Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • وزیرخارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں‌ بہتری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط قرار دے دیا

    وزیرخارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں‌ بہتری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط قرار دے دیا

    اسلام آباد:‌ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے، ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پریس کلب میں کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے قومی اتفاق رائے موجود ہے، سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکر سب متفق ہیں اور رہیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں خطاب کی حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں، او آئی سی میں بھی کشمیر کے معاملے پرمؤثر نشست ہوئی، ترک، آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے مؤثرموقف پیش کیا، کشمیرپر پاکستان کے مؤقف میں کوئی ابہام یادوسری رائے نہیں.


    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب اور سیکیورٹی کونسل چپ ہے: وزیر خارجہ


    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تقسیم کے بنیادی اصول کے مطابق کشمیربھارت کا حصہ نہیں بنتا، طے ہوا تھا مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کا حصہ ہوں گے.

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپردو جنگیں ہوئیں، اس تحریک میں بہت لہو شامل ہو چکا، ہندوستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں والے تعلقات چاہتے ہیں. البتہ تعلقات میں بنیادی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کےبغیر تعلقات کشیدہ رہیں گے.

    اس موقع پر انھوں‌ نے مسئلہ کشمیر  اجاگر کرنے کے لئے نوابزادہ نصراللہ مرحوم اور قاضی حسین احمد مرحوم کے کردار کو سراہا.

  • مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب اور سیکیورٹی کونسل چپ ہے: وزیر خارجہ

    مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب اور سیکیورٹی کونسل چپ ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے۔ سیکیورٹی کونسل چپ سادھے ہوئے ہے۔ سیکیورٹی کونسل کو مسئلہ کشمیر کی قراردادوں پر عمل کا کہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 73 ویں عالمی دن پر وزارت خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر اور مندوبین شریک ہوئے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بہت سے شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ غربت کے خاتمے اور صحت میں کارکردگی پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمگیر مقاصد کا حصول یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے۔ سیکیورٹی کونسل چپ سادھے ہوئے ہے۔ سیکیورٹی کونسل کو مسئلہ کشمیر کی قراردادوں پر عمل کا کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرواؤں گا۔

  • پاکستان ایران دوستی مضبوط ہے، مشکلات پر مل کر قابو پائیں گے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان ایران دوستی مضبوط ہے، مشکلات پر مل کر قابو پائیں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دوستی کے روایتی رشتے میں منسلک ہیں، مشکلات پر مل کر قابو پائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی گارڈز کے لاپتہ ہونے کے واقعے کا ذکر کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واقعے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشنز ہاٹ لائن کے ذریعے مکمل رابطے میں ہیں لاپتہ ایرانی گارڈز کی بازیابی کیلئے فضائی اور زمینی سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات مشترکہ دشمن کی کارروائی ہے، مشترکہ دشمن پاکستان ایران قریبی دوستانہ تعلقات پر ناخوش ہے، پاکستان اس طرح کی مذموم کوششیں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

    دونوں ممالک امن اوردوستی کے روایتی رشتے میں منسلک ہیں، اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف مشکلات پر پاکستان کے ساتھ مل کر قابو پائیں گے، پاک ایران سرحد پر مل کر امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔

  • ہرمسلمان کواللہ کے گھرجانے کی جستجورہتی ہے

    ہرمسلمان کواللہ کے گھرجانے کی جستجورہتی ہے

    ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکرگزارہوں، مجھے ان کا گھراندر سے دیکھنے کی سعادت ملی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرس کے لیے اہتمام کرنے والوں کا مشکورہوں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں ایسا دروازہ کھل گیا جس کی تمنا تھی، اللہ تعالیٰ کا شکر گزارہوں، مجھے ان کا گھراندرسے دیکھنے کی سعادت ملی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ہرمسلمان کواللہ کے گھرجانے کی جستجورہتی ہے، مجھے تو اللہ کا گھر اندر سے دیکھنے کی سعادت ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرسال عرس کا اہتمام کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پاکستان کے مسائل سے نمٹنے اورحل کے لیے دعائیں کی۔

    میزبانی پر سعودی عرب کاشکریہ ادا کرتا ہوں‘ شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس موقع پر عمران خان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔

    وزیراعظم وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے تھے اور وہاں نوافل ادا کیے تھے جبکہ پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا مانگی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کے وفد میں مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد شامل تھے۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں قیام امن کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے: وزیر خارجہ

    شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں قیام امن کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں قیام امن کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے، ایس سی او ممبر ممالک کے لیے پاکستان میں باہمی فائدے کے مواقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کا 17 واں اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔

    وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کا تاجک حکومت کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، انہوں نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر تاجک حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایس سی او ایک اہم پلیٹ فارم ہے، یہ پلیٹ فارم خطے میں قیام امن کے لیے اہم ہے، ایس سی او ممبر ممالک کے لیے پاکستان میں باہمی فائدے کے مواقع ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا معاشی ایجنڈا پاکستانی عوام سمیت خطے کے لیے فائدہ مند ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے بڑے ثمرات حاصل ہوں گے۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے لیے اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کنٹیکٹ گروپ کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ پاکستان نے سیکریٹری جنرل ایس سی او کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رکن ممالک کے مابین تجارتی روابط پر پاکستان کردار ادا کر سکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مشترکہ مفادات پر مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

  • اپوزیشن شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دے رہی ہے: شاہ محمود قریشی

    اپوزیشن شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دے رہی ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام نہ ہمارا مقصد تھا اور  نہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار ا نھوں نے سینیٹ میں خطاب اور بعد ازاں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن اس گرفتاری کوسیاسی رنگ دے رہی ہے.

    وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کو ماضی میں بے دردی سےلوٹا گیا، اپوزیشن میں بات سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے.

    انھوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات2015 سے تعطل کا شکار ہیں، بھارت مذاکرات سے کترا رہا ہے، بھارت نے پاکستان سے بات کا اقرار کر کے انکارکیا ہے.


    مزید پڑھیں: آزاد عدلیہ اور ایک آزاد ادارے کے فیصلے کا احترام سب کو کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی


    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں الیکشن آرہے ہیں، اس لئےاقرارکر کے مذاکرات نہ کئے.

    وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی انتقام کوڈھال کے طورپراستعمال کیا گیا، ملک کوماضی میں بےدردی سےلوٹا گیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو آشیانہ اسکینڈل میں نیب نے گرفتار کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کیا ہے.

  • 8 اکتوبر کے المناک حادثے نے قوم کو یکجا کیا: وزیر خارجہ

    8 اکتوبر کے المناک حادثے نے قوم کو یکجا کیا: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے 8 اکتوبر کے المناک حادثے نے قوم کو یکجا کیا، افسوس ہے کہ حکومتوں نے متاثرین کی آباد کاری میں سرگرمی نہ دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلے کو 13 برس بیت گئے، اس قدرتی آفت کی تلخ یادیں آج بھی زندہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کا زلزلہ ایک غیر معمولی قدرتی آفت بن کر آیا، شمالی علاقہ جات خصوصاً آزاد کشمیر میں المناک مناظر دیکھنے میں آئے، ’ہم سے جدا ہونے والوں کی یادیں آج بھی ہمیں مغموم کرتی ہیں‘۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کے المناک حادثے نے قوم کو یکجا کیا، قوم تکالیف بھلا کر قدرتی آفت میں گھرے بھائیوں کی مدد کو نکلی۔ افسوس ہے کہ حکومتوں نے متاثرین کی آباد کاری میں سرگرمی نہ دکھائی۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے قوم کی قوت مدافعت بڑھانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ جنگلات کا تحفظ اور شجر کاری قدرتی آفات کے خلاف مدافعت کی کوشش ہے۔ حکومت قوم کو قدرتی آفات سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کو ترجیح دے گی۔

    خیال رہے کہ آج 8 اکتوبر 2005 کو آزاد کشمیر اورخیبر پختونخواہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 13 برس بیت گئے۔ اس اندوہناک سانحے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ قیامت صغریٰ میں بلند و بالا عمارتیں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

  • آزاد عدلیہ اور ایک آزاد ادارے کے فیصلے کا احترام سب کو کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

    آزاد عدلیہ اور ایک آزاد ادارے کے فیصلے کا احترام سب کو کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ اور ایک آزاد ادارے کے فیصلے کا احترام سب کو کرنا ہوگا، نیب خود مختار ادارہ ہے، شہباز شریف کو تحقیق کے بعد گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی عمل ہے، ان پر مقدمہ تحریکِ انصاف نے نہیں بنایا، شہباز شریف کو قانونی جنگ لڑنے کا پورا حق ہے۔

    [bs-quote quote=” افسوس ہے اس وقت مسلم امہ میں وہ اتفاق نہیں جو ہونا چاہیے: وزیرِ خارجہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شاہ محمود نے واضح کیا کہ وہ امداد کے لیے امریکا نہیں گئے، انھوں نے کہا ’میرے دورے کا مقصد پیسوں کا مطالبہ نہیں تھا، ہماری حکومت آنے سے پہلے دوسری قسط روکنے کا فیصلہ امریکا کر چکا تھا، اتحادی سپورٹ فنڈ امداد نہیں سپورٹ فنڈ ہے۔‘

    انھوں نے کہا افسوس ہے اس وقت مسلم امہ میں وہ اتفاق نہیں جو ہونا چاہیے، مسلم امہ بکھری ہوئی ہے، یہ جتنی تقسیم ہوگی اتنی ہماری آواز کم زور ہوگی، مسئلہ کشمیر اور گستاخانہ خاکوں پر مسلم امہ کو ایک ہونا چاہیے، یہ دونوں معاملے او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں اٹھائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا


    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھیں گے، امریکا میں افغان ایشوز سمیت تمام مسائل پر بات کی، مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد امریکی مؤقف میں تبدیلی آئی۔

    [bs-quote quote=”پاکستان کو افغان تناظر اور بھارتی چشمے سے دیکھنا مناسب نہیں: شاہ محمود” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، امریکا سے تعلقات پر جو تعطل تھا اسے آگے بڑھانے کے لیے بات ہوئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف ہونا چاہیے، امریکا گزشتہ 2 سال سے مسلسل نکتہ چینی کر رہا تھا، پاکستان کا مؤقف اچھے طریقے سے اقوام متحدہ میں پیش کیا۔

    انھوں نے کہا ’اقوامِ متحدہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، تقریر سراہنے پر پاکستانیوں کا مشکور ہوں، میری تقریر ایک جماعت اور حکومت کی نہیں پاکستانیوں کی آواز تھی، واضح کیا کہ پاکستان کو افغان تناظر اور بھارتی چشمے سے دیکھنا مناسب نہیں۔‘

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھیں گے، امریکا میں افغان ایشوز سمیت تمام مسائل پر بات کی، مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد امریکی مؤقف میں تبدیلی آئی۔

  • افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، شاہ محمود

    افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، شاہ محمود

    واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں یونائیٹڈ انسٹیٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ باہمی تعلقات اور دوطرفہ رابطوں سے دونوں ملکوں کا فائدہ ہوا، ہمارا مشترکہ مفاد امن کا حصول ہے۔

    دونوں ملکوں کو مثبت پہلوؤں کی طرف بھی دیکھنا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت زیادہ قربانیاں دیں، امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں ،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کا پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں کیوں کہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں منشیات کی پیداوار کی شرح87فیصد ہے جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں، پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی تعداد27لاکھ کے قریب ہے۔

    پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، مشرقی سرحد پراشتعال انگیزی کے باوجود مغربی سرحد پر دو لاکھ فوج ہے، نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، دہشت گردی کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئےپرعزم ہیں۔

  • شاہ محمود کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات: تعلقات از سرِ نو استوار کرنے پر گفتگو

    شاہ محمود کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات: تعلقات از سرِ نو استوار کرنے پر گفتگو

    واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو از سرِ نو استوار کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں شاہ محمود قریشی اور ان کے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والی ترقی خود دیکھی: امریکی سینیٹر” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    امریکی وزیرِ خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو دورے کی دعوت دی تھی، امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی ستمبر کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

     

    قبل ازیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن اور امریکی سینیٹر کوری بوکر سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم سے ملاقات

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر لینڈ سے گراہم سے بھی واشنگٹن میں ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتِ حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی سینیٹر نے اس موقع پر کہا کہ میں جب پچھلی بار پاکستان دورے پر گیا تھا تو خود قبائلی علاقوں میں ترقی کا مشاہدہ کیا، جلد ایک وفد کے ہم راہ پاکستان کا دورہ کروں گا۔


    اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی: شاہ محمود قریشی


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قومی زبان میں‌ خطاب کیا تھا۔ انھوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے متنازع خاکوں کا مسئلہ اٹھایا۔ وزیرِ خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ایک مختصر ملاقات کی۔