Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • شاہ محمود قریشی نے کسی سے بھی مذاکرات کی تردید کردی

    شاہ محمود قریشی نے کسی سے بھی مذاکرات کی تردید کردی

    لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئروائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کسی سے بھی مذاکرات کی تردید کردی اور کہا یہ جوچاہتے تھے ہم نے وہ سب کر دکھایا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے غیریقینی کی صورتحال سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت عوام کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، الیکشن نہیں چاہتی۔

    شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ پہلے ہم نے استعفے پیش کیے تو انہوں نے کہا درست پیش نہیں کیے، اسپیکر نے کہا تھا کہ اجتماعی طور
    پر استعفے قبول نہیں کرسکتا، اسپیکر نے اب پی ٹی آئی کے 35 ارکان چن کران کے استعفے قبول کیے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فوری 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا، اس اقدام سے الیکشن کمیشن اور اسپیکر کا گٹھ جوڑ واضح ہو جاتا ہے، ہم قومی اسمبلی میں ڈمی قائد حزب اختلاف کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نے استعفے قبول کرنے ہیں تو باقی 70 ارکان کےبھی کریں، ہماراعدالت میں موقف تھا ہم استعفے دے رہے ہیں یہ قبول نہیں کررہے، اب حکومت کس طرح چن کر 35 ارکان کے استعفے قبول کرسکتی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا کہ 35 ارکان کے استعفے قبول کرکے دوہرا معیار اپنایا گیا، حکومتی اقدام سے ملک میں جمہوریت کا مذاق بنا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے، ہمارا موقف قوم کے سامنے ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے کہا ان کے نمبرز پورے نہیں، ہم نے 186 کر کے دکھائے، انہوں نے کہا کے پی اسمبلی تحلیل سے ہچکچا رہے ہیں، ہم نے تحلیل کرکے دکھائی۔

  • صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اٹل ہے، شاہ محمود قریشی

    صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اٹل ہے، شاہ محمود قریشی

    لاہور : وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اٹل ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان کی سوچ بڑی واضح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر سب سے مشاورت کی اور سب کو اعتماد میں لے لیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اب ہمیں عوام سے رجوع کرنا چاہیے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی حالات بہت بگڑ چکے ہیں، موجودہ اسمبلیاں اپنی وقعت اور عوام کا اعتماد مکمل طور پر کھوچکی ہیں کیونکہ پی ڈی ایم حکومت ڈلیورکرنے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کرنے کا فیصلہ اٹل ہے، تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک تقریباً دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، ہماری ایل سیز نہیں کھل رہی ہیں، تکنیکی طور پرڈیفالٹ کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ نئے انتخابات ہی اس بحران کا واحد حل ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو ہی نئے انتخابات منعقد ہوں گے، چیئرمین نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کی افغانستان کو نظر انداز کرنے پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے8ماہ سے افغانستان کو نظرانداز کیا ہوا ہے، وزیر خارجہ نے اب تک کابل کا دورہ تک نہیں کیا۔

    یہ بات انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے کی میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم حکومت آئی ہے اس نے افغانستان پر توجہ ہی کتنی دی ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ 8ماہ میں ہمارے وزیرخارجہ کو اتنی مہلت ہی نہیں ملی کہ افغانستان کا دورہ کرسکیں، افغانستان کے مسئلے پر پی ٹی آئی حکومت کی اپنی پالیسی تھی اور دنیا کو قائل کیا کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بطور وزیرخارجہ میں نے افغان پالیسی پر تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دی اور انہیں اعتماد میں لیا، میں رہنماؤں کو دفترخارجہ میں بلاکر افغان ایشو پر بریفنگ دیتا تھا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں 8 ماہ تک پنجاب حکومت کو گرانے اور ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت میں لگے رہے، اس وقت بھی ٹی وی چینلز پر سب سے اہم خبر مہنگائی اور معیشت نہیں بلکہ توشہ خانہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اب ہم معاشی صورتحال اور موجودہ حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر لے کر آرہے ہیں، کاروباری طبقہ اب سوچ رہا ہے ملک سے پیسہ باہر کیسے لے کر جائیں، موجودہ تمام بحرانوں کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایسی مضبوط حکومت آئے جو بڑے فیصلے کرسکے، پی ڈی ایم کی اس وقت اولین ترجیح یہ ہے ایم کیوایم کو کیسے راضی کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات کیسے روکے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کہ ماضی سے ہم سبق کیوں نہیں سیکھتے؟ ہمیں ہٹا کر ان ہی لوگوں کو لایا گیا جو گزشتہ 40سال سے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، کیا انہیں ماضی کے فیصلوں سے کچھ حاصل ہوا؟

    تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ اگر وہ ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ لائیں گے تو کتنے عرصے چلالیں گے، جس کی آئین میں بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

  • پی ڈی ایم اتحاد میں پھوٹ پڑنے والی ہے، شاہ محمود قریشی

    پی ڈی ایم اتحاد میں پھوٹ پڑنے والی ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان : سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو بکھیرنے کی خواہش کرنے والےخود بکھرجائیں گے،پی ڈی ایم  اتحاد کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک میں انتشارکی سیاست کررہی ہے، اس کا شیرازہ بکھرنے والا ہے، پی ڈی ایم اتحاد اختتامی منزل کی طرف گامزن ہے، حکمرانوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک اور قوم کی فکر نہیں، حکمران صرف اقتدارکو طول دینے کے چکروں میں ہیں، ہم نے دو سال تک کورونا کے سخت دیکھے پھر بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

    پی ٹی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ ان کے7ماہ میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، سرمایہ کاری رک گئی اورغیرملکی سرمایہ کار عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، انڈسٹریز بھی بتدریج بند ہورہی ہیں،

    انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت شدید معاشی بحران ہے، سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی بحران مزید بڑھ رہاہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے فوری انتخابات ناگزیر ہیں۔

    فوری اور شفاف انتخابات ہی ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرسکتے ہیں، عام انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی ملک کے لئے نقصان ہوگا۔

  • آئینی راستہ اپنا کر دوبارہ عوام میں جائیں گے، شاہ محمود قریشی

    آئینی راستہ اپنا کر دوبارہ عوام میں جائیں گے، شاہ محمود قریشی

    راولپنڈی : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کا راستہ اپنا کر دوبارہ عوام میں جائیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل کہہ رہے تھے کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ الیکشن ہی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت الیکشن کرانے کیلئے بالکل تیار نہیں، ان کی اپنی صفوں میں بھی اتحاد نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت بالکل بھی مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہے ہم نے بھرپور کوشش کی یہ لوگ مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں لیکن بات چیت کیلئے تیار نہیں ہوتے۔،

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ آئین و قانون کے دائرے میں کررہے ہیں، ہم نے کسی بھی مقام پر قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا رسک100فیصد تک چلا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین و قانون کا راستہ اپنا کر عوام میں جائیں گے، سمجھتے ہیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے پہلے ہی استعفے دے چکی ہے، اب صوبائی اسمبلیوں سے بھی الگ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے، ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔

  • حملے کے بعد کیا لائحہ عمل ہوگا ؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

    حملے کے بعد کیا لائحہ عمل ہوگا ؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

    ملتان : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، کارکنان پر امن رہیں۔

    حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر حملے کے واقعے کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بہادر، نڈراور دیندار انسان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان گھبرانے والے لیڈر نہیں، ہم چیئرمین پر حملے کی شدید مذمت اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، عمران خان پر حملے کی خبرسن کر پوری قوم میں پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اور بالخصوص پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست کروں گا کہ وہ جذبات پر قابو رکھیں اور پر امن رہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہیں، ہمیں برد باری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے، 6دن سے ہمارا لانگ مارچ پر امن چل رہا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل پر عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

  • شاہ محمود قریشی  لانگ مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

    شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

    گجرانوالہ  : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی حقیقی آزادی مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے۔

    وہ لانگ مارچ کے مرکزی کنٹینر پر سوار تھے کہ اوپر والے حصے کی جانب جاتے ہوئے اچانک ان کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا جس سے ان کے سر سے خون بہنے لگا۔

    ترجمان ریسکیو کے مطابق کنٹینر میں موجود ریسکیو عملے نے موقع پر ہی شاہ محمود قریشی کی مرہم پٹی کردی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، سر پر معمولی چوٹ آئی ہے، کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنا خطاب ختم کرکے میری خیریت بھی دریافت کی ہے۔

  • وارنٹ گرفتاری پر حیرانی ہوئی جلد حکمت عملی کا اعلان کریں گے، شاہ محمود

    وارنٹ گرفتاری پر حیرانی ہوئی جلد حکمت عملی کا اعلان کریں گے، شاہ محمود

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے توحیرانی ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیرانی ہورہی ہے کیونکہ میں عدالتی کارروائی میں شامل بھی رہا ہوں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے جواب میں واضح مؤقف بھی اپنایا تھا، انہوں نے روسٹرم پرجاکر اپنے بیان پر معذرت بھی کردی تھی، عمران خان نے عدالت جاکرجج صاحبہ سے بھی معذرت کرلی،

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیان پر معذرت کی، وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے تو حیرانی ہوئی، وکلاسے مشورہ کرکے جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

    مریم نواز نے تسلیم کرلیا کہ مراسلہ ایک حقیقت تھی، شاہ محمود قریشی

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنا شدید ردعمل دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مریم نواز کہتی تھیں کہ مراسلہ من گھڑت ہے، آج اپنے منہ سےاعتراف کررہی ہیں کہ یہ درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی ہم پر ہونی چاہیے یا ان کی غلط بیانی پر ہونی چاہیے، یہ مراسلہ ایک حقیقت تھی اور اس کو باقاعدہ تسلیم کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر نے سفارش کی کہ ڈی مارش ہونا چاہیے، نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے اس کی تصدیق کی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن میں ڈی مارش کیا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ22اپریل کو شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں مراسلہ زیر بحث آیا اور اس کو تسلیم کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کارروائی توان پرہونی چاہیے کہ وزیراعظم ہاؤس میں دستاویز محفوظ نہیں، حقائق سامنے آگئے ہیں، ہم تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ان کی ایک غلامانہ ذہنیت ہے۔

  • حکمرانوں کو معیشت کی تباہی کا ذرا احساس نہیں،  شاہ محمود قریشی

    حکمرانوں کو معیشت کی تباہی کا ذرا احساس نہیں، شاہ محمود قریشی

    لاہور : سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اپنی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں اور روپیہ گرتا چلاجارہا ہے جس سے معیشت گر رہی ہے۔،

    انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کے الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کیلئے آیا ہوں، گزشتہ ساڑھے 3سال پنجاب کی کارکردگی اورسندھ کا موازنہ کریں، اندازہ ہوجائے گا کہ پنجاب کی کارکردگی کتنی بہترتھی، میں سمجھتا ہوں کہ پنجاب حکومت میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے کہ موجودہ حکمران زبردستی اپنی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں اور معیشت گررہی ہے اور روپیہ بھی گرتا چلا جارہا ہے۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کیا موجودہ حکمرانوں کو اس بات کا ذرا بھی احساس ہے کہ روپے کی قدر مسلسل گرتی جارہی ہے، جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا ایجنڈا پاکستان نہیں بلکہ اپنا ذاتی مفاد ہے ان کا سب سے بڑا ایجنڈا نیب قوانین میں ترامیم کا تھا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ زرداری صاحب کے مشورے پر چلتے ہوئے ن لیگ پر یہ نوبت آئی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ہدایات دیں کہ کوئی افسر حکم عدولی نہیں کرسکتا، کوئی افسرحکم عدولی کرے گا تو توہین عدالت کی زد میں آئے گا۔

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں ان کے نمبر پورے ہیں تو آفرز کیوں کررہے ہیں، ایسے تو وہ اپنی ہی کہی بات کی نفی کررہےہیں۔

  • ہمیں خود مختار آزاد الیکشن کمیشن کب ملے گا، شاہ محمود قریشی

    ہمیں خود مختار آزاد الیکشن کمیشن کب ملے گا، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے ریاست وسائل فراہم کرتی ہے، الیکشن کمیشن کوآئینی تحفظ بھی دیا گیا کہ کوئی مداخلت نہیں کرسکتا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی اختیارات دیے ہوئے ہیں، قوم توقع کرتی ہے الیکشن کمیشن ٹیکس پیئر کے پیسے پرکارکردگی دکھائے۔

    انہوں نے کہا کہ اب کب تک پاکستان اس مرحلے سے دوچار رہے گا؟ ہمیں خودمختار آزاد الیکشن کمیشن کب ملے گا؟ جوڈیشل کمیشن قائم ہوا تو پی ٹی آئی نے پورا تعاون کیا۔

    جوڈیشل کمیشن بنا اس کی اصلاحات کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھے، الیکٹورل ریفارمز کی اصلاحات، شفافیت کیلئے ہم آج بیٹھنے کو تیار ہیں۔

    عوام کا اعتماد الیکشن کمیشن پر کم ہوتا جارہا ہے، کراچی میں ایک ضمنی الیکشن ہوا اسے بھی منیج نہیں کرسکے، تمام جماعتوں نےکراچی کےالیکشن کو مسترد کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے ساکھ کھودی تو آپ عام انتخابات دفن کردینگے، الیکشن کمیشن بہت بڑی آزمائش سے دوچار ہونے والا ہے، بڑی آزمائش پنجاب کے20ضمنی الیکشن ہیں۔

    پنجاب کے20الیکشنزمیں الیکشن کمیشن نےاپنی ساکھ کھودی قوم نتائج قبول نہیں کریگی، الیکشن کمیشن نے ذمہ دای پوری نہیں کی جمہوریت کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔