Tag: Shahbaz Sharif

  • ضمانت منظور ہونے کے باوجود  شہباز شریف کو رہائی کا پروانہ نہ مل سکا

    ضمانت منظور ہونے کے باوجود شہباز شریف کو رہائی کا پروانہ نہ مل سکا

    لاہور: آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائی ممکن نہ ہوسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈویژنل بینچ کے ججز کی جانب سے ابھی تک شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر پر دستخط نہیں کئےگئے ہیں جس کے باعث ان کی رہائی نہ ہوسکی ہے، اور وہ تا حال کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جب جسٹس سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ لکھ کر جسٹس اسجد جاوید گھرال کے پاس بھجوایا تو انہوں نے دستخط نہیں کیے جس کے بعد جمعرات کو جسٹس اسجد جاوید گھرال ہائیکورٹ میں آئے اور بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کی لیکن ڈویژن بینچ میں نہیں گئے جس کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے چیف جسٹس قاسم خان کو آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد اب بینچ کے سربراہ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال اپنا اپنا الگ الگ فیصلہ لکھ کر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجیں گے جو اس کے بعد شہباز شریف ضمانت کیس کو ریفری جج کے پاس ارسال کریں گے، اب ریفری جج شہباز شریف کی ضمانت کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : شہبازشریف کی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ چودہ اپریل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر طویل سماعت کے بعد 50، 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست منظور کرلی تھی۔

  • شہباز شریف نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    شہباز شریف نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں ، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےمنی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ، وکیل امجدپرویز نے درخواست دائر کی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کاریفرنس دائرہوچکا، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سےجیل میں قیدہوں، تمام ریکارڈنیب کےپاس ہے،نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی۔

    شہباز شریف نےاپنی درخواست میں نیب کوفریق بنایا ہے اور استدعا کی ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتارہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور کورونا ویکسین لگوانے کے لیے دو روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے گذشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: شہباز شریف کی درخواست ضمانت تیار

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: شہباز شریف کی درخواست ضمانت تیار

    لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےدرخواست ضمانت دائرکرنےکی اجازت دےدی ، درخواست ضمانت جلد دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت تیارکرلی گئی ، پیشی کےدوران شہبازشریف کو درخواست ضمانت پڑھائی گئی۔

    جس کے بعد شہبازشریف نے درخواست ضمانت دائر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کمرہ عدالت میں وکالت نامے پر دستخط کردیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت جلد لاہورہائی کورٹ میں دائرکی جائے گی۔

    یاد رہے احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور کورونا ویکسین لگوانے کے لیے دو روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے گذشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگوانے کا حکم

    شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگوانے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کورونا ویکسین لگوانے کاحکم دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ 2 روز میں شہبازشریف کی ویکسی نیشن کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کےایڈمن جج جوادالحسن نے سماعت کی۔

    سماعت میں ریفرنس کے گواہ تنویر حسین پر جرح شروع کی گئی ، وکیل شہبازشریف نے کہا شہبازشریف بیٹھنا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے کہا فاصلےپربیٹھیے گا۔

    عدالت نے سوال پر تفصیل بیان کرنے پر گواہ تنویر حسین کو جھاڑ پلا دی اور کہا آپ ابا بننے کی کوشش نہ کریں، اگر آپ اتنے لائق ہوتے تو ملک ترقی کر چکا ہوتا، اپنی افسری اور علم گھر چھوڑ کر آیا کریں، یہاں پر آپ ایک گواہ ہیں۔

    جس پر گواہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو تنویر حسین نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

    منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں شہبازشریف نےجج جوادالحسن کی طبیعت سےمتعلق پوچھا کہ آپ کا گلہ اب کیسا ہے، جس پر فاضل جج نے جواب دیا کہ اب بہتر ہے۔

    شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ مجھےابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی، کہاگیاتھا کہ آپ کومل جائےگی، ابھی تک رپورٹ نہیں ملی، میڈیکل بورڈ ایک ماہ پہلے آیا تھا، جس پر عدالت نے کہا اگر ایسا معاملہ ہے تو ہوم سیکرٹری کو بلا لیتے ہیں۔

    عدالت نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ شہباز شریف کو فراہم کرنے اور شہبازشریف کوکوروناویکسین لگوانےکاحکم دے دیا اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ 2 روز میں شہبازشریف کی ویکسی نیشن کروائیں۔

    شہباز شریف نے کہا اس سال میں 70سال کا ہو جاؤں گا، کوروناویکسین لگوانےکامیرابھی حق ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔

  • شہباز شریف کی کمر کے پٹھے سوجن کا شکار، بابر اعوان کا تبصرہ

    شہباز شریف کی کمر کے پٹھے سوجن کا شکار، بابر اعوان کا تبصرہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کی کمر کے پٹھے سوجن کا شکار ہو گئے ہیں، اس لیے انھیں ایک ہفتہ مکمل آرام کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کا پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنہ کیا، ان کے علاج سے متعلق پمز کے ڈاکٹرز نے رپورٹ میں لکھا کہ 70 سال کے شہباز شریف سر درد اور کمزوری کی شکایت کر رہے ہیں، نیورو سرجن کے مطابق شہباز شریف کے پٹھے سوجن کا شکار ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل سفر کی وجہ سے شہباز شریف کی کمر میں شدید درد ہو رہا ہے، انھوں نے مزید سفر کیا تو کمر کی تکلیف بڑھ جائے گی۔

    ڈاکٹرز کی جانب سے شہباز شریف کو ایک ہفتے کی مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کے جسم میں خون اور آئرن کی شرح جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اور انھیں ٹی آئی بی سی، سیرم آئرن ٹیسٹ تجویز کر دیا ہے۔

    دوسری طرف معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز شریف کی رپورٹ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں میڈیکل بورڈ کی رائے پر کچھ نہیں کہوں گا، پٹھا پٹھا ہوتا ہے اور پمز پمز ہوتا ہے اس سے آگے نہیں جاؤں گا، اس سے پہلے بھی شہباز شریف کے کمر کے پٹھے کھنچ گئے تھے۔

    بابر اعوان نے سینیٹ الیکشن کے دوران خرید و فروخت کے حوالے سے کہا اے آر وائی نیوز پر ویڈیو نہ آتی تو جو کہتے رہے اس کا ثبوت بھی نہ آتا، اب ویڈیو کے ساتھ ساتھ آڈیو بھی آگئی ہے، سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کی کوشش کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں، ماضی کی نسبت اتنے لوگ کبھی بے نقاب نہیں ہوئے جتنا اس بار ہوئے۔

  • شہباز شریف اور  خواجہ آصف کو سینیٹ انتخابات  میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی

    شہباز شریف اور خواجہ آصف کو سینیٹ انتخابات میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی

    لاہور: احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو  سینیٹ انتخابات  میں شامل ہونےکی اجازت دے دی ، سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا اور پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اس سلسلے میں جیل حکام کی جانب سے سینیٹ  الیکشن کیلیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت طلب کی گئی۔

    جیل حکام نے اپنی درخواستوں میں موقف اپنایا کہ سینیٹ الیکشن تین مارچ کو ہو رہے ہیں اور سینیٹ کے الیکشن کے لیے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو  اسلام آباد لیکر جانا ہے لہذا عدالت دونوں زیر حراست ملزمان کو جیل سے اسلام آباد لیجانے کی دے۔

    احتساب عدالت نے جیل سپرنڈنٹ کی شہباز شریف اور خواجہ آصف کے لیے دائر کی گئی دو الگ الگ درخواستوں کو منظور کرلیا اور سینیٹ الیکشن کے لیے  شہباز شریف اور خواجہ آصف کو اسلام آباد لیجانے کی اجازت دے دی۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • ایف آئی اے کی شہباز شریف سے تحقیقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

    ایف آئی اے کی شہباز شریف سے تحقیقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

    لاہور : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں شہبازشریف سے مقدمات کے سلسلے میں تحقیقات کی ن لیگی رہنما سے تحقیقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

    ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 3 رکنی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کے پوچھ گچھ کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شہبازشریف سے مجموعی طور پر5سوالات کیے، ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے بیرون ملک جائیداد اور آف شور کمپنیوں سے متعلق سوال کیے گئے۔

    اس کے علاوہ ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کی رقم کی بابت بھی سوالات کیے، تحقیقات میں چپڑاسی اور کلرکس کے اکاؤنٹ میں25ارب ٹرانزیکشن سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی، حوالہ ہنڈی کاروبار نہیں جانتا نہ کبھی ٹرانزیکشن کی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کمپنی اکاؤنٹس چیف فنانشل افسر کی ذمہ داری ہے، چپڑاسی اور ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے کا بھی مجھے علم نہیں ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک جائیداد کا ریکارڈ پہلے ہی گوشواروں میں بتا چکا ہوں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ مقدمہ نمبر 39 دو ہزار20 میں تحقیقات کر رہی ہے۔،  ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 3 رکنی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مردان نے کی ۔

  • شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس: دودھ فروش کی انٹری، سیلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقلی کا انکشاف

    شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس: دودھ فروش کی انٹری، سیلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقلی کا انکشاف

    لاہور : شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں پاپڑ والے، کباڑیے اور چپڑاسی کے بعد گوالے کی بھی انٹری ہوئی اور دودھ فروش کے اکاؤنٹس سے سیلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقلی کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری کیس میں پاپڑ والا ، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا گوالہ بھی سامنے آگیا،پتوکی کے دودھ فروش کے اکاؤنٹس سے ایک لاکھ 63 ہزار ڈالر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔

    سلمان شہباز کے اکاونٹ میں پتوکی کے دودھ فروش کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہونے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ، ۔

    رانا ذیشان کی جانب سے نیب کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں منتقل منتقل ہوئے کی کچھ خبر نہیں، میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی گیا۔

    ذیشان نے بتایا کہ میرا شہباز شریف یا اسکی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، میرا سلیمان شہباز سے کوئی کاروباری یا زاتی لین دین نہیں ہے، میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کاروائی کی جائے۔

    یاد رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں نئے انکشافات سامنے آئے تھے، نیب دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے قصبے گوٹھ گجو کے بجری فروش پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر سلمان شہباز کو منتقل ہوئے۔

    نیب دستاویز میں کہا گیا تھا  کہ 6 مئی 2010 کو الزارونی ایکسچینج دوبئی سے رقم سلمان شہباز کو منتقل ہوئی، پرویز پھل پوٹو کا کہنا ہے کہ عمرہ کی غرض سے صرف ایک مرتبہ سعودی عرب گیا اس کے علاوہ کہیں نہیں گیا، میری ماہانہ آمدنی 25 سے 30 ہزار ہے اتنی رقم تو کبھی دیکھی ہی نہیں۔

    بجری فروش نے اپنے بیان میں کہا  تھا کہ میرے اتنے وسائل نہیں کہ اتنی رقم کسی کو دے سکوں، دو وقت کی روٹی بامشکل کماتے ہیں، ڈالرز تو کبھی دیکھے ہی نہیں، شہباز خاندان نے کاروباری یا ذاتی تعلق نہیں ہے۔

  • مریم نواز اور شہبازشریف گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

    مریم نواز اور شہبازشریف گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی حالیہ بیانیے پر شہبازشریف کومنانے کی کوششیں جاری ہے، اس سلسلے میں مریم نواز کی آج شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور شہبازشریف گروپ میں اختلافات شدت اختیارکرگئے، مریم نواز کی حالیہ بیانیے پر شہبازشریف کومنانے کی کوششیں جاری ہے۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آج شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہےمسلم لیگ(ن)کی جانب سے سپرٹنڈنٹ جیل کو آگاہ کر دیا گیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کےبعد مریم نوازکوملاقات کی اجازت ہوگی، ملاقات میں محمدزبیربھی مریم نواز کےہمراہ ہوں گے۔

    یاد رہے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ آل شریف میں سخت قسم کی پھوٹ پڑچکی ہے، بیگم صفدر نے فیصلہ کیا ہے کہ ن لیگ کو اپنے نام سے رجسٹرڈ کراکر کنٹرول سنبھالے گی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میری اطلاع ہے کہ مولانا فضل الرحمان کاپارٹی وفد جاتی امرا گیاتھا، جےیوآئی وفد نے ان سے کہاآپ کابیانیہ اٹھانےکی مزیدسکت نہیں، مریم اپنے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کرائیں گی۔

  • شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا حکم

    شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا، نیب نے کہا شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات ٹریس ایبل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنےکیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

    نیب ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات ٹریس ایبل نہیں، ان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    ریفرنس میں کہا گیا انکوائری میں نامزد میاں عطاءاللہ اور میاں رضا عطا اللہ وفات پا چکے ہیں، سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔

    قانون کے مطابق دس دس مرلہ کے پلاٹ دینے تھے تاہم انہوں نے من پسند افراد کو ایک ایک کنال کے پلاٹ دیے اور جب نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دیدیا گیا۔

    احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔