Tag: Shahbaz Shareef

  • شریف برادران کی سیاست کا اندھیرا 2018 کے انتخابات میں ختم ہوجائے گا: عمران خان

    شریف برادران کی سیاست کا اندھیرا 2018 کے انتخابات میں ختم ہوجائے گا: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن کو نا صرف بے نقاب کریں گے بلکہ انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، شریف برادران کی سیاست کا اندھیرا 2018 کے عام انتخابات میں ختم ہوجائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ممبر سازی مہم کے دوران مختلف جگہوں پر کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے پیسہ بنانے کے لیے میٹرو منصوبہ لگایا، شریف برادران کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔

    زرداری اور نوازشریف سے نہیں، میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے: عمران خان

    انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی اور ان کے بچے پیسے بنانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے، پہلے نواز شریف کو نکالا اب شہباز شریف کی باری ہے، پچاس ارب روپےکا منصوبہ صرف میٹرو پر لگایا گیا، شہباز شریف کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

    سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے پولیس کے ذریعے لوگوں کو قتل کرایا، انہوں نے ملک کا سارا پیسہ اپنے منصوبوں پر لگایا، ملتان کے لوگوں کو میٹرو بس کے نام پر دھوکہ دیا گیا، آپ سب تیار ہوجائیں مل کر شریف برادران کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

    گاڈ فادرتو گیا، اب چھوٹے ڈان کے جانے کی باری ہے، عمران خان

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اب دور نہیں، ملک کو کرپشن سے پاک کردیں گے، چوروں کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، شریف برادران کی صورت میں اندھیری رات جلد ختم ہونے والی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے لیے عوام  تیار ہوجائیں، اب وہ وقت دور نہیں کہ جب نیا پاکستان بنے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

    شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

    لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد (ن) لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 63،62 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کرسکتا، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

    احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارٹی صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہوں گے، ان کے نام پر مزید مشاورت کر کے اتفاق رائے قائم کیا جائے۔

    دوسری جانب عدالت سے نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اب بھی پارٹی میں کلیدی حیثیت اور اختیارات حاصل ہیں جبکہ اہم رہنماؤں کا یہ موقف ہے انہیں پارٹی قائد کی حیثیت حاصل رہے گی۔

    ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ میاں‌ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد (ن) لیگ ایک اور بحران کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ سینیٹ کے تمام ٹکٹس کو بھی مسترد کر دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شہبازشریف نےنوازشریف سےزیادہ کرپشن کی،شیخ رشید

    شہبازشریف نےنوازشریف سےزیادہ کرپشن کی،شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی میں بہت بڑی کرپشن ہے، شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ ایل این جی معاہدے کا اصل کنٹریکٹ نکال لے تو سب سامنے آجائے گا، حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں جبکہ ایل این جی کیس نانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف انٹرنیشنل پچ پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے مودی اور کلبھوشن سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا، نواز شریف جہاں جائیں گے کام خراب کریں گے، پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا اصل مقابلہ ہوگا۔

    شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا، شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے استعفیٰ دینے سے روک دیا، یقین تھا کہ پی ٹی آئی بھی استعفیٰ دے گی، سینیٹ کی نشستوں کےلیے ہر صوبے کا الگ ریٹ ہے، بلوچستان میں سینیٹ کی نشست کا ریٹ ایک ارب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے رضا ربانی کو نواز شریف بھی سپورٹ کریں گے، پاک فوج جمہویت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے، جو شخص بھی قومی ادارے پر تنقیدکرے نواز شریف اس کےساتھ ہیں، طلال، ملال، دانیال، نہال سب ریلو کٹے ہیں۔

    طاہرالقادری کے لاہور جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ناکام تھا، لوگوں نے جلسے کو دل سے قبول نہیں کیا، کے پی الیکشن میں عمران خان کی پارٹی اچھا نتیجہ لائے گی، قوم مسلم لیگ (ن) کو اب مسترد کر چکی ہے۔

    ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرکروڑ بار لعنت بھیجتا ہوں، شیخ رشید

    کراچی میں جاری حالیہ سیاسی صورت حال سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا اصل گروپ تو پی ایس پی ہے، ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ساتھ بیٹھ گئے تھے کسی نے معاملہ خراب کردیا، عام انتخابات میں مہاجر لائن اور لینتھ پر آجائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی میں صحیح کام کرے تو فائدہ اٹھا سکتی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی انکوائری : نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی انکوائری : نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کی انکوائری کیلئے طلب کرلیا، نیب نے بائیس جنوری کے نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق بڑے بھائی نواز شریف کے بعد اب چھوٹا بھائی بھی نیب کے شکنجے میں آگیا، قومی احتساب بیورو نے خادم اعلیٰ شہباز شریف کو 22 جنوری صبح دس بجے دفتر میں پیشی کا نوٹس دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب صبح دس بجے چھ رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا جواب دیں گے۔

     نیب اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور پیراگون سوسائٹی کے اعلیٰ حکام کو بھی طلب کرچکی ہے، یاد رہے کہ  وزیراعلٰی پنجاب نے کم آمدنی والے بے گھر افراد کو اپنے گھر کا سہانا خواب دکھایا تھا۔

    خود کو خادم اعلٰی کہنے والے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بڑے بڑے دعوؤں کے ساتھ دو ہزار گیارہ میں منصوبے کا افتتاح کیا۔

    دو ہزار بارہ میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال کی مدت میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تاحال تبدیل نہ ہو سکے۔


    مزید پڑھیں : آشیانہ اسکینڈل، پی ٹی آئی کا سعد رفیق کو برطرف کرنے کا مطالبہ


    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پرپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔

  • شہباز شریف کے فرنٹ مین نے ٹھیکوں سے اربوں کمائے، عمران خان

    شہباز شریف کے فرنٹ مین نے ٹھیکوں سے اربوں کمائے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کرپشن میں ملوث ہیں، ان کے فرنٹ مین جاوید صادق ہیں جو اب تک مختلف ٹھیکوں کے ذریعے 15 ارب روپے کمیشن وصول کرچکے ہیں۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر کرپشن کے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے فرنٹ مین پاکستانی نژاد کینیڈین شہری جاوید صادق مختلف ٹھیکوں سے اب تک اربوں روپے کمیشن بنا چکے ہیں۔

    پڑھیں:  دو نومبر کوفیصلہ ہوگا پاکستان میں جمہوریت رہے گی یا بادشاہت،عمران خان

    پی ٹی آئی کے چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ 4 منصوبوں میں 26 ارب 55 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی اور نیو اسلام آباد کا کنٹریکٹ بھی جاوید صادق کو دیا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2 نومبر کو شہباز شریف کے فرنٹ مین سے متعلق مزید انکشاف کروں گا۔

    مزید پڑھیں:  اسلام آباد دھرنا، مرکزی قائدین کو نظر بند اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

     عمران خان کا کہنا تھا کہ کینیڈین شہری جاوید صادق کو ٹھیکے دے کر حکمراں سمجھ رہے ہیں کہ اُن کی کرپشن قانونی ہوکر چھپ گئی مگر وہ نہیں جانتے کہ اب قوم مسلم لیگ ن کی کرپشن پر خاص نظر رکھے ہوئے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

     تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اگر پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے گرفتاریاں کی گئیں تو حکومت کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جب 10 لاکھ لوگ اسلام آباد میں داخل ہوجائیں گے تو وہ خود بہ خود بند ہوجائے گا۔

    اسی ضمن میں صحافی اسد کھرل نے انکشاف کیا کہ ایک ہی کمپنی کو 480 ارب روپے کے ٹھیکے دیے گئے۔
  • پولیس کےوحشیانہ تشددکی شدید مذمت کرتےہیں،آصف زرداری

    پولیس کےوحشیانہ تشددکی شدید مذمت کرتےہیں،آصف زرداری

    سابق صدرآصف علی زرداری نےاسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں پرپولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

    سابق صدرآصف علی زرداری کا ایک بیان میں کہنا ہےکہ بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہےاورحکومت ہوش کے ناخن لے،ان کا کہنا تھاکہ فریقین مذاکرات کی میزپر آئیں کیونکہ صرف بات چیت سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کےاستعمال سے کسی معاملے کو نہ تو حل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی دبایا جاسکتا ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا

    اسلام آباد:ملک کی موجودہ صورتحال پرغور کےلیے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی دارلحکومت میں دھرنوں کےباعث پیدا ہونےوالی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیااوردھرنوں سے سیاسی اندازسےنمٹنےکا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے، حکومت اپنی بقیہ چارسال کی مدت پوری کرے گی۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ کسی کوملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی،معاملے کےحل کےلیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائےگااورلچک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت انا کا مسئلہ نہیں بنائےگی،آئینی معاملات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔