Tag: Shahbaz Gul

  • عمران خان مدینہ کی ریاست بنارہے ہیں، لنگرخانے قائم کریں گے، شہباز گل

    عمران خان مدینہ کی ریاست بنارہے ہیں، لنگرخانے قائم کریں گے، شہباز گل

    اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک میں کتے کے کاٹنے سے اتنے لوگ نہیں مرتے جتنے سندھ میں مرچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ کو پانچ ہزار ارب سے زائد ملے لیکن کوئی کام نہیں ہوا، یہ پیسہ کسی کے باپ کا نہیں ہے۔

    انہوں پیپلزپارٹی کے سچے کارکنوں کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے باپ کے بھی متعدد کیمپ آفس تھے، پرچی والا بچہ اب کونسی سیاست کررہا ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں غربت بہت زیادہ ہے لیکن عمران خان مدینہ کی ریاست بنارہے ہیں، لنگر خانے بھی قائم کریں گے۔

  • ویرات کوہلی نے نوازشریف سے ہی سیکھا ہے ‘مجھے کیوں ہرایا’, شہباز گل

    ویرات کوہلی نے نوازشریف سے ہی سیکھا ہے ‘مجھے کیوں ہرایا’, شہباز گل

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نےکہا کہ وزیر اعظم نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور عمران خان ہمیشہ ہر میدان میں کامیاب ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا روایتی حریف ہے اور اسکے خلاف کامیابی کا اپنا مزہ ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلسل محنت سے کامیابی حاصل کی، اور ہمیشہ ملک کے لیے باعث عزت رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر میدان میں سخت محنت سے یہ مقام حاصل کیا اور کرکٹ سے لے کر سیاست کے میدان تک ان کا کردار سامنے رہا ہے۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کرکٹ میں آج بھی وزیراعظم کی مقبولیت برقرار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی کا اپنا ہی مزہ ہے، ویرات کوہلی نے نواز شریف سے ہی سیکھا ہے مجھے کیوں ہرایا، گلہ کرنا ہندوستانی شائقین نے شاید نواز شریف سے ہی سیکھا ہے۔

  • کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اچھے طریقے سے ہوتا تو نتائج اچھے ہوتے، شہبازگل

    کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اچھے طریقے سے ہوتا تو نتائج اچھے ہوتے، شہبازگل

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک بھر  میں مثبت ٹیسٹنگ کی شرح 22 فیصد تک بھی گئی ہے، پنجاب کےکچھ شہروں سے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج  آئے لیکن کراچی سے مثبت ٹیسٹنگ کے نتائج اچھے نہیں آرہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے نافذ کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاون سے متعلق کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا زیادہ دباؤ تھا اس وقت وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن آئیڈیا دیا اور اب اسمارٹ لاک ڈاون کے اچھے نتائج آرہے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچھ شہروں سے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آئے، کراچی سے مثبت ٹیسٹنگ کے نتائج اچھے نہیں آرہے اگر کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اچھے طریقے سے ہوتا تو نتائج اچھے ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرعظم عمران خان پر کرونا وبا کے شروع سے ہی تنقید کی جارہی تھی، وزیراعظم عمران خان نے سخت ترین حالات میں بہترین فیصلے کیے، لیڈر شپ وہی ہوتی ہے جس سخت حالات میں دوررس فیصلے کرے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ شروع میں بڑی تنقید کی جارہی تھی کہ مکمل لاک ڈاؤن کیوں نہیں کیا جارہا، آج دنیا بھی کہہ رہی ہے مکمل لاک ڈاؤن سے فائدہ نہیں ہوگا۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تھا کہ دنیا بھی کہہ رہی ہے کورونا سے نہیں غربت سے زیادہ لوگ مریں گے، وزیراعظم پہلے دن سے کہہ رہے تھے مسئلے کا حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے اور آج دنیا بھی کہہ رہی ہے مسئلے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے لڑنے کی حکمت عملی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی ہے، قومی ذمہ داری کا احساس کیا ہے جس سے وبا کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی، قومی ذمہ داری میں ماسک کا استعمال اور احتیاط شامل ہے۔

  • اختر مینگل کے کچھ مطالبات جائز ہیں، شہباز گل

    اختر مینگل کے کچھ مطالبات جائز ہیں، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اختر مینگل کے ساتھ دوبارہ بیٹھ کر بات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر کہا ہے کہ اختر مینگل کے کچھ مطالبات جائز ہیں، کچھ پر بات ہوگی۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہر جماعت اپنے منشور پر ووٹ لیکر آتی ہے، پاکستان میں عوام کے ایجنڈے کی بات کم اپنے ایجنڈے کی زیادہ ہوئی، اختر مینگل کے ساتھ دوبارہ بیٹھ کر بات کریں گے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے آج قومی اسمبلی اجلاس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو شاید ہماری ضرورت نہیں تھی، اس لیے میں پی ٹی آئی سے اتحاد کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔

    بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    ہماری ٹیم اختر مینگل سے ملکر تمام تحفظات دور کرے گی، شبلی فراز

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بی این پی مینگل کی 4 نشستیں ہیں، پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ 6 نکاتی ایجنڈے پر اتحاد کیا تھا۔

  • یوم حساب آپ کی قیادت کا ہے جو اربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی، شہباز گل

    یوم حساب آپ کی قیادت کا ہے جو اربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جعلی قیادت اربوں کی منی لانڈرنگ، ٹی ٹیز میں ملوث رہی، اسی لیے یوم حساب آپ کی جعلی قیادت کا کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوم حساب ان کا ہے جو 3 ،3 باریوں میں خزانے کو لوٹنے میں مگن رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوم حساب انکا ہے جو وزیر ہوتے ہوئے یو اے ای اقامے پر چوکیداری کرتے تھے، یوم حساب انکا ہے جو اپنی حکومت کو 1 لاکھ کا کھجور کا درخت بیچتے رہے۔

    معاون خصوصی نے احسن اقبال پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ یوم حساب انکا ہے جورج کے کرپشن کرتے رہے، اب دودھ کے دھلے بنتے ہیں، یوم حساب انکا ہے جو عدالتوں سے مصدقہ چور ٹھہرائے گئے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے ارسطو کو نیب نے طلب کر رکھا ہے اس لیے بوکھلائے دکھائی دیتے ہیں، عوام کا اتنا غم ہے تو تمام لیگی قیادت کو کہیں لوٹی دولت ملک واپس لائیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا احسن اقبال صاحب یوم حساب آپ کی جعلی قیادت کا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال نے الزام عائد کیا تھا کہ چینی پر سبسڈی دے کر جیبیں بھری گئیں، چینی مہنگی کرنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔