Tag: Shah Rukh Khan House Mannat

  • سیف علی خان پر حملے سے متعلق کیس میں نیا موڑ، حملہ آور نے منت کی ریکی کیوں کی؟

    سیف علی خان پر حملے سے متعلق کیس میں نیا موڑ، حملہ آور نے منت کی ریکی کیوں کی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان بھی حملہ آور کے نشانے پر تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو شبہ ہے کہ سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والے حملہ آور نے حملہ کرنے سے قبل بالی ووڈ کے ایک اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کی بھی ریکی کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اب ان دونوں واقعات کے درمیان تعلق کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس کا خیال ہے کہ حملہ آور نے اس ہفتے کے شروع میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی ریکی کی تھی۔

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والی شخص کی پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

    دوسری جانب ممبئی پولیس نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

     ذرائع کے مطابق اداکار کے حملہ آور کی جھلک سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آئی، جس کے بعد ممبئی پولیس نے حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی ڈکیتی کی کوشش روکنے کے دوران زخمی ہونے کے بعد بھارت کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت  اب سرجری کے بعد خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اپنی اہلیہ کرینہ اور اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ ممبئی کے علاقے باندرہ کی 12 اسٹوری بلڈنگ میں رہائش پذیر ہیں۔

    جہاں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ڈھائی بجے کے قریب سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا تاہم وہ اس دوران شدید زخمی ہوگئے۔

  • شاہ رخ خان نے اپنا گھر ’منت‘ کیسے خریدا تھا؟

    شاہ رخ خان نے اپنا گھر ’منت‘ کیسے خریدا تھا؟

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا محل جیسا گھر ’منت‘ بالی وڈ میں سب سے زیادہ مشہور ہے تاہم انہوں نے اپنا گھر منت کیسے خریدا تھا، اس کی حقیقت سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مکیش کھنہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کی جانب سے منت کی خریداری کے پیچھے چھپی کہانی مداحوں سے شیئر کی ہے۔

    اداکارہ مکیش کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل بھیشم انٹرنیشنل پر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اداکار شاہ رخ جس وقت گھر خریدنے جا رہے تھے انہوں نے اس حوالے سے مجھے اس حوالے سےآگاہ کیا تھا‘۔

    مکیش کھنہ کا تھا کہنا کہ جس وقت شاہ رخ خان نے اپنا گھر منت خریدا اس وقت تک وہ سپر اسٹار نہیں بنے تھے، وہ اپنے اسٹرگلنگ فیز میں تھے جس کی وجہ سے ان کے پاس گھر خریدنے کے پیسے تک نہیں تھے۔

    مکیش کھنہ نے کہا کہ جب شاہ رخ خان نے ‘منت‘ خریدنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اپنی فلم ‘گڈو‘ کے پروڈیوسر پریم لالوانی سے درخواست کی کہ آپ مجھے فلم کی پیشگی رقم ادا کریں کیونکہ میں گھر خریدنا چاہتا ہوں‘۔

    اداکار مکیش کھنہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ اداکار شاہ رخ خان کی درخواست پر فلم ‘گڈو‘ کے پروڈیوسر نے انہیں فلم میں اداکاری کا پورا معاوضہ ادا کیا جس کی بدولت شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘گڈو‘ کی ایڈوانس رقم سے 34 سے 35 لاکھ روپے میں‘منت‘ کو خریدا تھا‘۔

    کنگ خان کے گھر منت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکیش کھنہ کا کہنا تھا کہ ‘شاہ رخ خان کی جانب سے منت کو خریدنے کا پورا کریڈٹ فلم کے پروڈیوسر پریم لالوانی کو جاتا ہے جنہوں نے رقم کی بروقت ادائیگی کرکے اس خواب کو حقیقت میں بدلا‘۔