Tag: Shahbaz Gill

  • ‘الیکشن جیتیں یا ہاریں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پرہی ہوگا’

    ‘الیکشن جیتیں یا ہاریں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پرہی ہوگا’

    ٹورنٹو : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ الیکشن جیتیں یا ہاریں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پرہی ہوگا، ہمیں یا کسی جماعت کودھاندلی کا نہیں کہنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اوورسیز فورم کے تحت ٹورنٹو میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سےکوئی نہیں روک سکتا، پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں کی ہر فورم پرآواز بنے گی۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اپوزیشن اوورسیز کےحقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش میں ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کادل ملک کےلیےدھڑکتا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کے حق سےمحروم کرنا زیادتی ہوگی۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں سے محبت اور احترام کرتے ہیں، احسن اقبال کہتےہیں اوورسیزپاکستانیوں کو ملکی صورتحال کاادراک نہیں، انہوں نے بیٹے کو امریکا سے بلا کرالیکشن لڑوایا وہ یہاں کے حالات جانتا تھا، احسن اقبال ہم سے سیاست کریں لیکن اوورسیز سےنفرت نہ کریں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے واضح کیا کہ الیکشن جیتیں یا ہاریں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پرہی ہوگا، ہمیں یا کسی جماعت کودھاندلی کا نہیں کہنا پڑے گا۔

    باباگورو نانک کے جنم دن کے حوالے سے انھوں نے کہا باباگورو نانک کے جنم دن پرسکھوں کوہرممکن سہولت دی جائےگی۔

  • پاکستان کورونا سے جنگ جیتنے کیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں

    پاکستان کورونا سے جنگ جیتنے کیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ہے، ملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جون2020میں برآمدات 1.599 ارب ڈالر اضافہ ہوا تھا اور جون2021میں برآمدات 1.130ارب ڈالر اضافہ کے ساتھ 2.729ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، جون میں مجموعی برآمدات میں70.67فیصداضافہ ریکارڈ ہوا۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ معیشت کے جعلی افلاطون آئے روز بھاشن بازی کیلئے آن وارد ہوتے ہیں ، انہی نالائقوں نے معیشت کو دگرگوں حالت میں پہنچایا تھا، وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ، ملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے۔

  • ‘عالمی میڈیا نے مریم کے والد اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا’

    ‘عالمی میڈیا نے مریم کے والد اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ،عالمی میڈیا نےمریم کےوالداور اسرائیل کاگٹھ جوڑبےنقاب کردیا ، نوازشریف اسرائیل کے ساتھ سرکاری حکام اور عمران خان کے فون ہیک کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل مریم صفدر عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی رہیں، آج عالمی میڈیا نےپھرانکے والداور اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا، اسرائیل کےساتھ نوازشریف،سرکاری حکام،عمران خان کےفون ہیک کرتےرہے، جبکہ مودی اسرائیل کے ساتھ ملکر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کرتا رہا۔.

    ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا محترمہ ایک بار پھر پکڑی گئیں ، محترمہ صرف تب سچ بولتی ہیں ، جب نہیں بولتیں ، ریڈیو پاکستان پر تقریر نشر نہیں ہوتی اس کے علاوہ LOCکے علاقے میں جہاں مریم صفدر نے دعویٰ کیا وہاں بھی پاکستان کی کوئی ریڈیو سروس نہیں جو محترمہ کی تقریر نشر کرتی ہو ، یہ کہیں بارڈر کے اس پار تو نہیں نکل گئیں۔

  • وزیراعظم کی بہترین پالیسی کی بدولت برآمدات کا شعبہ ریکارڈ قائم کرنے لگا

    وزیراعظم کی بہترین پالیسی کی بدولت برآمدات کا شعبہ ریکارڈ قائم کرنے لگا

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی بہترین پالیسی کی بدولت برآمدات کاشعبہ ریکارڈ قائم کررہا ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو پاکستانی برآمدات 5 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی بہترین پالیسی کی بدولت برآمدات کاشعبہ ریکارڈ قائم کررہا ہے، مالی سال2021میں امریکاکیلئےبرآمدات39فیصداضافےسے5.2 ارب ڈالرہوگئیں جبکہ مالی سال 2020 کے دوران امریکا کیلئے برآمدات3.7ارب ڈالر تھیں ، تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکاکوہماری برآمدات 5ارب سےتجاوزکرگئیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 2021میں بینکوں کی آٹوفنانسنگ41 فیصد اضافے سے297.5 ارب پرپہنچ گئیں، ایک جانب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کاروبار اور معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں اور دوسری جانب کرپٹ اپوزیشن عوام کے منورنجن میں مصروف ہے۔

  • پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش اور امریکا سے بھی سستا ہے، شہباز گل

    پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش اور امریکا سے بھی سستا ہے، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش اور امریکا سے بھی سستا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوگرا کی تجویز تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے قیمتیں بڑھانے کی اوگرا کی تجویز کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش، امریکا سے بھی سستا ہے، ہم بھارت کے مقابلے میں پیٹرول آدھی قیمت پر دے رہے ہیں۔

    شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کررہےہیں، دیگراشیاء کی قیمتیں نیچے لانے کی کوشش کی جارہی ہے، پیٹرول کی قیمتوں کا براہ راست تعلق دیگر اشیا کی قیمتوں سے ہوتا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے کورونا میں غریب آدمی کا چولہا بند ہونے نہیں دیا، وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا۔

  • شہباز گِل کا اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ، انڈے اور سیاہی پھینکنے والوں کو معاف کردیا

    شہباز گِل کا اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ، انڈے اور سیاہی پھینکنے والوں کو معاف کردیا

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈے اور سیاہی پھینکنے والوں کو معاف کردیا اور پولیس سے گزارش کی ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل عدالت میں لیگی قیادت کی ایماپرمجھ پرحملہ کیا گیا، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں، میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا، پولیس سے گزارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کرے۔

    یاد رہے گذشتہ روز شہباز گل لاہور ہائی کورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے لئے پیش ہوئے تو اس دوران مسلم لیگ نے کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے سپاہی پھینک دی تھی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا تھا۔

  • ن لیگی کارکنوں کا شہباز گل پر حملہ ، سیاہی پھینک دی، انڈے مارنے کی کوشش

    ن لیگی کارکنوں کا شہباز گل پر حملہ ، سیاہی پھینک دی، انڈے مارنے کی کوشش

    لاہور : مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیاہی پھینک دی جبکہ انڈے بھی مارے ، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی کارکن کی پٹائی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل ہائی کورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کےلئے پیش ہوئے تو اس دوران مسلم لیگ نے کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے سپاہی پھینک دی۔

    جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سیاہی پھینکنےوالی مسلم لیگ ن کے کارکن کی پٹائی کرڈالی ، جس پر احاطہ عدالت میں گھمسان کی لڑاٸی ہوگئی۔

    جھگڑے کےدوران سیاہی ہھینکنے والا ن لیگی کارکن لہولہان ہوگیا جبکہ مسلم لیگ کی خواتین کارکن نعرے بازی کرتی رہیں اورپولیس سے الجھتی رہیں ۔

    سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جبکہ تنویر چوہدری نے شہباز گل کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا تاہم ہنگامہ آراٸی کے بعد پولیس اہلکار زخمی کارکن اوردیگر کو گاڑی میں بٹھا کرلے گئی۔

    بعد ازاں شہبازگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ن لیگی کارکنوں نے سیاہی پھینکی ہے یہ ان کے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

    شہباز گل نے مریم نواز کو چیلنج کیا کہ اگر اب ایسی حرکت ہوٸی تو وہ ان کے گھر کے سامنے آکر پریس کانفرنس کروں گا ، اس ملک میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب نواز شریف الطاف حسین کی طرح بیرون ملک بیٹھ کر ہی یہ سب کر سکتے ہیں

    دوسری جانب وفاقی وزرا نے شہبازگل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ، فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی، کالے کرتوت دوسروں پر سیاہی پھینکنے سے نہیں مٹیں گے۔

    وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہےکہ ن لیگ کےٹھگوں نے شہبازگل پر حملہ کیا، اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارا لینا ہی ردعمل کی حوصلہ افزائی کرے گا، ایسے ہتھکنڈے موجودہ سیاسی ثقافت کیلئےسازگارنہیں۔

    وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا شہبازگل پرلیگی غنڈوں کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، لیگی غنڈے،قیادت کالےکرتوت چھپانےکیلئےکسی پرکالی سیاہی پھینک دیں گے ، ان کے کالے کرتوت چھپنے والےنہیں ہیں، آپ ڈاکوں اور جھوٹوں کا ٹولہ ہو۔

  • سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کردیے: شہباز گل

    سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کردیے: شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ تم لوگ سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے اب پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کر بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے عمران خان صاحب نے پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔

    شہباز گل نے کہا کہ پوچھنا یہ تھا کہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹیں کدھر ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ تم لوگ سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے اب پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کر بیٹھے، لیکن آگے خان تھا جو مارتا کم اور گھسیٹتا زیادہ ہے۔

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ عمران خان کو 178 ووٹ ملے، سنہ 2018 میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے انہیں 176 ووٹ ملے تھے۔

    اس اہم موقع پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

  • شہبازگل پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کامقامی عہدیدار جعلساز نکلا

    شہبازگل پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کامقامی عہدیدار جعلساز نکلا

    لاہور : شہبازگل پرہتک عزت کا دعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کا مقامی عہدیدار جعلساز نکلا، طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، طاہر مبین نے کمپنی کے بورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل پر ہتک عزت کادعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کے مقامی عہدیدار طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا۔

    طاہر مبین نےکمپنی کےبورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کادعویٰ دائرکیا، ڈاکٹر شہبازگل پر ہتک عزت کا مقدمہ مقامی عہدیداروں کی ایما پر درج کیا گیا، ملزم کی جانب سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔

    عدالت میں جمع دستاویزمیں ملزم نے کمپنی کاجعلی اجازت نامہ جمع کرایا جبکہ کمپنی کے پاکستان میں تعینات 2ڈائریکٹرزمیں سےایک کےجعلی دستخط کئے گئے اور جس دن اتھارٹی لیٹرپردستخط کئےگئے اس دن ڈائریکٹرپاکستان میں ہی نہ تھا۔

    خیال رہے شہبازگل مقدمے میں کچھ روز پہلے لاہورکی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور شہبازگل کی پیشی پر لیگی کارکنوں نےشدید نعرے بازی کی تھی۔