Tag: shah mehmood

  • خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے: ملیحہ لودھی

    خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی یواین امن اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے امن اجلاس میں شرکت سے متعلق ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ یواین امن اجلاس میں شرکت کریں گے اور علاقائی صورت حال پر اپنے ملک کا موقف سامنے رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی امریکا میں 40 سے زائد میٹنگز بھی ہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے

    دوسری جانب واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے خطے کی ترقی کے لیے بھارت سے مذاکرات کی کوشش کی، دیکھنا ہوگا امن کی بات کون کر رہا ہے اور کون فرار کے راستے پر ہے۔

    وزیرخارجہ 26 ستمبر کو سارک وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور 29 ستمبرکو پاکستانی وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

    بھارت خیالی راگ چھوڑ کر حقیقت کی دنیا میں آئے، وزیرِ خارجہ

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پرپاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع تھی لیکن بھارت نے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حامی بھرنے کے بعد ملاقات منسوخ کردی تھی۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکا طے پاگیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکا طے پاگیا

    واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکا طے پاگیا، وہ 22 ستمبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رواں ماہ بائیس ستمبر کو واشنگٹن پہنچیں گے، اس اہم دورے میں وہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم دورے میں پاکستانی وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کے بعد 24 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔

    سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں وزیر خارجہ 28 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے، نیو یارک میں شاہ محمود قریشی کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ: امریکا نے “ڈومور” کا روایتی مطالبہ دہرا دیا

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

    بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ نے مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اعلامیے میں امریکا نے پاکستان سے ڈومور کا روایتی مطالبہ دہرا تھا، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان پر افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرنے اور دہشت گردوں، شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیا تھا۔

  • چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، چینی وزیرخارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ پاک چین وزرائے خارجہ وفودکی سطح پرمذاکرات بھی کریں گے۔

    چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔

    دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود وفود کی سطح پر چینی وزیرخارجہ سے بات چیت کرینگے، نئی حکومت آنے کے بعد اعلیٰ چینی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

  • پنجاب میں ایسا وزیر اعلیٰ لے کر آئیں گے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے: شاہ محمود

    پنجاب میں ایسا وزیر اعلیٰ لے کر آئیں گے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے: شاہ محمود

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، ایسا وزیراعلیٰ لائیں گے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی اور پنجاب کے لیے عمران خان سب کی رائے لے رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، پیپلزپارٹی کا پنجاب کا ووٹر پی ٹی آئی کی طرف آیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، عمران خان نے بھی کہا جو حلقہ کہیں گے کھولیں گے، تحریک انصاف کو حلقے کھلوانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بننی چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہونی چاہیے، ایوان صدر کا تقدس ہے اسے برقرار رکھنا چاہیے، میری خواہش ہے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست کو ہو۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اچھا پیغام دیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی، مولانا فضل الرحمان اب اکیلے ہوگئے ہیں، الیکشن ہوگئے اب ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مبصرین، اقوام متحدہ اور فافن نے الیکشن کو درست قرار دے دیا، کوئی مانے یا نہیں عالمی طور پر الیکشن کو مانا گیا ہے، عوام نے بھی الیکشن 2018 کو مان لیا ہے، تحریک انصاف کو ایک کروڑ 68 لاکھ ووٹ ملا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے وہ نئے پاکستان کا ہے، پی ٹی آئی مشکل حالات میں حکومت سنبھالے گی، عوام جلد بہتر نتائج دیکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پنجاب ہمارے کے لیے اہم ہے، یہاں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی: شاہ محمود

    پنجاب ہمارے کے لیے اہم ہے، یہاں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی: شاہ محمود

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب ہمارے لیے اہم ہے، یہاں نمبر پورے کر کے پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تگڑی اپوزیشن ہوگی، لہٰذا جو بھی فیصلہ ہو اہم ہوگا، پنجاب نے 2 بڑی پارٹیوں کو الٹ کر پی ٹی آئی پر اعتماد کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں بہت مناسب نشستیں ملی ہیں، یہاں حکومت سازی کے لیے محنت کر رہے ہیں، بہت سے آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی مزید آزاد امیدواروں سے بھی بات چل رہی ہے، آزاد امیدواروں کی ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دلچسپی نہیں، پرویز الہٰی سے اچھے روابط ہیں، رابطے کرنے میں حرج نہیں، میں نائب کپتان ہوں، اہم فیصلے کپتان کرتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کپتان جو بھی فیصلہ کرے گا میں اسے قبول کروں گا، عمران خان کی خواہش ہوئی کہ میں ضمنی الیکشن لڑوں تو لڑوں گا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے نیا پنجاب بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، سب سے بڑے صوبے میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف نے نمبر گیم پورا کرلیا۔

    دریں اثنا وفاق میں حکومت سازی کے لیے بنی گالہ میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی، سید فخر امام سمیت کئی آزاد ارکان نے کپتان کے ساتھ بیٹھک کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہم نے اقبال اور جناح کا نیا پاکستان بنانا ہے: شاہ محمود قریشی

    ہم نے اقبال اور جناح کا نیا پاکستان بنانا ہے: شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے اقبال اور جناح کا نیا پاکستان بنانا ہے، آج سے چوروں کا حساب شروع ہوگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں کارنز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے قانونی جنگ لڑی اور جیتی، عمران خان اور پی ٹی آئی کہتی تھی چوروں کو اڈیالہ جیل بھیجیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، ملکی خزانے کو لوٹنے والوں سے ایک ایک روپے کا حساب لیں گے، چوروں کو اب بچنے کا موقع نہیں ملے گا۔


    مشاہداللہ خان کی ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام، لیگیوں کا پولیس پر پھتراؤ


    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائیں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کر دے گی۔

    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔


    مجرم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بیرکوں میں منتقل کردیا گیا


    واضح رہے کہ گرفتاری کے وقت لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر لیگی کارکنوں کی رینجرز اہل کاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، رینجرز نے ہاتھا پائی کرنے والے ن لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لیگی کارکنان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں غنڈہ گردی کی انتہا کردی، جلاؤ گھیراؤ سمیت قومی املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جہانگیر ترین اورمیں مل کر پی ٹی آئی کی مہم چلائیں گے: شاہ محمد قریشی

    جہانگیر ترین اورمیں مل کر پی ٹی آئی کی مہم چلائیں گے: شاہ محمد قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ عمران خان کو وزیر اعظم بنائے.

    [bs-quote quote=”جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی میں اہم رول تھا اور رہے گا، سیاسی جماعتوں میں سب لوگ ساتھ چلتے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پرانے نظریاتی ساتھیوں کوبھی عزت دیتے ہیں، نئے ساتھیوں کے آنے سے پارٹی مضبوط ہوگی.

    پارٹی کے نائب صدر نے کہا کہ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی میں اہم رول تھا اور رہے گا، سیاسی جماعتوں میں سب لوگ ساتھ چلتے ہیں، جہانگیرترین اور میں مل کرمہم چلائیں گے.

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو زبان دی ہے، خان صاحب سے ملوں گا، اعجاز جنجوعہ کے لئے بات کروں گا.

    یاد رہے کہ ایک طویل عرصے سے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات کی خبریں‌ گردش کر رہی ہیں.

    کچھ روز قبل پارٹی اجلاس میں دونوں میں‌ تلخ کلامی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں بھی شاہ محمود کے الفاظ بھی وجہ تنازع بنے، البتہ اب انھوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اور جہانگیر ترین مل کر مہم چلائیں گے.


    شاہ محمود قریشی کروڑوں روپے کے مالک، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

    نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں، انہیں ایسا کرنے نہیں دیں گے، ملک کا تین بار وزیراعظم بننے والا شخص پاکستان مخالف بیانات دے رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو بیانیہ اپنا رکھا ہے اس سے بھارت کو زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی، ملک مخالف بیانات سے دشمن کو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں جواب دینے میں ناکام ہوگئے ہیں، ان کے پاس جوابات ہوتے تو اب تک دے چکے ہوتے، نواز شریف اگر جوابات دے دیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، ن لیگ پنجاب میں بھی اپنی مقبولیت کھوچکی ہے۔


    مسلم لیگ ن نواز اور شہباز دھڑوں میں بٹ چکی ہے، شاہ محمود قریشی


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نظریاتی لوگ سیاست میں نہیں ہوں گے تو نکھار نہیں آئے گا، عمران خان کے ساتھ بہت سے نظریاتی لوگ جڑے ہوئےہیں، تحریک انصاف 22 سال سےجدوجہد کررہی ہے، نئے آنے والے لوگ پارٹی پر حاوی نہیں ہوسکتے۔


    نواز شریف قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے: شاہ محمود قریشی


    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چند سیٹوں کے لیے 22 سال کی محنت پر پانی نہیں پھیریں گے، پی ٹی آئی واحد جماعت رہ گئی ہے جو ملک کو کرپشن سے نکالے گی، ہمارے ساتھ پاکستان کے عوام کھڑے ہیں، اب تبدیلی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فاروق ستار کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ

    فاروق ستار کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر مشاورت سمیت ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے ایک صفحہ پر آگئے۔

    متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت وفد جلد ہی ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا جس میں نئے اپوزیشن لیڈر کے نام پر غور کیا جائے گا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار کا بطور اپوزیشن لیڈر پلڑا بھاری ہو نے کا قوی امکان ہے۔


     

  • مریم نواز کی کفالت ظاہر کرکے رہیں‌ گے، شاہ محمود قریشی

    مریم نواز کی کفالت ظاہر کرکے رہیں‌ گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوز گیٹ کے معاملے پر تاحال وقت ضائع کیا جارہاہے،نثار نے 48گھنٹوں میں حقائق سامنے لانے کا کہاتھا، پاناما لیکس میں تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی ثبوت پیش نہ کرسکی، شواہد پیش کرکے مریم نواز کی کفالت ظاہر کریں گے۔


    Will try to expose rulers: Shah Mehmood Qureshi by arynews

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاننا چاہتے ہیں کہ خبر کسی نے فیڈ کی اور باہر کیسے گئی؟چوہدری نثار نے خود کہا تھا کہ یہ بڑا اسکینڈل ہے اور 48 گھنٹے میں حقائق سے آگاہ کردیں گے لیکن تاحال نیوز گیٹ کے معاملے پر وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کمیشن بنایا گیا اور اسے بھی 35 دن کا وقت دیا، کمیشن کا سربراہ ایک ریٹائرڈ جج کو بنایا گیا جس کی حکومت سے وابستگی کا پتا چلا ہےاور اس جج کی صاحبزدی حکومتی عہدے پر تعینات ہے،پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی کمیشن پر اعتراض کیا ہے۔

    پاناما لیکس کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹھوس ثبوت دیے میں ناکام ہوگئی، کوشش ہے کہ قوم کے سامنے حکمرانوں کا اصلی چہرہ بے نقاب کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مقدمے میں تاثر دیا جارہا ہے کہ نواز شریف نے اثاثے 2005ء کے بعد بنائے اور کوشش کی جارہی ہے کہ مریم نواز کو کفالت میں ظاہر نہ کیا جائے،شواہد ہیں اور شریف برادران کہہ چکے ہیں کہ مریم زیر کفالت تھیں،نواز شریف نے اثاثے کب بنائے اس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا، عدالت میں ثابت کریں گے کہ مریم نواز شریف کے زیر کفالت تھیں۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ کلثوم نواز نے تسلیم کیا تھا کہ یہ فلیٹ بچوں کے لیے خریدا گیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ مریم نواز نے جو ٹیکس دیا وہ ان کی آمدنی کے ذرہ برابر بھی نہیں، مریم نواز نے قوم کو بتادیا کہ والد کے ساتھ رہتی ہوں۔