Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں تہمینہ جنجوعہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تہمینہ جنجوعہ بااصول سیکریٹری خارجہ رہیں.

    وزیر خارجہ نے کہا کہ تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں اور ان کا کردار قابل تعریف ہے.

    خیال رہے کہ تہمینہ جنجوعہ کو فروری 2017 میں سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا تھا، وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون تھیں۔

    مزید پڑھیں: سی پیک سے خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے: تہمینہ جنجوعہ

    اس عہدے پر فائز ہونے سے قبل وہ اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر کام کر رہی تھیں، وہ اٹلی میں بطور پاکستانی سفیر کے فرائض انجام دیتی رہیں۔

    2011 میں اٹلی میں بطور سفیر تعیناتی سے قبل وہ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ بھی رہیں۔ ان کا شمار اپنے شعبے کے بااثر ترین خواتین اور بہتر منتظمین میں ہوتا تھا.

  • 23 مئی تک ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    23 مئی تک ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےبھارتی انتخابات کےنتائج 23 مئی تک سامنےآئیں گے، 23 مئی تک ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، ہم نےجو اقدامات کیے وہ اپنے طور پر کیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشاہدحسین سیدکی زیرصدارت قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ کے اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا یو اے ای میں سزا پوری کرنےوالےقیدیوں کی واپسی کیلئےکوشاں ہیں، سعودی عرب سے بات ہوچکی،2107قیدی رہاہوں گے، یواےای کےساتھ قیدیوں کی رہائی پربات جاری ہے، رمضان میں یواے ای کی جانب سےخوشخبری ملےگی۔

    قیدیوں کی رہائی ، رمضان میں یواے ای کی جانب سےخوشخبری ملےگی

    پلواما واقعے کے بعد وزارت خارجہ کے کردار پر وزیر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا پلوامہ واقعےکےدوران میں یواین سیکیورٹی کونسل اجلاس میں تھا، ہم نےسب سےپہلے پلوامہ واقعہ کی مذمت کی، بھارت نے10منٹ میں پاکستان پرالزام عائدکیا، دنیا کو بتایا بھارت نے بغیرتحقیق کے پاکستان پر الزام عائدکیا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا سرحدوں کی خلاف ورزی پرافریقی،یورپی سفیروں کوبریفنگ دی، یواین سیکرٹری جنرل کوبھارتی ردعمل پرخط بھی لکھا، دنیاکو بتایا بھارت معاملےکوغلط رنگ دے رہا ہے۔

    انھوں نے کہا بھارتی انتخابات کےنتائج 23 مئی تک سامنےآئیں گے، 23 مئی تک ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، ہم نےجو اقدامات کیے وہ اپنے طور پر کیے، ہم پربھارتی پائلٹ کورہاکرنےکےکاکوئی دباؤنہیں تھا۔

    عمران خان کےمودی کےماضی سے متعلق بیانات ریکارڈپرہیں

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کشمیرکاآزادتشخص،مودی کےبیان نےبھارتی مؤقف کمزورکیا، محبوبہ مفتی کاردعمل آپ سب کےسامنےہے، محبوبہ مفتی نےکہاہماری قسمت میں آزادی ہےتوہم تیار ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا وزیراعظم کی گفتگوکوسیاق وسباق سےہٹ کربیان کیاگیا، وزیراعظم کےمودی سےمتعلق مؤقف کومیں جانتاہوں، عمران خان کےمودی کےماضی سے متعلق بیانات ریکارڈپرہیں، مودی کےآرایس ایس سےتعلق سےمتعلق بیانات موجودہیں۔

    ہم نہ کسی کےیارہیں نہ مددگارہیں

    بھارت میں انتخابات کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا بھارتی انتخابات میں ہارجیت کافیصلہ بھارتی ووٹرزنےکرناہے، بھارتی میڈیاکچھ زیادہ ہی سنسنی خیزی سےکام لیتاہے، ہم نہ کسی کےیارہیں نہ مددگارہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

    شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون کیا، جس میں ایران میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا.

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے قدرتی آفت میں 70 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو سرگرمیوں میں ایرانی حکومت کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں،

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 2 سی ون30 طیارےریسکیوسامان لے کرایران روانہ ہو رہے ہیں، طیاروں سے بنیادی ضروری سامان متاثرین کو فراہم کیا جائے گا.

    اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا.

    مزید پڑھیں: ایران میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

    خیال رہے کہ ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی، 791 افراد زخمی، 4 لاکھ افراد بے گھر اور سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی.

    محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے مزید طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ڈیمز، دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

  • انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پلوامہ جیسی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

    انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پلوامہ جیسی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق  بھارت اپریل ہی کے مہینے میں پلوامہ جیسے  ایک نئے واقعے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ، ممکنہ ہدف مقبوضہ کشمیر ہوسکتا ہے، اس حوالے سے پاکستان پی فائیو ممالک کے سفیروں کو بحیثیت مبصر صورتحال کا جائزہ لینے کی دعوت دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے اپنے آبائی علاقے ملتان میں اتوار کے روز  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ  بھارت 16 سے 20 اپریل کے دوران پلوامہ کی طرز پر کوئی کارروائی کرکے  پاکستان پر سفارتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

    صحافیوں سے گفتگو کے آغاز پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  قومی سلامتی سےمتعلق موضوع پربات کرناچاہتاہوں،قومی سلامتی کامعاملہ بہت سنجیدہ ہے۔14فروری کوپلواماکاواقعہ رونماہوا،پلواماواقعےکےبعدبھارت کارویہ سب نےدیکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  بھارت نےپاکستان کوموردالزام ٹھہرانےکی کوشش کی،بھارت نےپاکستان پرانگلیاں اٹھائیں، الزامات کی بوچھاڑکی۔ اس کے برعکس پاکستان کارویہ سب کے سامنے ہے،بھارت کشیدگی بڑھاتارہااورپاکستان کم کرنےکےاقدامات کرتارہا۔ بھارت کی جانب سے جنگی کیفیت کو ہوا دی گئی اور پورےخطےکےامن واستحکام کومتاثر کیاگیا۔ پاکستان کو اس معاملےپرکل بھی تشویش تھی اور آج بھی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی 5ملکوں کےسفیروں کواسلام آبادطلب کرنےکافیصلہ کیا ہے ،پانچوں سفیروں کودعوت دی،اپنی تشویش سےآگاہ کیا ہے ۔ ہم چاہتےہیں کہ  عالمی برادری بھارت کےغیرذمہ دار رویےکانوٹس لے، اور بھارت کو تنبیہ کرےکہ وہ اس راستےپرنہ چلے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 26فروری کوبھارت نےپاکستان کے خلاف جارحیت کرتے ہوئے 1971کےبعد پہلی بارایل اوسی کوعبور کیا۔ بھارت کی اس  کارروائی پرذمےدارممالک یہ جانتے ہوئے بھی  خاموش رہے کہ بھارت کی یہ حرکت یو این چارٹرڈ کی خلاف ورزی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مستند انٹیلی جنس  اطلاعات  ہیں کہ بھارت ایک نیا منصوبہ تیارکررہاہے،بھارت کی جانب سےپلاننگ کی جارہی ہے،اطلاع کےمطابق16سے20اپریل تک بھارت کارروائی کرسکتاہے۔مقبوضہ کشمیرمیں پلواما جیساواقعہ رونماکیاجاسکتاہے،مقصدیہ ہوگاکہ پاکستان پرسفارتی دباؤ بڑھایاجائے۔بھارت کی جانب سےخطرناک کھیل کھیلاجارہاہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوانکشاف کرنےجارہاہوں اس کوماضی سےجوڑیں تواحساس ہوگاکہ مودی سرکارنےسیاسی مقاصد کیلئےالیکشن میں خطےکےامن کوداؤپرلگایا ہے اور بھارتی میڈیا نے  بھی اس چیز کو رپورٹ کیا۔حال ہی میں بھارتی کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کااجلاس ہوا جس  کی صدارت بھارتی وزیراعظم نےکی تھی۔اس اجلاس میں تینوں مسلح افواج کےافسران شریک  ہوئے۔ ان افسران کا کہنا تھاکہ وہ  پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے  تیارہیں،ان کےافسران کہتےہیں کہ  ہمیں سیاسی اجازت چاہیے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے بادل ابھی بھی پوری طرح چھٹےنہیں،مودی کہتےہیں میں نےتوفوج کو فری ہینڈدےرکھاہے۔ نریندر مودی کی یہ قابل تشویش اورقابل غوربات ہے،ایسی باتیں جنگ کی جانب دھکیلنےکےمترادف ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں شدت آئی ہے،پلوامہ واقعےکےبعدمقبوضہ کشمیرمیں جبراورتشدد بڑھ گیاہے اور اگر بھارت کےاس عمل کونظراندازکیاگیاتو جنوبی  ایشیاکااستحکام متاثرہوسکتاہے۔

    انہوں نے ایک با ر پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پہلےبھی اور آج بھی کشمیرکی سیاسی جدوجہدکوسراہتاہے ،پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوں کاساتھ دیتارہاہےاوردیتا رہےگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہکشمیرکےمعاملےپرپاکستان کےساتھ پرکسی کوحیرت نہیں ہونی چاہیے۔ دنیانےدیکھا ہے کہ بھارت کےپروپیگنڈےکی قلعی کھل گئی ہے،عالمی میڈیا نےبھارت کےپروپیگنڈےکوبےنقاب کیا ہے۔

  • بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے: وزیر خارجہ

    بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے، ہمارے سفارت کار اس کے سدباب کے لیے محدود وسائل کے باوجود پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر سیمینار منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نامساعد حالات کے باوجود کشمیری عوام جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکل زندگی بسر کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش ہے، مودی کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی قیادت کو تیار رہنا ہوگا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان ایک قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، آصف زرداری اور شہباز شریف سے فون پر مشاورت کی، چند روز قبل وزیر اعظم کے ساتھ بلوچستان گئے 2، 3 منصوبوں کا اعلان کیا۔ تعلیم کے منصوبے کا اعلان کیا، گوادر میں ایئرپورٹ کی بنیاد رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کو مشاورت کے لیے دعوت دی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادتوں سے رابطے کیے۔ سیاسی قیادت کا رویہ منفی نہیں تھا مگر ہچکچاہٹ تھی۔ سمجھ سکتا ہوں ہچکچاہٹ کیوں تھی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، نیشنل ایکشن پلان کا فوجی حصہ بہت کامیابی سے آگے بڑھا۔ سابق فاٹا میں امن بحال ہو چکا، لوگ واپس آباد ہو رہے ہیں۔ سابق حکومت کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان کا سیاسی حصہ آگے نہ بڑھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر روح کے مطابق عمل کرے گی، حکومت کو گرے لسٹ ورثے میں ملی ہے۔ بھارت پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ نیویارک میں طے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھارت نے منسوخ کیا، سفارتکار محدود وسائل کے پاکستان کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔ ’ماضی میں بلیک لسٹ کا تو کسی نے سوچا ہی نہیں کہ اگر ایسا ہوا تو اس کے معیشت پر کیا اثر ہوں گے‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو گزشتہ سال فنانشل ایکٹ ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس پر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت کرنے جیسے الزامات کا جائزہ لیتے ہوئے سدباب کے لیے اقدامات اٹھائے تھے۔

    بعد ازاں فروری میں فنانشل ایکٹ ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھا تھا جبکہ بھارت کی خواہش تھی کہ پاکستان کا نام اس بار بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے۔

    ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس رواں برس مئی میں ہوگا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

  • قریشی، پومپیو رابطہ: جنوبی ایشیا میں امن کے لئے کشیدگی کا خاتمہ ضروری قرار

    قریشی، پومپیو رابطہ: جنوبی ایشیا میں امن کے لئے کشیدگی کا خاتمہ ضروری قرار

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ہونے والے اس رابطے میں جنوبی ایشیامیں امن کے لئے کشیدگی کا خاتمہ ضروری قرار دیا گیا۔

    شاہ محمودقریشی نے وزیر خارجہ پومپیو کو نیشنل ایکشن پلان پرپاکستان کےاقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لئے پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے امریکا کا کردار قابل ستائش ہے، امریکا،پاک بھارت مذاکرات کے آغاز کے لئے کردار ادا کرے۔

    شاہ محمود قریشی نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی، کشیدگی کم کرنے کے لئے کاوش سے آگاہ کیا۔

    مزید پڑھیں: شاہ محمودقریشی اور جہانگیرترین کا تنازع: وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو بیان بازی سےروک دیا

    دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا، افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سےسہولت کاری پربھی گفتگو ہوئی۔ فریقین کا افغان امن عمل پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا تبادلہ کرنے پراتفاق ہوا۔

    شاہ محمود قریشی نے امریکی، پاکستانی قیادت کے روابط کے فروغ پرزور دیتے ہوئے انٹراا فغان مذاکرات کو مفاہمتی عمل کا اہم جزو ٹھہرایا۔

  • کرتارپورکوریڈورکا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پرہوگا، شاہ محمودقریشی

    کرتارپورکوریڈورکا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پرہوگا، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کےفروغ کیلئےکوشاں ہیں، کرتارپورکوریڈور کھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے، کرتارپور کوریڈور کا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کامثبت چہرہ اجاگرکرناہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کرتارپور کوریڈور کھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے، کرتارپور کوریڈور کا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پر ہوگا۔

    کرتارپورکوریڈورکھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان میں ٹورازم میں3 فیصداضافہ ہواہے، حکومت نےسیاحت کوفروغ دینےمیں اہم کردار ادا کیا، سیاحت کے فروخت سے معیشت کو استحکام اور زرمبادلہ آئے گا، ماضی کاجائزہ لیں پاکستان میں سیاحت پرتوجہ نہیں دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا سیاحت کا فروغ خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، مثبت پالیسیوں کے باعث سیاحت کے شعبے میں بہتری آرہی ہے،شاہ ماضی کا جائزہ لیں تو گزشتہ برسوں میں سیاحت پرتوجہ نہیں دی گئی۔

    وزیرخارجہ نے کہا ملکی سیاحت میں کمی سےمعیشت کونقصان پہنچا، سیاحت کی ترقی میں امن و سلامتی کا اہم کردار ہے، عالمی سیاحوں کیلئے ویزے کا حصول آسان، فیسوں میں کمی کی۔

    غیرملکی سیاحوں کیلئےیہاں آمدکاعمل آسان بنارہےہیں

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا 175ممالک کیلئےپاکستانی ویزہ آن لائن سروس شروع کی ہے، غیرملکی سیاحوں کیلئےیہاں آمدکاعمل آسان بنارہےہیں اور سیاحت کے فروغ کیلئےنئی ایوی ایشن پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر جہانگیر ترین پر تنقید

    شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر جہانگیر ترین پر تنقید

    لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین پر تنقید کی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انھوں نے گورنر پنجاب کو ملتان میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد دی.

    دوران پریس کانفرنس وزیر خارجہ نے کہا کہ جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے پھر تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر دیا، سیاسی مخالفین ایک دفعہ پھر اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے ہیں.

    مزید پڑھیں: بھارت کوپیغام ہے، ہماری نئی نسل کو مت چھیڑنا، شاہ محمود قریشی

    خیال رہے کہ جہانگیرترین نے ٹویٹرپراس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں‌ صرف عمران خان کو لیڈر مانتا ہوں اور ان کےسامنے جوابدہ ہوں، ہراتار چڑھاؤ میں عمران خان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا۔

    اس اہم معاملے میں‌ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا موقف بھی سامنے آیا ہے. فیصل واوڈا کے مطابق جہانگیر ترین سرکاری میٹنگزمیں کابینہ ارکان کی درخواست پربیٹھتے ہیں،سینئرکی حیثیت سے ان کی عزت کرتے ہیں.

    خیال رہے کہ الیکشن سے پہلے بھی شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں‌ اختلافات کی خبریں‌ سامنے آئی تھیں.

  • بھارت کوپیغام ہے،  ہماری نئی نسل کو مت چھیڑنا،   شاہ محمود قریشی

    بھارت کوپیغام ہے، ہماری نئی نسل کو مت چھیڑنا، شاہ محمود قریشی

    لاہور : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے پاکستان کامستقبل محفوظ ہے، دنیاایک بدلتاپاکستان دیکھ رہی ہے، بھارت کوپیغام ہےہم امن سے رہتے ہیں، ہماری نئی نسل کوچھیڑنامت، پورا ملک مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور یہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمدکیاجارہاہے، ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردی کےخلاف کامیابی حاصل کی، پاکستان میں آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں کی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا خوشی ہوئی آج بھی قوم میں موجودسپوت پونجی ملک پرصرف کرنےکوتیارہیں، مجھےیقین ہےپاکستان کامستقبل محفوظ ہے، دنیا دیکھ  رہی ہےبدلتا ہواپاکستان، کسی کوشک تھاتو بھارتی جارحیت کےجواب سےدنیاکوپیغام مل گیا، یہ پرانانہیں نیاپاکستان ہے۔

    بھارتی جارحیت کےجواب سےدنیاکوپیغام مل گیا، یہ پرانانہیں نیاپاکستان ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت کوپیغام ہےامن سےرہتےہیں لیکن ہماری نئی نسل کومت چھیڑنا، ملک میں بہت سےلوگ ہیں جنہوں نےمایوسی دیکھی ہے ، لوگوں نےامیرطبقہ دیکھاجویہاں دولت کماتااوربیرون ملک لےجاتاتھا۔

    ان کا کہنا تھا آج ملک کی اکثریت نوجوانوں کی ہے، مجھےیقین کامل ہے نوجوان وہ طبقہ ہیں جوپاکستان کوترقی پرلےجائیں گے، یقین ہےآپ پاکستان کو وہ  مقام دلائیں گےجس کاخواب اقبال نےدیکھاتھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں بڑاحصہ نوجوان طبقے کاہے

    وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کانوجوان طبقہ ووٹرنہ ہوتا تو آج میں اسٹیج پر نہ کھڑاہوتا، پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں بڑاحصہ نوجوان طبقے کاہے، ہماری کوشش اوردعاہےاللہ ہمیں نیک اراروں میں کامیابی دے، قوم بہت ٹیلنٹڈہے،ایسی قیادت چاہئےجودرست سمت پرگامزن کردے، اب نیاپاکستان بنانےکاوقت آگیاہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف بےمثال کامیابی حاصل کی، پورا ملک مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور یہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، ہم اپنے ملک کو دفاع بہتر انداز سے کرسکتے ہیں، ہم امن کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان سمجھتےہیں قانون کوآگےبڑھناچاہیے ، نیب ہمارےماتحت نہیں،مداخلت کرناہماراکام ہی نہیں بنتا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا پاکستان کوگرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش ہورہی ہے، عمران خان کی سنجیدگی کا پتہ چل جائے گا ، پچھلے سالوں میں کرپشن کس نےکی سب کوپتہ ہے ، ووٹرز کنفیوز ہوگئے ہیں ، ایسے سیاست کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پیپلز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پیپلز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    ملتان : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیلانی صاحب کے صاحبزادے پیپلز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی حکومت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پھسل جاتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کو کہوں گا کہ گیلانی صاحب کے صاحبزادوں کو قابو میں رکھیں کیونکہ اطلاع ملی ہے کہ گیلانی صاحب کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ سکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ن لیگ میں چلے جانا چاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پی، پنجاب اور بلوچستان سے مکمل طور پر فارغ ہوچکی ہے، پی پی صرف اندرون سندھ میں ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہوگی، سندھ کے لوگوں میں شعورآرہا ہے اب جلد تبدیلی بھی دیکھیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 218 ملتان کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ ناکام ثابت ہوا ہے، ملتان کی عوام نے کرپشن کو مسترد کردیا۔

    ملک واصف راں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج چوروں کی چوری پکڑی گئی ہے۔ ضمنی الیکشن میں واصف راں نے ساڑھے سات ہزار ووٹ کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی پی 218 کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ اور پی پی پہلی بار اکٹھے ہوئے لیکن انہیں شکست ہوئی، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔