Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • ملتان والوں کی محبت نے مجھے خرید لیا،  شاہ محمود قریشی

    ملتان والوں کی محبت نے مجھے خرید لیا، شاہ محمود قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے وزارت نہیں چاہیے، عمران سے اپنے خطے کے لیے حق مانگتا ہوں۔

    قاسم باغ گراؤنڈ ملتان میں جلسہ سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب ملتان اٹھتاہےتوتبدیلی ممکن ہوجاتی ہے، آج کی شام ملتان والوں کے نام کرتا ہوں، عمران خان پر اعتماد کرنیوالوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملتان والوں کی محبت نے مجھے خرید لیا، آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہئے۔

    شاہ محمود قریشی نے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان والوں کو شہباز شریف کی جنگلا بس نہیں چاہیے، زرداری نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا۔ مسلم لیگ ن نے ترقیاتی منصوبوں میں ملتان کو نظر انداز کیا، پی پی نے ملتان کیلئے ترقی فنڈ پر کمیشن ایجنٹ بٹھادیئے، زرداری نے جھوٹ بولا، نواز اور شہباز شریف نے خطے کو ملتان اور بہاولپور میں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

  • پی پی کی قیادت نفسیاتی دباوٗ کا شکارہے، شاہ محمود قریشی

    پی پی کی قیادت نفسیاتی دباوٗ کا شکارہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف کے نائب صدرشاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ  ماضی میں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن  دھوکے کئے،ملتان کے جلسہ میں اہم اعلان ہوگا۔

    دربار شاہ رکن عالم پرنمازِعید کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان مین ہونے والا جلسہ جنوبی پنجاب کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔

    بلاول بھٹو کی عید کی صبح کی جانے والی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی گھبراہٹ اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے اور اس کی وجہ عمران خان کی پیدا کی ہوئی تبدیلی کی لہر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں زرداری کی جماعت ہے۔ ایک اورسوال کے جواب میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف اورعوامی تحریک ملتان کے جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے مشاورت کریں گے۔

  • تحریکِ انصاف بلدیاتی انتخابات کرانے کوتیار ہے،قریشی

    تحریکِ انصاف بلدیاتی انتخابات کرانے کوتیار ہے،قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک ِ انصاف نے پارٹی صدر کاعہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخاب کرانے کے لئے تیارہے۔

    پاکستان تحریک ِ انصاف کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اب جنوبی پنجاب اورسندھ میں اپنی جڑیں مضبوط کرے گی اور آئندہ الیکشن میں یہ دونوں خطے بھی فتح کر کے دکھائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس کا دل چاہے’گو عمران گو‘کا نعرہ لگائے ہمیں اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کیونکہ عوام حقیقت جانتی ہے۔

    بلدیاتی انتخابات کے ھوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کو بلدیاتی انتخابات کرانے پرتیارہے لیکن شرط یہ ہے کہ انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں۔

  • کچھ قوتیں نظام کو تلپٹ اور خانہ جنگی چاہتی تھی، جاوید ہاشمی

    کچھ قوتیں نظام کو تلپٹ اور خانہ جنگی چاہتی تھی، جاوید ہاشمی

    ملتان: جاوید ہاشمی نے کہا کہ کچھ قوتیں پورے نظام کو تلپٹ کرنا چاہتی تھی اور اس کے بعد جو نظام آتا اس میں عمران خان کی کوئی جگہ نہ ہوتی۔

    ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے دعوی کیا کہ اُنہوں پی ٹی آئی کو بچایا ہے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر عمران خان اور اور طاہر القادری کچھ کرتے ہیں تو ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، موجودہ حکومت نے برداشت کا مظاہرہ کیا نہ ہی لاٹھی چلائی اور نہ گولی، دھرنا دینے والی دونوں جماعتوں سے درخواست ہے کہ ملک کی خاطر دھرنے ختم کر دیں۔

    اُن کامزید کہنا تھا کہ دھرنا جب لاہور سے چلا تھاکہ تو منزل کا تعین کہیں اور سے ہو رہا تھا، دھرنوں کا مقصد پورے نظام کو درہم برہم کرنا تھا، منصوبہ تھا کہ 10 بندے مروائیں گے اور حکومت چلی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو جانچنے میں غلطی کی، عمران خان اب کبھی استعفے کا نام نہیں لیں گے، عمران نے جن افراد کو انتخابات میں امیدوار بنایا وہ لوگوں سے پیسا بٹورنے والے تھے۔،

  • تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد حکومت گرانا نہیں،شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد حکومت گرانا نہیں،شاہ محمود قریشی

    لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے، انصاف کا حصول چاہتے ہیں۔،

    لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابات متنازعہ تھے، ان کاکہناتھاکہ اگرنواز شریف چیف ایگزیکٹیو رہے تو وہ عدالتی کمیشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے پیش گوئی کی کہ اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں بلاول بھٹو نوازشریف کو ہری جھنڈی دکھا دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ وہ قانون کااحترام کرتے ہیں اورہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے۔

  • شاہ محمود قریشی نے جاوید ہاشمی کے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

    شاہ محمود قریشی نے جاوید ہاشمی کے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

    ملتان: پی ٹی آئی کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے اُن کی جی چاہتا ہے کہ وہ جاوید ہاشمی کے پاس جائیں اور کہیں ہمیں چھوڑ کرنہ جائیں، اُنہوں نے جاوید ہاشمی کے مناظرے کا چیلنج قبول کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کہا ہے کہ پی ٹی آئی آگ اور خون کی لڑائی لڑ رہی ہے ، شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا جی چاہتا ہے کہ جاوید ہاشمی کے پا س جائیں اور اُن سے کہوں کے ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں، اُنہوں نے جاویدہاشمی کے مناظرے کا چیلنج بھی قبول کرنے کا اعلان کیا ۔

    شاہ محمود مناظرہ چند رو ز قبل جاوید ہاشمی نے شاہ محمود قریشی کو ان الفاظ میں مناظرے کا چیلنج دیا تھا ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جاوید ہاشمی گواہ ہیں کہ ہمارے درمیان چار اصول طے پائے تھے پہلا اصول یہ کہ جدودجہد ضروری ہوگی،دوسرا،آئین کے دائرے میں ہوگی،تیسرا،عدم تشددکی ہوگی، اور چوتھااصول یہ کہ فوج نے ملک میں مارشل لاء لگانے کی کوشش ہوئی تومذمت بھی کرینگے اور مخالفت بھی۔

  • اسلام آباد الیکٹرک کاعمران خان کو بجلی کاٹنےکا نوٹس

    اسلام آباد الیکٹرک کاعمران خان کو بجلی کاٹنےکا نوٹس

    اسلام آباد: آئیسکو نے عمران خان کو بجلی کاٹنے کا نوٹس بھیج دیا ہے، نوٹس میں سات دن میں بجلی کا بل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی منقطع کرنے کا یہ نوٹس الیکٹرک سٹی ایکٹ 1910ءکے تحت بھیجا گیا ہے جس میں عمران خان کو 7 روز میں بنی گالا کے تمام بقایاجات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق شاہ محمود قریشی کے استعمال میں بجلی کے آٹھ میٹرز ہیں ، میپکو ذرائع نےشاہ محمود قریشی کو بجلی کے آٹھ میٹرز کو ایک میٹر پر منتقل کرانے کیلئےپندرہ دن کا وقت دے دیا ہے، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آٹھ میٹروں کی جگہ ایک میٹر نہ لگایا گیا تو شاہ محمود قریشی کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

  • لاہور کےعوام نےعمران خان کی تحریک کی تائیدکردی، شاہ محمود قریشی

    لاہور کےعوام نےعمران خان کی تحریک کی تائیدکردی، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے لاہور کے جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ ن لیگ کو لاہور سے ملنے والا مینڈیٹ جعلی ہے ۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور کےعوام نےعمران خان کی تحریک کی تائیدکردی عمران خان 10 اکتوبرکوملتان میں جلسہ کریں گے اہلیان ملتان ثابت کریں گےکہ وہ سیاسی شعوررکھتےہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی ہیں،اگر کسی کو دھرنا ناکام دکھائی دیتا ہے تو اسے سیاست کی الف، ب کا پتا نہیں ہے۔

  • ہماری رخصتی سے قبل حکمرانوں کی رخصتی کا طبل بجے گا، شاہ محمود قریشی

    ہماری رخصتی سے قبل حکمرانوں کی رخصتی کا طبل بجے گا، شاہ محمود قریشی

    لاہور: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا الوداع، الوداع نواز شریف الوداع، نواز لیگ اور پیپلزپارٹی نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، قوم بیوپاریوں اور مک مکا کرنیوالی جماعتوں کو مسترد کردیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شریف برادران لاہور والوں کی آنیاں ویکھو اور کل تاڈی جانیاں ویکھو، چالیس سالوں سے مک مکا کے ذریعے دو جماعتوں نے باریاں لی ہوئی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز لیگ، پیپلزپارٹی نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، اگر پی پی اور نواز لیگ کو مسترد کرتے ہو تو نیا پاکستان بنانے نکلو، خان صاحب عوام نے فيصلہ دے ديا ہے، اپنی رخصتی سے قبل حکمرانوں کی رخصتی کا طبل بجے گا۔

  • سیہون سے سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے،شاہ محمود قریشی

    سیہون سے سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے،شاہ محمود قریشی

    کراچی : تحریکِ انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمد قریشی نے اندرون سندھ میں تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    مخدوم شاہ محمد قریشی نے سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مریدوں سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ کل سیہون پہنچ کر لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمنٹ میں مک مکا ہوچکا ہے، کل لعل شہباز قلندر کے مزار پرحاضری دیکر سندھ میں داخلے کی اجازت لوں گا، این اے149پردھاندلی ہورہی ہے، پی پی امیدوار کو دستبردار کرایا جارہا ہے۔

     شاہ محمد قریشی  نے کہا ہے کہ سندھ میں جلسوں کا آغاز گھوٹکی سے کریں گے، پارٹی کے انٹرا الیکشن میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اس کی وضاحت جسٹس وجیہہ الدین کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اراکین کو مشترکہ طور پر استعفے دینے کی اجازت کیوں نہیں، اسمبلیوں میں استعفے کے حوالے سے ہمارے سارے اراکین ساتھ جائیں گے، حکومت ہارس ٹریننگ کر رہی ہے، اس لئے سب کو الگ الگ بلایا جارہا ہے۔