Tag: Shah Mehmood quresh

  • بلاول  کی سیاسی تربیت میں وقت لگے گا،شاہ محمود قریشی

    بلاول کی سیاسی تربیت میں وقت لگے گا،شاہ محمود قریشی

    نواب شاہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ اور سیاسی صورتحال سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ بلاول ملتان جاناچاہتےہیں توضرورجائیں ،یہ ان کاحق ہے، میں آج سانگھڑ اور میرپورخاص جاؤں گا، سندھ میں رابطہ مہم ہماراحق ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ رات کو بدین میں جلسہ ہوگا،کل عمر کوٹ، تھرپارکر جاؤں گا، کل رات میں نے ان کے والد کےحلقےنوابشاہ میں جلسہ کیا،عوام نے اپنا فیصلہ سنایا، اب سانگھڑ،میرپور،عمرکوٹ میں بھی ہمارا خیر مقدم دیکھ لینا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول میں ناپختگی ہے،سیاسی تربیت میں وقت لگے گا، بلاول بھٹو کی بچگانہ گفتگو کا ہمیں فائدہ ہو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ”جہانگیر ترین پہلے کہتے تھے عمران خان کے ساتھ ہوں مگر اب خاموش ہیں

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین  نے اپنے بیان میں کہا کہ کل چوہدری برادران نے وزیر اعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا، ہمارے حلیف ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم حلیف جماعت ہے، خالد مقبول اور ان کے رفقا باقاور لوگ ہیں، ایم کیوایم نےہر مشکل میں ہمارا ساتھ، ہم ان کاساتھ دیں گے، ہم آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے، ہمیں ملکر کراچی کی تقدیر بدلنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ایسا بلدیاتی قانون نفاذ کیا جس پر تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، پیپلزپارٹی نےکراچی کو برباد کر دیاہے،15سال میں کراچی کی کیاحالت کردی ؟انہوں نےسندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔

  • وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

    وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، امریکی دورے سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ساتھ امریکا جائیں گے۔

     امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری سے بھی ملاقات ہوگی، امریکا میں مقیم پاکستان کا بزنس کونسل بھی وزیراعظم سے ملے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی امریکا میں کاروباری افراد، آئی ایم ایف نمائندگان اور ورلڈ بینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایک نشست اسپیکرہاؤس کے ساتھ بھی ہوگی، امریکا کے ساتھ سمٹ لیول پر5سال بعد ایک نشست ہونے جارہی ہے، امریکا کے ساتھ 5سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورے پر امریکہ جائیں گے ، ذرائع

    افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات میں عدم تعاون پایا جاتا تھا، امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کا آغاز ہوا، اب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے۔

  • پاکستان کا افغان امن عمل میں مثبت اور مصالحانہ کردار جاری رکھنے کا عزم

    پاکستان کا افغان امن عمل میں مثبت اور مصالحانہ کردار جاری رکھنے کا عزم

    اسلام آباد:  پاکستان نے افغان امن عمل میں مثبت اور مصالحانہ کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے افغانستان نے ملاقات کی۔

    اس اہم ملاقات میں افغان امن عمل سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت سے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لئے افغان قیادت سے نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں، اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے افغانستان نے اس موقع پر افغان امن عمل، تعمیر نو سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    پاکستان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن کی کوششوں، تعمیر نو کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سےملاقات

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے افغان امن عمل میں مثبت اورمصالحانہ کردارجاری رکھنے کاعزم اعادہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ 27 جون 2019 کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور وزیر اعظم اورپاکستانی عوام کی طرف سے انھیں خوش آمدید کہا۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کےامور اور معیشت، مواصلات، عوامی سطح پر روابط بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہترویں اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں قیام امن اور امریکی ترجیحات پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کئی روز سے مصروف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں، بھارت کی آبی جارحیت اور طالبان کے حوالے سے اہم امور پرپاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

    افغانستان کے حوالے سے امریکی خواہشات بھی وزیر خارجہ کے اجلاس کے اہم نکات میں شامل ہوں گی۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے وزیرخاجہ کو ایل او سی پر بھارتی جارحیت ، کشمیر میں بھارتی مظالم اورمتنازع ڈیموں کی تعمیر کے معاملات بھر پور انداز میں اٹھانے چاہیئں۔

    خیال رہے بھارت کی جانب سے مذاکرات سے فرار اور پاکستان پر تازہ ترین الزمات کےبعد شاہ محمود قریشی کا خطاب زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی، ملاقات میں جنوبی ایشیائی خطےکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، پاکستان بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہے، بھارت بامعنی مذاکرات سے آنکھیں چرا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےاپنا کردارادا کرے‘ شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نےنیویارک میں وزرائےخارجہ کی طے شدہ ملاقات منسوخ کی،اقوام متحدہ کشمیر پر منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔

    شاہ محمود قریشی کی روسی وزیرخارجہ سرگی لاوروو سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیرخارجہ نےعلاقائی صورتحال پر روشنی ڈالی جبکہ روس کی جانب سے پاکستان کے توانائی شعبے میں تعاون کو سراہا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائجر کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر نائجر کے اصولی موقف کو سراہا۔

    نائجر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جائزجدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،  نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے منتظرہیں۔

  • موجودہ حکومت کے بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: شاہ محمود قریشی

    موجودہ حکومت کے بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جو بجٹ پیش کررہی ہے اس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج نئی نئی روایات ڈالی جارہی ہیں، منتخب وزیرمملکت رانافضل کو نطر انداز کردیا گیا.

    انھوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ حکومت کی رخصتی قریب ہے، حکومت ایک ماہ کی مہمان ہے اور پورے سال کا بجٹ پیش کررہی ہے.

    شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے ثابت کرسکتا ہوں بجٹ چار ماہ کے لئے بھی پیش کیاجاسکتاہے، بدقسمتی سے وزیر مملکت خزانہ کو نظرانداز کردیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی.

    ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، ایک ماہ کی مہمان حکومت سال کا بجٹ پیش نہیں کرسکتی، بجٹ کو این ای سی اجلاس میں تین صوبوں نے منظورنہیں کیا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تین صوبوں نے ایک سال کا بجٹ پیش کرنے پرواک آؤٹ کیا تھا، تین صوبے اس بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، تین صوبوں کو بجٹ کےمعاملے پر نظراندازکرنامناسب نہیں


    مسلم لیگ ن کی حکومت اپنا چھٹا اور آخری بجٹ آج پیش کرے گی


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • 29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

    29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ 15 اپریل کو بلخ شیر مزاری اور خسروبختیار سے ملاقات کریں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد جنوبی پنجاب صوبہ کے عہدے داروں‌ سے مل کر انھیں‌ مشترکہ جدوجہد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے.

    [bs-quote quote=”مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ پی ٹی آئی کی الیکشن مہم کا اغاز ہوگیا، جہاں‌ ہم اپنے مستقبل کالائحہ عمل بتائیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 45 دن کی مہمان حکومت 12 ماہ کا بجٹ نہیں دے سکتی، موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کیا تواس کی مخالفت کریں گے، موجودہ حکومت اپنے 5 بجٹ پیش کرچکی ہے، چھٹے بجٹ کا کوئی جواز نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے لئے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، البتہ علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مقرر کرنا ایک غلط فیصلہ تھا، جس کی ہم مخالفت کریں‌ گے.

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے، انھیں‌ سفارت کاری کا تجربہ نہیں، نیب میں بھی کیسزچل رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ کرنے جارہے ہیں، جس میں عوام کا جم غفیر ہوگا، وہ جلسہ ہماری الیکشن مہم کا اغاز ہوگیا، جہاں‌ ہم اپنے مستقبل کالائحہ عمل بتائیں گے.

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پہلی بارطاقتورکوعدالتی کٹہرے میں کھڑا کر کے احتساب لیا جا رہا ہے، تحریک انصاف احتساب کےعمل کوآگے بڑھانے کے لئے شانہ بشانہ ہے، آج وزیراعظم سےاپوزیشن لیڈرکی ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے واضح طور پر کہا فی الحال نگراں وزیر اعظم کے لیے ذہن میں کوئی نام نہیں.


    ن لیگ کا بحران شدت اختیار کرگیا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان مستعفی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔