہیں ہٹنا، عثمان ڈار اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

    اس کے علاوہ تحریک انصاف کےرہنما شفقت محمود نے بھی اپنے بیان میں کارکنا ن کی گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی غنڈہ گردی سیالکوٹ جلسے کو نہیں روک سکتی، ہمارے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کوکہتا ہوں وقت تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی، پی ٹی آئی حکومتی غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج کرے گی، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی، عمران خان سیالکوٹ جلسہ گاہ پہنچیں گےاور خطاب بھی کریں گے۔

  • "عمران خان مقدمات سے ڈرنے اور گھبرانے والا نہیں”

    "عمران خان مقدمات سے ڈرنے اور گھبرانے والا نہیں”

    ملتان: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قیادت پر ایسے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں، مخالفین سن لیں! خان گھبرائے اور ڈرنے والا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام مسائل کا حل جلد نئےانتخابات میں ہے، لوگوں کےپاس جاناچاہیے، وہ فیصلہ کریں کس کا نقطہ نظر ٹھیک ہے؟، جلد انتخابات تو آپ کامطالبہ تھا اس کی ہم تائیدکر رہےہیں تو پھر کیوں کترارہےہیں؟۔

    میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےطریقہ کار کےمطابق استعفیٰ ہی نہیں دیا،آپ نے پھر نئے شخص کو اعتماد کا ووٹ لینےکی دعوت کیسےدیدی؟، جب آئین کو فالوہی نہیں کرینگےتو پیچیدگیاں رہیں گی، گورنرپنجاب نے صدر سمیت مختلف اداروں کو آگاہ کردیاہے، امیدہے کہ اعلیٰ عدلیہ خط کو دیکھ کر اپنا فیصلہ سنائےگی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے جانے کے بعد میڈیا پر خاصہ دباؤ ہے، ہماری خبر لکھنے،چھاپنے پربوجھ دکھائی دےرہاہے، چینلزایمانداری سے رپورٹ کریں توہمیں کوئی گلہ نہیں اور جن چینلز پر دباؤ ہے وہ آہستہ آہستہ اس دباؤ سےباہرآجائینگے۔

    پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کی آڑ میں درج مقدمات پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسےمقدمات قائم کئےجارہے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں، یہ حکومت کی گھبراہٹ اور ناکامی ہے، مقدمات ڈرانے،دھمکانےاور مرعوب کرنےکیلئےہیں، عمران خان ہرگز نہیں گھبرائے، وہ بڑےپراعتمادہیں۔

    سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن ہیں،اسکا سامنا کرنےکو تیارہیں، جتنے سوالات ہوئے،حساب مانگا گیا وہ ہم دےچکےہیں اسکروٹنی کمیٹی میں تمام ثبوت فراہم کرچکے ہیں، ہم نے پولیٹیکل فنڈریزنگ پاکستان میں متعارف کرائی، دیگر جماعتیں بھی بتائیں کہ کن ممالک سےکتنےفنڈزآئے؟

  • پی ٹی آئی نے ‘ ملتان جلسے’ کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے ‘ ملتان جلسے’ کا اعلان کردیا

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان دس مئی کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود ملتان پہنچے جہاں کارکنان نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا، شاہ محمود قریشی نے بابر چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے منتخب نمائندوں نے ضمیر فروشی نہیں کی، وہ عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہے، اخترملک،میاں طارق عبداللہ،حاجی سلیم یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے عوام کےووٹ کااحترام کیا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان دس مئی کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور کارکنان کا لہو گرمائیں گے، ملتان والوں تیار ہوجاؤ، ہمارا کپتان ملتان آرہا ہے۔

    مک مکاہوا،مجھےاندر کی کہانی معلوم ہے

    بابر چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہےتو اس کا استقبال ہوتاہے، تاریخ میں پہلی بارہےجو پارٹی رخصت ہوئی عوام اس کا پرتپاک استقبال کررہی ہے، یہ پریشان ہیں،جوڑ توڑ کرتےرہے، دس روز تک کابینہ نہیں بناسکے، مک مکاہوا، کابینہ بنی، مجھےاندر کی کہانی معلوم ہے۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے حکومت کو خبردار کیا کہ جتنی مرضی تاخیر کرلیں، جو مرضی جبر دکھالیں، عوام انہیں مسترد کرچکی، پاکستان کےعوام اس امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرچکی ہے،میں آج پوچھتا ہوں کہ آپ کو امپورٹڈ حکومت منظورہےیا نامنظورہے؟

    بےنظیر کا بیٹا نواز شریف سے10نشستوں کی خیرات مانگ رہاہے

    حکومت کی اتحادی جماعتوں کر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے تھے کہ پیٹ چاک کرکےقوم کی لوٹی ہوئی دولت حاصل کرینگے، یہ ایک دوسرے کو کوستے رہےپھر ایک رات ایک دوسرے کےساتھ بیٹھ گئے۔

    آج صورت حال یہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت حاصل کرتےکرتے اپنی صفوں میں شامل کرلیا اور بھٹوکانواسا، بےنظیر کابیٹا، نواز شریف سےدس نشستوں کی خیرات مانگ رہاہے۔

    عمران خان کونااہل کرنےکی ایک اور سازش کی جارہی ہے

    ملتان کے بابر چوک پر کارکنان سے خطاب میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے سازش کی گئی، اس ٹولے کو قوم پر مسلط کرنےکی سازش کی گئی، اسی طرح عمران خان کو نااہل کرنےکی ایک اور سازش گھڑی جارہی ہے، سازش ہے کہ عمران خان کو نااہل قراردے کرپابندی لگادی جائے۔

    اگلی باری پھر نیازی

    اپنے خطاب میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری آج مشکوک ہوگئی، الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کےخلاف مقدمہ سن رہا ہے، یہ عجلت میں ہے، پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی نے فیصلہ کیاہےالیکشن کمیشن کےدفاتر کےباہراحتجاج ہوگا۔

    ملتان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے غیور عوام نےدفاتر کےسامنے پرامن احتجاج ریکارڈکرواناہے، الیکشن جب بھی ہوں،عوام فیصلہ کرچکی ہے،اگلی باری پھرنیازی۔

  • ‏’اسی سال مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے’‏

    ‏’اسی سال مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے’‏

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام سے لاتعلق نہیں ہیں ان کی پریشانیوں کا احساس ہے، 2023سے پہلے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوروناکےباعث گزشتہ 2سال سےعالمی معیشت بحرانوں کی زدمیں ہے لیکن مشکلات عارضی ہیں۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات آتی رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوجاتی ہیں یہ مشکلات بھی عارضی ہیں، تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مہنگائی کا تدارک کرکے عوام کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کرپشن، اپنوں کونوازنےکیلئےقومی خزانہ بےدردی سےلوٹاگیا، بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولےگئے،ماضی کےحکمران دوران اقتدارملک میں بعد میں باہرچلےگئے۔

    ماضی میں قوم کےپیسوں سےعیاشی کی گئی مگراب ایسانہیں ہے، موجودہ حکومت قومی خزانے اور وسائل کوعوامی ترقی پرصرف کررہی  ہے، پہلی بارعوام کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی پرصرف ہورہاہے، لیکن وسائل کےمقابلےمیں مسائل زیادہ ہیں جوراتوں رات حل نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا احساس ہے، 2023سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں وطن کی مٹی سے پیار ہے اور ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، ہمیں یہیں رہنا ہے ہمارے نہ بیرون ملک فلیٹس ہیں نہ اکاؤنٹس، موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے کہ کسی قسم کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن سے متعلق وزیراعظم کی زیروٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔

    وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے ناکام رہے گی، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی نہ حکومت ختم ہوگی، پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پوری اتری ہے، ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے اور دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف ملک بھرمیں کامیابی حاصل کریگی۔