Tag: Shah Mehmood qurershi

  • پاک سعودی عرب کے تعلقات کا دیگر ممالک سے موازنہ کیا ہی نہیں جاسکتا، شاہ محمود قریشی

    پاک سعودی عرب کے تعلقات کا دیگر ممالک سے موازنہ کیا ہی نہیں جاسکتا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کا دیگر ممالک سے موازنہ کیا ہی نہیں جاسکتا، او آئی سی اجلاس بلانے کیلئے سعودی عرب اور یواےای کی حمایت اہم ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یواےای کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ فیصلے پربات چیت ہوئی، وزیراعظم نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے پرزوردیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات الگ ہی نوعیت کے ہیں، پاکستان،سعودی عرب تعلقات کا دیگرممالک سے موازنہ کیاہی نہیں جاسکتا۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں، او آئی سی اجلاس بلانے کیلئے سعودی عرب،یواےای کی حمایت اہم ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن میں او آئی سی کشمیر کانٹکٹ گروپ کا اجلاس ہوگا، پاکستان او آئی سی کے کردار کو نمایاں دیکھنا چاہتا ہے۔

    بھارت کے 5اگست کےا قدامات غیر قانونی ہیں، او آئی سی کے اجلاس میں یو اے ای اور سعودی عرب کا اہم کردار ہوگا، سعودی عرب، یو اےای مندوبین جنیوا میں پاکستان کی حمایت کریں گے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ کوئی حماقت کی تو پاکستان کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، یہ بات انہوں نے بحرین کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بحرین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، شاہ محمود قریشی نے بحرینی ہم منصب کو خطے کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں الیکشن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں سرحدوں پر خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، بھارت نے دوبارہ کوئی حماقت کی تو پاکستان کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے جنوبی ایشیا میں امن وامان پر قرارداد کی حمایت کرنے پر بحرین کا شکریہ ادا کیا، پاکستان نے مذکورہ قرارداد کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس میں پیش کی تھی۔

    اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے وزیر خارجہ کو افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمت اور  دہرے ٹیکس سے بچاؤ، ٹیکس چوری سے متعلقہ مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے جوائنٹ منسٹریل کمیشن کا دوسرا اجلاس اکتوبر2019کو مناما میں بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

  • مودی سرکار انتخابات سے قبل کشمیر میں کوئی واقعہ رونما کراسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

    مودی سرکار انتخابات سے قبل کشمیر میں کوئی واقعہ رونما کراسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار الیکشن سے پہلے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں کوئی واقعہ رونما کراسکتی ہے، اس کے عزائم سے دنیا کو آگاہ کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرخارجہ نے کہا کہ دو ایٹمی قوتیں لڑائی کا خطرہ مول نہیں لے سکتیں۔

    مودی سرکار نے اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے پلوامہ واقعہ رونما کیا، اس واقعے کے بعد بھارت کے بیانیے کی قلعی کھل گئی ہے، اس کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مودی سرکار الیکشن سے پہلےایک ٹائم فریم میں مس ایڈونچر کرسکتی ہے، ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں کوئی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

    پاکستان نے اپنی تشویش ،خدشات اور انٹیلی جنس رپورٹ شیئر کی ہے، اس حوالے سے اقدامات اٹھاتے ہوئے مودی سرکار کے عزائم سے عالمی برادری کو بھی آگاہ کررہے ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ26فروری کوبھارت نے جارحیت کی،عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع میں دو بھارتی جہاز مار گرائے۔

    مودی سرکار اپنے بیانات داخلی سیاست کو مدنظر رکھ کر دے رہی ہے، بھارت میں الیکشن اس کا داخلی معاملہ ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، محبوبہ مفتی کا بیان مودی سرکار کیخلاف واضح ثبوت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں ہے، وہ لندن میں کیا کررہے ہیں یہ بات بھی میرے علم میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے جہانگیر ترین اور شہبازشریف کی لندن میں ممکنہ ملاقات کا بھی علم نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ کسی سے بھی ڈیل اور ڈھیل کا کوئی ارادہ نہیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی

    اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی

    دوحہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوحہ میں مقیم پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں، عمران خان کے آنے سے گرین پاسپورٹ کا وقار بحال ہورہا ہے، قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوحہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو مشکل حالات میں پاکستان ملا ہے، ہم سب مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

    عمران خان کے آنے سے گرین پاسپورٹ کا وقار بحال ہورہا ہے، ماضی میں وزیراعظم بند کمرے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا کرتے تھے۔

    علاوہ ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطرمیں اے آروائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پاکستان سے دوگیس پاور پلانٹ خریدے گا۔

    اس کے علاوہ قطر کی جانب سے پاکستان میں دو پاور پلانٹ بھی لگائے جائیں گے اور قطر پی آئی اے کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم قطر حکام سے مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے: وزیرِ خارجہ

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ قطر نے پاکستان سے چاول کی خریداری پر پابندی اٹھالی ہے، قطر زرعی شعبے میں انفرا اسٹرکچرکیلئے سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

  • ہمارے مثبت پیغام کے باوجود بھارت بات چیت کے لیے تیار نہیں،  شاہ محمود قریشی

    ہمارے مثبت پیغام کے باوجود بھارت بات چیت کے لیے تیار نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے مثبت پیغام کے باوجود بھارتی حکومت بات چیت کے لیے تیار نہیں، افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن تمام ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور بارڈر کو کھول کر بھارت کو پیغام دے دیا ہے کہ ہم امن و استحکام چاہتے ہیں، کرتارپور بارڈر کا معاملہ ایک عرصے سے زیرغور تھا۔

    بھارت کو عوامی دباؤ پر کرتارپور بارڈر کے معاملے پر یہ سب کرنا پڑا۔ بھارتی حکومت الیکشن کی وجہ سے بات چیت کے لیے تیار نہیں، امید ہے انتخابات کے بعد نئی حکومت پاکستان سے مذاکرات کرے گی اور اپنی مقبوضہ کشمیر پالیسی پر نظرثانی کرے گی۔

    شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں خطاب میں کہنا تھا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں تو اس کا سیاسی حل تلاش کرنا پڑے گا، افغان مہاجرین کی تین دہائیوں سے میزبانی کررہے ہیں، افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن تمام تر ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

    درخواست کے باوجود افغانستان قید پاکستانیوں کی تفصیلات نہیں دےرہا اور نہ ہی افغانستان وہاں پر قید پاکستانیوں پر الزامات سے متعلق بھی سفارت خانے کو آگاہ نہیں کیا جارہا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں گذارش کی کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

    افغان عمل میں پاکستان اپنا حصہ تو ڈال رہا ہے مگرذمہ داری ہم پرنہیں ڈالی جاسکتی، مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ ہی یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان بھی متاثر ہوتا رہا ہے۔

  • قومی اسمبلی : اسرائیلی طیارے کی آمد اور سعودی پیکج پر وزیر خارجہ کی وضاحت

    قومی اسمبلی : اسرائیلی طیارے کی آمد اور سعودی پیکج پر وزیر خارجہ کی وضاحت

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی اسرائیلی طیارہ نہیں آیا، ایسی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی اسرائیلی طیارہ نہیں آیا۔

    طیارے کی پاکستان آمد کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اس کے باوجود اگر آپ اس کا ذکر کرنا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا لیکن اپوزیشن کے اطمینان کے لیے کہہ رہا ہوں کہ خبر میں کوئی حقیقت نہیں۔

    اپنے خطاب شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والے پیکیج پر شرائط کی باتیں کی گئی ہیں، اس لیے یہ واضح کرتا ہوں کہ ہم سعودی عرب کے کہنے پر کہیں پر کوئی فوج نہیں بھیج رہے اور نہ ہی سعودی عرب نے ایسی کوئی شرط رکھی کہ ہم یمن میں فوجی بھیجیں۔

    مزید پڑھیں: وزیر خارجہ نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہم مشرق وسطیٰ کے اختلافات میں کمی کیلیے کوئی مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں تو ضرور کرنا چاہیے۔