Tag: shah rukh khan

  • کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

    کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ سپراسٹار شاہ رخ نے اپنے ایک ٹویٹ میں مداحوں اور چاہنے والوں سے معافی مانگ لی.

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں پھیلے اپنوں مداحوں‌ سے معافی کی درخواست کی ہے.

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ان کی ٹیم کولکتا نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل میں‌ مخالف ٹیم کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    واضح رہے کہ شاہ رخ‌ ٹویٹر پر انڈیا کے مقبول ترین اسٹار ہیں. چند روز قبل انھوں نے فالورز کی تعداد کے میدان میں‌ بگ بی امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑا تھا. اس وقت ان کے فالورز کی تعداد 35.2 ملین ہے، اس میدان میں‌ نریندر مودی ہی ان سے آگے ہیں. مودی کے فالوز کی تعداد 42 ملین ہے۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ‌ اداکار، پروڈیوسر، بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کرکٹ ٹیم کے مالک بھی ہیں، ان کی ٹیم آئی پی ایل میں دو سیزن جیت چکی ہے. البتہ گذشتہ روز اسے مخالف ٹیم کے ہاتھوں‌ 102 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    اس شکست کے بعد کنگ خان نے بھاری دل کے ساتھ ٹویٹ کیا. انھوں نے لکھا: ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، جسے خندہ پیشانی سے قبول کیا جانا چاہیے، مگر آج اپنی ٹیم کے باس کی حیثیت سے میں‌اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں.


    شاہ رخ خان نے میری زندگی برباد کردی، خاتون کا الزام


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جیسا باپ ویسا بیٹا، شاہ رخ خان اور آریان خان کی تصویر وائرل ہوگئی

    جیسا باپ ویسا بیٹا، شاہ رخ خان اور آریان خان کی تصویر وائرل ہوگئی

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کی ایک تازہ تصویر انٹرنیٹ کی دنیا میں وائرل ہوگئی ہے جس میں بیٹا اپنے باپ کا ہم شکل دکھائی دیتا ہے۔

    یہ ہل چل مچائی ہے شاہ رخ کی بیوی گوری خان نے، جنھوں نے گزشتہ ہفتے اپنے پیاری بیٹی سہانا خان کی تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی، تاہم انسٹاگرام پر جاری تازہ تصویر نے ہر طرف دھوم مچادی ہے، جس میں شاہ رخ نے اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ پوز دیا ہے۔

    گوری خان نے تصویر کے نیچے کیپشن دیا ہے ’اسٹرائک آ پوز‘ جس پر گوری کے دوستوں سوزانے خان اور فرح خان نے بھی دل چسپ تبصرے کیے اور آریان کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکیں۔ تصویر پر ہزاروں لوگوں نے کمنٹس کیے اور دو لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے لائک کیا۔

    Strike a pose …❤️

    A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے دونوں بچے آریان اور سہانا بالی ووڈ میں اپنا مستقبل بنانے کے خواہش مند ہیں، تاہم وہ چاہتے ہیں کہ دونوں پہلے اپنی تعلیم پوری کرلیں۔ آریان فلم سازی میں ایک کورس بھی کر رہے ہیں۔

    شاہ رخ اور سلمان خان کترینا کیف کے لیے مدمقابل آگئے

    اس سے قبل بھی گوری خان نے اپنے بیٹے آریان کی ایک تصویر شئیر کی تھی جس پر انھوں نے کیپشن لکھا: ’اپنے بیٹے کی ایک تصویر ان کی اجازت کے بغیر شئیر کررہی ہوں، امید ہے کہ مجھے نہیں ’نکالا‘ جائے گا۔‘

    واضح رہے ان دنوں شاہ رخ خان اپنی نئی رومانٹک ڈراما فلم ’زیرو‘ کے سلسلے میں مصروف ہیں جس کے ڈائریکٹر ہیں آنند ایل رائے، فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: شاہ رخ خان کا انوکھا اندازدیکھنے کے لیے پورا شہر اُمڈ آیا

    دبئی: شاہ رخ خان کا انوکھا اندازدیکھنے کے لیے پورا شہر اُمڈ آیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں بالی ووڈ کے کنگ خان نے ایسا انوکھا انداز اپنایا کہ جسے دیکھنے کے لیے پورا شہر امڈ آیا، شاہ رخ خان نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور رقص بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کے مداحوں کو ناصرف ان کی اداکاری پسند ہے بلکہ ان کی شخصیت سے بھی وہ متاثر ہیں، ایسا ہی ایک منظر دبئی میں دیکھنے کو ملا جہاں جیولری شوروم کی افتتاحی تقریب کے دوران شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد امڈ آئی، جہاں اداکار نے انوکھا انداز اپنایا اور فلمی ڈائیلاگ سنائے۔

    اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی فلم دل سے کا مشہور زمانہ گیت ’چھیاں چھیاں‘ پر ایک اور مرتبہ رقص پیش کیا اور مداحوں کے دل جیت لئے۔

    شاہ رخ خان نے میری زندگی برباد کردی، خاتون کا الزام

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں رومانس کا بادشاہ مانا جاتا ہے ، فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جو اُن کے فلمی مناظر اور جذبوں کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس ضبط کر لیا گیا

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کیا، جہاں ان کا شان دار استقبال ہوا اور انہیں دیکھنے کے لیے پورا شہر امڈ آیا، وہاں انھوں نے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات بھی کی، خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شاہ رخ بے حد مقبول ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کنگ خان کی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر آمد

    کنگ خان کی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر آمد

    ممبئی: کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی عیادت کے لیے اُن کے گھر پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار جو گزشتہ کئی برسوں سے علیل ہیں اُن کی عیادت کے لیے بالی وڈ کی دیگر شخصیات کے بعد اب شاہ رخ خان ان کی رہاہش گاہ پہنچے۔

    شاہ رخ خان کی آمد پر دلیپ کمار خود اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو بے حد خوش ہوئیں اور کنگ خان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

    دلیپ کمار کے منہ بولے بیٹے شاہ رخ نے علالت کے بعد اب تک لیجنڈری اداکار کے گھر کا دو بار دورہ کیا، قبل ازیں ہونے والی ملاقات کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

    دلیپ کمار کو نمونیا کی تشخیص

    شاہ رخ خان جہاں دلیپ کمار کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں وہیں لیجنڈ اداکار نے بھی بالی وڈ بادشاہ کو اپنا منہ بولا بیٹا بنا رکھا ہے، دونوں اداکاروں کا یہ رشتہ اس قدر مضبوط ہے کہ لیجنڈری اداکار کی کنگ خان کو دیکھ کر طبیعت خوش گوار ہوجاتی ہے۔

    ملاقات کے دوران لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کنگ خان لیجنڈ اداکار کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں اور دلیپ کمار علالت اور ضعیف العمری کے باعث بہت کمزور ہوچکے ہیں۔

     

    خیال رہے دونوں اداکار ماضی میں فلم ’’دیو داس‘‘ کے لیے کام کرچکے ہیں، فلم میں بہترین اداکاری پر شاہ رخ خان کو دلیپ کمار نے تالیاں بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

    دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    واضح رہے کہ 95 سالہ دلیپ کمار کی صحت رواں برس سے تیزی سے گر رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کیا جاچکا ہے۔

    گذشتہ برس دسمبر میں بھی انہیں دائیں پاؤں میں سوجن کے باعث اسپتال لےجانا پڑا تھا، جس کے بعد سے وہ مزید بیمار رہنے لگے ہیں۔

    یاد رہے کہ دلیپ کمار نے کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اُن کی کامیاب فلموں میں مغلِ اعظم، شکتی، رام اور شیام وغیرہ شامل ہیں، لیجنڈری اداکار کی آخری فلم قلع 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بالی وڈ کنگ خان فلم ’’پدماوت‘‘ کے دیوانے نکلے

    بالی وڈ کنگ خان فلم ’’پدماوت‘‘ کے دیوانے نکلے

    ممبئی: معروف بھارتی  سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان فلم ’’پدماوت‘‘ میں مرکزی کرداد نبھانے والے اداکار رنویر سنگھ کے مداح ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی متنازع فلم پدماوت مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے باوجود بھارت سمیت دینا بھر میں 25 جنوری کر ریلیز کی گئی تھی، جس نے پہلے ہی دن کروڑوں کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

    مذکورہ فلم میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے 13 ویں صدی کے مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی کا کردار نبھایا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے  کہا کہ’’بھائی میں منتظر ہوں کہ آپ پدماوت کب دیکھیں گے ‘‘۔

    بھارتی فلم پدماوت میں ہندوؤں نہیں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی

    اس موقع پر کنگ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’معذرت میں آپ کو فلم میں پہچان ہی  نہیں سکا، آپ نے کردار کو بخوبی نبھایا ہے، آج سے آپ میرے خلجی ہیں، فلم بہت اچھی تھی بھائی‘‘

    واضح رہے کہ ’پدماوت‘ میں رنویر سنگھ نے 13 ویں صدی کے مسلمان بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا، جنہوں نے اس وقت راجپوتوں سے جنگ لڑی تھی۔ان کے علاوہ فلم میں دپیکا پڈوکون نے راجپوتوں کی رانی ’پدمنی‘ یعنی ’پدماوتی‘ اور شاہد کپور نے ان کے شوہر اور راجپوتوں کے سردار ’راجہ راول رتن سنگھ‘ کا کردار ادا کیا۔جبکہ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی ہیں۔

    پدماوتی تنازع حل ہوتے ہی دپیکا کا دبنگ انداز، تصاویر وائرل

    دوسری جانب شاہد کپور نے ’پدماوت‘ ریلیز ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ فلم میں راجپوتوں کے سردار بننے پر بہت خوش ہیں، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے راجہ راول رتن سنگھ کا کردار بخوبی نبھایا۔شاہد کپور نے یہ بھی تسلیم کیا کہ راجپوتوں کے سردار کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک چیلنج تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس ضبط کر لیا گیا

    شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس ضبط کر لیا گیا

    ممبئی : بالی وڈ کے کنگ خان کا علی باغ فارم ہاؤس بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے ضبط کر لیا، حکام کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس بے نامی جائیداد ایکٹ کے تحت قرق کیا گیا ، اراضی کاشت کیلئے لی گئی تھی پر تعیش فارم ہاؤس بنا لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کے علی باغ  فارم ہاؤس کو سیل کرکے قرق کردیا ہے، ان کا فارم ہاؤس بے نامی پراپرٹی ایکٹ کے تحت قرق کیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق کنگ خان سے 90 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

    شاہ رخ کا علی باغ فارم ہاﺅس 19ہزار 960 میٹر رقبے پر قائم ہے جس کی کل مالیت لگ بھگ 147 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

    کنگ خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ اراضی کاشت کاری کے لیے لی گئی تھی لیکن اس میں کھیتی کے بجائے غیر قانونی طور پر پرتعیش فارم ہاؤس بنایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار


    شاہ رخ کا فارم ہاؤس 91ہزار 960 میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں سوئمنگ پول، باغیچے سمیت تمام آسائشیں موجود ہیں اور اسکی کل مالیت لگ بھگ 147 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال علی باغ میں مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن جیانت پٹیل اور شاہ رخ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس میں شاہ رخ خان کو دھمکی دی تھی اور جب سے شاہ خان کی پراپرٹی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے نشانے پر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹوئٹرمحاذ پرکنگ خان نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا

    ٹوئٹرمحاذ پرکنگ خان نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا

    ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ خان ٹوئٹر میں بھی بازی لے گئے، مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 31 ملین تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر بھی بادشاہ بن گئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد سلمان خان اور عامر خان کے مداحوں سے کہیں زیادہ ہے۔

    ٹوئٹر پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلمی شخصیات میں سلمان خان 22 اعشاریہ ایک ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ چار ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے دیگر دس نمایاں فلمی ستاروں میں بالترتیب امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، عامر خان اور دپیکا پڈوکون جبکہ ہریتک روشن نویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت31.6 ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے جبکہ شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 31 ملین یعنی امیتابھ بچن سے کم ہے۔

    سال1992میں اپنی فلم ’’دیوانہ‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شاہ رخ خان رواں سال سب سے زیادہ دولت کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پاکستان میں بالی ووڈ کنگ خان  کا ہم شکل

    پاکستان میں بالی ووڈ کنگ خان کا ہم شکل

    کراچی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو کون نہیں پسند کرتا وہ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، دل تھام کر بیٹھے کیونکہ پاکستانی لڑکے کی مشابہت کا یہ عالم ہے کہ جیسے دیکھ کر آپ کو پہچان مشکل ہوجائیں گا کہ شاہ رخ خان ہے یا کوئی اور۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ، انوشکا شرما کے بعد شاہ رخ خان کا ہم شکل بھی منظر عام پر آگیا ، پاکستانی نوجوان حیدر مقبول نے فیس بک پر اپنی تصاوہر شیئر کی، جیسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ حیدر مقبول نہیں بلکہ شاہ رخ خان ان تصاویر میں موجود ہیں۔

     

    شاہ رخ خان کا پاکستانی ہم شکل 22 سالہ نوجوان ہے اور یہ وادی کشمیر کے دارالحکومت سرینگرکے رہائشی ہیں ۔

     

    سوشل میڈیا پر آتے ہی ان تصاویر نے دھوم مچا دی، سب کا یہی کہنا ہے کہ حیدر مقبول شاہ رخ خان سے بے حد مشابہت رکھتا ہیں، وہی چہرہ، بال، داڑھی اور پہناوا ہوبہو شاہ رخ خان جیسا ہی ہے۔

     


    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر


    یاد رہے کہ کراچی میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کو ایک ریستوران میں کام کرتے دیکھا گیا تھا، ایک صارف نے اُن کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بہت تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ انوشکا شرما کا پاکستانی ہم شکل منظر عام پر آیا تھا، جس نے بے حد شہرت حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عید پر شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

    عید پر شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

    پشاور : بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عید پر پشاوری چپل پہنیں گے، ان کیلئے خصوصی چپل تیار ہوچکی ہیں، جو آج ممبئی روانہ کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاوری چپل کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی ، پشاوری چپل پہننے کے شوقین کنگ خان کیلئے اسٹائلش چپل تیار ہوچکی ہے، ان کی چچا زاد بہن نے جب یہ آرڈر دیا تو کاریگر جہانگیر خان نے پختون روایات کے مطابق اپنی طرف سے تحفہ کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل تیار کی۔

    جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ کی مدت میں یہ چپل تیار کی ہے۔

    اس سے قبل کاریگر نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘رئیس’ میں بھی ان کی بنائی ہوئی پشاوری چپل پہنی تھی۔

    خیال رہے کہ جہانگیر خان پشاور میں چپلوں کے مشہور کاریگر ہیں اور ان کی بنائی ہوئی چپلیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بھی پہن چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کی یہ چچا زاد بہن اب شاہ رخ کے آبائی گھر میں ہی مقیم ہیں جہاں شاہ رخ کا بچپن گزرا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شاہ رخ خان کو امریکہ سے واپس آجانا چاہئے تھا، شیو سینا

    شاہ رخ خان کو امریکہ سے واپس آجانا چاہئے تھا، شیو سینا

    ممبئی : شیو سینا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو امریکہ میں اتنی ذلت کے بعد حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان لوٹ جانا چاہئے تھا، حال ہی میں شاہ رخ خان کو امریکہ کے ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کو ایک امریکی ہوائی اڈے پر روکے جانے پر شیو سینا نے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑے امریکی ہوائی اڈے پر شاہ رخ کو روکے جانے کا واقعہ انکے لئے عام سی بات ہے، شارخ خان ٖصرف بار بار ذلیل ہونے امریکہ جاتے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کو حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس آجانا چاہیے تھا اور امریکہ کو بتانا چاہئے تھا کہ اگر وہ بار بار اس طرح میری توہین کریں گے تو انکے ملک میں نہیں آؤں گا۔

    شیو سینا نے کہا کہ اگر وہ ایسا کرتے تو یہ امریکہ پر ایک تھپڑ ہوتا، امریکہ ہر مسلمان کو دہشتگرد سمجھتا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کو ایک امریکی ہوائی اڈے پر روک لیا گیا تھا اور ،امیگریشن حکام نے بھارتی اداکار کو روک کرپوچھ گچھ کی۔


     

    مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا


     

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی کا احترام کرتے ہیں لیکن ہر بار امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں روکا جانا افسوس ناک ہے۔

    بالی ووڈ کنگ کو سات سال میں تیسری بار کسی بھی امریکی ہوائی اڈے پر روکا گیا۔


     

    مزید پڑھیں : شاہ رخ خان پاکستانی ایجنٹ ہے


     

    واضح رہے کہ  اس سے قبل سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے بیان پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انھیں پاکستانی ایجنٹ قرار دیا تھا ،