Tag: shahbaz gil

  • ‘پہلی بار اصلی صدر اور اصلی گورنر پنجاب سے پالا پڑا، انکی بلند چیخیں بنتی ہیں’

    ‘پہلی بار اصلی صدر اور اصلی گورنر پنجاب سے پالا پڑا، انکی بلند چیخیں بنتی ہیں’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ صدر اور گورنر کے عہدے رسمی یا ڈاکیے نہیں، پہلی بار اصلی صدر اور اصلی گورنر پنجاب سے پالا پڑا اسلیے ان کی بلند چیخیں تو بنتی ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صدر اور گورنر کے عہدے رسمی یا ڈاکیے نہیں ہیں ان کا پہلی بار اصلی صدر اور اصلی گورنر پنجاب سے پالا پڑا ہے اس لیے انکی بلند چیخیں بنتی ہیں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ صدر اور گورنر کو آئین کے تحت اختیارات کے ساتھ استثنیٰ بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے ن لیگ نے ان عہدوں پر اپنے خدمت گزاروں کو رکھا اور انہوں نے اپنی حیثیت کے مطابق انہوں نے صرف ڈاکیے کا کردار ادا کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ المعروف ککڑی غیر قانونی طور پر منتخب خود ساختہ وزیراعلیٰ ہے جس کی کابینہ تک موجود نہیں ہے، ہر منطق سے اسے منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل میں ہونا چاہیے تھا آج اسکی ساری بے سروپا باتیں اس کی فرسٹریشن ظاہر کر رہی ہیں۔

    شہباز گل نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے پارٹی قائد عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں عمران خان سخت فیصلے لے رہے تھے، پاکستانی عوام نے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور عوم نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے عالمی اثرات کو برداشت کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس سیاسی سرمایہ ہے نہ قائدانہ معیار بلکہ امپورٹڈ حکومت کا واحد ہنر لوٹ مار ہے۔

  • ‘افسوسناک فیصلہ، بازار لگا، لوٹے بکے’

    ‘افسوسناک فیصلہ، بازار لگا، لوٹے بکے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے منحرف اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے افسوسناک فیصلہ قرار دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں دلچسپ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افسوسناک فیصلہ، بازار لگا، لوٹے بکے، لوٹے بک کر مالک کی دکان پر سج گئے لیکن کہتے ہیں کہ ہم استعمال نہیں ہوئے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ کیونکہ استعمال نہیں کیا گیا اس لیے لوٹا نہ کہا جائے، ایسا ہی یہ فیصلہ ہے کہ سب کچھ ہوا لیکن ان کو کوئی سزا نہیں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ یاد رکھیں عوام اسے پسند نہیں کریں گے اور احتجاج کریں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کےخلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد

    فیصلہ چیف الیکشن کمشنرنےپڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63اےکےتحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔

  • ‘ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی’

    ‘ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں شہباز حکومت پر طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک مسئلہ حل کرنے کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کر رہی ہے، یہ ہے ان کی گورننس؟

    ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے کھاد کے کارخانوں کی گیس بند کردی گئی ہے اب ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ہماری حکومت نے سارا سال بجلی بھی دی اور تاریخ کی ریکارڈ یوریا بھی پیدا کی، ریکارڈ دیکھ لیں۔

  • ‘عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا’

    ‘عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا’

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ دو سے تین دن کیلیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جارہا ہوں بتاکر اس لیے جارہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ بھاگ رہا ہوں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا اور ان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ عید کےبعد اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

  • ‘مطیع اللہ نے فواد چوہدری سے بدتمیزی نہیں، صحافتی اصول پامال کیے’

    ‘مطیع اللہ نے فواد چوہدری سے بدتمیزی نہیں، صحافتی اصول پامال کیے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مطیع اللہ نے فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہونے والی بدنظمی پر اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مریم میڈیا سیل کے ممبر مطیع اللہ جان نے آج فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا اور اس پیشے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

    شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ مطیع اللہ نے صرف صحافتی اصولوں کو پامال نہیں کیا بلکہ وہاں پر کھڑے دوسرے صحافیوں کے حقوق کو بھی پامال کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میڈیا میں صرف مریم بات کرے اور سوال صرف آپ، باقی سب صحافی چپ رہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی میڈیا بریفنگ بدنظمی کا شکار ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں: فواد چوہدری اور صحافی مطیع اللہ جان کے درمیان تلخ جملوں‌ کا تبادلہ

    فواد چوہدری کے ڈائس پر آتے ہی صحافی مطیع اللہ نے ان سے سوال کردیا تھا اور اس موقع پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔