Tag: shah mehmood quraishi

  • سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے والوں کو قوم پر دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیں گے: شاہ محمود قریشی

    سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے والوں کو قوم پر دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیں گے: شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والوں کو دوبارہ قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، چوروں اور لٹیروں نے ملک کی معیشت تباہ کردی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرنا ہوگا، قوم کو چاہیے کہ اب وہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

    مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قوم نے پیپلز پارٹی کو 4 بار موقع دیا لیکن تبدیلی نہیں آئی، قوم نے 3 بار نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کیا اس کے باوجود تبدیلی نہیں آئی، پنجاب میں 4 بار ن لیگ کی حکومت رہی، لیکن حالات پہلے جیسے ہیں کوئی بہتری نہیں آئی۔

    موجودہ حکومت کے بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: شاہ محمود قریشی

    انہوں نے کہا کہ کسان بتائیں کیا وہ پہلے سے زیادہ خوشحال ہیں یا بدحال؟ کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، غربت اور بے روزگاری کی یہ انتہا ہے کہ پڑھا لکھا نوجوان ڈگری لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن اسے جاب نہیں مل رہی، دوسروں کو باربار موقع دیا میں کہتا ہوں ایک بار عمران خان کو موقع دیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا، بھتہ خوروں کا مقابلہ کریں گے، قوم کہے گی نہ تیری باری نہ میری باری اگلی عمران خان کی باری، اب وقت آگیا ہے ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا ہے، قوم نے طویل انتظار کر لیا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

    29 اپریل کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ ہوگیا اب انشا اللہ نیا پاکستان بنے گا، نئے پاکستان کے لئے مستقبل کا تعین کرنا ہے، عوام نے ساتھ دیا تو ملک سے چوروں اور لٹیروں کا خاتمہ کر دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • 29 اپریل کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

    29 اپریل کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

    اوکاڑہ: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 29 اپریل کا جلسہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، جلسے میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، لیگی حکومت نے پانچ سال میں جتنا قرضہ لیا 60 سال میں کسی حکومت نے نہیں لیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی پی کی سیاست نے سندھ کا برا حال کر دیا، آج صوبے میں غربت ہے لوگ بہتر روزگار سے محروم ہیں، پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے آئندہ الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا سندھ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں شریف کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، ملک کے باشعور عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے، ہماری قوم انتخابات میں مودی کے یار کو مسترد کر دے گی۔

    پی ٹی وی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا، اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہ محمود قریشی کا سندھ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    شاہ محمود قریشی کا سندھ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    گھوٹکی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روک سکو تو روک لو، آئندہ الیکشن میں سندھ سے لڑوں گا، عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا مقابلہ ہوگا جبکہ پی پی کا کوئی حصہ نہیں دیکھ رہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی میں غوثیہ جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کو سنوارنا ہے تو ذاتیات سے ہٹ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ذاتی عناد کو بالائے طاق رکھ کر صرف ملک کا سوچا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ جس طرح ملک کو چلایا جارہا ہے ایسے ملک نہیں چلتا کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا یہ حال کر دیا ہے کہ اب پاکستان کی دنیا میں قدر نہیں، یہاں ووٹ لینے والوں سے کھوٹ کیاجاتا ہے۔

    تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی، ہم ملک سے کرپٹ مافیا کا راج ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے، ملک کی کھوئی ہوئی ساخت دوبارہ بحال ہوگی۔

    29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا، اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

    کشمور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے متعلق کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں مظلوم اور محکوم صوبے کا ساتھ دیا، مخالفین کو تنقید کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے، سینیٹ چیئرمین کا منتخب ہونا بلوچستان کے لوگوں کا فیصلہ تھا، وہاں کے عوام کی خواہش تھی کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان کا ہو۔

    29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک نفیس خاتون ہیں، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے، جبکہ دوسری جانب نواز شریف نے عدالت سے وعدہ کیا ہے کہ کچھ دنوں میں وہ واپس آجائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ سے متعلق عباسی صاحب کو ایسابیان نہیں دینا چاہیےتھا، شاہ محمود قریشی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سینیٹ چیرمین سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم نے 2013 کے انتخابات سے بہت کچھ سیکھا ہے، چیئرمین سینیٹ سے متعلق عباسی صاحب کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، چیئرمین سینیٹ منتخب ہو کر آئےہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔