Tag: shah mehmood qureshi arrest

  • شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری قانون کے غلط استعمال کا واضح ثبوت ہے۔

    اس حوالے سے جاری ترجمان پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سیاست میں مداخلت اور انسانی حقوق کیخلاف اقدام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت پی ڈی ایم حکومت کے نقش قدم پر فسطائیت کا ایجنڈا بڑھارہی ہے، سائفر تحقیقات کی آڑ میں شاہ محمود کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی ایف آئی اے کی جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کررہے تھے، اور وہ اس سلسلےمیں 24جولائی کو باضابطہ طور پر پیش بھی ہوئے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ پریس کانفرنس میں فسطائیت کو بےنقاب کیا تھا اور عام انتخابات میں تاخیر پر قانونی و سیاسی مزاحمت کا روڈ میپ سامنے رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری پی ٹی آئی قیادت کا فقدان پیدا کرنے کی کوشش ہے، خصوصی میکانزم کے تحت فیصلہ سازی کو معطل کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے منظورکردہ میکانزم کے تحت آگے بڑھے گی، شاہ محمود قریشی کی فوری رہائی کیلئے قانونی لائحہ عمل تیار کریں گے۔