Tag: Shah Rukh

  • شاہ رخ خان کا فلم دیوداس سے متعلق اہم انکشاف

    شاہ رخ خان کا فلم دیوداس سے متعلق اہم انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بڑی فلمیں بنائیں، تاکہ ان کے والدین جنت سے انہیں دیکھ سکیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی والدین گزر چکے تھے۔

    کنگ خان نے پوڈ کاسٹ میں اپنے ماضی کی فلم دیوداس کے حوالے سے بھی اہم انکشاف کیا کہ فلم دیوداس کرنے کے حوالے سے کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا مگر میری خواہش تھی کہ میں یہ فلم کروں جو باکس آفس پر ہِٹ ثابت ہوئی تھی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کی اداکارہ تریپتی دیمری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں شاہ رخ خان جیسے شریک سفر کی خواہش رکھتی ہیں۔

    بیڈ نیوز کی اداکارہ نے حال ہی میں محبت اور تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا شخص آئے جو کنگ خان کے اس کردار سے ملتا جلتا ہو جو انھوں نے فلم ’کبھی ہاں کبھی ناں‘ میں نبھایا تھا۔

    پریانکا سے تعلقات کی افواہیں، شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی

    یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تریپتی دیمری نے کہا کہ کنگ خان کی یہ رومانوی کامیڈی فلم ان کی پسندیدہ فلم ہے کیوں کہ اس میں محبت کو بہت ہی خالص انداز میں دکھایا گیا ہے۔

  • شاہ رخ خان نے کئی سالوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

    شاہ رخ خان نے کئی سالوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

    بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو اُن کی فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    شاہ رخ خان نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تمام جیوری ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لائق سمجھا، بہت سال ہوگئے مجھے بہترین اداکار کا ایوارڈ نہیں ملا تو ایسا لگنے لگا تھا کہ اب کبھی مجھے یہ ایوارڈ نہیں ملے گا۔

    واضح رہے کہ 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے، اداکار نے بالی وڈ میں 3 سال کے بعد دھماکے دار کم بیک کیا، انہوں نے سال کے آغاز  سے ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔

    سپر اسٹار شاہ رخ نے جنوری میں پٹھان کے ساتھ بالی وڈ پر زبردست واپسی کی، پھر فلم جوان سے سب کو متاثر کیا اور آخر میں راج کمار ہیرانی کی ڈنکی کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔

  • شاہ رخ نے فلم پٹھان کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

    شاہ رخ نے فلم پٹھان کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

    شاہ رخ خان کی حال ہی میں‌ ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے جہاں‌ سنیماؤں میں کھڑکی توڑ رش دیکھا، وہاں باکس آفس پر فلم نے جو بزنس کیا، اس کے اعداد و شمار نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، بالخصوص آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ خود بالی ووڈ بادشاہ نے اس فلم کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

    شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے کئی سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی، اس دوران سپر اسٹار کے دور کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی تھیں، لیکن پٹھان کی سپر ہٹ کامیابی نے سب کے منہ بند کر دیے۔

    انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’بولی ووڈ ہنگامہ‘ نے 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے بزنس کے اعداد و شمار پر ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمائی کے کئی ریکارڈز قائم کرنے والی اس فلم میں شاہ رخ کا منافع 2 ارب روپے تھا۔

    شاہ رخ خان نے فلم کا معاوضہ نہیں لیا تھا بلکہ مجموعی منافع میں ان کا حصہ 60 طے ہوا تھا، جس سے ان کے حصے کی رقم 200 کروڑ بھارتی روپے (687 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) بنی، یعنی شاہ رخ کا معاوضہ کئی بولی ووڈ فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا، جن میں سے 545 کروڑ روپے کی آمدنی بھارت میں ہوئی، 1050 کروڑ میں سے پروڈیوسرز کا منافع 333 کروڑ روپے تھا۔

  • بالی ووڈ کنگ خان شوٹنگ کے دوران سو گئے

    بالی ووڈ کنگ خان شوٹنگ کے دوران سو گئے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران ایسے سوئے کہ ساتھی فنکاروں کو حیران کر دیا، تصویر جب منظر عام پر آئی تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں انہیں علی الصبح شوٹنگ کے لیے اٹھنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں صبح سویرے اٹھنے کی عادت نہیں لیکن جب بات کام اور پیشہ ورانہ خدمات کی آجائے تو وہ اپنی نیند کی قربانی دینے سے بھی نہیں کتراتے۔

    شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

    ایسے ہی کچھ مناظر دیکھنے میں آئے ہدایت کار آنند ایل رائے کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ کے دوران جہاں وہ صبح سویرے شوٹنگ کے لیے پہنچے لیکن اس وقت معاملہ دلچسپ ہوگئے جب شاہ رخ نے سونے کی اداکاری کی۔

    شاہ رخ خان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں جبکہ ساتھ ہی موجود ہدایت کار اور معروف ادکارہ کترینہ کیف ان کی اس حرکت پر حیران و پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔

    سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار

    اپنے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے شرارتی انداز میں کہا کہ جب آپ کے گرد ایسے بارونق اور پرکشش چہرے ہوں تو آنکھیں کھولنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے، اور یہ فلم ساز کے لیے مجھے صبح سویرے بلانے کی ایک سزا ہے۔

    آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فم ’زیرو‘ رواں سال 21 دسمبر کو بڑے پردے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے، جس میں شاہ رخ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف، انوشکا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کون پسند ہے؟ خان کی فہرست میں فواد خان کو بھی شامل کرو، ٹوئنکل کھنہ

    کون پسند ہے؟ خان کی فہرست میں فواد خان کو بھی شامل کرو، ٹوئنکل کھنہ

    ممبئی: بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود انڈیا میں پاکستانی فنکاروں کی شہرت بدستور برقرار ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ حالات کے بعد بھی اداکار فواد خان کے چرچے زبانِ زدِ عام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میزبان کرن جوہر کے پروگرام ’’کافی ود کرن‘‘ میں معروف بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اور اُن کے شوہر اکشے کمار کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

    پروگرام میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس طرز کے کسی بھی ٹی وی شو میں وہ پہلی بار شرکت کررہی ہیں۔ اپنی حاضر جوابی سے مشہور اداکارہ کھنہ نے میزبان کے ہر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش کروایا۔

    اس موقع پر اداکارہ کے شوہر اکشے اپنی زوجہ کو خاموشی سے دیکھتے رہے، ایک موقع پر میزبان نے بتایا کہ وہ اور ٹوئنکل کھنہ ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے اور کرن جوہر دورہِ طالبِ علمی میں اکشے کمار کی زوجہ کے دیوانے تھے۔

    twinkle

    پروگرام کے خاص حصے ’’ریپڈ فائر‘‘ راؤنڈ میں دلچسپ موڑ تب آیا جب میزبان کرن جوہر نے ٹوئنکل کھنہ سے بالی ووڈ کے تین خانز عامر، شاہ رخ اور سلمان میں سے پسندیدہ اداکار کون ہے سے متعلق سوال کیا گیا۔

    سوال کے جواب میں ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر کے سوال کا مذاق بناتے ہوئے کہا کہ ’’اپنے سوال میں ایک اور خان ’’فواد خان‘‘ کا نام بھی شامل کرو پھر جواب دوں گی کہ کون سا خان سب سے زیادہ پسند ہے‘‘۔ مہمان اداکارہ کا جواب سُن کر کرن جوہر  بالکل خاموش ہوگئے اور اکشے کمار اس جواب پر مسکراتے نظر آئے۔


    پڑھیں: ’’ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، اجے دیوگن ‘‘


     یاد رہے پاکستانی فنکار فواد خان بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان کی اداکاری دیکھتے ہوئے کرن جوہر نے فواد خان کو اپنی نئی فلم اے دل ہے مشکل میں شامل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:  ’’ فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے ‘‘


    پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر میں حالات کی خرابی کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھی اور ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ہندو انتہاء پسندوں کی ان دھمکیوں پر بالی ووڈ کے معروف ستاروں نے مذمت کی تھی مگر انہیں بھی بے جے پی کے غنڈوں کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا رہا۔