Tag: Shaharyar Khan

  • بھارت میں کرکٹ سیریزکھیلنے پرتیار ہیں، شہریارخان

    بھارت میں کرکٹ سیریزکھیلنے پرتیار ہیں، شہریارخان

    کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہر یارخان نے کہا ہے کہ مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر تیار ہیں، دوطرفہ کرکٹ نہ ہونے سے پی سی بی کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہریار خان نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ کرکٹ کی بحالی کیلئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں نیوٹرل جگہ پر بھی کھیل سکتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناﺅ کے باعث کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے جس کے باعث دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2012ءمیں آمنے سامنے ہوئیں اور اس کے بعد کوئی سیریز نہ ہو سکی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ معاملے پر لیگل ٹیم بغیر کسی دباؤ کے کام کررہی ہے، چیئرمین پی سی بی کے مطابق کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے پہلے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب رہائشی انتظامات جلد مکمل ہونگے۔

  • بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    لاہور : چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا امکان فی الحال نظر نہیں آرہا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی، شہریار خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس اگلے ماہ چوبیس تاریخ کو ہوگا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ پاکستان اوربنگلادیش بگ تھری کیخلاف اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔

    اگست میں بنگلا دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔

  • بھارت سے سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، شہریارخان

    بھارت سے سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، شہریارخان

    لاہور: چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا۔

     پاک بھارت سیریز کی بحالی اور نشریاتی حقوق کے معاملے کے حل کیلئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے مودی حکومت کے اہم وزیر ارون جیٹلی سے ملاقات کی، ارون جیٹلی کے پاس وزیر خزانہ کے ساتھ ساتھ بھارت کے اطلاعات ونشریات کا بھی قلمندان ہے۔

     بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے نشریاتی حقوق کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔

    بھارت سے سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، امید ہے بھارتی حکومت سیریز کی کلئیرنس دے دی گی۔

  • پاکستان آنے والی اگلی ٹیم اب کراچی میں کھیلے گی، شہریارخان

    پاکستان آنے والی اگلی ٹیم اب کراچی میں کھیلے گی، شہریارخان

    کراچی: چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی غیر ملکی ٹیم اب کراچی میں کھیلیں گی،انکا کہنا تھا کہ دوعہدوں پر کام کرنے والوں کے حوالے سے فیصلہ سات جنوری سے پہلے ہوگا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کراچی کے مختلف کرکٹ اسٹیڈیمز کا دورہ کرتے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، انکا کہنا ہے کہ اگلی مرتبہ غیر ملکی ٹیم کراچی میں کھیلیں گے، دو عہدوں کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ سات جنوری سے پہلے کرلیا جائیگا۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے کراچی سمیت ملک بھر کےدیگر شہروں میں گراؤنڈ قائم کرے گی جہاں ویمنز ٹیمیں بلا خوف و خطر کھیل سکیں گی۔

  • ہاکی کا تنازعہ دو طرفہ کرکٹ سیریز خراب کرسکتا ہے، شہریار خان

    ہاکی کا تنازعہ دو طرفہ کرکٹ سیریز خراب کرسکتا ہے، شہریار خان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے بھارت میں ہونے والے تنازعہ کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی ابتدا کینیا کرکٹ ٹیم کی آمد سے ہو چکی ہے۔ آئندہ دو سے تین سال میں مزید غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

  • سری لنکا اور بنگلہ دیش دورہ پاکستان پر آمادہ ہیں، شہریار خان

    سری لنکا اور بنگلہ دیش دورہ پاکستان پر آمادہ ہیں، شہریار خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہےکہ سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں نے پاکستان آنے پر غیر مشروط رضامندی ظاہر کردی ہے، دو ہزار پندرہ سے ٹیمیں پاکستان کا آنا شروع ہوجائیں گی۔

    چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک کا دورہ کامیاب رہا، سری لنکا اور بنگلادیش نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، امید ہے دوہزار پندرہ سے ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہوجائیں گی۔

    شہریار خان نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے صدر سری نیواسن نے بتایا کہ بار بار سیریز کھیلنے کے لئے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ اجمل کے ایکشن میں بہتری آرہی ہے، امید ہے وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    محمد عامر کے مستقبل کے حوالے سے چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر قانون میں تبدیلی ہوئی تو عامر کے لئے ان سے جو کچھ ہوا وہ کریں گے۔

  • چئیرمین کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

    چئیرمین کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

    لاہور:چیرمین پی سی بی شہریار خان نے آفریدی کے کپتان بننے کے خواب کو چکنا چور کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ مصباح الحق ہی ورلڈ کپ تک ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

    چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کپتانی کا خواب دیکھنے والے آوٹ آف فارم شاہد آفریدی کے تمام ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے صاف صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ مصباح الحق ہی ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔

    شہریار خان نے آفریدی کے متنازعہ بیان کو اڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آفریدی کا بیان غیر ذمہ دارنہ تھا، آفریدی کوڈ آف کنڈکٹ کے مرتکب نکلے تو کاروائی کی جائے گی۔

    شہریار خان نے مزید کہا کہ آفرید ی کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ سلیکٹرز کرینگے، لوگ کہتے ہیں آفریدی کو کپتان بنایا جائے لیکن دیکھنا ہے کہ وہ ٹیم میں رہنے کے قابل بھی ہیں یا نہیں۔

    شہریار خان نے مزید کہا کہ مصباح الحق کو بورڈ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جب تک مصباح خود نہ چاہے انھیں کپتانی سے کوئی نہیں ہٹا سکتا ہے۔