Tag: Shahbaz Gill

  • عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے: شہباز گل

    عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے: شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس یہی موقع تھا کہ ہم عوام کو ناامید کر کے نہ جائیں، عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی قوم کی امید ٹوٹتی ہے تو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے، ہمیں تکلیف تھی کہ عوام ان چوروں کے پاس حکومت جانے پر مرجھا گئی تھی، ہمارے پاس یہی موقع تھا کہ ہم عوام کو ناامید کر کے نہ جائیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اب سب کو عوام کے پاس جانا ہوگا، سنہ 2018 کے الیکشن میں عوام نے عمران خان کو منتخب کیا۔ عوام نہیں چاہتی ہے جس کے نام پر باہر پیسہ پڑا ہے وہ وزیر اعظم بنے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتا ہوں، امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتا ہوں حلال کماتا ہوں، ڈیکلیئر بھی کیا ہوا ہے۔

  • ووٹ کو عزت دینے والے اب اسے خود خرید رہے ہیں، شہباز گل

    ووٹ کو عزت دینے والے اب اسے خود خرید رہے ہیں، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف موجودہ بحران سے مزید طاقتور ہوکر نکلے گی۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ قرآن کریم میں لکھا ہوا ہے کہ مومن جتنی بار توبہ کرے گا تو میں(اللہ) اسے معاف کروں گا اگر کوئی ضمیر کی آوازسن کر واپس آتا ہے تواسے بھی معاف کیا جاسکتا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ ضمیر فروشی کا کیا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بہت سخت الفاظ کہہ دیئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف موجودہ بحران سے مزید طاقتور ہوکر نکلے گی، ووٹ کو عزت دینے والے اب ووٹ خرید رہے ہیں۔

    شہبازگل نے کہا کہ جب کوئی غلطی کرے اور توبہ کرکے واپس آجاتا ہے تو اسے گلے لگا لینا چاہیے، لفظ بروکر گالی نہیں جو وہ بروکری کررہے ہیں وہ گالی ہے۔

    اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو برا کہنے کیلئے سخت الفاظ ہی استعمال کرنا پڑتے ہیں مریم بی بی کا کہنا ہے کہ نیوٹرل لفظ کا چرچہ ہے۔

    مریم صاحبہ جو خواب آپ دیکھ رہی ہیں وہ چکنا چور ہونے والے ہیں تم جیسے چوروں کے ہاتھوں میں ملک کو نہیں دیا جاسکتا، اسی سپریم کورٹ پر ن لیگ نے حملہ کیا تھا، عمران خان اس ملک کا سب سے بڑا دفاع کرنے والا ہے۔

  • انہیں چھوڑنا نہیں چاہئے تھا’

    انہیں چھوڑنا نہیں چاہئے تھا’

    اسلام آباد: وفاقی وزرا نے پارلیمنٹ لاجز میں گھسنے والے انصار الاسلام فورس کے رضاکاروں کی رہائی پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دئیے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور نکل گئے، انہیں نہیں چھوڑنا چاہیئے تھا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہوگئےجو ‘بغض عمران’ میں جتھوں کی بھی حمایت سے باز نہیں آئے، اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔

    معاون خصوصی شہباز گل نے بھی انصار الاسلام کے جتھوں کو رہا کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ فضل الرحمان رات بھر ادھر ادھر فون کرتے رہے، معافیاں مانگتے رہے اور کہا کہ میرےبندےچھڑوادیں، میری کچھ عزت رہ جائے گی۔

    شہباز گل نے کہا کہ پھر انہوں نے اپنےبندوں سے معافی منگوائی، مولانا کا ایک ہی رات میں سارا بخار اتر گیا، انہیں چھوڑنانہیں چاہئےتھا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ یہ طریقہ سیاسی میدان سے بھاگنے کا ہے، ہم انہیں اس بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دیناچاہتے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کر دیا ہے، کارکنان کو تھانہ آبپارہ سے شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا، مولانافضل الرحمان نے کارکنان کی رہائی کیلئے صبح 9 بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے انصارالاسلام فورس کو پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کیلئے آپریشن کیا تھا، اس دوران ایم این اے جمال الدین اورصلاح الدین سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

  • ‘عمران خان  نے  لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے’

    ‘عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتارپورمیں 2بچھڑے بھائیوں کی ملاقات پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نےایسےکام کر دکھائےجوپیسے کے لالچی لوگ سوچ بھی نہیں سکتے، عمران خان نےلوگوں کوایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے شوکت خانم میں کینسرکے ننھے بچوں کی مائیں ہوں یا بارڈرکے پار بچھڑے بھائی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ جہاں غیرجانبدار،غیرمتنازع ادارے رپورٹ کریں گے پذیرائی ہو گی، جیسے موقع ملاکسی کوسربیامیں سفیرلگاتوکسی کو پی سی بی دےکرجھوٹی رپورٹیں لکھوائی جائیں گی، اب دیکھتے ہیں میڈیا اس پر کتنے ٹاک شوز کرتا ہے۔

  • ‘کرپشن  کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات، شہباز شریف کا بچنا مشکل’

    ‘کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات، شہباز شریف کا بچنا مشکل’

    لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ، اس کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اور رسیدیں مل گئیں ، شہبازشریف کے کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے کہ کس طرح گجرات کی خوبصورتی کے لیےاورنگزیب کو ٹھیکہ دیا ، اورنگزیب بٹ سے 50 لاکھ بطوررشوت بے نامی اکاؤنٹ میں وصول کیے، رشوت وصولی کے اب ثبوت بھی موجود ہیں اور بٹ مان چکے ہیں کہ پیسہ انہوں نے دیا۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں، ایک ایک ٹرانزیکشن تمام ثبوتوں کے ساتھ چالان کا حصہ ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کوئی ٹھیکے دار چھوڑا اور نہ موچی نائی مالی کلرک چوکیدار، سب کو اپنی لوٹ مار کے لیے استعمال کیاگیا، اس قدر لوٹ مار کی اب عدالت میں سوائےکہانیاں سنانے کےاورجواب نہیں۔

    یاد رہے شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں ہم دستاویزات سامنے آئی تھیں ، جس کے مطابق صرف دس ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے۔

    دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ ملازمین کو شہباز شریف خاندان کےبےنامی داروں کےطورپر استعمال کیاگیا۔

  • ‘عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا’

    ‘عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا’

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا اور بیرون ملک میں کام کرنیوالے محنت کش کو آج ووٹ کا حق مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، اب اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصے سے ووٹ ڈال سکیں گے، تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا ، خان کے سمندر پار پاکستانی زندہ باد

    شہباز گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، بیرون ملک میں کام کرنیوالے محنت کش کو آج ووٹ کا حق مل گیا ، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کہتے تھے بیرون ممالک بیٹھےپاکستانی کوحالات معلوم نہیں، مشکلات کے باوجود آج الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیزکوحق مل گیا۔

    انھوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی ہونے کے ناطے میں بہت خوش ہوں، ای وی ایم کا استعمال بہت بڑی خوشخبری ہے۔

  • شہباز گل  نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والا  قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا

    شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا، سکھ کمیونٹی نے شہباز گل کو گولڈن ٹیمپل ماڈل کا تحفہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی دورے کے دوران ملنے والے سرکاری تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے معاملے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا، سکھ کمیونٹی نے شہباز گل کو گولڈن ٹیمپل ماڈل کاتحفہ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق شہباز گل کو کینیڈا کے دورے کے دوران سکھ برادری نے تحفہ دیا تھا ، نایاب گولڈن ٹیمپل کےماڈل کاکچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ بھجوا دیا، اس حوالے سے معاون خصوصی شہباز گل نے گزشتہ ہفتے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا ، کابینہ ڈویژن نےتحفہ موصول ہونے پر تحریری طور پرآگاہ کر دیا ہے۔

  • عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری کا حکم واپس لے لیا

    عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری کا حکم واپس لے لیا

    لاہور:سیشن عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ کا حکم واپس لے لیا ، گزشتہ سماعت پرشہباز گل کے نمائندے کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ جاری کئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ترک کمپنی کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    فیصلے میں عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ کا حکم واپس لے لیا ، شہباز گل کے نمائندے کے پیش ہونے پر وارنٹ واپس لیا گیا۔

    یاد رہے گزشتہ سماعت پر شہباز گل کے نمائندے کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ جاری کئے تھے، نجی ترک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

    بعد ازاں شہباز گل نے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست اپنے وکیل کے ذریعے لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ وکیل کے کلرک نے گزشتہ سماعت پر غلط تاریخ نوٹ کی، جس کے باعث عدالت میں حاضری نہیں ہو سکی لہذا عدالت ورانٹ جاری کرنے کا حکم واپس لے۔

  • ہتک عزت کیس : شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ہتک عزت کیس : شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : سیشن کورٹ نے ترک کمپنی کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست اپنے وکیل کے ذریعے لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی۔

    جس میں کہا گیا کہ وکیل کے کلرک نے گزشتہ سماعت پر غلط تاریخ نوٹ کی، جس کے باعث عدالت میں حاضری نہیں ہو سکی لہذا عدالت ورانٹ جاری کرنے کا حکم واپس لے ۔

    عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر شہباز گل کے ورانٹ واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    عدالت نے گزشتہ سماعت پر شہباز گل کے نماٸندے کی عدم پیشی پر ان کےقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، نجی ترک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے  وارنٹ گرفتاری جاری

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : عدالت نے وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، نجی کمپنی نےشہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کےدائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

    نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ شہباز گل نےٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بےبنیادالزامات عائد کیے، ملزم کے الزام سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔