Tag: shah rukh khan

  • ویڈیو: شاہ رخ خان نے کرن جوہر کو روسٹ کردیا

    ویڈیو: شاہ رخ خان نے کرن جوہر کو روسٹ کردیا

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے پروڈیوسر و ہوسٹ کرن جوہر کو روسٹ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کرن جوہر انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز 2024 کے 24ویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے، اسی سلسلے میں ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اداکار شاہ رخ فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ڈائریکٹر کی ٹانگ کھینچتے ہوئے نظر آئے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلمیں بنانے سے زیادہ چیٹ شوز اور ایوارڈز کی میزبانی کرنے پر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    شاہ رخ خان نے کہاکہ مجھے کرن نے کہا وہ ہوسٹنگ کی ریہرسل نہیں کریں گے، کیوں کہ وہ عموماً ہوسٹنگ کرتا رہتا ہے، چیٹ شو بھی ہوسٹ کرتا ہے اس لیے اسے ریہرسل کی ضرورت نہیں۔

    جس پر شاہ رخ خان نے کرن جوہر کے سامنے کہا کہ ’ فلم بھی بنا میرے بھائی، کتنا ہوسٹ کرتا رہے گا، جس پر کرن جوہر شرمندہ ہوگئے اور کہا کہ جلد ہی فلمیں بھی بناؤ گا۔

    اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے آئیفا ایواڈز کے 24ویں ایڈیشن کی میزبانی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا آئیفا بھارتی سنیما کا ایک جشن ہے جو پوری دنیا میں گونجتا ہے، سالوں سے اس کے سفر کا حصہ بننا حیرت انگیز رہا ہے میں آئیفا کی توانائی، جذبہ اور شان و شوکت کو ایک بار پھر زندہ کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔

  • میں اپنے بچوں کو عقلمند اور سادہ دیکھنا چاہتا ہوں: شاہ رخ خان

    میں اپنے بچوں کو عقلمند اور سادہ دیکھنا چاہتا ہوں: شاہ رخ خان

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچے آریان، سوہانا اور ابرام کو عقلمند اور سادہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں سوئٹزرلینڈ میں 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی جہاں ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران، شاہ رخ نے اپنی خاندانی زندگی کے بارے میں بات کی، اور اسے اپنے شہرت کے باوجود ’سادہ‘ قرار دیا۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ میری بیوی گوری خان گھر میں عقلمندی اور توازن کو برقرار رکھتی ہیں اور وہ ہمارے بچے آرین، سہانا، اور ابرام کے لیے زمینی نقطہ نظر کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا مجھے معلوم ہے کہ یہ بہت مختلف لگتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنے فوائد کے حق کے بارے میں سادہ رہیں، انہیں معلوم ہو کہ ان کی حدود کیا ہیں، اداکاری انہیں خوش رکھتی ہے اور وہ کبھی ہار نہیں مانتے۔

    شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں میک اپ کرنا ناپسند ہے اور وہ شہرت کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان اگلی فلم میں سجوے گھوش کی فلم کنگ میں نظر آئیں گے جس میں ان کی بیٹی سوہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔

  • شاہ رخ خان یا رنبیر کپور؟ دھوم 4 میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    شاہ رخ خان یا رنبیر کپور؟ دھوم 4 میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    خبریں ہیں کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان یار رنبیر کپور اسکرین پر طاقتور ولن کے طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    فلموں کے سیکوئلز کی دوڑ میں بالی ووڈ اس وقت ریکارڈ بزنس کرنے میں مصروف ہے، جس کی عمدہ مثال حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم  ’استری 2‘ ہے جو 15 اگست کے بعد سے اب تک کئی ریکارڈ بنا چکی ہے۔

    ویسے ہی یش فرنچائز کا اگلا سیکوئل دھوم 4 کی چہ مگوئیاں جاری ہیں، اس سیکوئل کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے، دھوم سیریز کی فلمیں اپنے ویلن کیلئے مشہور ہیں اور 3 سیکوئل میں اب تک جون ابراہم، رتیک روشن اور عامر خان ویلن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

    دھوم 4 کے بارے میں گذشتہ کافی عرصے سے بھارتی میڈیا پر مختلف افواہیں سرگرم ہیں تاہم فلم کے پروڈکشن ہاؤس ’یش راج فلمز‘ کی جانب سے افواہوں کے حوالے کوئی  تصدیق یا تردید کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

    تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ فلم دھوم 4 کے  میکرز اس بار بالی وڈ کے کنگ  شاہ رخ خان یا رنبیر کپور میں سے کسی ایک اداکار کو بطور  ولن کاسٹ کرنے  پر غور کر رہے ہیں۔

    دھوم سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہیرو کے مقابلے میں ولن کو زیادہ طاقتور یا منفرد کردار میں دکھایا جاتا ہے۔

    پہلی فلم میں جان ابراہم جب کہ دوسری فلم ریتیک روشن اور تیسری فلم میں عامر خان کو ولن کے طور پر دکھایا گیا تھا، فلم کا تیسرا سیکوئل کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    عامر خان کی جانب سے ولن کا کردار ادا کیے جانے کی وجہ سے سیریز کی تیسری فلم کے خاصے چرچے رہے تھے اور اس میں کترینہ کیف نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

    دھوم سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوتے ہی سیریز کی چوتھی فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر 11 سال میں اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

  •  بالی ووڈ میں میرا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

     بالی ووڈ میں میرا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

    ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنا موازنہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان سے کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت ایک بار پھر بالی ووڈ فنکاروں پر تنقید کرتی ہوئی نظر آئیں۔

    حال ہی میں کنگنا روناوت نے اپنا موازنہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ شاہ رخ خان کی بھی فلمیں مسلسل 10 سال تک فلاپ ہوئیں پھر پٹھان سُپر ہٹ ہوئی۔

    کنگنا رناوت نے شاہ رخ اور خود کو سپر اسٹارز کی آخری نسل قرار دیدیا

    ادکارہ نے کہا تھا کہ اسی طرح میری بھی کوئین سے پہلے 7 یا 8 سال تک کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوئی تھی اور پھر چند فلمیں ہٹ ہوئیں جس میں مانیکرنیکا بھی شامل ہے اور ہوسکتا ہے کہ آنے والی فلم ایمرجنسی بھی سُپر ہٹ ہوجائے۔

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آج کل کے فنکاروں کے پاس او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں لیکن یہ پلیٹ فارم اسٹارز نہیں بنا رہے، شاہ رخ خان اور میں، ہم اس نسل کے آخری سُپر اسٹارز ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ ہماری اب بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Raj Shamani (@rajshamani)

    تاہم اب اداکارہ نے نئے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میرا بالی ووڈ کا سفر شاہ رخ خان کے سفر سے زیادہ مشکل تھا، ہم دونوں کی فیملی کا اس انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا ہم باہر کے لوگ ہیں، شاہ رخ اپنے کیرئیر کیلئے دہلی سے ممبئی آئے تھے وہ ٹاپ اسٹار بن گئے، میں پہاڑوں سے آئی ہوں۔

    کنگنا نے کہا کہ ’ لیکن شاہ رخ خان کا تعلق اس خاندان سے ہے جو انگریزی بول سکتے تھے، انہوں نے عیسائیوں کے اسکول سے تعلیم حاصل کی، ان کی والدہ مجسٹریٹ تھیں، ان کے لیے دہلی سے ممبئی کا رخ کرنا اتنا مشکل نہیں ہے، لیکن میں ایک نوجوان لڑکی تھی اور گاؤں سے آئی تھی میرا سفر ان سے زیادہ مشکل تھا‘۔

    خیال رہے کہ  کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کا ٹریلر  حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کی ہدایت کاری خود انہوں نے کی ہے۔

  • شاہ رخ خان کا اپنی ڈیلی روٹین سے متعلق انکشاف

    شاہ رخ خان کا اپنی ڈیلی روٹین سے متعلق انکشاف

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پہلی بار مداحوں کو اپنی روز مرہ کی روٹین کے بارے میں بتا کر حیران کردیا۔

    حال ہی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ’ دی گارڈین‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی روز مرہ کی روٹین کے بارے میں کہا کہ میں صبح 5 بجے سوتا ہوں اور اگر میری فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو تو میں صبح 9 یا 10 بجے اُٹھ جاتا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں رات کے 2 بجے گھر آتا ہوں، گھر آنے کے بعد 30 منٹ تک ورزش کرتا ہوں اور پورے دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھاتا ہوں۔

    شاہ رخ خان نے فلمی کیریئر سے برک لینے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری عُمر 50 سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس عُمر میں مجھے اپنے کام سے طویل چھٹی کی ضرورت تھی تاکہ میں مستقبل میں بہتر طریقے سے کام کرسکوں۔

    بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد میں بھی دیگر لوگوں کی طرح فارغ تھا تو اس دوران میں نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ اٹالین پکوان سیکھں اور ورزش کریں، اس دوران میں بھی اپنی ورزش پر زیادہ توجہ دیتا تھا اور ان ہی دنوں میں میری باڈی بھی بن گئی تھی۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے اسٹار کے لیے فلمی دنیا سے 5 سال کا بریک لینا ایک بڑا بات ہوتی ہے اس عرصے میں مداحوں نے مجھے بہت یاد کیا اور مداحوں کی یاد مجھے فلمی دُنیا میں واپس کھینچ لائی ہے۔

    شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم ’کنگ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے ایک ملازم نے مجھے فلم کا موضوع دیا، اب مجھے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے، فلم کے لیے اپنا وزن کم کرنا ہے ساتھ ہی اپنی ظاہری شخصیت پر بھی خاصی توجہ دینی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ”کنگ“میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی اداکارہ سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں جبکہ فلم میں ابھشیک بچن منفی کردارادا کریں گے۔

  • شاہ رخ خان کی وہ ناکام فلم جس کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کیا؟

    شاہ رخ خان کی وہ ناکام فلم جس کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کیا؟

    بالی ووڈ باکس آفس پر تباہی مچانے والی اداکار شاہ رخ خان نے ایک فلم میں ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ 2018 کی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، جنوری 2019 میں ایک نئی فلم کیلئے سائن کیا تھا، جس کا نام ’سارے جہاں سے اچھا‘ تھا اور یہ خلا میں جانے والے پہلے بھارتی راکیش شرما کی زندگی پر مبنی تھی، لیکن آخری وقت پر میں نے اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں نے پروڈیوسر کو فون کیا اور کہا کہ میں اب اداکاری نہیں کرنا چاہتا جس پر پروڈیوسر نے مجھے کہا کہ ’اگر فلم پسند نہیں تو منع کردو، لیکن ایسا نہیں کہو کہ تم اداکاری نہیں کرنا چاہتے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ پھر ایک ڈیڑھ سال بعد اسی پروڈیوسر کی کال آئی اور اس نے کہا ’یقین نہیں آرہا کہ آپ بغیر کام کے بیٹھے ہوئے ہیں، میرا یہ فیصلہ غیر پیشہ ورانہ تھا لیکن میں اس وقت شوٹنگ کے لیے تیار نہیں تھا، تو میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

  • شاہ رخ، سنجے دت کو اپنا بھائی کیوں کہتے ہیں؟ اہم انکشاف

    شاہ رخ، سنجے دت کو اپنا بھائی کیوں کہتے ہیں؟ اہم انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، اس دوران بہت سے اداکار آئے مگر جو مقام شاہ رخ خان نے حاصل کیا وہ کوئی اور حاصل نہ کرسکا۔

    معروف اداکار شاہ رخ کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب ممبئی میں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور اسی وجہ سے انہیں تلخ تجربات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    شاہ رخ نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کا ایک واقعہ شیئر کیا، اس انٹرویو میں انکے ہمراہ سنجے دت اور بومن ایرانی بھی موجود تھے۔

    کنگ خان نے بتایا کہ جب شروع میں میرا ممبئی آنا ہوا تو میرا یہاں کوئی دوست نہیں تھا، میں یہاں کسی کو نہیں جانتا تھا اور آتے ہی میری لڑائی بھی ہوگئی تھی، لیکن میرے پاس واپسی کا کوئی چارہ نہیں تھا، اور میری دلی خواہش جاگی کہ میں اس وقت دہلی میں ہوتا۔

    شاہ رخ نے بتایا کہ اس برے وقت میں میرے سامنے ایک شخص جیپ لے کر پہنچا اور وہاں موجود ہجوم کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر کسی نے اسے ہاتھ لگایا تو اچھا نہیں ہوگا۔

    خاتون لفٹر نے فضا علی کو لائیو شو میں کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان نے اسی انٹرویو میں کھل نائیک کے اداکار سنجے دت کو اپنا بڑا بھائی بھی قرار دیا۔

  • ’میری زندگی کا ایک شاندار لمحہ تھا‘ جان سینا نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا احوال بتادیا

    ’میری زندگی کا ایک شاندار لمحہ تھا‘ جان سینا نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا احوال بتادیا

    مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ سے ہونے والی ملاقات کو زندگی کا شاندار لمحہ قرار دیدیا۔

    16 بار کے سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہالی ووڈ اسٹار جان سینا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’جیک پاٹ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، بھارتی ثقافت اور کھانوں کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا۔

     ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان سے ملاقات کے بعد ان کی زندگی کیسے بدل گئی، انٹرویو میں جان سینا سے ان کے دورہ بھارت کے بارے میں پوچھا گیا کہ انہیں شاہ رخ خان سے مل کر کیسا لگا؟۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by John Cena (@johncena)

    جان سینا نے بتایا کہ جب وہ شاہ رخ سے ذاتی طور پر ملے تو وہ ’حیرتزدہ‘ اور جذباتی ہو گئے، میں نے شاہ رخ سے ٹیڈ ٹاک کیا، جو مجھے میری زندگی میں صحیح وقت پر ملا۔

    جان سینا نے کہا کہ شاہ رخ خان کے الفاظ میرے لیے متاثر کن تھے، انہوں نے میری زندگی میں تبدیلیاں لانے میں مدد کی ہے، ان تبدیلیوں کے بعد میں ان تمام جیک پاٹس کو پہچاننے میں کامیاب ہو گیا ہوں جو مجھے دیے گئے ہیں اور میں ان کا شکر گزار ہوں۔

    جان سینا نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان سے ملاقات کرنا میرے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا، جب آپ کسی ایسے شخص سے ہاتھ ملانے کے قابل ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی میں اثر ڈالتا ہے، تو یہ لاجواب تھا، وہ بہت ہمدرد اور مہربان ہے اور یہ حیرت انگیز تھا، میں حیران تھا، یہ واقعی بہت اچھا تھا۔

    واضح رہے کہ اننت امبانی کی شادی میں جہاں دنیا بھر سے سیلیربریٹیز کو مدعو کیا گیا تھا وہیں ہالی ووڈ سے بھی کئی ناموش شخصیات اس شاہانہ شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، انہی میں سے ایک سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی تھے، انھوں نے یہاں کئی بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات کی۔

  • شاہ رخ خان نے اپنی کس بلاک بسٹر فلم کو ’کچرا‘ کہا تھا؟

    شاہ رخ خان نے اپنی کس بلاک بسٹر فلم کو ’کچرا‘ کہا تھا؟

    بالی وڈ ڈائریکٹر نکھل اڈوانی  نے انکشاف کیا کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی سپر ہٹ فلم ’کل ہو نا ہو‘ کو کچرا کہا تھا۔

    بالی ووڈ ڈائریکٹر نکھل اڈوانی نے یک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح شاہ رخ نے شوٹنگ کے دوران فلم ’دیوداس ‘ کا ’کل ہو نا ہو‘ سے موازنہ کرتے تھے۔

    نکھل اڈوانی نے بتایا کہ شاہ رخ خان کو مزاحیہ انداز میں فلم پر تنقید کرنے کی عادت ہے، جب ہم فلم ’محبتیں ‘ کر رہے تھے تو شاہ رخ خان ’ارے رام ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اس دوران شاہ رخ ملاقات کے لیے آئے انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ جو فلم ’کل ہونا ہو‘ بنا رہا ہوں وہ کوڑا کرکٹ ہے، آپ کو دوسری فلم دیکھنا چاہیے اور دیوداس زیادہ اچھی فلم ہے، یہ شاہ رخ خان کی عادت ہے۔

    واضح رہے کہ نکھل اڈوانی نے فلم ’کل ہو نا ہو‘ سے اپنی ہدایت کاری کی شروعات کی، اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ اداکارہ پریتی زنٹا، سیف علی خان، جیا بچن، سونالی بیندرے اور دیگر  اداکار شال تھے۔

    یہ فلم 2003 کی سب سے بڑی بلاک بسٹروں فلموں میں سے ایک بن گئی تھی۔ فلمساز نکھل اڈوانی کبھی خوشی کبھی غم، محبتیں اور کچھ کچھ ہوتا ہے  جیسی مشہور فلموں میں ایک ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔

  • دانش تیمور نے شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا، ویڈیو وائرل

    دانش تیمور نے شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اہلیہ کے ہمرام فارم پر خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار دانش تیمور اسٹرابیریز کھاتے اور سورج مکھی کے پھولوں کے باغ میں شاہ رخ خان کا سگنیچر پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

    ویڈیو میں دانش تیمور اسی طرح پوز دیتے نظر آئے جس طرح فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں شاہ رخ خان نے اپنی ’سمرن‘ کو دیکھ کر دیا تھا۔

    اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھی یادیں دل کا لازوال خزانہ ہیں‘، اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم’ویر زارا‘ کا گانا ’میں یہاں ہوں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دانش تیمور آج کل اپنی اہلیہ، اداکارہ عائزہ خان اور بچوں کے کے ہمراہ برطانیہ میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور وہاں سے دونوں اپنی فیملی کے ساتھ گزرنے والے خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔