Tag: shahbaz gil tweet

  • ‘پتہ ہونا چاہیے ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں’

    ‘پتہ ہونا چاہیے ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں’

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں اور یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہوگی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی کام کرنے والے افسران کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اب یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہوگی اور شریفوں کے کہنے پر غیر قانونی کارناموں کی سزا اور جزا مدتوں یاد رہے گی۔

     

  • ‘پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان شرکت نہیں کرینگے’

    ‘پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان شرکت نہیں کرینگے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی شرکت نہیں کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان شرکت نہیں کرینگے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مزید لکھا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 16 اپریل کے اجلاس میں شرکت کریں گے کیونکہ قانونی طور پر اجلاس کا نوٹیفکیشن 16 اپریل کا ہی ہوا ہے۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ تاریخیں بھی خریدی جارہی ہیں، رات کی تاریکی میں ایک ٹی  وی چینل پر سادہ پرچی نشر کی گئی، سادہ پرچی نشرکرنے پر ہمارے اراکین اسمبلی نہیں جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

    یہ تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی رہنماؤں محمود الرشید، احمد خان، سبطین خان ودیگر کی جانب سے سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔
    اسمبلی نہیں جائیں گے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2اپریل کو دوست مزاری حمزہ شہباز سے میٹنگ کررہے تھے ، دوست محمد مزاری حمزہ شہباز اور اپوزیشن کےاشارے پر چل رہےہیں۔