Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • تحریک انصاف نے آزادی مارچ سے متعلق روڈ میپ واضح کردیا

    تحریک انصاف نے آزادی مارچ سے متعلق روڈ میپ واضح کردیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نےآزادی مارچ کیلئے پلان پنجاب انتظامیہ کو دے دیا ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے  کہ ماں بہنوں کے ساتھ نکلنے والےفساد نہیں کرتے، اگر کوئی گڑبڑہوئی تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

    پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مار چ سے متعلق روڈ میپ واضح کردیا، اے آروائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ لائحہ عمل سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے، زیرو پوائنٹ پر جمع ہوکر آگے بڑھیں گے، کشمیر روڈ پر واقع سرینا چوک پر تحریک انصاف نے اسٹیج بنانا شروع کردیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس بلاجواز ہے، ماں بہن بیٹیوں کو ساتھ لیکر نکلنے والے فسادنہیں کرتے، اگر کچھ ہواتو ذمہ دار حکومت پنجاب ہوگی، پی ٹی آئی کے رہنما نےالزام لگایا کہ حکومت غیرجمہوری اقدام کر رہی ہے۔

  • حکومت جو مرضی کرے،14اگست کو مارچ ہوگا،شاہ محمودقریشی

    حکومت جو مرضی کرے،14اگست کو مارچ ہوگا،شاہ محمودقریشی

    لاہور:  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ حکومت چودہ اگست کو جو چاہے کرلے لیکن آزادی مارچ ضرور ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے حوصلے بہت بلند ہیں حکومت جتنی بھی کوششیں کرلے مارچ کریں گے، اُن کا کہنا تھاکہ ایک طرف حکومت چاہتی ہے کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے مذاکرات کئے جائیں ، دوسری جانب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    شاہ محمود قریشی کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کے ٹیلی فونزٹیپ کئے جارہے ہیں، جس کی پی ٹی آئی مذمت کرتی ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ایک لاکھ موٹر سائیکل لیکر نکلنے کا اعلان ہوتے ہی حکومت نے تھانے موٹرسائیکلوں سے بھر دیئے ہیں جبکہ احتجاج کے راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کیا جارہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کے کہا کہ اگر راستوں میں اسی طرح رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو بھرپور ردِعمل کریں گے۔

  • اب این۔آر۔او ڈیل بے نقاب ہونی چاہئیے،شاہ محمود قریشی

    اب این۔آر۔او ڈیل بے نقاب ہونی چاہئیے،شاہ محمود قریشی

    لاہور :تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ بحیثیت وزیرخارجہ مشرف روانگی اور این۔آر۔او ڈیل سے لاعلم تھے۔ پیپلز پارٹی کرپشن کے مقدمات کھلنے کے باعث این۔آر۔او پر واویلا مچلا رہی ہے، تحریک انصاف حکومت سے ڈیل نہیں کرے گی

    ،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ اب این۔آر۔او ڈیل بے نقاب ہونی چاہئیے ، زرداری بتائیں کہ و ہ نو رکنی وفد کے ساتھ امریکہ کس کو بچانے گئے ہیں ، پیپلز پارٹی اس وقت این۔آر۔او کا واویلا نیب کے دباﺅ کے باعث کررہی ہے۔

    سینئر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی کنفیوژن کے باوجود آزادی مارچ ہر صورت ہوگا، مارچ کے معاملے پر تحریک کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ایک مرتبہ ڈی چوک میں داخل ہوگئے تو پھر گول ہی ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے مناسب حکمت عملی ترتیب نہیں دی گئی اور اس ناکامی کا وفاقی وزیر برائے سفیران خود اقرار چکے ہیں.