Tag: shah rukh khan

  • پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان کی فلم "پی کے” نے بھارت کے مذہبی انتہاءپسندوں پنڈتوں اور شعبدہ بازوں کو برہم کیا ہوا ہے، وہ اس فلم اور عامر خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئےہیں اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

    لیکن دوسری طرف عامرخان کے قریبی دوست سلمان خان کے بعد اب کنگ سپراسٹار شاہ رخ خان نے بھی”پی کے”کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی کے فلم کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی،جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس کو مذکورہ فلم دیکھنی ہو تو دیکھے اور نہیں دیکھنی تو نہ دیکھے۔

    فلم کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ جب سنسر بورڈ نے فلم پاس کر دی ہے تو اس پر تنقید کرنے اور اسے دیوتاﺅں کی توہین قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کی بے جا باتوں پر توجہ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے عامر خان خود بھی سوالات اٹھانے والوں کو کرارے جواب دے چکے ہیں۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صرف بتوں، دیوتاﺅں، مندروں اور پجاریوں کا مذاق کیوں اڑایا ہے اور اسلام کو نشانہ کیوں نہیں بنایا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خدا کے بت بنا کر ان کی پوجا نہیں کی جاتی اور اسے لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا۔

    عامر خان کے ان جوابات نے بھارتی انتہاءپسندوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپنے لگے ہیں۔

  • شاہ رخ خان سوشل میڈیا کنگ بن گئے

    شاہ رخ خان سوشل میڈیا کنگ بن گئے

    ممبئی: کنگ خان نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کو پیچھے چھوڑ دیا، مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی۔

    شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مقبولیت میں عامر خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا، اداکار کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے، بالی ووڈ کے کنگ خان  اب سوشل میڈیا پر بھی کنگ بن گئے ہیں۔ مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہونے پر شاہ رخ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہ رخ سے پہلے صرف امیتابھ بچن ہی اکلوتے بالی ووڈ اداکار تھے، جن کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹوئٹر فالوورز ہیں، اس کے علاوہ عامر خان کے 95 لاکھ 90 ہزار سلمان خان کے 92 لاکھ جبکہ پریانکا چوپڑا کے 77 لاکھ ٹوئٹر مداح ہیں۔

  • شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں بہت خوشی ہوگی کہ وہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

    اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات سے بھلا کون واقف نہیں  لیکن شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ دونوں سخت ترین حریفوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کرنے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سلمان خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری فلم کی پروموشن کی اور یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم اپنے کام اور اپنی فلموں کی پروموشن کے حوالے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔

    بالی ووڈ فلم ہیپی نیو ایئر کی ہدایتکارہ فرح خان نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے ہمارا دوست رہا ہے، وہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے والا اور ہماری فلموں کے جنون کو پسند کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے ریئلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ خان کی ہلکی پھلکی اداکاری کے ذریعے ان کی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کی تھی۔

  • نئی فلم ہیپی نیو ایئر کامیاب ہوگی ، شاہ رخ خان

    نئی فلم ہیپی نیو ایئر کامیاب ہوگی ، شاہ رخ خان

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میری نئی فلم  ہیپی نیو ایئر کامیابی سے ہمکنار ہوگی ، مردوں کے معاشرے میں ایک عورت ذہانت اور ہنر کے ساتھ ہی کامیاب ہو سکتی ہے۔

    اداکار شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلمساز فرح خان کے ساتھ متعدد فلمیں کر سکے ہیں ، جن میں  میں ہوں نا اور اوم شانتی اوم شامل ہیں، حال میں انہوں نے انکے ساتھ فلم ہیپی نیو ایئر  کی ہے۔

    shah

    انہوں نے کہا کہ فلموں کی کامیابی کیلئے اچھی کہانی اور اچھی کاسٹنگ ضروری ہے تاکہ فلم کامیابی حاصل کر سکے ، یہ ضروری نہیں کہ کسی سٹار کی وجہ سے فلم کامیاب ہو اس میں تمام اداکاروں کی محنت شامل ہوتی ہے ۔