Tag: shahbaz-sharif-arrest

  • شہباز شریف کی گرفتاری پر مفرور اسحاق ڈار کا ردعمل

    شہباز شریف کی گرفتاری پر مفرور اسحاق ڈار کا ردعمل

    لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بدیلی 2 ماہ میں بے نقاب ہوچکی ہے، شہباز شریف کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔

    تٖصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، شہبازشریف کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پرگامزن ہوا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات سےپہلےگرفتاری انتخابات پراثراندازی کی کوشش ہے، تبدیلی 2ماہ میں بےنقاب ہوچکی ہے، حکومت نیب کوسیاسی انتقام کیلئےاستعمال کررہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا ، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو  10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

    خیال رہے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹرجنرل احدچیمہ اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

  • قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں

    قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کردیں، نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف پی ایل ڈی سی اور کاسا ڈویلپرز سے متعلق تحقیقات ہورہی تھیں، انہوں نے غیرقانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات حاصل کیے۔

    انہوں نے پی ایل ڈی سی کا بورڈ بھی بننے نہیں دیا اور اکیلے ہی اہم فیصلے کرتے رہے، شہباز شریف کے حکم پر لطیف اینڈ سنز کا کنٹریکٹ خلاف قانون ختم کیا گیا انہوں نے ٹھیکہ منسوخ کرکے منظور نظر افراد کو دیا، جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، شہباز شریف نے فواد حسن فواد سے مل کر لطیف سنزکا ٹھیکہ منسوخ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے غیرقانونی طور پر آشیانہ کیس ایل ڈی اے کے سپرد کیا، جو بد نیتی پر مبنی تھا، انہوں نے پروجیکٹ مبینہ طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دیا، آشیانہ منصوبے کا ٹھیکہ بسم اللہ کمپنی کو نوازنے کے لیے دیا گیا، دو ہزار کنال سے زائد اراضی کا فائدہ ٹھیکہ دار کو پہنچایا گیا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے21 اکتوبر2014 کو پی ایل ڈی سی کو غیر قانونی حکم دیا، نیب کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف پیپرا سے منظور پروجیکٹ کو منسوخ کرنے کے مجاز نہ تھے، انہوں نے پنجاب لینڈ ڈولپمنٹ کمپنی کے بورڈ کے اختیارات حاصل کیے۔

    شہباز شریف کے اقدامات سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ان کو فواد حسن فواد کی غیر قانونی معاونت حاصل رہی، شہبازشریف کو سیکشن نائن اے،شیڈول1999 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

  • یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے،ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونےوالی ہیں، وزیراطلاعات فوادچوہدری

    یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے،ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونےوالی ہیں، وزیراطلاعات فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری نے شہباز شریف کی گرفتاری پر کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے،ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں جبکہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری قانون کے مطابق کارروائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزیدبڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں، احتساب کاعمل ابھی مزید آگے بڑھے گا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طورپرغیرجانبدارہے، یہ وہ مقدمات ہیں جونیب نےان کے دور میں قائم کیے، نیب قانون کےمطابق پہلےانکوائری پھرریفرنس فائل کیا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ  آشیانہ ہاؤسنگ میں56ارب کی کرپشن کےالزامات ہیں ، پاکستان کوجن لوگوں نےلوٹاہےان کااحتساب ہوناچاہیے، بڑےمقدمات میں ملوث لوگوں کوبھی گرفتار ہونا چاہیے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو ہر طرح کی مدد اور تعاون دینے کو تیار ہے ، نیب حکومت کے کنٹرول میں نہیں لیکن انتظامی مدد کریں گے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ جنہوں نےگاجرکھائی ہےدردبھی ان ہی کےپیٹ میں ہوگا، پہلے بھی کہا تھا ابھی اور بھی قدم اٹھائےجائیں گے، کرپٹ لوگوں کو اور بھی گرفتار کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کاحکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ تمام کیسزحکومت آنے سے پہلے کے ہیں۔

    شہبازشریف کی گرفتاری قانون کے مطابق کارروائی ہے،  نعیم الحق

    وزیر اعظم کے خصوصی مشیرو سابق انفارمیشن سیکرٹری نعیم الحق نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر کہا کہ پوری کوشش ہےکوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہ کی جائے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس ثبوت ہوں گے اسی لیے گرفتار کیا ہوگا، قانون کےخلاف جانے والوں کو گرفتارکیا جائے گا، شہبازشریف کی گرفتاری قانون کے مطابق کارروائی ہے، قانون کی گرفت سے کوئی بھی شخص نہیں بچ سکتا۔

    مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

    رجمان نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پرغیرقانونی ٹھیکےدینےکےالزامات ہیں،  انھیںکل احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری سےمتعلق اسپیکرقومی اسمبلی کوآگاہ کردیاگیا۔