Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • پاکستان کے سری لنکا سے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کے سری لنکا سے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ، شاہ محمود قریشی

    کولمبو : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، یہ ایک خود مختار ملک ہے جس کے ساتھ چاہے تعلقات استوار کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ دورہ سری لنکا  کے اختتام اور قطر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سری لنکا ایک خود مختار ملک ہے، کسی بھی ملک  کے ساتھ روابط سری لنکا کا اندرونی معاملہ ہے۔ جن ممالک کے ساتھ چاہے تعلقات استوار کرے یہ اس کا حق ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ہمارا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

    اس کے علاوہ پاک سری لنکا تجارت کے فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم مستقبل میں بھی آزادانہ تجارت کے معاہدے سے فائدہ اٹھائیں گے اور خدمات کے شعبے میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سری لنکا کے مراسم گہرے اور دیرینہ ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کی معاونت کرتے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف کاررروائی میں پاکستان نے سری لنکا کا بھرپور ساتھ دیا۔

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سری لنکا کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے قطر روانہ ہوگئے ہیں، شاہ محمود قریشی نے دورہ سری لنکا میں اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں سری لنکن قیادت سے تعلقات اور کثیرالجہتی اقتصادی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

    اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل قطر میں کوالالمپورسمٹ کی وزارتی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

  • پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، افغان مسئلے کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کی خواہش مثبت پیشرفت ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار مثبت پیشرفت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا اور طالبان مذاکرات کی بحالی کا دلی خیرمقدم کرتا ہے، فریقین کے درمیان مثبت بات چیت سے ہی افغانستان سمیت پورے خطے میں امن واستحکام آئے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن ومصالحت کیلئے معاونت جاری رکھے گا، مذاکرات میں شرکت پر فریقین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ کا افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ، طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز افغانستان کے غیراعلانیہ دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کررہے ہیں اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بھی کی جائے گی.

    انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، ان سے دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور تصویریں بھی بنوائیں، ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

  • شاہ محمود قریشی سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    شاہ محمود قریشی سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملائیشیا کی آواز بلند کرنا قابل تحسین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی و نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحییٰ وزارت خارجہ پہنچے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشین ایلچی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

    وزیر خارجہ نے ملائیشین نائب وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملائیشیا کی آواز بلند کرنا قابل تحسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید اور حمایت پر ملائیشیا کے ممنون ہیں۔

    ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو کوالالمپور کانفرنس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افریقہ کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کے بے شمار مواقع ہیں، ہمیں مل کر ان مواقعوں سے بھر پور استفادہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ افریقی ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، جلد ہی دونوں ممالک میں سفارتی اور سیاسی وفود کے تبادلے بڑھ جائیں گے۔

  • آرمی چیف کی توسیع اندرونی مسئلہ تھا، شادیانے ہندوستان میں بج رہے تھے، شاہ محمود

    آرمی چیف کی توسیع اندرونی مسئلہ تھا، شادیانے ہندوستان میں بج رہے تھے، شاہ محمود

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع معاملہ ہمارا اندرونی مسئلہ تھا لیکن اُس کے شادیانے ہندوستان میں بج رہے تھے، سیکیورٹی اداروں نے کبھی ہم پر اپنی رائے مسلط نہیں کی۔

    یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کو دیکھا جائے تو فوج کے سربراہ کا معاملہ عدالت میں ہونا بہتر نہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 چیف ایگزیکٹو کو آرمی چیف کی توسیع کا اختیار دیتا ہے، آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی کیونکہ آئین میں کچھ بھی مبہم نہیں، دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ عدالت کی جانب سے توسیع کا فیصلہ بر وقت آنا مناسب اقدام ہے کیونکہ پاکستان کو بے یقینی کی صورتحال میں رکھنا اِس کے مفاد میں نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا حکومت احترام کرتی ہے، اِس فیصلے پر کابینہ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، ہمارے اتحادیوں میں کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دیتا، وہ کل بھی ہمارے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہر صورت اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے، جمہوریت کے تسلسل اور ملک کے سیاسی استحکام میں اپوزیشن کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں، شاہ محمود قریشی

    اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ہے ملک کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، عالمی ادارے اقتصادی صورت حال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرمایہ کار کمپنیاں اب پاکستان کا رخ کررہی ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر پاکستان کے کردار کے معترف ہوگئے: شاہ محمود

    انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کا اشارہ ہے، سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہے، ہماری توجہ ترقی پر مرکوز ہے، منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سی پیک اتھارٹی قائم کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے مذاکرات ممکن ہی نہیں، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں امریکی صدر نے افغانستان سے غیرملکی مغویوں کی رہائی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی، امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

  • سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اتھارٹی قائم کردی ہے: وزیر خارجہ

    سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اتھارٹی قائم کردی ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ’سی پیک اتھارٹی‘ قائم کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین سے آئے وفد نے سفیر کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی راہداری اور ون بیلٹ ون روڈ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کامیابی کی عظیم مثال بن چکی ہے، باہمی قربت خطے کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبوں سے رکاوٹیں ختم ہوں گی، دونوں ممالک کے عوام قریب آئیں گے اور روابط کو فروغ ملے گا۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جلد خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے جا رہے ہیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ’سی پیک اتھارٹی‘ قائم کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی بہتری کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لیے مثال ہے، مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک آگے بڑھیں گے۔ پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبوں کی شراکت ضروری ہے۔

  • پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ

    پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جارہے ہیں ، پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے اور بھارت غیر آئینی اقدامات سے امن تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں "کافی ٹائم "کے عنوان سے عالمی میڈیا سے ملاقات کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ، جس میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے ، بھارت غیر آئینی اقدامات سے امن تہہ وبالاکرنے کے درپے ہے ، امریکی ٹام لنٹاس کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کردیا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے، انٹرنیٹ سروسز معطل ہے، عالمی میڈیا کو مقبوضہ وادی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، پاکستان نے کرتارپور راہداری کی صورت دنیا کو واضح پیغام دیا ، ہم مذہبی آزادی اور رواداری کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پاکستان قیام امن کے لیے مصالحتی کردار ادا کرتا رہے گا ، پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت خفت مٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا بھارت اس وقت مختلف قسم کی منصوبہ بندیاں کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، بھارت خفت مٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے”ٹام لنٹاس کمیشن” نے کشمیر پر ایک سماعت کی، سماعت میں عالمی تنظیموں کے مندوبین، ماہرین ، تجزیہ نگار موجود تھے ، سماعت میں واضح کہا گیا بھارت میں ہندونیشنلزم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

  • اگر برلن کی دیوار گرسکتی ہے تو کرتارپورراہداری بھی کھل سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

    اگر برلن کی دیوار گرسکتی ہے تو کرتارپورراہداری بھی کھل سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

    کرتارپور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج محبت کی راہداری کا افتتاح ہوا ہے، اگر برلن کی دیوار گرسکتی ہے تو کرتارپور راہداری بھی کھل سکتی ہے، کاش محبت کا پیغام کشمیر کی وادی تک پھیل جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا باباگرونانک کی550ویں جنم کی تقریبات پر خوش آمدید کہتا ہوں، آج کا دن تاریخی دن دکھائی دے رہاہے، آج محبت کی راہداری کا افتتاح ہوا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذہبی باہمی احترام کےرشتے کا دنیا عملی مظاہرہ دیکھ رہی ہے، دنیا بھر کے سکھ کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، جس کا سہرا وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا وزیراعظم عمران خان نے اللہ کی خوشنودی کے لئے یہ قدم اٹھایا، دنیا بھر کے سکھوں کے لئے کرتارپور صاحب کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، کینیڈا ،امریکا، برطانیہ آئے اور دیکھئے پاکستانیوں کی مہمان نوازی، سکھ یہاں آکردیکھیں پاکستانیوں کی وفاداری کاعملی مظاہرہ نظر آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابا گرونانک کا واضح پیغام تھا جو امن کا تھا، آج ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھنا ہے، خطے میں امن کو خطرہ ہے تو کون اس کا ذمہ دار ہے، برصغیر کو ہم محفوظ کیسے کرسکتے ہیں یہ بھی دیکھنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ باباگرو نانک کا پیغام محبت کا تھا اور انہوں نے محبت کے بیج بوئے، سوچنا ہوگا کہ برصغیر میں نفرت کے بیج کون بو رہا ہے، نفرت کے بیج بونے کا ذمہ دارکون ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا، باباگرونانک نے خدمت کو جذبے کو فوقیت دی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ باباگرونانک نے خدمت کو جذبے کو فوقیت دی، پوری قوم اور سکھ کمیونٹی اس فیصلے کو سراہتی ہے، صوفیا کا کلام محبت، اخوت اوربھائی چارے کا پیغام ہے، باہمی عزت و محبت کے رشتوں کو لیکر چلیں گے تو بہتری کے امکانات ہیں، کاش محبت کا پیغام کشمیر کی وادی تک پھیل جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ راہداری خیر سگالی کی راہداری ہے، پاکستان حکومت معاشی راہداری جسےہم سی پیک کہتے ہیں، پاکستان حکومت کی معاشی راہداری بھی ہے، جسے ہم سی پیک کہتے ہیں، دوسری یہ راہداری ہے جو خیرسگالی کے تحت کھولی گئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدی میں دیکھناہوگا کہ ایشیا کو حصہ ملتا ہے یا نہیں یہ ہمارے رویوں پر ہے، ایک سال پہلے ہم یہاں آئے تھے،آج جنگل میں منگل دکھائی دے رہا ہے، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دن رات ایک کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

    وزیر خارجہ نے کہا نوجوت سنگھ سدھو بھی دیکھ رہے ہیں،تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، جو وعدہ کیا وہ وفا کر کے دکھایا، مودی سے کہوں گاآپ کی حکومت نے 72سال پہلے بھی وعدہ کیا گیا تھا، عالمی قراردادیں آج بھی موجود ہیں،امن کاراستہ نکالیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےگرجاگھروں میں آزادی سے مذہبی تقریبات منائی جاتی ہیں، قائداعظم کا وژن ہے، جس پر پی ٹی آئی حکومت عمل پیرا ہے، کشمیریوں کیلئے جامع مسجد کھولی جائے تاکہ وہ نمازادا کرسکیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا اگر برلن کی دیوار گرسکتی ہے تو کرتارپورراہداری کھل سکتی ہے، لائن آف کنٹرول کی عارضی حدبندی بھی کھل سکتی ہے، پاکستانی قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میرے حیثیت صرف ایک وزیرخارجہ کی نہیں، میں وزیراعظم کی پارٹی کا وائس چیئرمین بھی ہوں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، نریندر مودی وزیراعظم عمران خان کو شکریہ ادا کرنے کاموقع دیں گے؟ کشمیر سے کرفیو اور پیلٹ گنز کے استعمال کو روک کر شکریہ ادا کرنے کا موقع دے سکتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آؤ مل کر سوچیں، غربت اور جہالت کے خلاف کس طرح لڑنا ہے، خطہ پولیو سمیت دیگر چیلنجز کا شکار ہے،آئیں مل کر اس سے لڑنے کا سوچتے ہیں۔

  • مودی بھی عمران خان کو شکریہ کا موقع دیں،  شاہ محمود قریشی

    مودی بھی عمران خان کو شکریہ کا موقع دیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نےمحبتوں کی راہداری کھولی ہے، کیا مودی کشمیر میں کرفیو ختم کرکے عمران خان کو شکریہ کاموقع دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے ار وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تاریخی دن ہے، پاکستان نےمحبتوں کی راہداری کھولی ہے، پوری دنیامیں سکھ کرتارپورراہداری کاجشن منارہے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےسےسکھوں کی خوشی پراوس آئی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے، انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کی تفصیلات دیکھ کر دفتر خارجہ رد عمل دے گا، بھارتی سپریم کورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا، بابری مسجد کے سانحے میں 2ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتارپورراہداری کے افتتاح کے روز فیصلے کا آنا سکھوں کے جذبات مجروح کرنا تھا، گاندھی ، نہرو کا ہندوستان دفن ہورہا ہے، مودی ، آر ایس ایس کا ہندوستان مسلط ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں : سکھوں کی خوشیوں کے رنگ میں آج بھنگ ڈالی گئی: شاہ محمود قریشی

    ان کا کہنا تھا کہ ہندو توا کے آگے بھارت کے اقلیتی گھٹنے ٹیک رہے ہیں، مودی سے سوال ہے کیا کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی ختم کرکے عمران خان کو شکریہ کاموقع دیں گے۔

    اس سے قبل بھی وزیرخارجہ نے کہا تھا بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آج کے دن کا انتخاب معنی خیز ہے، پاکستان نے محبتوں کی راہداری قائم کی لیکن مودی سرکار کی سیاست نفرت کی سیاست ہے، نفرت کے بیج بونا بہت خطرناک کھیل ہے، ذہن سے نکال دیں کہ پاکستان دباؤ میں آئے گا یا جھکے گا، ایسا بالکل نہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں، اور کھڑے رہیں گے۔

    خیال رہے بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔

  • پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

    کوالا لمپور : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے دوروں نے تعلقات کو مزید تقویت دی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشین نائب وزیر خارجہ احمد مرزوقی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو ان دنوں ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر کوالا لمپور میں ہیں، اس موقع پر ملائیشین نائب وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

    ملائشین نائب وزیرخارجہ مرزوقی یحییٰ نے شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے دوروں نے تعلقات کو مزید تقویت دی ہے، انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو بھارتی دھمکیاں بالائے طاق رکھ کر کشمیر پر اصولی مؤقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور ملائشیا میں تعلیم، آئی ٹی، صنعت اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر مسلم ممالک کو درپیش مسائل اور ان سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل کی ضرورت اور اسلامو فوبیا، مسلم اقلیتوں پر جبرو استبداد اور امہ کی صفوں میں اتحاد کے فقدان پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود نے پرتکلف عشائیے پر ملائیشین نائب وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔