Tag: Shahbaz Gill

  • ‘پی ایس ایکس 2.5سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی’

    ‘پی ایس ایکس 2.5سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی’

    پی ایس ایکس کی بہترپرفارمینس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایکس کی بہترپرفارمینس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی اورپی ایس ایکس 2.5سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناکےباعث سپر پاورزمعاشی غیراستحکام کاشکارہوئیں لیکن پاکستان نےاپنی بہترین حکمت عملی سےکورونا کو ہرایا بلکہ صنعتیں کھولیں، جس سے غریب کوروزگاربھی فراہم ہوااورنئےکاروباربھی شروع ہوئے۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس کی بہترپرفارمینس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی، پی ایس ایکس 2.5سال کی بلندترین سطح 43766 پوائنٹس پر پہنچ گئی، 73.07فیصدکمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76ارب63کروڑ93لاکھ روپے بڑھی۔

  • جلسے کامیاب ہوں تو فوٹوشاپ کا سہارا نہیں لینا پڑتا، شہباز گل کی اپوزیشن پر تنقید

    جلسے کامیاب ہوں تو فوٹوشاپ کا سہارا نہیں لینا پڑتا، شہباز گل کی اپوزیشن پر تنقید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ پر بدترین حکومت کی وجہ سے لاہور میں بھی سبکی ہوئی، جلسے کامیاب ہوں تو فوٹوشاپ کا سہارا نہیں لینا پڑتا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چالیس سال جمہوریت کی آڑ میں عوام کا خون نچوڑتے رہے لیکن اب جعلی جمہوریت کے علمبردار ریجیکٹ ہوچکے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ بدمعاشی پروان چڑھانے والے پاکستان کے بڑے دشمن ہیں، پرچی سے پارٹی پر مسلط پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لائیں، موصوف نے جمہوری پارٹی کو آمرانہ طرز عمل سے چلایا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ پر بدترین حکومت کی وجہ سے لاہور میں بھی سبکی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ڈیڈ لائن ہی تبدیل کررہی ہے اور کچھ نہیں ہورہا، جلسے کامیاب ہوں تو فوٹو شاہ کا سہارا نہیں لینا پڑتا، ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی ناکامی سے خائف نااہل لیگ صفائیاں دینے میں لگی ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ چوری، جھوٹ، جعلسازی والے عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے، ذہنی خلفشار کا شکار کبھی استعفے لینے اور کبھی دینے کی بات کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مجرم، مفرور اور کرپشن میں لتھڑا ہوا ٹبر ماضی کا حصہ بن چکا۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہمیشہ سوال پر جعلی خط تھمائے، ن لیگی درباری آقاؤں کے کرپشن کے دفاع پر مامور ہیں۔

  • نوازشریف نئے غدار ہیں جو پنجاب کے خلاف ہیں، شہباز گل

    نوازشریف نئے غدار ہیں جو پنجاب کے خلاف ہیں، شہباز گل

    اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک نئے غدار ہیں جو پنجاب کے خلاف ہیں، پنجاب نے آزادی کی لڑائی کسی سے کم نہیں لڑی۔

    پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ہونے والی تقریر سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دیکھیں تو7نشان حیدر لینے والے یہاں سے ہیں، نشان حیدر ملتا نہیں ہے دشمن سے چھیننا پڑتا ہے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ پنجاب نے آزادی کی لڑائی کسی سے کم نہیں لڑی، یہ پنجاب ہی تھا جو آزادی کی لڑائی میں دولخت ہوا، پنجاب میں لوگ شہید ہوئے ان کی عصمت دریاں ہوئیں، یہاں کے کسانوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی۔

    معاون خصوصی نے محمود اچکزئی کا نام لئے بغیر کہا کہ جن لوگوں نے ابھی روپ دھارا ہے یہ جدی پشتی پاکستان کے خلاف ہیں، سب سے پہلے ان لوگوں نے کراچی میں مہاجروں کی دل شکنی کی۔

    شہبازگل نے ن لیگ کے عام ایم پی ایز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس ٹبر کے پیچھے نہیں چلیں ورنہ آپ کی آنے والی نسلیں اس کا جواب نہیں دے سکیں گی۔ ن لیگ کے سمجھدار کارکن آگے بڑھیں اور کل کے بیان کی مذمت کریں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور سے پی ایم ایل نے 30نشستیں جیتی ہوئی ہیں، جو ایم اپی اے جلسے میں ایک ہزارافراد بھی نہیں لاسکا اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے، ارکان اسمبلی کو اپنی وفاداری پاکستان سے رکھنی چاہیے۔

    شہبازگل نے کہا کہ کل ان شریفوں کے راج کا آخری دن تھا ایک سحر تھا تو جو ٹوٹ گیا، آپ کو کئی دن تک گرد و غبار نظرآئے گا اب ان کی داستان دفن ہوگئی ہے، اخلاقی طور آپ اسمبلی میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔

  • جلسے کے مخالف نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، شہباز گل

    جلسے کے مخالف نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، شہباز گل

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہم ان کا جلسہ نہیں روکنا نہیں چاہتےنہ ان کا کوئی رہنما گرفتار کیا ہے، ہم پی ڈی ایم کو پیشکش کرچکے ہیں کہ کرونا وبا سے نمٹنے کے بعد جتنےجلسےکرنے ہیں،کریں، مگر اپنی سیاست کے لیے یہ لوگ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہےہیں۔

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ لاہور جلسہ این سی او سی اور عدالت کے فیصلےکے بعد غیرقانونی ہے، حکومت ایک غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دے سکتی، البتہ سیاسی طور پرہماری پوزیشن واضح ہےکہ انہیں روکیں گے نہیں، کسی کو چوری کرنے سے پہلےنہیں بعد میں پکڑتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سوچنا چاہیے کہ کرونا سردی کے باعث بڑھ رہا ہے، جلسوں کے بعد کرونا کی شرح بڑھ گئی ہے، یہ ان کو بیوقوف بنا کر لاتےہیں تو ہم عوام کی زندگیوں سےنہیں کھیل سکتے، ایس اوپیز اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی اور جو قانون توڑےگا اس کو قرار واقعی سزا ملےگی۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ 75فیصدپی ڈی ایم قیادت کی شوگرملیں ہیں، 75فیصد چینی چوری میں تو یہی لوگ ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ 25فیصدلوگ حکومت میں بھی ہوسکتےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک سچا سیاسی لیڈر ہے، کیونکہ عمران خان ان کی طرح آمریت کی گود میں پروان نہیں چڑھا، عمران خان جانتاہے کہ ورغلانے کے باعث عوام کےجلسے میں آجاتے ہیں۔

    اس سے قبل ڈاکٹر شہبازگل نے پی ڈی ایم کےلاہور جلسےکی اجازت سے متعلق اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کو جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دے سکتی، پی ڈی ایم کو جلسہ کرنا ہےکرلے، رکاوٹ کھڑی نہیں کرینگے، اگرایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئےگا۔

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی گزشتہ روز جلسےمیں رکاوٹ نہ ڈالنےکا اعلان کیا تھا۔

  • کرونا وائرس: اپوزیشن کے جلسوں پر شہباز گل کی کڑی تنقید

    کرونا وائرس: اپوزیشن کے جلسوں پر شہباز گل کی کڑی تنقید

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کرونا وائرس پھیلنے کی وارننگز کے باوجود اپوزیشن کے جلسے جلوس جاری رکھنے کے اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بھی جلسوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی گواہی ہے کہ پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکھٹے ہوئے کرپشن کے پجاریوں کو عوام اور عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بیماری کی آڑ لینے والے آج اس خطرناک بیماری کے حوالے سے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کالے کردار کے حامل بے ضمیروں نے پہلے عوام کو لوٹ کھایا، اب عوام کو ذاتی مفاد اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے قومی سلامتی کے اس معاملے کو حسب سابق سیاست کی نظر نہیں کیا جائے گا، درباریت اور جہالت سے بالاتر ہوکر عوام کو موت کے منہ میں دھکیلنے سے اجتناب کیا جائے گا۔

  • ‘پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرے گی’

    ‘پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرے گی’

    لاہور : معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سے کلین سویپ کرے گی، لیگی بیانیے کا مسترد ہونا پی ٹی آئی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپوزیشن کے جلسوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جی بی لوگوں کا لیگی بیانیے کومسترد کرنا پی ٹی آئی کی کامیابی کا ثبوت ہے، پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرےگی۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاایک اورفلاپ سیاسی تھیٹر، کھودہ پہاڑنکلا چوہا،کے سوا کچھ بھی نہیں، ساری زندگی کرپشن کرنیوالا ٹولہ گلگت کے لوگوں کو جھانسا دے رہا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ کےغداری ،کرپشن کے چرچے بلتستان کی گلیوں میں بلند ہورہےہیں، منافقت کی انتہا ہے، سیر سپاٹے کے علاوہ کبھی لوگوں کا حال تک نہ پوچھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج یہ عوام کے ووٹوں کیلئےدن رات وہاں قیام پذیرہیں، اپوزیشن کا اداروں کیخلاف ہر جگہ ہرزہ سرائی کرنا پرانا وطیرہ ہے، اپنے دورمیں تحائف ہڑپنے والے کس منہ سے عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

  • ‘پاکستان کیلئے معاشی حوالے سے اچھی خبریں’

    ‘پاکستان کیلئے معاشی حوالے سے اچھی خبریں’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آگئی، ملک کیلئے معاشی حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ملکی معیشت کی بہتری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ملک کیلئےمعاشی حوالے سے اچھی خبریں ہیں، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر ہے۔

    ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا تھا کہ بلومبرگ نےوزیراعظم کی بہتر معاشی پالیسی کی تائید کی، بلومبرگ کے مطابق بڑے برانڈز سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ متحدہ کرپٹ اپوزیشن نےمعیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ اپنایا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس17سال کی بلند ترین سطح پر آگیا جبکہ ستمبر کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات میں اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد ہے۔

  • ‘ریاست کو قانون کے مطابق  ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلے گا’

    ‘ریاست کو قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلے گا’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ پہلے ریاست کے خلاف زہر اگلنا پھر مُکرجانا ن لیگ کاوطیرہ ہے، ریاست کو قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ایازصادق کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شرم نام کی کوئی چیزن لیگ کے قریب سے نہیں گزری، چورآقاؤں کی کرپشن بچانےکیلئےاس حدتک گِرناانتہائی شرم کی بات ہے۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدنامی کاباعث بننےکےبعدبھی ڈھٹائی سےجھوٹ بول رہےہیں، پہلےریاست کےخلاف زہر اگلنا پھر مُکرجانا ن لیگ کاوطیرہ ہے، افسوس ایسےمفادپرست اورکم ظرف لوگ اس ملک پرمسلط رہےہیں، کاغذی شیراورجعلی انقلابی کرپشن کا حساب دیے بغیر بچ نہیں سکیں گے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح مولانافتنےاورشرکی حمایت کی کوشش کر رہےہیں، اس بارمعافی مان لی گئی تو اگلی باراس سے زیادہ  گری ہوئی باتیں کریں گے۔

    ان کو کہنا تھا کہ ریاست کوقانون کےمطابق عمل کرناہوگا، قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلےگا۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کےرہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا، بھارتی میڈیاکی اسٹرٹیجی اپناتےہوئےاسےغلط اندازمیں پڑھاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بینرزلگنا پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہے، میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا۔

  • ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل

    ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔ مسلم لیگ ن ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ این آر او نہ ملنے پر مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کی حرکت سے پورے پاکستان کو پتہ چل جانا چاہیئے کہ مسلم لیگ ن اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ غداری اور کیا ہوتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں آج کل غداری کے سرٹیفیکیٹ بٹ رہے ہیں، کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئے؟ یہ غداری ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ این آر او نہ ملنے پر جس طرح مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھائی یہ اب سب کے سامنے ہے، سپاہی مقبول نے زبان کٹوا دی لیکن کچھ نہ کہا اور ایک یہ ہیں جن کی زبانیں رکتی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے مفاد تک محب وطن ہیں ورنہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، اللہ نے یہ سعادت بھی عمران خان کو دی کہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے۔

  • ‘کل جلسے کے بعد ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا انجام کو پہنچا’

    ‘کل جلسے کے بعد ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا انجام کو پہنچا’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ کل جلسے کے بعدن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا انجام کوپہنچا، 10 بھینسوں سے شہباز شریف ارب پتی بن گئے تو عوام کیوں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کل جلسے کے بعدن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈاانجام کوپہنچا، عوام آپکو آپکے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکی ہے ، عوام کا سودا کرنیوالے جعلی لیڈر مسیحائی کے دعویدار بن رہے ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دشمن بیانیہ زورپکڑتاجارہاہے، عوام اور جمہوریت کےپاسدار ہم ہیں، معیشت کو دیوالیہ کرنیوالی ن لیگ معیشت پربھاشن بند کرے، ملک کابلندترین خسارہ 19ارب 19کروڑ50لاکھ ڈالرزچھوڑکرجانیوالےآپ تھے، معیشت کو آپکے جعلی وزیر خزانہ نے8ارب ڈالر خزانےسے نکال کر تباہ کیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اوپر سب اچھا دکھانے کے لیے ڈالر کو مصنوئی طریقے سے روکے رکھا گیا ، اپنی نااہلی چھپانے کیلئے خزانے کو 8 ارب ڈالر ا ٹیکا لگایا گیا، 2013میں اسٹیبل ریٹڈمعیشت کو2018 میں منفی ریٹنگ میں پہنچایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو انکے حق کیلئے لڑنا سکھایا، تمام عوامی حقوق جن پر آپ طعنےکس رہی ہیں عوام کوملیں گے، کرپٹ ٹولے کی خواہش ہے عمران خان ناکام ہوں ، مگرہر بار کی طرح اس بار بھی ناکامی آپ کا مقدر ہوگی۔

    شہباز گل نے کہا کہ انڈوں کی بات وہ کرنیوالی محترمہ نے سر سے انڈے گھما کر غلامی کا عہدہ پایا، جب کٹوں کو دینےکی بات ہو تو ضروری نہیں کہ آپکے ریلو کٹوں کا ذکر ہو۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نیب کو بتایا 10بھینسوں کے دودھ سے 1کروڑ منافع ہوا، شریف ڈیری فارم کی 10بھینسوں سےچھوٹےمیاں ارب پتی بن گئے تو عوام کیوں نہیں۔