Tag: Shah Saud

  • سعودی عرب : شاہ سعود کی نایاب شاہی تلوار آج کس کے پاس ہے؟

    سعودی عرب : شاہ سعود کی نایاب شاہی تلوار آج کس کے پاس ہے؟

    سعودی خاتون مضاوی بنت محمد ضاوی نے کہا ہے کہ 62 برس قبل شاہ سعود بن عبدالعزیز کا تحفہ ہمارے خاندان کے لیےاعزاز بن گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی خاتون نے کہا کہ شاہ سعود بن عبدالعزیز بیرون مملکت علاج کے بعد 1960 میں دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔ اس موقع پر تلواروں کا روایتی رقص العرضہ منعقد ہوا تھا۔ اس وقت میرے والد محمد بن ضاوی ریاض محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر تھے۔

    العرضہ میں شرکت کے لیے ان کے پاس تلوار نہیں تھی، شاہ سعود نے دیکھا کہ محمد بن ضاوی تلوار کے بجائے اپنے قلم کو تلوار کے انداز میں حرکت دے کر تلوار کے رقص میں حصہ لے رہے ہیں۔

    Gold Mounted Saudi Arabian Sword Presented to Football Coach Darrell Royal, Sterling Silver Tea and Coffee Service from Baseball Hall of Fame Christy Mathewson at Auction

    انہوں نے فوراً انہیں ایک شاہی تلوار دی اور یہ بات ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، وہ تلوار آج تک ہمارے خاندان میں محفوظ ہے۔

    مضاوی نے بتایا کہ ان کے والد کے پاس مختلف تقریبات میں شاہ سعود کی دی ہوئی 5 تلواریں تھیں، ان میں سے بعض کے ہینڈل سونے کے تھے، تاہم ان میں سے ایک تلوار بہت خاص ہے جو شاہ سعود نے بیرون مملکت علاج کے بعد ریاض میں ہونے والے جشن صحت کے موقع پر والد کو دی تھی۔

    King of Saudi Arabia - Wikipedia

    مضاوی بنت محمد ضاوی نے بتایا کہ یہ تلوار میرے والد کے پاس آخری وقت تک رہی۔ ایک وقت وہ بھی آیا جب وہ سن رسیدگی کی وجہ سے تلواروں کے رقص میں حصہ نہیں لے سکتے تھے، ہمارے خاندان میں قومی تقریبات پر یہ تلوار استعمال کی جاتی رہی ہے۔ شادی کے موقع پر والد نے یہ تلوار مجھے تحفے میں دی تھی جسے میں اپنے پاس محفوظ کیے ہوئے ہوں، اس کی حیثیت بے حد انمول ہے۔

    The Orient Treasures - Antique Saudi Arabia Sword Shmshir Saif Official Roayl Presentation Islamic 1900 سيف من المملكة العربية السعودية

    مضاوی نے بتایا کہ اب یہ تلوار میری چھوٹی بیٹی ھیفا الرشید کے پاس ہے، وہ بھی اسے جی جان سے عزیز رکھتی ہے، اس تلوار میں ایک سرخ اور دوسرا زرد رنگ کا یاقوت ہے۔ اس کا ہینڈل ہاتھی دانت کا ہے جبکہ اس کا بارڈر عربی اور اسلامی تحریروں سے مزین ہے۔

    سعودی خاتون نے بتایا کہ اس کے علاوہ شاہ سعود نے میری والدہ کو خالص سونے کی سوئس گھڑی کا تحفہ دیا تھا۔ یہ بھی ہمارے خاندان کیلئے بڑا فخر ہے، یہ تمام قیمتی اشیاء ہمارے گھر میں محفوظ ہیں۔

  • شاہ سعود کی ریل میں سفر کی نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    شاہ سعود کی ریل میں سفر کی نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ریاض : سعودی عرب کے سابق حکمران شاہ سعودی کے ریل میں سفر کرنے کی نایاب ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے، ماضی کی اس ویڈیو میں انہیں ٹرین سے اترتے ہوئے کار میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ سعود اکیڈمی کی جانب سے سابق شاہ سعود کی نادر ویڈیو اکیڈمی کے آفیشل پیچ پر جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ریل کے ذریعے شاہ سعود کے ریاض سے مشرقی ریجن پہنچنے کے منظر کو دکھایا گیا ہے۔

    اس نایاب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا بننے کے بعد جب شاہ سعود پہلی بار دارالحکومت ریاض سے مشرقی ریجن ریل کے ذریعے پہنچے تو اس وقت کے گورنر مشرقی ریجن سعود بن جلوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پر دیگر مملکت کے امراء اور اکابرین مشعل بن عبدالعزیز، فیصل بن ترکی، عبدالرحمان الطبیشی اور جمال الحسینی بھی موجود ہیں۔ شاہ سعود کو ریل گاڑی سے اترکر کار میں سوار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔