Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • شاہ محمود قریشی آج  پرویزالہٰی کوعمران خان کا خصوصی پیغام پہنچائیں  گے

    شاہ محمود قریشی آج پرویزالہٰی کوعمران خان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے

    لاہور : وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی اور پرویزخٹک آج پرویزالہٰی سےملاقات کریں گے ، جس میں وہ عمران خان کا خصوصی پیغام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کیلئے متحرک ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پرشاہ محمود کے اتحادیوں سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

    وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی اورپرویزخٹک کی آج اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے ملاقات کریں گے، ملاقات چوہدری پرویزالہٰی کی رہائش گاہ ظہورالہٰی روڈپرہوگی۔

    لاہور:وفاقی وزرا2بجےچوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچیں گے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا اور وفاقی وزرا، پرویزالہٰی کوعمران خان کاخصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

    یاد رہے شاہ محمود قریشی نے اسدعمر اور پرویزخٹک کیساتھ ایم کیوایم وفدسےملاقات کی تھی ، جس میں شاہ محمودقریشی نےوزیراعظم کا اہم پیغام ایم کیوایم وفدکو پہنچایا اور کہا ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

  • تحریک انصاف میں’’مائنس ون‘‘کی کوئی گنجائش نہیں، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف میں’’مائنس ون‘‘کی کوئی گنجائش نہیں، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم منحرف ارکان کی ہر جائز بات سننے کو تیار ہیں لیکن تحریک انصاف میں ’’مائنس ون‘‘کی کوئی گنجائش نہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اسد عمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں’’مائنس ون‘‘کی کوئی گنجائش نہیں۔ جہاں تک بات ہے کہ منحرف ارکان کی تو ہم ان کی ہر جائز بات سننے کو بھی تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین ہیں ان کی جگہ کوئی نہیں لےسکتا، منحرف معزز ممبران سے کہتا ہوں کہ اپنے فیصلے پر غورکریں وہ مخالفین کی گود میں بیٹھ مستقبل نہیں سنوار سکتے ہیں،کہ بلے کے نشان پر منتخب ہونیوالوں سے ووٹر کی توقعات ہوں گی، گلےشکوے گھر گھر میں ہوتے ہیں جو دور بھی ہوجاتے ہیں، گلے شکوے ختم ہوجاتے ہیں ان کو ختم کیاجاسکتاہے، بحیثیت دوست منحرف اراکین سے کہتاہوں فیصلے پر نظرثانی کریں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ایم این ایز سندھ ہاؤس میں بھی بیٹھےہیں، منحرف ارکان ٹھنڈے دن سے سوچیں اور تول کر بولیں، سیاسی فیصلہ یہ نہیں ہوگا کہ آپ مینڈیٹ سے ہٹ جائیں، منحرف ارکان نے جماعت سے ہٹ کر فیصلہ کیا تو بڑی سیاسی غلطی ہوگی، منحرف ارکان کو پتہ ہوگا آئین کیا کہتا ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرکے ٹکٹ لینے والوں پر ڈسپلنری ایکشن لاگوہوتا ہے، اس اپیل کے باوجود کوئی منحرف ہوتاہے تو شوکاز نوٹس دیاجائیگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کا سندھ میں گورنرراج لگانے کا ارادہ نہ تھا اور نہ ہے، گورنرراج پرسب کی متفقہ رائےتھی فی الحال ضرورت نہیں کیونکہ گورنرراج سے متعلق ماضی کے تجربات ہمارے سامنے ہیں، بلاول بھٹو سعیدغنی پریشان نہ ہوں پی ٹی آئی کا کوئی ایسا ارادہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ بھی مائنس ون پر متفق ہوئی تھی؟ آج شہبازشریف نوازشریف کی جگہ نہیں لےسکتا، میری سیاسی رائے ہے کہ اتحادی ن لیگ پر کبھی بھروسہ نہیں کرینگے کیونکہ جب کابینہ میں ن لیگ وزراکی اکثریت ہوگی تو اتحادی کیسے کام کر سکیں گے، اپوزیشن کو ان تمام صورتحال کو دیکھ کر سوچناضرور چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 4 سال میں ایم کیوایم کیساتھ جو سلوک ہوا وہ پوشیدہ نہیں، پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں کا جو حال کیا،کیاایم کیوایم غافل ہے؟ اتحادیوں کے مزاج اور سوچ کو اچھی طرح سمجھتاہوں، ہمارے اتحادی سیاسی فیصلہ کرتے ہیں، قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ اتحادی چھوڑ گئے یا چھوڑ جائیں گے، میں آج بھی یہی کہہ رہاہوں ہمارے اتحادی ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔

    وزیر خارجہ بولے کہ ایک طرف افغان صورتحال، دوسری طرف بھارت نے میزائل پر وضاحت نہیں کی، روس یوکرین معاملے پر دنیا میں یورپ میں قیامت ہے، کیا اس ماحول میں ملک عدم استحکام کا متحمل ہوسکتاہے،ملک کی معیشت اوپر جارہی ہے تو کیا یہ عدم استحکام کا بوجھ برداشت کرپائےگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پنجابی فلم نہیں پارلیمنٹ آف پاکستان ہے، عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے اور اسے شکست دینگے، ہم جمہوری اور سیاسی طریقے سے عدم اعتماد کو شکست دینگے، راستے میں رکاوٹ بننا پختہ سیاسی سوچ کی نفی اور پروپیگنڈا ہے، تصادم کا ہمارا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہوگا، یہ ہمارا طریقہ نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بلدیاتی بل کا حلیہ پیپلزپارٹی نے بگاڑا، اب سندھ بھی نئی کروٹ لینے کو تیار ہے، سندھ کےسرکاری وسائل استعمال کرکے پیپلز پارٹی والے اسلام آئے کوئی پریشانی ہوئی، چیلنج کس کو دینا ہے بلاول بچہ ہے، آصف زرداری کے وزن کے نیچے پوری پارٹی دب رہی ہے، آصف زرداری اوربلاول بانی چیئرمین ذوالفقاربھٹوکی جگہ نہیں لےسکتے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں گورنر رول کا آپشن ہے مگرفی الحال عمل نہیں کرینگے،27تاریخ کو جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ 25تاریخ کورانا ثنا اللہ آجائیں ان کو پانی بھی پلائیں گے بلکہ شاہ صاحب نے اتنی شریفانہ پریس کانفرنس کی ہےاب کھانا بھی کھلانا پڑے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ سندھ ہاؤس میں قید کئے گئے، انہیں آزاد فیصلوں کا اختیار نہیں، آج ہم نے انکی ووٹنگ کیلئے بحث کی ہے، ہارس ٹریڈنگ کیلئے سپریم کورٹ سے پوچھا جا رہا ہے، شوکاز نوٹس اسپیکر کو چلے جائیں گے، سپریم کورٹ روزانہ سماعت کرے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرٹیکل 63ون اے کےتحت دو الگ الگ چیزیں ہورہی ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا اسپیکر کی صوابدید ہے، ہمیں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے جلدی نہیں اسپیکر کا اختیار ہے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کچھ بھی نہیں ہے، مائنس عمران خان کا مطلب مائنس پی ٹی آئی ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان واپس نہیں آتے تو آئین کےتحت شوکاز نوٹس ہوگا،آئین کی ضرورت ہے کہ پہلے شوکاز نوٹس ایشو کیا جائے، آج شام شوکاز نوٹس جاری  کردیئے جائینگے، یہ واضح لکیر ہے کہ کون پاکستان کیساتھ کھڑا ہوگا اورکون نہیں۔ ان شااللہ عمران خان نے واپس 172کیساتھ آنا، قوم دیکھ رہی ہے،

    اسد عمر نے مزید کہا کہ منحرف اراکین کے رشتےداروں نے رابطہ کیا کہ ہم اپنے لوگوں کو سمجھائینگے، ایک سے زیادہ لوگوں نے باہر ہم سے رابطے بھی کئے ہیں، پارٹی کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کی کوئی سیاست نہیں ہے، نہ ہی پارٹی نے ایسی کوئی ہدایت کی ہے، جی ڈی اے مکمل طریقےسے پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔

  • بلاول  کی سیاسی تربیت میں وقت لگے گا،شاہ محمود قریشی

    بلاول کی سیاسی تربیت میں وقت لگے گا،شاہ محمود قریشی

    نواب شاہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ اور سیاسی صورتحال سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ بلاول ملتان جاناچاہتےہیں توضرورجائیں ،یہ ان کاحق ہے، میں آج سانگھڑ اور میرپورخاص جاؤں گا، سندھ میں رابطہ مہم ہماراحق ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ رات کو بدین میں جلسہ ہوگا،کل عمر کوٹ، تھرپارکر جاؤں گا، کل رات میں نے ان کے والد کےحلقےنوابشاہ میں جلسہ کیا،عوام نے اپنا فیصلہ سنایا، اب سانگھڑ،میرپور،عمرکوٹ میں بھی ہمارا خیر مقدم دیکھ لینا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول میں ناپختگی ہے،سیاسی تربیت میں وقت لگے گا، بلاول بھٹو کی بچگانہ گفتگو کا ہمیں فائدہ ہو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ”جہانگیر ترین پہلے کہتے تھے عمران خان کے ساتھ ہوں مگر اب خاموش ہیں

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین  نے اپنے بیان میں کہا کہ کل چوہدری برادران نے وزیر اعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا، ہمارے حلیف ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم حلیف جماعت ہے، خالد مقبول اور ان کے رفقا باقاور لوگ ہیں، ایم کیوایم نےہر مشکل میں ہمارا ساتھ، ہم ان کاساتھ دیں گے، ہم آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے، ہمیں ملکر کراچی کی تقدیر بدلنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ایسا بلدیاتی قانون نفاذ کیا جس پر تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، پیپلزپارٹی نےکراچی کو برباد کر دیاہے،15سال میں کراچی کی کیاحالت کردی ؟انہوں نےسندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کی وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سے ملاقات

    شاہ محمود قریشی کی وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سے ملاقات

    ماسکو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے وفد کے ہمراہ روس کے وزیر خارجہ سے ان کے دفتر میں خصوصی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے علاوہ وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    روسی وزیر خارجہ نے ماسکو آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے پاک روس تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے او آئی سی اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور او آئی سی وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کی جانب سے پاکستانی وفد کے پرتپاک خیرمقدم اور پرخلوص میزبانی پر روسی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

  • "بلاول بیٹا تیاری کرلو میں لاڑکانہ آرہا ہوں”

    "بلاول بیٹا تیاری کرلو میں لاڑکانہ آرہا ہوں”

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمہارے سوالوں کا جواب نوڈیرو میں تمہارے گھر میں دوں گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی میرا بیٹا بلاول ملتان آیا تھا، بلاول بیٹا تیاری کرلو اب میں تمہارے حلقے لاڑکانہ آرہا ہوں، تمہارے تمام سوالوں کا جواب نوڈیرو میں تمہارے گھر میں آکر دوں گا،

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہندوستان میں حجاب پرجو مسئلہ اٹھایا گیا سب نے اس کی مذمت کی، میں مسکان بچی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسکان پوری دنیا میں فسطائیت کیخلاف مزاحمت کی آواز بن گئی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ امپائر ہمیشہ نیوٹرل ہوتا ہے لیکن اشارہ مل گیا ہے، علی امین گنڈاپور کے بھائی نے اشارہ دے دیا۔ بلاول27کو کراچی سے نکلےگاہم26کو کمو شہید سے نکلیں گے، ہوسکتا ہے راستے میں کہیں ملاقات ہو مگر ہم پرامن رہیں گے۔

    بلدیاتی انتخابات کیلئے تحریک انصاف میدان میں اترےگی، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب خود لوگوں کو نامزد کریں گے، اب جماعتی بنیاد پر الیکشن ہوگا جو پارٹی کے ساتھ ہے اسے ٹکٹ دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تلمبہ واقع افسوسناک ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک ذہنی معذور ہے دیکھنا ہوگا اسکی ذہنی معذوری کتنی ہے، ہمارا قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ قانون حرکت میں آئے گا، میری اس سلسلے میں کمشنر اور آر پی او ملتان سے خصوصی بات ہوئی ہے کارروائی جاری ہے۔

  • شاہ محمودقریشی نے یوسف رضا گیلانی کو ‘بکا ہوا اپوزیشن لیڈر’ قرار دے دیا

    شاہ محمودقریشی نے یوسف رضا گیلانی کو ‘بکا ہوا اپوزیشن لیڈر’ قرار دے دیا

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا بکا ہوا اپوزیشن لیڈر قراردیدیا اور کہا یہ استعفیٰ واپس لیں گے اور لیڈرآف دی اپوزیشن رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کل سےایوان میں اسٹیٹ بینک ترامیم پربحث ہو رہی  ہے، اسٹیٹ بینک کوآٹومینس بنانامعاشی ذمہ داریوں کیلئےہے ، پیپلزپارٹی ،ن لیگ اپناریکارڈدیکھ لےدونوں نےترامیم کی ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومتیں اپنے مقاصد کیلئے اس ادارے کو استعمال کرتی تھیں، یہ کہنا اسٹیٹ بینک کو کسی کی غلامی میں دے دیا گیا درست  نہیں ، اسٹیٹ بینک آج اورکل بھی اس ایوان کےتابع رہےگا ، اسٹیٹ بینک مثبت تجاویزپرہم عمل پیراہونےکی کوشش کرتےرہیں گے۔

    یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قائدحزب اختلاف نےجواسٹیٹمنٹ دیااس پرافسوس ہوا، آپ نےرول کےمطابق اپنااستحقاق استعمال کیا، رولزسےہٹ کرکوئی بات کی ہوتی توضروراس پربات کرتے ، پھرانہوں نےغیرحاضری کی وضاحتیں پیش کیں، پوراپاکستان ،اپوزیشن کےبہت سے حلقے وضاحتوں سےمطمئن نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں رات کی تاریخی میں یہ بل پیش کیاگیا، جیسے یہ بالکل بے خبر تھے یہ بل نیشنل اسمبلی میں پیش کیاگیا، قومی اسمبلی میں انکی جماعت نےاس بل پراپنامؤقف پیش کیا، جب بل قومی اسمبلی سےپاس ہواتوفطری عمل ہےسینیٹ میں آناتھا، یہ اتنےمعصوم بےخبرکیوں تھےکہ انہیں اس بات کاعلم نہیں تھا؟

    وزیر خارجہ نے کہا آئی ایم ایف کا بورڈ ایک تاریخ کااشارہ دے چکاتھا، یہ اتنےمعصوم،لاعلم کیوں تھےجوکہہ رہےہیں اطلاع نہیں دی گئی، آپ دوسروں کی حاضری  یقینی بنانے کی کوشش کرتے، خود غیر حاضرہو جاتےہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی کے بطور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ پر کہا کہ پوری قوم ششوپنج میں ہےکہ ماجرہ کیاہے، وہ فرماتے ہیں مجھے بلا کر خود  موجود  نہیں تھے، میں آیا دفتر گیا تو خالی تھا جبکہ سینیٹر دلاور کہتے ہیں ان کے دفتر گیا مگر یہ دکھائی نہیں دیئے لیکن شبلی فراز،اعظم سواتی ،شوکت ترین  مجھ سے ملے، مجھے ان کے دلائل میں وزن لگا ، ان کے قائل پرنے میں نے ووٹ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ معزز ایوان لاعلم ہے کہ اپوزیشن لیڈر کس طرح ووٹ خرید کر منتخب ہوئے، ان کے صاحبزادے کی ویڈیوز میڈیا پر چلتی رہی یہ ووٹ خریدتے رہے، اکثریت ن لیگ کی اور یہ قائد حزب اختلاف کیسے بن گئے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ پہلے بھی ہاتھ ہوا، جمعہ کو بھی ہوا آئندہ بھی ہونیوالاہے، وضاحت کریں راتوں رات ان کےپاس تبدیلی کیسےآگئی، اکثریت ان کی نہیں اکثریت ن لیگ کی ہے، انھوں نے جھوٹ بولا کہ میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنناچاہتاہے، لکھ لیں ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا یہ اب بھی اپوزیشن لیڈررہیں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیشگوئی کررہاہوں بہت سی باتوں کی وضاحت میں نہیں جاتا، یہ ایک لمباکھیل ہےیہ ایک دوسرےکوپراناجانتےہیں، انہوں نےکہا تھا میں لیڈرآف دی اپوزیشن نہیں رہنا چاہتا، یہ رہیں گےیہ استعفیٰ واپس لیں گےیہ ڈرامہ تھا، ہاتھی کےدانت دکھانےکےاورکھانےکےاورہیں۔

    انھوں نے یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا یہ ایک بکا ہوا اپوزیشن لیڈر ہے کیا آپ کو دکھائی نہیں دیتا، آپ کواپنی صفوں میں رضا ربانی جیسا منجھا ہوا پارلیمنٹیرین دکھائی نہیں دیتا، کیا ان کو ایک کمپرومائز، بکا ہوا لیڈرآف دی اپوزیشن دکھائی نہیں دیتا۔

  • جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں، شاہ محمود قریشی

    جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں، شاہ محمود قریشی

     وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پی ٹی آئی کےمنشورکاحصہ ہے لیکن صوبہ بنانے کے لیے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پی پی اور ن لیگ کی قیادت کو خط لکھے لیکن تاحال دونوں جماعتوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پی پی، ن لیگ چاہتے تو اپنے دورمیں جنوبی پنجاب صوبےکیلیے کچھ کرسکتے تھے لیکن دونوں جماعتیں اپنے دور اقتدار میں صوبہ تودرکنارسیکریٹریٹ بھی نہ بناسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نےسیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب صوبےکی بنیاد رکھ دی ہے جب کہ اس حوالے سے جلد ہی مزید پیشرفت کررہا ہوں، جنوبی سیکریٹریٹ کے قیام سے یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، وہ کبھی صدارتی نظام تو کبھی اسمبلیوں کے خاتمے کی قیاس آرائیاں کرتی رہتی ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں نئےبلدیاتی نظام سےعوام کوریلیف ملےگا تاہم سندھ میں بلدیاتی نظام پراپوزیشن کی تمام جماعتوں کواعتراض ہے۔

  • پی ایس ایل کا انعقاد؟ وزیر خارجہ نے عندیہ دے دیا

    پی ایس ایل کا انعقاد؟ وزیر خارجہ نے عندیہ دے دیا

    ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑھتے کرونا کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صورت حال رہی تو شاید پی ایس ایل پر بھی پابندی لگ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے مگر حکومت لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جائے گی۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ سے بڑی دلچسپی ہے، ہماری خواہش ہے کہ میچز ہونے چاہئیں لیکن اگر کرونا کیسوں میں اضافہ ہوتا رہا تو پھر ہوسکتا ہے نمبرز پر پابندی لگ جائے۔

    جنوبی پنجاب کے لئے بڑا اعلان

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے پنجاب میں ملازمتوں کا بتیس فیصد کوٹہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کیلئے مختص کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی اپوزیشن کو آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کی ترغیب بھی کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ستائیس فروری کو بلاول کراچی سے پنجاب مارچ کریں تو ہم بھی اس دن پنجاب سے کراچی کی جانب مارچ کا اعلان کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ راستے میں ملاقات ہوجائے۔

  • کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ہیں، شاہ محمود

    کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ہیں، شاہ محمود

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ایوان نمائندگان کی ڈپٹی لیڈر انجیلاریز کی ملاقات کی اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات مستحکم بنانے میں برطانیہ میں16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا کردار اہم ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ لزٹرس اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں سود مند رہیں، وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لیبر پارٹی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دو طرفہ معاملہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ایوان نمائندگان میں اٹھایا جائے گا، اینٹی منی لانڈرنگ میکانزم، دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے پر اقدام تسلیم کیے گئے۔

    شاہ محمود قریشی ک امزید کہنا تھا کہ اقدامات کے بعد پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں رکھنا بعید ازقیاس ہے، افغان عوام کے لیے برطانیہ سمیت عالمی برادری کو آگے بڑھنا چاہیے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے پاکستان کی معاونت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان کی معاونت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مارچ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، 2 وزرائے خارجہ اجلاسوں کی میزبانی پاکستان کی سنجیدہ سوچ کی ترجمانی کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سال کی جنگ کے بعد افغانستان میں قیام امن کا موقع میسر آرہا ہے، افغانستان میں انسانی بحران کے اثرات دنیا بھر کے لیے مضر ہو سکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے شکر گزار ہیں۔