Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • پاکستان افغانستان کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کے کر رہا ہے: وزیر خارجہ

    پاکستان افغانستان کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کے کر رہا ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے پاکستان اپنی بساط سے بڑھ کر کر رہا ہے، او آئی سی اجلاس افغانستان کی بقا کے لیے بہت اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی) اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی اجلاس کے لیے پاکستان پر او آئی سی کا اعتماد خوش آئند ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نصف افغان آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے، افغانستان کی صورتحال کی ذمے دار بہت سی چیزیں ہیں، سنہ 1980 کے بعد پاکستان میں او آئی سی اجلاس پھر ہو رہا ہے۔ افغانستان میں جاری بحران پر او آئی سی افغان عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تمام مسائل سے بالاتر ہو کر افغان عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھے، اگست کے بعد افغانستان کی صورتحال بدل گئی ہے، او آئی سی اجلاس افغانستان کی بقا کے لیے بہت اہم ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حقائق کو نظر انداز نہیں کر سکتے، افغانستان میں معاشی بحران کے باعث حالات ابتر ہیں، معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے بینکنگ نظام کو فعال کرنا ہوگا، مزید معاشی بحران افغانستان میں صورتحال خراب کر سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے پاکستان اپنی بساط سے بڑھ کر کر رہا ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی 3 کروڑ ڈالر کی امداد کی، اجلاس کے ذریعے افغان عوام کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم متحد اور ان کے ساتھ ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تعلیم اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور اقوام متحدہ پر منجمد اثاثوں کی بحالی پر زور دیا جائے، افغان عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

  • افغانستان کی صورتحال خطے کو بری طرح متاثر کرے گی، شاہ محمود

    افغانستان کی صورتحال خطے کو بری طرح متاثر کرے گی، شاہ محمود

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پورے خطے کو بری طرح متاثر کرے گی، اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بے پناہ اہمیت رکھتی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جو کہتا چلا آرہا ہے آج اس کو پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان کہتا آرہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، وہاں اس وقت شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مالی مشکلات ہیں، بینکنگ سسٹم نہیں چل رہا، دنیا کو افغانیوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ دنیا افغانستان کے معاملے پرغفلت نہ برتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں، افغانستان کے اپنے وسائل کومنجمد کردیا گیا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف دلوائیں۔

    ہم تاریخ کے اس دہانے پرکھڑے ہیں صحیح قدم اٹھایا توخوشحالی کا دور آسکتا ہے، اگر اس وقت ہم نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو خطہ بری طرح متاثر ہوگا،

    پاکستان کی خواہش ہے کہ افغان مہاجرین باعزت طریقے سے واپس جائیں، مہاجرین تب واپس جائیں گے جب افغانستان میں استحکام ہوگا، مہاجرین تب واپس جائیں گے جب افغانستان میں روزگار ہوگا۔

  • وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

    وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

    تہران: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں وہ اپنے ہم منصب سمیت ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، تہران میں پاکستانی سفیر اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

    اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب سمیت ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    وزیر خارجہ تہران میں منعقدہ ہمسایہ ممالک کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، شاہ محمود علاقائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

    وزیر خارجہ دورہ ایران کے دوران میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے اور ان کے سامنے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

  • قطری سفیر  کی  شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت

    قطری سفیر کی شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سےقطرکےسفیرشیخ سعودبن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    دوران ملاقات وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس میں قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےعزم کااعادہ کیا۔

    قطری سفیر نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت دی اور پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کررہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کررہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کرتے ہوئے وہاں کے حالات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام چاہتا ہے کیونکہ وہاں اقتصادی بحران پیدا ہونے سے مزید معاشی تباہی ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی نئی حکومت کو مالی معاونت درکار ہے، اسی لیے افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس فوری طور پر بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی ابتری پر قابو پانے کیلئے افغانستان یہ پیسہ استعمال کرسکتا ہے، بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کرتے ہوئے وہاں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کے منفی اور مشکوک کردار کے باعث افغانستان میں امن کاوشوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں، امید ہے بھارت افغانستان میں اسپائلرکے کردار کو ختم کردے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اسپائلر کردار کے خاتمے سے سیاسی مفاہمت کا راستہ آسان ہوگا، افغانستان میں بحران سے دہشت گرد عناصر کو پنپنےکا موقع ملے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے بحران کے اس خطے کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثرات پڑسکتے ہیں۔ ہم افغانستان کےاندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے، افغان مہاجرین کی پڑوسی ممالک آمد سے خطہ متاثر ہوگا۔

  • وزیراعظم  نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو بےنقاب کیا، شاہ محمود قریشی

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو بےنقاب کیا، شاہ محمود قریشی

    نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو بےنقاب کرتے ہوئے واضح طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، وزیراعظم نےعوام کی نظر میں اہمیت رکھنےوالے ہر موضوع کو چھوا، عوام کےنزدیک جموں و کشمیر کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئےاقدامات اٹھائے، پاکستان نے امن کے فروغ اورانخلامیں مدد کیلئے اقدامات کیے، وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کو روکنے کیلئےعالمی مکالمے کا مطالبہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن وخوشحالی کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم افغانستان میں استحکام کے لیے سر جوڑیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع  پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اورانہیں مسئلہ کشمیر،افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی کوششوں سےآگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےامریکی ہم منصب سے دوستانہ ماحول میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی، جنرل اسمبلی کےصدر کو ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سےآگاہ کیا اوربھارتی جنگی جرائم کےشواہد پرمشتمل ڈوزیئر پیش کیا۔

    سعودی عرب، ترکی اورآذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر بات ہوئی۔ رومانیہ کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نےافغان صورتحال،آئندہ کےلائحہ عمل پر ملکی مؤقف سےآگاہ کیا، رومانیہ کے وزیرخارجہ نے شہریوں کےانخلا میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • ‘افغانستان میں حالات خراب ہوئےتو پورا خطہ متاثرہوگا’

    ‘افغانستان میں حالات خراب ہوئےتو پورا خطہ متاثرہوگا’

    نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کی کوشش پر ترکی کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائن پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیرخارجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کےامور اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترک ہم منصب سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں تاہم دونوں وزرائےخارجہ نے تعلقات کومزید مستحکم بنانے کےعزم کا اظہار کیا، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کو فعال بنانےکیلئےترکی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، ہماری معیشت اب مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھانےکی متحمل نہیں، افغانستان میں حالات خراب ہوئےتوپوراخطہ متاثرہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک صدر سے ملاقات

    وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیلی نےتمام اندازوں اور تجزیوں کی نفی کی، باعث اطمینان ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی جیسی صورتحال پیش نہیں آئی، افغانستان میں عالمی برادری کو فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

    ملاقات میں وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کےحوالےسے ترک موقف کو باعث اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت سےان کےحوصلےبلندہوئے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پرعزم ہیں، شاہ محمود

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پرعزم ہیں، شاہ محمود

    نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پرعزم ہے، اس حوالے سے اعتراضات دور کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کو سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، ہمیشہ ملک کو ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے تعاون کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو ووٹ کا حق دلانے کی کوشش جاری ہے، اس معاملے پر ہونے والے اعتراضات کو دور کر رہے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےای کچہری سسٹم بھی لارہے ہیں، امریکا کیلئے براہ راست پی آئی اے فلائٹس چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پی آئی اے کے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی اس لیے پاکستان آئی، پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، بس کے بجائے ہیلی کاپٹر سےٹیم کواسٹیڈیم پہنچانے کی بھی پیشکش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھا کر اس میں نئی روح پھونک دی ہے، بھارت کا کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کو سختی سے رد کیا۔

  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

    پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

    اسلام آباد : وزارت خارجہ میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں رونما تبدیلیوں نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، افغانستان سے متعلق تمام اندازے ،پشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ لیوگی دے مایو پاکستانی وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا ، وزارت خارجہ میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

    پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور اطالوی وفد کی قیادت اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی دے مایو نے کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آپ کو پاکستان آمد پرخوش آمدیدکہتا ہوں۔

    وزیر خارجہ نے کورونا کے دوران اٹلی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے کورونا کاپھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں، ہمیں محدود وسائل کے باوجودوبا پر قابو پانے میں کافی مددملی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ،اٹلی کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین ،یواین سطح پر پاکستان ،اٹلی میں مربوط اشتراک ہے جبکہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان،اٹلی کے نقطہ نظرمیں مماثلت حوصلہ افزا ہے۔

    وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس، فیٹف پراٹلی کی حمایت پر اطالوی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عمران خان یورپین ممالک سےافغان صورتحال پررابطےمیں ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے اٹلی کی جی 20 کی صدارت سنبھالنے پراطالوی وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا جی 20 کی طرف سے افغان صورتحال پر کانفرنس خوش آئند ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں رونما تبدیلیوں نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، افغانستان سےمتعلق تمام اندازے ،پشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، طالبان قیادت کی جانب سے آنے والے بیانات حوصلہ افزاہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پرذمہ داری ہےافغانوں کیساتھ یکجہتی کامظاہرہ کریں، عالمی برادری کوافغانستان کی مددکیلئےٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، امن مخالف عناصرپر بھی کڑی نظر رکھنا ہوگی جو امن سبوتاژ کرسکتےہیں۔

    وزیر خارجہ نے اطالوی ہم منصب کو اپنے حالیہ چار ملکی دورے کی بابت آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں قیام امن کا فائدہ خطے کو یکساں طورپرہوگا۔

    اطالوی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاکے عمل میں معاونت پرشکریہ ادا کیا اور دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ پراتفاق کیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے صدر  سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات

    اشک آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئےپرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 4ملکی دورےکےتیسرےمرحلےمیں ترکمانستان پہنچے، جہاں پاکستانی سفیر اور ترکمانستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی ، وزارت خارجہ ترکمانستان کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ، وزیرخارجہ نے ترکمانستان صدرکووزیراعظم عمران خان کانیک خواہشات کاپیغام دیا۔

    ملاقات میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،ترکمانستان سےتعلقات کواہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئےپرعزم ہے۔

    وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدر کوافغانستان صورتحال پرپاکستانی نقطہ نظرسےآگاہ کرتے ہوئے کہا پر امن اورمستحکم افغانستان خطےمیں منفعت کاباعث ہوگا۔

    اس موقع پر ترکمانستان صدر نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغان صورتحال کے پیش نظروزیر خارجہ کی کاوشوں کوسراہا۔