اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صاحب ہیں جو لندن سے کرونا کے خلاف لڑنے پاکستان آئے تھے، اب کہہ رہے ہیں نیب والوں میں کرونا ہے نا آئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما شہباز شریف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ پہلے موصوف لاک ڈاون کا بہانہ بناکر چھپے ہوئے تھے، پھر اپنے ایک ملازم میں کرونا وائرس نکال کر خود کو چودہ دن کےلیے قرنطینہ کرلیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بہانوں سے تنگ آکر نیب نے کہا اچھا تسی تکلیف نہ کرو ہم آجاتے ہیں لیکن اب میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ نیب والوں میہں کرونا وائرس ہے اس لیے وہ نا آئیں۔
پہلے موصوف لاک ڈائون کا بہانہ کر کے چھپے رہے ، پھر اپنے ایک ملازم میں کرونا نکال کر چودہ دن کے لیے قرنطینہ ہوگئے
تنگ آکر نیب والوں نے کہا اچھا تسی تکلیف نہ کرو ۔ہم آجاتے ہیں اب کہہ رہے ہیں نیب والوں میں کرونا ہے ۔نا آئیں
یہ صاحب ہیں جو لندن سے کرونا کیخلاف لڑنے پاکستان آئے تھے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 2, 2020
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ شہباز شریف صاحب لندن سے پاکستان اسی لیے واپس آئے تھے کہ کرونا وائرس سے لڑیں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں طلبی کا نوٹس ہوا میں اڑادیا تھا، نیب میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کا امکان ہے، نیب کی ٹیم شہبازشریف کی رہائش گاہ 96 ایچ پہنچ گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری شہبازشریف کے گھر کے باہر موجود ہیں۔
شہباز شریف کی گرفتاری ، نیب ٹیم جاتی امرا کیلئے روانہ
نیب ٹیم نے شہبازشریف کو باہر نکلنے کی ہدایت کردی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف ماڈل ٹاؤن والےگھرمیں موجودنہیں ، ان کی رائیونڈ میں موجودگی کی اطلاع ہے، جس کے بعد نیب ٹیم کچھ دیرمیں رائیونڈروانہ ہوگی۔