Tag: Shahbaz and Hamza

  • ایف آئی اے میں پیشی ، وکلا کا  شہباز اور حمزہ  کو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنےکا مشورہ

    ایف آئی اے میں پیشی ، وکلا کا شہباز اور حمزہ کو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنےکا مشورہ

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے ایف آئی اے میں پیشی کے سلسلے میں وکلاسےمشاورت شروع کر دی، وکلا نے دونوں رہنماؤں کو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں پیشی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے وکلاسےمشاورت شروع کر دی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے اعظم نذیر تارڑ،امجدپرویزاور دیگروکلا سے مشاورت کی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وکلا نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنےکا مشورہ دیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیکرایف آئی اے پیشی پرجانےیا نہ جانےکافیصلہ ہوگا، اتوارکے روز وکلا سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق حتمی مشاورت کے بعد لیگی رہنماؤں کوپیشی سےمتعلق اعتمادمیں لیاجائےگا اور وکلاسےحتمی مشاورت کی روشنی میں ن لیگ حکمت عملی تیار کرے گی۔

    یاد رہے شوگرانکوائری اسکینڈل میں ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا ہے ، حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کے سی ای او کی حیثیت سے طلب کیا گیا، انکوائری میں شامل نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

  • شہباز شریف  اور حمزہ شہباز کو آج دوپہر پیرول پر رہا کیا جائے گا

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج دوپہر پیرول پر رہا کیا جائے گا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج 5روز کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے گا، شہباز شریف ایئرپورٹ پر والدہ کی میت وصول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو آج اڑھائی بجے پیرول پررہاکیا جائے گا، دونوں کو 5روزکیلئے پیرول پر رہائی ملے گی۔

    نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی میت کل لاہورپہنچائی جائے گی ، شہبازشریف کوایئرپورٹ پروالدہ کی میت وصول کرنیکی اجازت دے دی ہے۔

    بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ کل میڈٰیکل سٹی کمپلیکس میں دوپہرمیں اداکی جائےگی اور تدفین جاتی امرامیں ہوگی۔

    ن لیگی وکلا نے15روزکی پیرول پررہائی کی درخواست کی تھی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے، ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے دونوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    بعد ازاں حکومت پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو صرف 5روزکی رہائی دی۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی  پیرول پر رہائی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دےدی

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دےدی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5دن کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف،حمزہ شہبازکی پیرول پررہائی کی منظوری دے دی ، عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پربھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔

    ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز کی 5روز پیرول پررہائی کی منظوری دی گئی، پیرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی والدہ کے انتقال کے بعد ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے، ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے دونوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    دائر درخواست میں شہباز شریف کو اپنی والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے دو ہفتے تک پیرول پر رہائی کی استدعا کی گئی تھی۔

    خیال رہے گذشتہ روز نوازشریف اورشہباز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوگیا تھا ، وہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور لندن میں نوازشریف کے ساتھ ہی مقیم تھیں۔

  • فیاض چوہان کو شہباز اور حمزہ سے متعلق اہم ٹاسک مل گیا

    فیاض چوہان کو شہباز اور حمزہ سے متعلق اہم ٹاسک مل گیا

    لاہور: وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو اہم ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جیل میں ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

    اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے، کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیاجائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  فضل الرحمان حلوے کی نہیں احتساب کے جلوے کی فکر کریں، فیاض چوہان

    واضح رہے کہ آج فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو وزیر جیل خانہ جات کی نئی ذمہ داریاں سونپی تھی، گذشتہ روز انہیں وزیر کالونیز کا چارج دیا گیا تھا۔

    اس موقع پر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نئی ذمے داریاں ملنے پر وزیراعظم اور وزیر اعلٰی پنجاب کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، اہم ٹاسک کو اپنی پوری قابلیت کے ساتھ انجام دوں گا، پنجاب کی جیلوں کو بہتر بنانے کے ہر ممکن اقدامات کیےجائیں گے۔