Tag: shah mehmood

  • ای وی ایم مشین شیطانی حربوں کو دفن کرنے کیلئے لائی جارہی ہے، شاہ محمود کا شہباز شریف کو جواب

    ای وی ایم مشین شیطانی حربوں کو دفن کرنے کیلئے لائی جارہی ہے، شاہ محمود کا شہباز شریف کو جواب

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شہباز شریف کے بیان پر کہا کہ ای وی ایم مشین شیطانی حربوں کو دفن کرنے کیلئے لائی جارہی ہے ، ای وی ایم شیطانی مشین نہیں بلکہ شیطانی حربے دفن کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے بڑے تحمل اور احترام سے اپوزیشن لیڈرکی گفتگو سنی، قائدحزب اختلاف کی گفتگو کو سنجیدگی سے سنا گیا ہے، یہ ایوان ایسی قانون سازی کررہی ہے جس سے ماضی کی غلطیاں دورہوں گی۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ قائدحزب اختلاف نے کہا کہ ہم کوئی کالا قانون مسلط کرناچاہتے ہیں، ہم کالا قانون مسلط نہیں بلکہ ماضی کی کالک دھوناچاہتے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اتفاق کرتاہوں کہ آج تاریخی دن ہے، حکومت ماضی کی خرابیاں تبدیل کرکےشفاف الیکشن کاارادہ رکھتی ہے، 2013میں پی ٹی آئی نے اعتراضات رکھے،جوڈیشل کمیشن کا رخ کیا، سوال یہ ہے ہم تاریخ سےسبق کب سیکھیں گےاورسمت کب درست کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز ارادہ نہیں کہ ہم بلز کو بلڈوزکرناچاہتے ہیں، حکومت نے بارہا اپوزیشن کےممبران سے رابطہ ،درخواستیں کیں، اپوزیشن کو ہم نے مؤقف پیش کرنے کاموقع فراہم کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت ارادہ کرچکی تھی ہم نےبارہاآپ اورممبران سےرجوع کیا، آپ ای وی ایم مشین کو تذکرہ کر رہے ہیں ہم نےاس کیلئے موقع فراہم کیا، اگر عجلت میں اجلاس بلایاجاتا تو آپ ممبران کو کیسے بلاتے، 11نومبرکواجلاس کی تاریخ دےدی گئی تھی۔

    وزیر خارجہ نے شہباز شریف کے بیان پر کہا کہ آپ کی تقریر اعتراف ہے کہ حکومتی صفوں میں یکجہتی ہے ، حکومت جمہوری انداز میں آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہمارے پاس عددی اکثریت نہ ہوتی تویہ بل کیسےپیش کرتے؟ آپ کی تقریرکالب لباب اعتراف ہےکہ حکومت کی صفوں میں یکجہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے عمل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی، ہم نےہر طریقے کو فالوکیا جو قانون سازی پروسیجرہیں اس میں کوتائی نہیں برتی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ای وی ایم کو شیطانی مشین کا نام دینا آپ کا حق ہے، ای وی ایم مشین شیطانی حربوں کو دفن کرنے کیلئے لائی جا رہی ہے، ای وی ایم شیطانی مشین نہیں بلکہ شیطانی حربے دفن کرے گی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ نے 73 کے آئین کا ذکر کیا پارلیمنٹ کل اورآج بھی 73کے آئین پر متفق ہے، آج ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں اور تاریخی غلطی جھٹلانے جارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کےذریعےشفاف نظام متعارف کرانےکاارادہ رکھتےہیں، شہبازشریف نےکہاکہ اسپیکرصاحب پارٹی ممبر شپ سےمستعفی ہوجائیں ، ہم پوچھتےہیں کیا آپ نےایازصادق سےیہ مطالبہ کیاتھا، ہم نےایساکوئی مطالبہ نہیں کیاتھاجوآج آپ کررہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت تھی، ہردورمیں انتخابی اصلاحات کاتذکرہ ہوتارہا ہے، 2013میں قانونی راستہ اختیارکیا،4حلقوں کاحوالہ دیا، جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاگیا40کےتقریب سفارشات پیش کی گئیں۔

    وزیر خارجہ نے ایوان میں کہا کہ آج جس قانون سازی کاذکرکرتےہیں اس میں پی ٹی آئی کاپوراحصہ شامل ہے، ریاست مدینہ کا تصور اور خواب ہر پاکستانی بچے کے دل میں بستاہے، پاکستان کی تحریک آزادی کےموومنٹ ریاست مدینہ کااصول تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیناچاہتے ہیں مگر اعتراض بھی کرتے ہیں، یہ کیسا ماجرا ہے کہ اوورسیز کا ڈالر قبول ہے مگر ان کا ووٹ دینا قبول نہیں،اوورسیزپاکستانی قوم کااثاثہ ہیں، ہم اوورسیزکوپاکستان کی پالیسی میکنگ میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا انتخابات کوچوری سے بچانا ہے اس لئے ایوان کومؤخرنہ کیا جائے، گزارش ہے نظام کوبچانا ہے تو بل کے حق میں ووٹ دیں ضمیرکا سودا نہ کریں۔

  • "طالبان کےبیانات حوصلہ افزا ہیں،ایک نئی سوچ کاپتہ چلتاہے”

    "طالبان کےبیانات حوصلہ افزا ہیں،ایک نئی سوچ کاپتہ چلتاہے”

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، پاکستان موجودہ صورتحال میں ایک بااعتمادمصالحت کار ثابت ہوسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق عرب نشریاتی اداراے الجزیرہ کو دئیے گئے مفصل انٹرویو میں وزیر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورت حال پر کھل کر گفتگو کی اور پاکستانی موقف کو بھرپور انداز میں عالمی دنیا کے سامنے پیش کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، اس جنگ میں ہماری اسی ہزار شہادتیں ہوئیں، ایک سو پچاس بلین سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، یہی نہیں ہم نے بیس لاکھ آئی ڈی پیز کو سنبھالا، دنیا بھول گئی کہ ہم تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتے چلے آرہے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نائن الیون حملوں کا ذمے دار پاکستان نہیں، قیمتی جانوں کاضیاع ہواا ور ہمیں جواباً’’ڈومور‘‘کا طعنہ دیا جاتا رہا،عالمی برادری سےرابطہ کی کوشش کی توشک کی نگاہ سےدیکھاگیا، طرح طرح کےسوالات اٹھائےگئے۔

    الجزیرہ کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیاکو بتاتےرہے کہ مسلط کی گئی افغان حکومت کو سیاسی حمایت حاصل نہیں، وہاں کرپشن اور ناکام طرز حکمرانی کادور دورہ ہے، مگر کسی نے ہماری بات پر کان نہیں دھرے، ان حالات کےباوجود ہم امن کی کاوشوں میں شراکت داری کےخواہاں ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق افغان صدر کو بین الافغان مذاکرات میں سب سےبڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں ایک سال تک اشرف غنی کی سنی جاتی رہی، مگر سب سے بڑی رکاوٹ بھی وہی تھے، اشرف غنی نےالزام لگایا کہ پاکستان نےدس ہزار لوگوں کو افغانستان بھیجا، مجھےاس طرح کاغیرذمہ دارانہ بیان سن کرانتہائی حیرت ہوئی، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کےپاس تین لاکھ تربیت یافتہ فورس موجود تھی، جدید آلات تھے،ہمت نہیں تھی توکیااسکاذمہ داربھی پاکستان ہے؟۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کی حکومت کی عملداری،محض چندعلاقوں تک محدودتھی، انخلا سے قبل بھی چالیس سے پینتالیس فیصد علاقہ طالبان کےزیرکنٹرول تھا، طالبان نے بلا مزاحمت پیش قدمی کی،انہیں مقامی سپورٹ حاصل تھی۔

    الجزیرہ کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اچانک انخلا کافیصلہ ہماری رائے لیےبغیر کیا گیا، اب عالمی برادری کو کابل سےاپنےلوگوں کےانخلا کا چیلنج درپیش ہے، ہم اس حوالے سےبھی مثبت اورتعمیری کردارادا کررہےہیں، پاکستانی سفارتخانہ کابل میں چوبیس گھنٹےمتحرک ہے اور مختلف ممالک کےشہریوں کےانخلا میں معاونت کررہاہے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ افسوس اس بات کاہےکہ ہمارےاس کردارکوبھی نہیں سراہاگیا، پاکستان کا نام انخلا میں معاونت کرنیوالے ممالک میں شامل نہیں کیاگیا، کیا اسے محض بھول چوک سمجھاجائے؟، پاکستان نےبہت الزامات برداشت کر لیے،یہ سلسلہ بندہوناچاہیے، اپنی اندرونی ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پرہرگز نہ ڈالی جائے۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کےبیانات حوصلہ افزاہیں،ایک نئی سوچ کاپتہ چلتاہے، ہمیں اعتدال پسندطبقےکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،ہمیں سیاسی تصفیےکی جانب بڑھناہوگا، پاکستان امن کیلئےعالمی کوششوں میں شراکت داری کیلئے تیار ہے۔

  • چاہتے ہیں کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے، شاہ محمود

    چاہتے ہیں کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے، شاہ محمود

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستانی امریکیوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، میٹنگ میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراسد مجید، منتخب پاکستانی امریکی کونسلرز، سٹی میئرز اور ڈپٹی میئرز نے شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکیوں کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں آپ کا کردار قابل ستائش ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطے میں رہتا ہوں، اس سال تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان آئیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، ووٹ کے حق سے آپ پاکستانی سیاسی نظام، فیصلہ سازی میں حصے دار ہوں گے، چاہتے ہیں کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی نسبت پاکستان نے کورونا وائرس کا بہترحکمت عملی سے مقابلہ کیا، معیشت کو سہارا دیا اب گروتھ کی جانب رواں دواں ہیں، جغرافیائی سیاسی ترجیحات جغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں بدل رہے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری پر توجہ ہے، امریکا سے مستحکم کثیرالجہتی اقتصادی تعلقات کے متمنی ہیں، امریکا سے دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاک امریکا تعلقات کے فروغ میں آپ پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان220ملین نفوس پر مشتمل ابھرتی مارکیٹ ہے، پاکستان میں تجارت،سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،
    ٹیکنالوجی کے تبادلے سے زراعت مزید بہتر بناسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اوور سیز پاکستانیوں اور سیاحوں کیلئے ای ویزہ رجیم متعارف کرائی، بیرون ملک مقیم پاکستانی شکایت کیلئے وزیراعظم پورٹل استعمال کرسکتے ہیں، شکایات کے ازالے کیلئے ایف ایم پورٹل بھی قائم کیا جارہا ہے، پاکستانی سفارت خانے ای کچہری، ٹاؤن ہال میٹنگز منعقد کررہے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ترسیلات زر کیلئے ڈیجیٹل روشن پاکستان اقدام کو بہت پذیرائی ملی، سرمایہ کاری کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ منصوبہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

    افغان صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں مخلصانہ کردارادا کر رہا ہے، افغان امن عمل میں پاکستانی کردارکو عالمی سطح پر سراہا گیا، اقتصادی ترقی کیلئے خطے میں امن چاہتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے یکطرفہ اقدامات واپس لینے پر غور کررہی ہے۔

  • ‘وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے پیکج دینے جارہے ہیں‌’

    ‘وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے پیکج دینے جارہے ہیں‌’

    نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کےفروغ کیلئےپیکج دینےجارہےہیں ،شمالی علاقوں میں سیاحت کےبے شمارمواقع موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نیو یارک میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہامسئلہ کشمیرہماری خارجہ پالیسی کااہم ستون ہے، مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیریواین قراردادوں کےمطابق حل کرناہوگا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے،الحمداللہ ہمیں جنگ بندی کےمقصدمیں کامیابی حاصل ہوئی، منزل ابھی دورہے،اورمسئلہ پیچیدہ ہے، دونوں جانب سےسیزفائرپرعملدرآمدکیاجارہاہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا فلسطین اورکشمیرکی صورتحال میں بہت مماثلت ہے، فلسطینی امن کےساتھ رہناچاہتےہیں اور پاکستانی بھی پڑوسی کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے، ہمارےمسائل ہےانہیں گفت وشنیدسےحل کیاجاسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلداوورسیزپاکستانی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کےاختیارسےبڑی تبدیلی آئےگی، ووٹنگ کے اختیار سے سیاستدانوں کا اوورسیز سے رویہ بدلے گا، اوورسیزپاکستانی معاشی استحکام میں کرداراداکرسکتےہیں، اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ سےمتعلق بل لائیں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا خارجہ پالیسی پرعمل ملک میں معاشی استحکام سےہی ممکن ہے، ملک میں سیاحت کےفروغ کیلئےبھی بھرپورکوششیں کررہےہیں، ماضی میں سیاحت کےفروغ کیلئےکچھ نہیں کیاگیا،ہمارےشمالی علاقےسوئزرلینڈسےکم نہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ صوبوں کےدرمیان میں پانی کی تقسیم پرغلط فہمیاں جنم لیتی ہے، ہم پانی کاصحیح استعمال نہیں کررہے،پانی ضائع ہوتاہے، دنیامیں فوڈ سیکیورٹی مسئلہ بنتاجارہاہے، ہم پانی کاصحیح استعمال نہیں کررہے،پانی ضائع ہوتاہے، ہم نےنئےڈیمزپرعملاکام شروع کردیاہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہم کاروباری نہیں،کشمیرکاسودانہیں کریں گے، کشمیرپرہماراموقف دوٹوک ہے،باعزت طریقےسےبات کرینگے، وزیراعظم عمران خان سوداگر نہیں،کشمیر کا سودا نہیں کریں گے، ہمارامقابلہ خودسےکئی گناہ بڑےدشمن سےہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کےساتھ ہمارےتعلقات اچھےہیں، کسی کیمپ میں نہیں جارہے، سب سےاچھےتعلقات چاہتےہے، امت مسلمہ کےتمام ممالک سےاچھےتعلقات ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کےفروغ کیلئےپیکج دینےجارہےہیں،وزیراعظم عمران خان سوداگرنہیں،کشمیرکاسودانہیں کریں گے، شمالی علاقوں میں سیاحت کےبےشمارمواقع موجودہے۔

  • اسرائیلی فورسز کا نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد ،  پاکستان کا  فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

    اسرائیلی فورسز کا نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد ، پاکستان کا فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے ، نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے ، فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترکی نے بھی بیت المقدس پر واضح مؤقف اپنایا ہے اور وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی سے اپنا واضح مؤقف بیان کیا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے، فلسطینیوں پر تشدد فوری بند ہونا چاہیے ، عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم پر خاموشی اختیارنہیں کرنی چاہیے، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے، مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ترک وزیرخارجہ سے گزشتہ رات بات ہوئی ، فلسطین کے معاملے پر وزیراعظم کو گزشتہ رات اعتماد میں لیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے بھی اس معاملے پر مؤقف متوقع ہے، پاکستان فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے، مسجد میں عبادت کرنیوالے نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔

    دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کی دعوت پر دورہ کیا، دورہ سعودی عرب کے نتائج آنیوالےدنوں میں واضح دکھائی دیں گے، اس دوران پاکستان،سعودی عرب میں مختلف شعبوں کیلئے مفامتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ، پاکستان ،سعودی عرب کےتعلقات وقت کیساتھ مزید مستحکم ہورہےہیں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک چیلنج بےروزگاری کا ہے، کویت اور یواے ای کے وزیرخارجہ سے بات چیت ہوئی ہے ، لوگوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع کیلئے اقدامات کئےجائیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سعودی عرب مستقبل میں 10ملین لوگوں کو روزگار کے مواقع دےگا اور روزگار کے مواقع میں ایک بڑا حصہ پاکستانیوں کیلئے مختص کرے گا، دورہ سعودی عرب کے نتائج آنیوالے دنوں میں ظاہر ہوں گے۔

    آرمی چیف کے دورہ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل آرمی چیف کابل میں تھے اہم ملاقاتیں ہوئیں، کل کی نشستوں کے بعد خطے میں امن کیلئے واضح امکانات دکھائی دے رہے ہیں، افغانوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہے کہ مل بیٹھ کر معاملات سلجھائیں، امن عمل میں افغانستان کیساتھ ہیں پاکستان کاتعاون جاری رہےگا۔

    افغانستان میں امن سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ مستفیدپاکستان ہوگا، افغانستان میں امن سے دوطرفہ تجارت کے مواقع موجود ہیں، افغانستان میں امن سے گوادر پورٹ کو مزید فعال بنانےمیں مدد ملےگی، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کرےگا۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کی ہے، سعودی وزیرخارجہ سے طے ہوا ہے عید کے سعودی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ 500ملین ڈالر کا ایم اویو سائن ہوا جو پاکستان کو ملیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کایکجا ہونا اپنے مفادمیں ہے ،سعودی عرب کی اپنی اہمیت ہے، اوآئی سی کو بنانے میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے۔

    بھارت میں ایٹمی مواد کی برآمدگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں یورینیم کی برآمدگی تشویشناک ہے، آج بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ،بھارت کا بڑاحصہ بی جےپی کی کشمیرپالیسی کو ناکام سمجھتاہے، ہماری حکومت کا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ بھارت ایک قدم اٹھائے ہم 2اٹھائیں گے، بھارت کشمیریوں کےتشخص پرنظرثانی کرے گا تو بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سفارتخانوں سےمتعلق کچھ شکایات ملی ، وزیراعظم کانوٹس لینا درست ہے اورانھوں نے اس کا نوٹس لیا ، میں نے تمام سفرا کو جمع کرکے ان کو بہتری کیلئےاعتماد میں لیاگیا اور سیکریٹری خارجہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے ، سفارتخانوں میں بہترسہولتوں کیلئے تجاویز وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

  • وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر مصر روانہ

    وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر مصر روانہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مصر کے دورے پر روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں معاشی تعاون کے فروغ کے لیے امکانات موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مصر کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ مصر کے تاجروں اور وہاں مقیم پاکستانی برادری سے ملاقات کریں گے۔

    مصر روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنے ہم منصب کی دعوت پر مصر جارہے ہیں، مصر مسلم امہ کا اہم ملک اور افریقہ کے لیے گیٹ وے ہے۔ افریقی ممالک سے تجارتی تعلقات حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں معاشی تعاون کے فروغ کے لیے امکانات موجود ہیں، تعلیمی شعبے میں استفادے کے لیے جامعہ الازہر کا دورہ کرنے کی خواہش ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان برادرانہ مراسم کے حوالے سے مصر کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور مصر کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، دو طرفہ تعلقات یکساں عقیدے، تہذیب اور اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔

  • یہ تو استعفے دینے آئے تھے پھر راتوں رات کیا ہوا یہ راز نہیں کھولنا چاہتا، شاہ محمود قریشی اپوزیشن پر برس پڑے

    یہ تو استعفے دینے آئے تھے پھر راتوں رات کیا ہوا یہ راز نہیں کھولنا چاہتا، شاہ محمود قریشی اپوزیشن پر برس پڑے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ تو استعفے دینے آئے تھے پھر راتوں رات کیا ہوا یہ راز نہیں کھولنا چاہتا، یہ بل پاس ہویانہ ہوہمارامؤقف واضح ہے، ادب سےچلوادب سےچلیں گے ، بات سنو،بات سنیں گے، بات کرو بات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کی ترمیم کےپیچھے ایک لاجک ہے۔

    شاہ محمود قریشی کی تقریر کےدوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا ، جس پر ٹھنڈے مزاج کے شاہ محمود کو بھی غصہ آگیا ، انھوں نے کہا میں تقریرنہیں کررہا، یہ دوغلے ہیں جمہوریت کے علمبرداربن جاتے ہیں ، اپوزیشن کا ایسا رویہ ہوگا تو ہاؤس ایسے نہیں چلےگا، حد ہوتی ہے،ہم نے بہت برداشت اور لحاظ کیا ہے ، ناپوزیشن کا رویہ ایسا ہوگا تو کوئی بھی بات نہیں کرسکے گا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بات کرتے ہیں تو انھیں سننا بھی پڑے گا، اسمبلی میں یکطرفہ بحث قابل قبول نہیں ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں،اجلاس کی کارروائی  بلڈوز نہیں کرنے دیں گے ،پی پی،ن لیگ کواستعمال کرکےجمہوریت کی علمبرداربن جاتی ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے 26ویں آئینی ترمیم پرموقع دینے پراسپیکر صاحب شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا آج قوم انکے چہروں کو دیکھ  اور پہچان رہی ہے ، یہ نہیں چاہتےکہ ترمیم نہ ہوسکے، یہ ضمیرکےخریدوفروخت کےعادی ہیں ، عمران خان نےکہاتھاشفاف اصلاحات سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن کا کوئی نظریہ جماعت نہ ہو، وہ سینیٹ میں آتے تو ان کے مقاصد کیا ہیں، ایسےلوگوں کو بے نقاب کرنے کیلئے یہ بل لایا گیا ہے، آئے دن یہ مطالبہ کرتے تھے کہ اصلاحات چاہئے، یہ کہتےتھےشفاف انتخابات کیلئےالیکٹورل ریفارم لائےجائیں، اب یہ کسی بات کوسننے کیلئے تیار نہ تھے نہ ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پارلیمان کےتقدس کی بات کرتےہیں آج اسی کوپامال کررہےہیں، ہم کرپٹ پریکٹسزکوہمیشہ کیلئےختم کرناچاہتےہیں، یہ اسے دمام  دینا چاہتےہیں، ہم چاہتے ہیں سینیٹ میں شفاف لوگ منتخب ہوکرآئیں ، خریدوفروخت سےآنیوالے کیاوفاق،آئین،عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایسےلوگ صرف تجوریاں بھریں گےانکامقصدقومی خزانہ لوٹناہے، تاثردیناچاہتےہیں کہ یہ بل اپنےمفاد کیلئےپیش کیا ہے ،تویہ غلط بات ہے، جنہوں نے اپنے ضمیر بیچے تحریک انصاف نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔

    انھوں نے کہا کہ کبھی نہیں ہواتھاکسی جماعت نےاپنے20ایم پی اےاٹھاکرباہرپھینک دیا، اگرآج بھی چارٹرڈآف ڈیموکریسی تسلیم کرتے ہیں تواب چہرہ کیوں بدلا ہے، سینیٹ میں مؤقف آپ نےپیش کیاتھاتوآج پیچھےکیوں ہٹ رہےہیں، ہم بوسیدہ نظام ختم کرکےبہترنظام لاناچاہتے ہیں۔

    سینٹ الیکشن سے متعلق ریفرنس سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نےسپریم کورٹ کومقدم ادارہ سمجھتےہوئےریفرنس داخل کیا، معزز جج صاحبان  سے رائے لی سینیٹ انتخابات پر آئین کیا کہتا ہے ، رائے لی کیا سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوسکتے ہیں، امید ہے اعلیٰ عدلیہ اس پر غور کرکے اپنا فیصلہ صادر کرے گی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا دوسراراستہ آئین میں ترامیم کاتھاجس کیلئےدوتہائی اکثریت چاہئےہوتی ہے ، ہم چاہتےہیں شفاف انتخابات کےدعویداروں کو بے نقاب کیاجائے، آج قوم دیکھ رہی ہے ان کے کہنےاورکرنےمیں تضاد بےنقاب ہوگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکہااللہ کےبعدسب سےبڑی کچہری عوام کی ہے، پوچھناچاہتےہیں سینیٹ میں چورچاہئےیاایسےممبران جوپاکستان کا دفاع  کریں، قوم نےانتخاب کرناہے،ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے، ان کےچارٹرڈآف ڈیموکریسی کومدنظررکھ کرہی انکوامتحان میں ڈالاہے، تاریخ دیکھے گی کہ یہ کس طرف کھڑےہوتےہیں، یہ آج پھرکرپٹ پریکٹسزکاسہارابن رہےہیں۔

    وزیر خارجہ پی ٹی ایم کے حوالے سے کہا کہ آج قوم کےسامنےدودھ کادودھ پانی کاپانی ہوگیا اور ان کے چہرےبےنقاب ہوگئے، یہ تو استعفے دینے کیلئے آئے  تھے پھرراتوں رات پتانہیں کیاہوا، یہ بھی ایک راز ہے جو میں کھولنا نہیں چاہتا، منہ پر مارنےوالےآج منہ کی کھارہےہیں، آج سناہےایک بیٹھک ہوگی نئے لانگ مارچ کااعلان کیاجائےگا، کرو اعلان ہم کسی لانگ مارچ سےنہیں ،عوام کےووٹوں سےآئےہیں، ہم آئین میں رہتےہوئےجمہوریت اورپاکستان کا دفاع کرناجانتےہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےپی ٹی آئی دروازےکھولناچاہتی ہے، یہ لٹیروں کاٹولہ تمہارے لئےراستےبندکرناچاہتاہے، یہ بل پاس ہویانہ ہوہم اپنےاصولی مؤقف پرقائم رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اب کسی پی پی،ن لیگ،جےیوآئی والےکواس بل پربات نہیں کرنےدینگے، آج قوم نےفیصلہ کرناہے،منتخب نمائندوں کاامتحان ہے، یہ بل پاس  ہویانہ ہوہمارامؤقف واضح ہے، ادب سےچلوادب سےچلیں گے ، بات سنو،بات سنیں گے، بات کروبات کریں گے۔

  • بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، وزیرخارجہ نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

    بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، وزیرخارجہ نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

    دبئی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے مذموم مقاصد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، بتانا چاہتا ہوں فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے یواےای میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا بھارت دیگرحمایتیوں سے ملکرفالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہاہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال دگرگوں ہوگئی، اس لئے معلومات کو یواے ای اور عالمی برادری سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، سرجیکل اسٹرائیک کیلئے بھارت اپنے پارٹنرز کی اجازت کا منتظر ہے ، یہ انتہائی نازک صورتحال ہے، اندرون سنگین مسائل سےتوجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت کوروناوائرس پرقابوپانے میں ناکام رہاہے جبکہ کسانوں کابڑااحتجاج جاری ہے اور بھارت کی اپوزیشن بھی کسانوں کےاحتجاج کیخلاف ہے، واضح کرتاہوں بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طورپرآگاہ ہے۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہے لیکن کسی کو مناسب جواب دینے کی قوت رکھتا ہے، بھارت نےفوجی کارروائی کی تواسےبھرپورجواب ملےگا، بتاناچاہتاہوں فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

  • اے این آئی جیسی تنظیمیں رائٹرز کو بھی فیڈ کرتی ہیں، شاہ محمود

    اے این آئی جیسی تنظیمیں رائٹرز کو بھی فیڈ کرتی ہیں، شاہ محمود

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سازش بےنقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پارلیمنٹ کی آن لائن جعلی میگزین بنائی جس سے وہ کام کرتا رہا اور اے این آئی کو بھی کرتا رہا اور کررہا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی کی جانب سے جعلی پروپیگنڈا کیے جانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈس انفولیپ نے ہمارے مؤقف کی تائید کردی، بھارت جعلی تھنک ٹینک این جی اوز کے ذریعے پروپیگنڈا آگے بڑھاتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پارلیمنٹ کی آن لائن جعلی میگزین بنائی جس سے وہ کام کرتا تھا، اے این آئی فیک نیوز کو فیڈ کرتی ہے اور دو نمبر کام کرنےکیلئے مواد دیتی ہے، اے این آئی جیسی تنظیمیں رائٹرز کو بھی فیڈ کرتی ہیں۔

    وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اے این آئی کی رائٹرز سے پارٹنر شپ ہےکئی بار غلط انفارمیشن دی گئیں۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جارہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہتر اور حالات معمول ہیں اور جعلی این جی اوز کو پروپیگنڈے کو ہوا دینے کےلیے اپنا ہتھیار بنایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جو اقدامات اٹھائے تو دنیا نے ہماری تعریف کی اور بھارت 15 سال سے پاکستان کو نیچا دکھانے کی مسلسل کرشش کرتا رہا لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین سے بھارتی پروپیگنڈے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اس حوالے سے تحقیقات کرے۔

  • سیاسی رہنما مراد علی شاہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

    سیاسی رہنما مراد علی شاہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی علالت کی خبرپراظہارافسوس کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، موسم سرما کی آمد کے ساتھ وبا سر اٹھارہی ہے، بحیثیت قوم وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہونا ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی انہیں شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

    شبلی فراز نے عوام سے اپیل کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کر خود کو اور دوسروں کو کرونا وباء سے محفوظ رکھیں۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد علی شاہ کی جلد صحیابی کیلیے دعا کی۔