Tag: shah salman bin abdul aziz

  • سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا فیصلہ

    سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا فیصلہ

    سعودی کابینہ نے مالیاتی سال 2024 کے قومی بجٹ کی منظوری دی ہے، آمدنی کا تخمینہ ایک ٹریلین 172ارب ریال اور اخراجات کا تخمینہ ایک ٹریلین251 ارب ریال کا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نئے بجٹ میں مالی خسارہ ریال 79ارب ریال کا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق گزشتہ روز قومی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کے اجلاس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزرا اور عہدیداروں کو بجٹ میں سماجی وترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے مؤثر طریقے سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • سعودی فرمانرواں کا شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

    سعودی فرمانرواں کا شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

    ریاض : سعودی حکمرانوں کی جانب سے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبد العزیز  نے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی شہریوں کو دیے جانے والے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع کی شاہی منظوری دیدی ہے۔

    اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ شاہ سلمان نے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر دی ہے۔

    خبر کے مطابق شہریوں کے لیے ماہانہ الاؤنس ستمبر2023تک موجودہ شرائط پر جاری رہے گا جبکہ پروگرام میں نئی رجسٹریشن کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں تین برس قبل سعودی شہریوں کے لیے ماہانہ الاؤنس پروگرام جاری کیا گیا تھا جسے عربی میں ’حساب المواطن‘ کا نام دیا گیا۔

    گزارا الاؤنس کے تحت جاری پروگرام میں سعودی شہریوں کو بجلی کے بل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد خصوصی امدادی الاؤنس جاری کرنے کے لیے شاہی احکامات صادر کیے گئے تھے۔

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد، خصوصی پیغام

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد، خصوصی پیغام

    ریاض : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام مسلم اُمہ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پوری دنیا کو آفت و شر سے بچانے کیلئے دعا بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کی آمد پر سعودی عوام، مملکت میں مقیم تارکین وطن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا یہ شاہی پیغام وزیراطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے ریڈیو اور ٹی وی پر پڑھ کرسنایا۔

    اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مسلم اُمہ کو رمضان کی مبارکباد دی اور انہوں نے تمام نعمتوں کےلیے خدا کا شکر ادا کیا۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ حرمین شریفین اورحج و عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے انمول اعزاز ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب زائرین کے آرام و راحت اور امن و سلامتی کے انتظامات میں کبھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

    زائرین کے مملکت میں قدم رکھنے سے روانگی تک انہیں تمام خدمات فراہم کرتے رہنے کے لیے پرعزم ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام رمضان پیغام میں کہا کہ تمام لوگ رمضان میں زیادہ سے زیادہ اچھے کام کریں۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ تمام مسلمان رشتوں کا پاس کریں اور اپنی اصلاح پر توجہ دیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھے۔

  • خادم حرمین شریفین کا شاہی فرمان جاری

    خادم حرمین شریفین کا شاہی فرمان جاری

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز ایک فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت مملکت میں ججوں کی ترقی اور تقرری کے احکامات دیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عدلیہ کی مختلف سطحوں پر وزارت انصاف سے منسلک 127 ججوں کی ترقی اور تقرری کا حکم دیا ہے۔

    اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر انصاف ڈاکٹر ولید السمعانی نے کہا کہ شاہی فرمان میں ججوں کی ترقی اور تعیناتی دونوں شامل ہیں۔

    وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ یہ فرمان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عدلیہ کی مسلسل حمایت اور سرپرستی کا عکاس ہے۔

    انہوں نے مملکت کی دانشمند قیادت کے اللہ کے ہاں بہترین صلے اور انصاف کے قیام کے لیے ان کی خواہشات کی تکمیل کی دعا کی۔

  • سعودی کابینہ کا بڑا اعلان

    سعودی کابینہ کا بڑا اعلان

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد کابینہ اجلاس میں کمپنیوں کی تنظیم نو کے لیے نئے قانون کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے قانون میں تجارتی اور غیر منافع بخش کمپنیوں کو زیادہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

    نئے قانون کے مطابق کمپنیوں کو تاسیس اور کام کے علاوہ بند یا ضم کرنے کے وقت لچک داری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

    نئے قانون میں کمپنیوں کے نام رکھنے کی پابندی ختم کردی گئیں جبکہ لمیٹیڈ کمپنیوں کو قرض اور صکوک جاری کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    نئے قانون میں کمپنیوں کو ضم کرنے میں جو رکاوٹیں تھیں انہیں دور کردیا گیا ہے۔ ایک کمپنی دو حصوں میں تقسیم بھی کی جاسکتی ہے۔

    نئے قانون انفرادی سطح پر قائم کی جانے والی سٹیبلشمنٹ کو کمپنی میں تبدیل کرنے یا اپنے اثاثے کسی کمپنی میں ضم کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    اسی طرح نئے قانون کی شق نمبر 190 میں دیوالیہ ہونے والی کمپنی کو دیوالیہ ہونے کے بعد بھی اسی نوعیت یا کسی دوسری نوعیت کی کمپنی میں ضم کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    شق نمبر 191 میں کمپنیوں کے انضمام کے حوالے سے یہ سہولت دی گئی ہے کہ کوئی ایک یا ایک زیادہ کمپنی کسی اور کمپنی میں ضم ہوسکتی ہے اور انضمام کے بعد نئی کمپنی تشکیل دی جاسکتی ہے۔

    فیملی کمپنیوں کو بھی متعدد سہولتیں دی گئی ہیں جن میں یہ سہولت بھی شامل ہے کہ مالکان کے افراد کو ملازمت دی جاسکتی ہے نیز ہر شیئر ہولڈر کے منافعوں کے تعین کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    انتہائی چھوٹی کمپنیوں کے حسابات آڈیٹر کو پیش کرنے سے استثنی دیا گیا ہے۔

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے متعلق بڑی خبر آگئی، ویڈیو جاری

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے متعلق بڑی خبر آگئی، ویڈیو جاری

    ریاض: سعودی عرب کی شاہی عدالت نے بیان جاری کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے اور علاج کے بعد ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے وہ ہسپتال سے کامل صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجسنی کے مطابق شاہ سلمان نے اس موقع پر سعودی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام اور اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کی اطلاع پر سوشل میڈیا پر صارفین نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شاہ سلمان کو صحت و سلامتی سے نوازتا رہے۔ صحت یابی پر سب خوش ہیں۔ بیشتر صارفین نے درازی عمر کی دعائیں دی ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار 8 مئی کو جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کولونو سکوپی کرائی، اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا تھا۔

    ایوان شاہی نے بیان میں کہا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے جہاں کولونو سکوپی کی گئی، نتیجہ مثبت رہا۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد شاہ سلمان کو آرام کے لیے کچھ وقت ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    قبل ازیں ایوان شاہی نے اعلان کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سنیچر7 مئی کو معائنے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

  • سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم فیصلہ

    سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم فیصلہ

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب نے ماریطانیہ کے سینٹرل بینک میں ڈیپازٹ 300 ملین ڈالرکو آسان شرائط والے قرضے میں تبدیل کیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے ڈیپازٹ کو آسان شرائط والے قرضے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ مسلم وعرب ممالک کی تعمیر و ترقی میں اپنے قائدانہ کردار کے تحت کیا ہے۔

    سعودی عرب طویل عرصے سے ماریطانیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی عرب زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں اور شرح نمو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

    ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے نئے اقدام سے ماریطانیہ کی پائیدار ترقی میں مدد ملے گی اور اس سے متاثر ہوکر متعدد علاقائی و بین الاقوامی تنظیمیں بھی ماریطانیہ کے لیے نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کریں گی۔

  • سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نیا شاہی فرمان جاری

    سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نیا شاہی فرمان جاری

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں پبلک پراسیکیوشن کے 42 ارکان کی ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجسنی کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک رکن کو ادارے کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعودالمعجب نے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پبلک پراسیکیوشن کی مکمل اور مسلسل سرپرستی کررہے ہیں۔

    بپبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی ترقی کا نیا شاہی فرمان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے فرمان کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری ہوں گی، پبلک پراسیکیوشن زیادہ مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکے گا۔

    شیخ سعودالمعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ مزید محنت کریں اور اعلیٰ قیادت نیز معاشرے کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

  • خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے چاہنے والوں کیلئے اہم خبر، ویڈیو جاری

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے چاہنے والوں کیلئے اہم خبر، ویڈیو جاری

    ریاض: سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کی غرض سے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال لایا گیا۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال سے روٹین کا طبی معائنہ کروایا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق ترجمان ایوان شاہی نے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کا طبی معائنہ اطمینان بخش رہا ہے۔

    ایوان شاہی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کامیاب طبی معائنے کے بعد شاہ سلمان اسپتال سے واپس اپنے محل روانہ گئے ہیں۔

    سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے شاہ سلمان کی اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہسپتال سے نکلتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے۔

    شاہ سلمان ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کچھ دن آرام کریں گے۔ خلیجی ممالک کے رہنماؤں نے بادشاہ کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے شاہ سلمان کی مستقل صحت اور سعودی عرب کی مزید ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

    واضح رہے کہ شاہ سلمان نے سابق فرمانروا عبداللہ بن عبد العزیز کی جنوری2015 میں وفات کے بعد بادشاہت کا منصب سنبھالا تھا۔ اس سے تقریباً 2 سال قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد انہیں ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔

    شاہ سلمان 50 سال تک سعودی دارالحکومت ریاض کے گورنر کی حیشیت سے بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ شاہ سلمان کے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں کئی معاشی اصلاحات بھی متعارف کروائی ہیں تاکہ سعودی معیشت کے تیل پر انحصار کو محدود کیا جا سکے۔

  • خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شاہی فرمان جاری

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شاہی فرمان جاری

    ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کردیا ہے جس کے تحت ججوں کی ترقیاں ہوئیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ادارے احتساب (دیوان المظالم) میں پندرہ ججوں کے تقرر اور ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ادرہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے کہا کہ پانچ ججوں کو اپیل کورٹ کے سربراہ اور چار کو سیکریٹری کورٹ کےعہدے پر ترقی دی گئی جبکہ چھ ججوں کا تقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ججوں کی ترقی اور تقر کے شاہی فرمان کی بدولت ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر اور مؤثر ہوگی۔

    ڈاکٹر خالد الیوسف نے مزید کہا کہ محکمہ جاتی عدالت کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامت پر شاہ سلمان اوور ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔