Tag: Shah zeb qatal case

  • فوجی عدالتوں نے چھ دہشت گردوں کوموت کی سزا سنادی ، آئی ایس پی آر

    فوجی عدالتوں نے چھ دہشت گردوں کوموت کی سزا سنادی ، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: دہشت گردوں کو سزائیں دینے کے لیے حال میں قائم کردہ فوجی عدالتوں نے سنگین جرائم میں ملوث سات دہشت گردوں کوسزائیں سنا دی گئیں ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹ کے مطابق تمام سات دہشت گردوں کو سنگین دہشت گردی بشمول بے گناہ انسانوں کو ذبح کرنے ، خودکش حملوں ، اغوا برائے تاوان اور جان و مال کو نقصان پہنچانے کے جرائم ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔

     پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ دو ہزار پندرہ کے تحت ان دہشت ردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جس کے بعد نور سعید، حیدر علی، مراد خان، عنایت اللہ، اسرار الدین اور قاری زاہر کو سزائے موت جبکہ عباس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

     

     پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزاوٴں کی توثیق کردی ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے تمام ملزمان کو اپنی سزاوٴں کے خلاف ایک اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

  • سندھ سے 64 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری

    سندھ سے 64 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری

    کراچی: وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے چونسٹھ مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجنے کی منظوری دیدی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے کیسز ملٹری کورٹس میں بھیجے میں تاخیر پر وفاقی حکومت کی برہمی کام کرگئی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ نے چونسٹھ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دیدی ۔

     ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق جو مقدمات ملٹری کورٹس میں بھیجے جارہے ہیں اس میں جسٹس مقبول باقر ایئرپورٹ حملہ، مبارک رضا کاظمی کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔

     دیے گئے اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے تریسٹھ مقدمات ہیں جبکہ ایک سکھر میں حساس ادارے پر حملے کا کیس شامل ہے ۔

    کراچی کے ضلع غربی کے دس مقدمات، جنوبی کے چھ مقدمات، شرقی کے سات مقدمات ، گیارہ مقدمات ملیر اور ایک اے وی سی سی کا مقدمہ شامل ہے ۔ ملٹری کورٹس میں مقدمات بھیجنے کا فیصلہ قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ کی ملاقات میں کیا گیا ۔

  • شاہ زیب قتل کیس فوجی عدالت بھیجے جانے کا امکان

    شاہ زیب قتل کیس فوجی عدالت بھیجے جانے کا امکان

    اسلام آباد : حکومت شاہ زیب خان کے قتل کے ملزمان شاہ رخ جتوئی اور دیگر کامقدمہ فوجی عدالت بھیجنے پر غور کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اوراس کے ساتھیوں کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجے جانے پر غورکررہی ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور شاہ رخ جتوئی کے والدین نے معافی کیلئے وفاق سے رابطہ کیا لیکن وفاقی حکومت نے شاہ رخ جتوئی کو معاف کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

    شاہ رخ جتوئی نے پچیس دسمبر دو ہزار با رہ میں پو لیس افسر کے اکلوتے بیٹے شاہ زیب کو بہن کوچھیڑنے سے منع کرنے پر قتل کردیا تھا، قتل کے بعد ملزم شاہ رخ جتوئی ملک فرار ہوگیا تھا۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے پرملزم گرفتار ہوا،عدالت سے سزا کے بعد شاہ زیب کے والدین نے شاہ رخ کومعاف تو کر دیا لیکن معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں بدستور مو جود ہے۔