Tag: shah salman

  • مسلمان ممالک کے ساتھ اخوت کے رشتے استوار کرنے کے لیے سعودی فرمانروا کا تحفہ

    مسلمان ممالک کے ساتھ اخوت کے رشتے استوار کرنے کے لیے سعودی فرمانروا کا تحفہ

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ماہ رمضان کے دوران اخوت و محبت کے رشتے استوار کرنے کے لیے 24 ممالک کے لیے کھجوروں کا تحفہ بھجوا دیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے دنیا کے 24 ممالک کے لیے 200 ٹن اعلیٰ کوالٹی کی کھجوروں کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔

    یہ تحفہ رمضان کے دوران مسلمانان عالم کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ اخوت و محبت کے رشتے استوار کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

    وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کھجوروں کا تحفہ پیر کو مملکت سے روانہ کروایا ہے۔ کھجوریں مشرقی ریجن کی الاحسا کمشنری میں واقع کھجور فیکٹری کے ہیڈ کوارٹر سے بھجوائی گئی ہیں۔

    یہ کھجوریں سعودی سفارتخانوں اور دینی اداروں کے تعاون سے تقسیم ہوں گی۔

    سیکریٹری وزرات برائے دعوتی امور ڈاکٹر محمد العقیل نے بتایا کہ شاہی ہدایت پر وزارت نئے ہجری سال کے شروع سے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کی اہم ضروریات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لیتی ہے۔

    اس کے تحت 24 سے زیادہ ملکوں کو مختلف امدادی اشیا روانہ کی جاتی ہیں جبکہ رمضان میں کھجوروں کا تحفہ خود شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے بھجوایا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر محمد العقیل نے بتایا کہ سعودی عرب 18 سے زائد ممالک میں افطار پروگرام بھی نافذ کررہا ہے، یہ پروگرام بھی خادم حرمین شریفین کی جانب سے ہے۔

  • سعودی عرب: کرونا وائرس کے تمام مریضوں کا علاج مفت کرنے کا شاہی فرمان

    سعودی عرب: کرونا وائرس کے تمام مریضوں کا علاج مفت کرنے کا شاہی فرمان

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کرونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد بشمول اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کا علاج مفت کروانے کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، کابینہ نے اندرون و بیرون ملک سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے صحت انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی پابندی پر سعودی شہریوں کو سراہا۔

    اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی سے متعلق خصوصی رپورٹ پیش کی گئی، کابینہ نے تمام متعلقہ اداروں خصوصاً وزارت صحت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

    سعودی کابینہ نے اس بات پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا کہ شہریوں کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے سلسلے میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔

    اجلاس کے بعد قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے بتایا کہ کابینہ نے کہا کہ تمام سعودیوں، مقیم غیر ملکیوں اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کا علاج سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مفت فراہم کرنے کا شاہی فرمان انسانیت نوازی کی علامت ہے۔

    کابینہ نے تجدید پذیر توانائی کے شعبے کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ کمیٹی تشکیل دی جس کا سربراہ ولی عہد کو مقرر کیا گیا۔ وزیر توانائی کو اسپین میں ایٹمی سلامتی کونسل کے ساتھ ایٹمی سلامتی کے سلسلے میں معلومات کے تبادلے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا اختیار بھی تفویض کیا گیا۔

    وزیر داخلہ کو انٹر پول کے ساتھ مملکت میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا ریجنل آفس قائم کرنے کے لیے معاہدے کا اختیار سپرد کیا گیا۔

    اجلاس میں متعدد تقرریاں بھی کی گئیں، ڈاکٹر ریما بنت صالح العذل کو نجی اداروں اور دیمہ بنت عبد العزیز آل الشیخ کو این جی اوز کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔

  • کورونا وائرس، شاہ سلمان کا عالمی ادارہ صحت کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    کورونا وائرس، شاہ سلمان کا عالمی ادارہ صحت کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک کروڑ امریکی ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مالی معاونت کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فوری طور پر ایک کروڑ ڈالر امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان امدادی سینٹر برائے ہیومن ایڈ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کی گئی امدادی اپیل کا فوری جواب دیتے ہوئے رقم فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جاسکے۔

    ڈاکٹر الربیعہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کرتے ہوئے اس امداد کو بہترین اقدام قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے امداد فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 660 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 3412 سے زائد ہوچکی ہے اور مجموعی طور پر 56 ہزار مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔

  • کرونا وائرس: شاہ سلمان کی مدد پر چینی صدر کا شکریہ

    کرونا وائرس: شاہ سلمان کی مدد پر چینی صدر کا شکریہ

    بیجنگ: چینی صدر ژی جنگ پنگ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو فون کر کے شکر گزاری کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صدر ژی جنگ پنگ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو فون کیا، چینی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے حمایت اور مدد کی پیشکش کو سراہتے ہیں۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب چین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے، سعودی عرب چین کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے کام کرتا رہے گا۔

    سعودی عرب نے چین کے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کو بھی سراہا۔

    چینی حکام کے مطابق اب تک پاکستان، امریکا، برطانیہ، جاپان، روس اور دیگر ممالک نے میڈیکل آلات، ماسک، حفاظتی کپڑے اور دیگر سامان بھجوایا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو ہدایت کی تھی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان اور ادویات چین روانہ کریں تاکہ کرونا وائرس کی روک تھام سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں چین کو مدد مل سکے۔

    دوسری جانب چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اب تک جان لیوا وائرس سے 636 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، پورے چین میں 31 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    چین سے باہر کرونا سے متاثرہ 191 کیس سامنے آئے ہیں تاہم ان میں ہلاکتوں کی تعداد صرف 2 ہے۔

  • عالمی برادری محفوظ بین الاقوامی جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے، شاہ سلمان

    عالمی برادری محفوظ بین الاقوامی جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے، شاہ سلمان

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ایران کا سامنا کرنے کے لیے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا اتحاد ضروری ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں منعقدہ جی سی سی سربراہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم نے خطے میں جارحانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جن سے ہمسایہ ممالک کے استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

    شاہ سلمان نے کہا کہ جی سی سی نے اپنے قیام کے بعد سے خطے کو درپیش کئی بحرانوں پر قابو پایا ہے، عالمی برادری توانائی کی رسد، محفوظ بین الاقوامی جہاز رانی اور آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

    جی سی سی اجلاس میں بین الاقوامی جہاز رانی کی سیکیورٹی، خطے میں ایران کی مداخلت، شام میں جاری بحران، یمن جنگ اور کونسل کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کا2020کیلئے10کھرب ریال سے زائد کا بجٹ منظور

    اجلاس میں طے پایا کہ جی سی سی امریکا کی ایران کے خلاف کڑی پالیسیوں کے ذریعے دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی کی حمایت کرتی ہے، خطہ خلیج ان پابندیوں کے ردعمل میں ایران کی کسی بھی طرح کی کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    یاد رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا تھا تاہم ایران کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی، اس کے علاوہ خلیج عرب میں تیل برادر اور مال بردار بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے اور ان تمام حملوں کا الزام بھی ایران پر عائد کیا گیا تھا۔

  • شاہ سلمان کی بادشاہی کے 5 برس مکمل، سعودی شہریوں کا انوکھا جشن

    شاہ سلمان کی بادشاہی کے 5 برس مکمل، سعودی شہریوں کا انوکھا جشن

    ریاض : سعودی شہریوں کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بادشاہت کے پانچ سال مکمل ہونے کا جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بن آلسعود گزشتہ روز اپنی بادشاہت کے پانچ سال مکمل کرچکےہیں، اس موقع پر سعودی شہریوں نے شادشاہ کی بیعت کی پانچویں سالگرہ بھی مختلف انداز سے منائی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی غوطہ خوروں کے ایک گروہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی تصویر کے ہمراہ سمندر کی گہرائیوں میں تخت نشینی کے 5برس مکمل ہونے کا جشن منایا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق غوطہ خوروں کے 10 افراد پر مشتمل گروہ نے بحیرہ احمر میں 15 میٹر تک گہرائی میں غوطہ لگاکر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا پوسٹر لہرایا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں کے گروہ میں ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل تھا جس نے زیر سمندر شاہ سلمان کی بادشاہی کے پانچویں سال کا جشن منانا کر خادمین الحرمین الشریفین سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

    غوطہ خوری کے ذریعے بیعت کا جشن منانے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کا اظہار کرنا تھا۔

  • ایرانی پالیسیوں کا خمیازہ ایرانی عوام کو بھگتنا پڑا، شاہ سلمان

    ایرانی پالیسیوں کا خمیازہ ایرانی عوام کو بھگتنا پڑا، شاہ سلمان

    ریاض : سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شوریٰ کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن دفاع کےلیے ہر دم آمادہ ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران اپنے توسیع پسند نظریے کو ترک کردے۔

    شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی حکمران حکمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی پالیسیوں پر غور کریں گے۔

    انہوں نے ایران میں جاری حالیہ پرتشدد مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پالیسیوں کے نتیجے میں اس کی اپنی ہی عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برداری ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کرے، سعودی عرب اپنے دفاع کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ایران کے ‘فردا’ جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی مؤقف کا خیر مقدم کیا ہے۔

    امریکا نے ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر ‘فردا’ جوہری پلانٹ پرپابندیوں کو دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کیا تھا۔

  • ایک ہزار سوڈانی عازمین حج شاہ سلمان کے خصوصی مہمان بنیں گے

    ایک ہزار سوڈانی عازمین حج شاہ سلمان کے خصوصی مہمان بنیں گے

    ریاض: شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ سوڈان کے 1000 شہریوں کےلیے سرکاری طور پرحج کے انتظامات کا حکم دیا ہے جبکہ حوثیوں کے خلاف جنگ میں جان دینے والے افراد کے لواحقین بھی خادم الحرمین الششریفین کے مہمان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرجمہوریہ سوڈان کے ایک ہزار شہریوں کے حج کے لیے سرکاری سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں،سوڈان کے ان ایک ہزار عازمین حج کے سرکاری حج کےانتظامات کی ذمہ داری وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد اور خادم الحرمین خصوصی حج پروگرام کو سونپی گئی ہے۔

    خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کے جنرل سپروائزر اور وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ سوڈان کے جن شہریوں کے سرکاری حج کا انتظام کیا گیا ہے ان میں یمن میں شہید ہونے والے فوج کے شہداءکے 500 لواحقین کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ دیگر پانچ سو میں عام سوڈانی شہری ہیں۔

    ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سوڈان اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے لیے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کے احکامات ان کی عالم اسلام کے لیے جذبہ خیر سگالی کی عکاسی کرتا ہے۔

    سعودی عرب یمن میں سوڈانی فوج کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جنہوں نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربانیں۔

    خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کی طرف سے ہرسال فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اخوت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت خصوصی حج کرایا جاتا ہے۔ حج کے تمام اخراجات سعودی عرب کی حکومت ادا کرتی ہے۔

  • سانحہ کرائسٹ چرچ، متاثرہ خاندان حج کے موقع پر شاہ سلمان کے خصوصی مہمان

    سانحہ کرائسٹ چرچ، متاثرہ خاندان حج کے موقع پر شاہ سلمان کے خصوصی مہمان

    ریاض : سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کی میزبانی کا اقدام حج اور عمرے کے سلسلے میں ”مہمانانِ خادم حرمین شریفین“ پروگرام کا حصہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہدایت جاری کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور خاندان میں سے 200 عازمین حج کی رواں سال میزبانی کی جائے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حج اور عمرے کے سلسلے میں ”مہمانانِ خادم حرمین شریفین“ پروگرام کا حصہ ہے۔ اس سالانہ پروگرام کی نگرانی اور اس پر عمل درآمد کی ذمے داری اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی سعودی وزارت کے پاس ہے۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ پروگرام کے نگرانِ عام سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ ہیں۔

    انہوں نے ایک اخباری بیان میں نیوزی لینڈ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے متعلقین کے حوالے سے اس کریمانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس پر خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا۔

    سعودی وزیر کے مطابق دہشت گردی کے اس الم ناک واقعے کے متاثرین کی میزبانی مملکت سعودی عرب کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس کے مرتکبین کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کے سلسلے میں کر رہی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی کارروائی تمام آسمانی کتابوں کی تعلیمات اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

    شیخ عبداللطیف نے باور کرایا کہ ان کی وزارت سعودی فرماں روا کی ہدایت پر عمل درامد کے واسطے فوری طور پر مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے میں نیوزی لینڈ میں سعودی سفارت خانے کے ذریعے مذکورہ افراد کی آمد اور ان کو تمام تر سہولیات اور خدمات پیش کرنے کے اقدامات کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • شاہ سلمان کی 72 ملکوں کے عازمینِ حج کی میزبانی کی خصوصی ہدایت

    شاہ سلمان کی 72 ملکوں کے عازمینِ حج کی میزبانی کی خصوصی ہدایت

    ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی حکومت کو  دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی خدمت کی ہدایت کردی، وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں عالم اسلام کے مفادات کے خیر خواہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 72 ممالک کے 1300 عازمین حج کے لیے سرکاری سطح پر حج کے تمام انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ یہ تمام عازمین شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین خصوصی حج پروگرام کے تحت 1440ھ کے حج کے موقع پر پوری دنیا سے 1300 شخصیات کے حج کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ان کی ذمہ داری سعودی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد کو سونپی گئی ہے۔

    وزیر مذہبی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے ایک بیان میں کہاکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان پوری دنیا میں عالم اسلام کے مفادات کے خیر خواہ ہیں، اسی جذبہ خیر سگالی کے تحت شاہ سلمان کی ہدایت پرمذکورہ غیر ملکی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    سعودی عرب میں سرکاری سطح پر عالمی شخصیات کے خصوصی حج پروگرام کا آغاز 1417ھ میں ہواتھا۔اس سے قبل شاہ سلمان نے فلسطینی شہداءکے ایک ہزار اقارب کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کے احکامات دیے تھے۔