Tag: shah rukh khan

  • سلمان خان کے ہوتے ہوئے کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی، شاہ رخ خان

    سلمان خان کے ہوتے ہوئے کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی، شاہ رخ خان

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ہوتے کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق 50 سالہ اداکار سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کبھی انھیں زندگی میں سگے بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی، جس پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بیٹے انکے سب سے بہترین دوست اور بھائی ہیں ۔

    شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ سلمان بھائی جان کے ہوتے ہوئے انھیں کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ سلمان خان اور شاہ رخ کے درمیان اس وقت برف پگھلنے لگی تھی جب دونوں اداکاروں کی ملاقات ایک افطار پارٹی میں ہوئی، جس کے بعد سلمان خان نے اپنی بہن کی شادی میں شاہ رخ خان کو آنے کی دعوت دی.

    شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی پروموشن کی اور اسی طرح سلمان خان نے شاہ رخ کی فلم رئیس کے لئے کیا.

    دوسری جانب شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی پروموشن کے سلسلے میں سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی شو ”بگ باس9“میں بھی شرکت کریں گے.

    شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جس میں پانچ سال کے طویل عرصے بعد شاہ رخ خان اور کاجل ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ روہت شیٹی کی ’’دل والے‘‘ 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی.

  • اب اداکاری کے علاوہ میں کسی موضوع پر نہیں بولوں گا، شاہ رخ خان

    اب اداکاری کے علاوہ میں کسی موضوع پر نہیں بولوں گا، شاہ رخ خان

    ممبئی: اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی حب الوطنی کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارت میں انتہاپسندوں کے آگے ہتھیارڈال دیے، انہوں نے کہا کہ میں سیدھا اور صاف بولتا ہوں اور جب بھی بولوں اچھا بولنے کی کوشش کرتا ہوں،مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیان کو کیوں وجہ تنازع بنایا گیا۔

    کنگ خان نے کہا کہ اس قسم کی باتوں کا کوئی آخر نہیں ہوتا، اور اب انہوں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ صرف اور صرف اداکاری اور فلموں پر ہی بات کریں گے، سنجیدہ موضوعات پر بات تب ہی ہوگی جب اس قسم کے پلیٹ فارم ہم کو بات کرنے کے لئے دعوت دی جائے گی۔

    ایکٹنگ کے پلیٹ فارم پر صرف اس سے متعلق ہی بات ہو گی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محب الوطن ہے تو وہ بیوقوف ہے۔

  • شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے

    شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے

    نئی دہلی : بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جذبہ حب الوطنی ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے حوالے سے بھارت میں جاری بحث پر گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کے ہیرو شاہ رخ خان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عامر خان نے عدم برداشت پر جو کہا سچ کہا ہے۔

    ،کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی حب الوطنی کا یقین دلاتا پھرے، ان کا کہنا تھا کہ کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔

    بھارت میں ہمیشہ مذاہب کے احترام کا درس ملا تاہم اب یہ نظریہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خبریں بھی مل رہی ہیں کہ لوگ میری فلمیں نہیں دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا ایسے لوگوں کیلئے میر اپیغام صرف یہ ہے کہ اگر میں ایمانداری سے کام کروں گا تو اس کا فائدہ ملک کو ہو گا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ لوگ دہشت گردی کے بارے میں میری رائے پوچھتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتیں اور کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔

  • شاہ رخ خان پر غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد

    شاہ رخ خان پر غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد

    ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان پر غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا گیا، شاہ رخ خان کو انڈین پریمیئر لیگ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کا سامنا رہا، جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے کلکتہ نائٹ رائڈر کے مالک شاہ رخ خان کو تفتیش کے لئے طلب کیا اور 3 گھنٹے تک ان سے مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

    تفتیش کے دوران شاہ رخ خان نے خود پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے اس سے قبل شاہ رخ خان کو 2 مرتبہ طلب کیا جاچکا ہے.

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کا ایک دوسرے کی فلموں پر ڈانس

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کا ایک دوسرے کی فلموں پر ڈانس

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان اپنے مداحوں کیلئے ڈبشمس ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں دونوں خانز نے ایک دوسرے کی آنے والی فلموں کے مشہور گانوں پر ڈانس کیا.

    بالی ووڈ کے دونوں خانز نے ویڈیوز شیئر کی ، شاہ رخ خان نے نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی ٹیم کے ساتھ سلمان خان کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کے ٹائٹل سانگ کی ڈبشمس ویڈیو سماجی روابط کی سائٹس پر شیئر کی.

    دوسری جانب سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر “پریم دل والا سے راج دل والے تک” کے عنوان سے دو ویڈیوز پوسٹ کی ہیں.

    جس میں سونم کپور کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والی فلم ” پریم رتن دھن پایو” کے دیگر ساتھی اداکار سوارا بھاسکر، نیل نیتن مکیش اور دیپک دوبریال بھی شاہ رخ خان کی مشہورِ زمانہ فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے” کے گانے ” تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم”پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے.

    مذکورہ ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد سپر سٹار سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ کی ٹیم نے شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کے گانے ”تجھے دیکھا تو یہ جانا“ پراداکار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    واضح رہے ”دل والے“ رواں سال 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، جس میں شاہ رخ خان اور کاجل کی جوڑی پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر ساتھ دکھائی دیں گی۔

    سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ رواں سال دیوالی پر نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • شاہ رخ کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کرگئی

    شاہ رخ کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کرگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان جو آج کل بھارت میں عدم برداشت کے بارے میں بیان کے بعد تنقید کا شکار ہے، اس کے باوجود شارخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد نریندر مودی سے زیادہ ہو گئی۔

    کنگ خان کے ٹویٹر پر فین فالونگ کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے بعد وہ اس مائیکرو بلاک پر اتنی بڑی تعداد میں مقبولیت حاصل کرنے والی دوسری شخصیت بن گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 50سالہ اداکار نے3جنوری 2010ءکو ٹویٹر جوائن کیا تھا جب سے لیکر اب تک وہ تمام تر فلم اسٹارز سے ذیادہ ایکٹیو یوزر رہے ہیں، شارخ خان کی 50ویں سالگر کے موقع پر انکے پرستاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں تھیں.

    اپنے ایک بیان میں شاہ رخ خان نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے اس سائیٹ پر انہیں جوائن کیا ہے۔

    شاہ رخ خان آجکل نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ”دل والے“ رواں سال 18دسمبر کو ریلیز کی جائے گی.

  • شاہ رخ خان حافظ سعید کی زبان بول رہے ہیں، یوگی ادیتیا ناتھ

    شاہ رخ خان حافظ سعید کی زبان بول رہے ہیں، یوگی ادیتیا ناتھ

    ممبئی: بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے ایک اسمبلی ممبر یوگی ادیتیا ناتھ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی باتیں ایسی ہی ہیں جیسی پاکستان میں حافظ سعید کرتاہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادیتیا ناتھ کا کہنا تھا کہ سیکولرازم کی آڑ میں چند ادیب اور اداکار وطن مخالف عناصر میں شامل ہوگئے ہیں اور دہشتگردی کی زبان بول رہے ہیں۔

    انتہا پسندی کے خلاف اٹھنے والی آوازیں بی جے پی کے نہیں بلکہ قومیت کے خلاف ہیں شاہ رخ خان بھی اسی طرح کی زبان بول رہے ہیں، یوگی ادیتیا ناتھ کی طرف سے آنے والا بیان بی جے پی کے لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے لیڈر کیلاش وجے ورگیا جوکہ بہار الیکشن میں بی جے پی کی الیکشن مہم کا بھی حصہ ہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے خلاف بیان دیا اور کہا تھا کہ ’ شاہ رخ رہتے تو ہندوستان میں ہیں لیکن ان کا دل پاکستان میں ہے‘انہوں نے شاہ رخ خان کو قوم مخالف بھی قرار دیا تھا۔

    بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ مجھے اپنی حب الوطنی کسی پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، جبکہ انہوں نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ، عدم برداشت اور دہشتگردی کے واقعات پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

  • بی جے پی کے لیڈر  نے شاہ رخ خان کو ملک دشمن قرار دے دیا

    بی جے پی کے لیڈر نے شاہ رخ خان کو ملک دشمن قرار دے دیا

    نئی دہلی : بی جے پی کے لیڈر کیلاش وجے ورگیانے نے شاہ رخ خان کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان رہتے تو بھارت میں ہیں لیکن دل پاکستان میں ہے.

    بھارت کی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کی رہنماء سادھوی پراچی کے بعد بی جے پی کے لیڈر کیلاش وجے ورگیا نے نے شاہ رخ خان کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان رہتے تو بھارت میں ہیں لیکن دل پاکستان میں ہے، شاہ رخ خان فلموں سے کروڑوں روپیہ بناتے ہیں لیکن بھارت انہیں عدم برداشت والا ملک لگتا ہے، یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے۔

    ٹوئیٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کی کوشش کر رہا ہے تو پاکستان سمیت اس کے حامی بھارت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں.

    کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ جب 1993 میں ممبئی میں دھماکے ہوئے اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے جب 26/11 کو ممبئی پر حملہ ہوا اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے؟

    اس سے قبل گزشتہ روز بھارت کی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کی رہنماء سادھوی پراچی نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے اور انہیں پاکستان بھیج دینا چاہئے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ’’عدم برداشت اپنی انتہا پر‘‘ہے۔
    ۔

  • آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

    آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

    کراچی :سابق پاکستان آل راؤنڈر اظہر محمود پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ آئی پی ایل سیزن ایٹ کیلئے شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اظہر محمود نے معاہدہ کرلیا۔

    اظہر محمود کی لاٹری نکل آئی، دفاعی چیمپیئن شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اظہر محمود سے آٹھویں سیزن کیلئے معاہدہ کرلیا۔

    لیگ کی نیلامی کیلئے اظہر محمود کا نام پیش کیا توکسی فرنچائر نے انھیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، کیوی آل راؤنڈر جیمی نیشم اور کرس لین کی انجری کے باعث اظہر محمود پر قسمت مہربان ہوگئی۔

    جیمی نیشم اور کرس لین کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے یوہان بوتھا اور اظہر محمود کو کولکتہ کی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    اظہر محمود اس سے قبل انڈین پرئیمر لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، دونوں سیزن میں اظہر محمود نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔

  • شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی، انکشاف

    شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی، انکشاف

    آگرہ :  شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے ، شاہ رخ خان کی فلمیں بالی ووڈ میں چند روز میں 100 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیتی ہے، تاہم شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ پر صرف 50 روپے تھی۔

    شارخ خان اپنے ایک گیم شو "انڈیا پوچھے گا سب سے شانا (سیانا) کون” کے اختتام تقریب کی شوٹنگ کر رہے تھے، شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ تھی صرف 50 روپے جو کہ وہ سینما کے باہر ٹکٹ بیچ کر کماتے تھے۔

    لیکن آج  شاہ رخ خان کی فلمیں ایک ارب روپے سے زیادہ کماتی ہیں اور باکس آفس پر سپر ڈوپر ہٹ ہوتی ہیں اور تقریبا ایک ارب روپے سے زیادہ کماتی ہیں۔

    بولی ووڈ کے کنگ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ کبھی تاج محل دیکھیں اور آج وہ اپنا ہر خواب پورا کر سکتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کا یہ پروگرام 27 مارچ کو نشر کیا جائے گا، اس میں کرن ، عالیہ بھٹ ، کرن جوہر اور انوشکا شرما سمیت مشہور شخصیات  نظر آئیں گی۔