Tag: Shahbaz Gill

  • ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل

    ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل

    کراچی: ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا کہ ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے۔

    شہبازگل نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، کرپشن کوبچانے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، دونوں کرپشن کے لیے کبھی دائیں اورکبھی بائیں جانب کے ہوجاتے ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کسی حکومت کے خلاف تحریک ہو تو اس کی وجہ ہوتی ہے، دونوں جماعتوں کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

    شہبازگل نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عوام ان کی کوئی بات ماننے کوتیار ہوں گے، دونوں جماعتوں کے بیانیے میں کوئی جان نہیں ہے۔

    بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    یاد رہے کہ دو روز قبل ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراجاؤں کی طرح حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک اسپتال نہ بناسکے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئے پاکستان میں شاندار اسپتال بنائے گی، شاندار اسپتال بنائے جائیں گے تاکہ ان جیسے حکمرانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔

  • بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل نے کہا کہ شہبازشریف علاج کے نام پرلندن میں سیاست، سازشوں میں مصروف رہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی وطن واپسی پرترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہاراجاؤں کی طرح حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک اسپتال نہ بناسکے۔

    شہبازگل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئے پاکستان میں شاندار اسپتال بنائے گی، شاندار اسپتال بنائے جائیں گے تاکہ ان جیسے حکمرانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شہبازشریف علاج کے نام پرلندن میں سیاست، سازشوں میں مصروف رہے، کتنا ہی اچھا ہوتا کہ اپنے مفرور داماد، بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لاتے۔

    شہباز گل نے مزید کہا کہ بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں۔

    شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف 2 ماہ تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔

  • مریم صفدر نے اپنی تقریر میں نواز شریف کو ایٹمی سائنس دان بنا کر پیش کیا: شہباز گل

    مریم صفدر نے اپنی تقریر میں نواز شریف کو ایٹمی سائنس دان بنا کر پیش کیا: شہباز گل

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے اپنی تقریر میں نواز شریف کو ایٹمی سائنس دان بنا کر پیش کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مریم  کو ان کے مشیروں نےغلط تاریخ پڑھائی.

    شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو یوم تکبیر کے نام پر سیاسی شو کرنے پر شرم آنی چاہیے، پاکستان کو ایٹمی پاور ملکی ہیروز اور ریاستی اداروں نے بنایا.

    انھوں نے کہا کہ شکر ہے، یہ منصوبہ ریاست کا تھا، اگر ن لیگ کا ہوتا، تو بھی کرپشن ہوتی، مریم صفدر نے نواز شریف کوایٹمی سائنس دان بنا کرپیش کیا، ڈر ہے کہ مریم کل کو پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو نہ دے دیں.

    مزید پڑھیں: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، مریم نواز

    شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر کو شاید یہ بھی نہیں پتا ایٹمی طاقت میں کن ہیروز کا کردار ہے، پچھلی تین دہائیوں میں ن لیگ نے عوام پر قرضوں کے بم گرائے، نواز شریف کا تاریخ میں سب سے بڑا دھماکا خزانے سے اربوں کی کرپشن ہے.

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ بیانیہ عوام مسترد کر چکی، یہ چیخیں این آر او نہ ملنے پر نکل رہی ہیں، مریم صفدر کی 6 ماہ کی پراسرار خاموشی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، ان کے اعصاب پر عمران خان سوار ہے.

  • بلٹ پروف گاڑیاں : مریم نوازعوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں‘ شہبازگل

    بلٹ پروف گاڑیاں : مریم نوازعوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں‘ شہبازگل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز بلٹ پروف لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں۔

    یہ بات انہوں نے مریم نواز کے ٹویٹر پیغام پر اپنے ردعمل میں کہی، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ آپ کے والد نواز شریف نے سارک سمٹ کے مہمانوں کے نام پر خریدی گئی ان چونتیس بلٹ پروف لگژری گاڑیوں میں سے بیس گاڑیاں اپنے اور اپنی فیملی کے پروٹوکول کے لیے استعمال کی ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز یہ بھی بتائیں کہ قومی خزانے سے خریدی گئی ان گاڑیوں میں سے آپ کے ذاتی استعمال میں کون کون سی تھیں؟ حساب مانگنے پر واویلا کرنا چھوڑ دیں، محترمہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں۔

    مزید پڑھیں : سرکار ی گاڑیوں کا ذاتی استعمال: نیب ٹیم کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے تفتیش

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نواز شریف سے20بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر ڈھائی گھنٹے تفتیش ہوئی۔

    نیب کے مطابق سارک کانفرنس کے لیے جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں بغیر ڈیوٹی ادائیگی کے خریدی گئیں، جنہیں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے استعمال کیا جبکہ جرمنی سے درآمد شدہ گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانان کے استعمال میں آنا تھیں۔

  • ن لیگ پی ٹی آئی کی خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، شہباز گل

    ن لیگ پی ٹی آئی کی خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، شہباز گل

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی دو خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، دونوں خواتین رہنما عدالت میں اپنا بھرپور دفاع کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کی دو ممبران اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے، ملائکہ بخاری اورکنول شوزب کا دفاع کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی دو خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے کیونکہ ان خواتین نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے نااہل کرنے کی درخواست دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کنول شوزب نے الیکشن سے قبل ووٹ ٹرانسفر کرنے کی درخواست دی تھی،کنول پہلے ہی عدالت سے ووٹ منتقلی کا معاملہ کلیئر کراچکی ہیں۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ملیکہ بخاری کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ہے، ایم این اے بننے سے پہلے وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑ چکی ہیں۔

    ملیکہ بخاری کے پاس برطانوی شہریت چھوڑنے کی دستاویزات بھی موجود ہیں، وہ بخاری پہلے ہی الیکشن ٹریبونل سے ایسے اعتراضات مسترد کراچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی دونوں خواتین رہنما عدالت میں اپنا بھرپور دفاع کریں گی، مریم نواز کے چیلے اور چیلیاں منفی ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں، لیگی قیادت گھبرائے نہیں جلد مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کا پروانہ آئے گا۔

     

  • دیرسے جیل جانے پر نوازشریف صریحاً قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، صمصام بخاری

    دیرسے جیل جانے پر نوازشریف صریحاً قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، صمصام بخاری

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات ونشریات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ دیر سے جیل جانے پر نوازشریف صریحاً قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ن لیگ چاہتی ہے کہ اس دوران امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وقت مقررہ کے بعد جیل کیلئے دیر سے راونہ ہونا جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ن لیگ چاہتی ہے کہ اس دوران امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو، صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا آج کا شو مریم نواز کو لیڈر بنانے کیلئے ہے، آج کے شو میں مریم نواز اورحمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہے۔

    ن لیگ چاہتی ہے کہ اس دوران امن وامان کا مسئلہ ہو، ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا،

    دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے نواز شریف کی جیل منتقلی سے متعلق کہا کہ بیمار آدمی کو زبردستی ریلی میں لانا زیادتی ہے، سزا یافتہ مجرم کو ہیرو بنا کر پیش کرنا قوم سے مذاق ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہورپولیس نے ن لیگ کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا

    انہوں نے کہا کہ عوام نے کرپٹ ٹولے کا بیانیہ دفن کردیا ہے، قیادت پارٹی کو گلوبٹوں کے حوالے کرکے خود فرار ہوچکی ہے، مریم اورنگزیب پارٹی قیادت کیلئے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں۔

  • حمزہ شہباز کے منہ سے غریب  کے حق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے منہ سے غریب کے حق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں: شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے منہ سے غریب کے حق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شبہاز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. شہباز گل نے کہا کہ معیشت کو خطرے میں حمزہ شہباز کے بڑوں کی کرپشن نے ڈالا ہے، ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ حمزہ شہباز گیدڑ  بھپکیاں نہ ماریں، لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاپڑ  والے اور  فالودے والے سے ان کا کیا تعلق ہے.

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی سیڑھی لگا کر بھاگنے کی تصاویر عوام کے سامنے ہیں، ان کے منہ سے غریبوں کی باتیں اچھی نہیں لگتیں.

    مزید پڑھیں: ووٹ کوعزت دینے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کوعزت دیں:‌ فردوس عاشق اعوان

    خیال رہے کہ آج حمزہ شہباز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی میں دھکیل دیا ہے، آج ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

    انھوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے بی آرٹی منصوبے کی رپورٹ آئی تو اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، خود پی ٹی آئی حکومت کی رپورٹ یہ کہتی ہے7ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔

  • عمران خان سےکوتاہی ہوسکتی ہے لیکن جان کرغلطی نہیں کریں گے، شہبازگل

    عمران خان سےکوتاہی ہوسکتی ہے لیکن جان کرغلطی نہیں کریں گے، شہبازگل

    لاہور‌: وزیر اعلٰی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان سے کوئی کوتاہی تو ہو سکتی ہے لیکن وہ جان بوجھ کر کوئی غلطی نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا پاکستان کا بننا ہی اقلیتوں کی کامیابی تھی، انہیں بیرون ملک اقلیتوں کی زندگی گزارنے کا تجربہ ہے، وزیر اعظم عمران خان بھی اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہت سے لوگوں سے زیادہ ترقی پسند ہیں، ہم قائد اعظم کے فلسفے کو آ گے لے کر چلیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا عمران خان سے کوئی کوتاہی تو ہو سکتی ہے لیکن وہ جان بوجھ کر کوئی غلطی نہیں کریں گے، ہم عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں، نا پسندیدہ فیصلے پر بھی سرنگوں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب اور اس کے وسائل محفوظ ہاتھوں میں ہیں، شہبازگل

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، دنیا کے کسی بھی ملک میں مذہب کی جبری تبدیلی نہیں ہونی چاہیئے، اگر اقلیتیں سمجھتی ہیں کہ قانون سازی ہونی چاہیئے تو وہ اپنی تجاویز دیں۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، حسن مرتضیٰ کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، صوبہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

  • عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب اور اس کے وسائل محفوظ ہاتھوں میں ہیں، شہبازگل

    عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب اور اس کے وسائل محفوظ ہاتھوں میں ہیں، شہبازگل

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، حسن مرتضیٰ کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، صوبہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سےادا کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب پر پورا اعتماد ہے، حسن مرتضیٰ کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، عثمان بزدار پنجاب کے بااختیار وزیراعلیٰ ہیں۔

    ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ وسائل پنجاب کے پاس ہی ہیں اور وہ صوبے کی امانت ہیں، وسائل پر وفاق کے قبضے کی بات حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حسن مرتضیٰ پہلے اپنے لیڈرز کی لوٹ مار کا حساب دیں، صوبہ سندھ کے عوام کو بدحال کرنے میں ان کی قیادت کا پورا حصہ ہے.

    مسٹر ٹین پرسنٹ کا کچا چٹھہ ملک کے22کروڑ عوام پہلے سے جانتے ہیں، حسن مرتضیٰ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنجاب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

  • حمزہ شہباز نیب حکام کو گرفتاری دیں دیوار کےپیچھے نہ چھپیں ،شہبازگل

    حمزہ شہباز نیب حکام کو گرفتاری دیں دیوار کےپیچھے نہ چھپیں ،شہبازگل

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نیب حکام کو گرفتاری دیں دیوار کے پیچھے نہ چھپیں‌، انھیں نیب گرفتاری پراعتراض ہے ، ہائی کورٹ سے رجوع کریں، دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نیب ایکشن پر ردعمل کرتے ہوئے کہاحمزہ شہباز سیاسی کارکن ہیں تو قانون کا احترام کریں اور نیب حکام کو گرفتاری دیں دیوار کے پیچھے نہ چھپیں‌۔

    شہبازگل کا کہنا تھا حمزہ شہباز کو خود باہر آکر گرفتاری دینی چاہیے، کارکنان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوآمنے سامنے نہ کریں ، نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو یہ آپریشن کررہا ہے، پنجاب حکومت نیب کی قانونی مدد کرے گی۔

    گرفتاری پراعتراض ہے تو ہائی کورٹ سے رجوع کریں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا حمزہ شہباز کونیب گرفتاری پراعتراض ہے ، ہائی کورٹ سے رجوع کریں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا، قانون نافذکرنے والے اداروں ، کارکنان کو آمنے سامنے کرنا عقلمندی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا عدالت نےحمزہ شہبازکوگرفتارکرنےکی اجازت دیدی ہے، عدالتیں آزاد نہ ہوتیں توان لوگوں کوریلیف نہ ملتا، قانون کےمطابق کارروائی جاری رہےگی۔
    یاد رہے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب تین گھنٹے سے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اور انھیں گھرمیں داخل نہیں ہونےدیاجارہا، پولیس نےگھرکا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ رینجرز بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کا کہنا ہے کہ وارنٹ موجودہیں آج گرفتاری کے بغیرنہیں جائیں گے۔

    کارکنان کی جانب سے رہائش گاہ کے سامنے احتجاج جاری ہے اور دھرنا دے دیا ہے، کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے اور دھمکیاں دیں، کارکنان کا کہنا ہے کسی صورت نیب کو حمزہ شہبازکوگرفتار نہیں کرنےدیں گے۔