Tag: Shahbaz Sharif

  • چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو ایک بار پھر علاج کی پیشکش

    چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو ایک بار پھر علاج کی پیشکش

    لاہور : چین نے ایک بارپھر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو معاونت اور علاج کی پیشکش کردی ، قونصل جنرل چین ںے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سدابہار اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو معاونت اور علاج کی پیشکش کردی گئی ، عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا۔

    قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپنے خط میں کہا کہ کورونا سے شہباز شریف کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہوا ہے، ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔

    قونصل جنرل چین ںے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہئے کہا کہ سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں اور کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔

    خط میں کہا گیا سی پیک کی تعمیر کے لئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے اب بھی یاد ہے، اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیرمعمولی کاوش کا مظہر ہے۔

    مزید پڑھیں : چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو علاج کیلئے تعاون کی پیشکش

    دینگ بِن نے شہبازشریف کو کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے طور پر آپ نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

    یاد رہے دو روز قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ،جس میں لیجیان ژاؤ نے شہباز شریف کے علاج پر حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی تھی۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا تھا کہ آپ کےکوروناپازیٹوہونےپربڑی تشویش ہے اور آپ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

    شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاوکاشکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیتے ہوئے کہا تھا آپ کی فکرمندی،پیشکش چین کی پاکستان کےعوام سےمحبت کامظہرہے، چین کی یہ محبت،احساس،وابستگی میرےلئےہمیشہ سرمایہ افتخار ہے۔

  • شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار

    شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، عطاتارڑ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کو نیب میں طلب کرکے ان کی زندگی کوخطرےمیں ڈالاگیا، ان کو کچھ ہواتوعمران نیازی اورنیب ذمہ دارہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انھوں نےماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پرخود کوقرنطینہ کرلیا ہے، رہنما عطاتارڑ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا قوم سےدعاؤں کی درخواست ہے،اللہ شہبازشریف کوجلدصحتیاب کرے۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کونیب میں طلب کرکے ان کی زندگی کوخطرےمیں ڈالاگیا، وہ کینسرکےمرض میں مبتلا ہیں، یہ متعددبارنیب کوبتایاگیا، شہبازشریف کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا ویڈیولنک پربھی تفتیش کرنےکی پیشکش کی،9جون کونیب پیشی کےعلاوہ کسی سےملاقات کی اورنہ ہی کہیں اورگئے، شہبازشریف کوکچھ ہواتوعمران نیازی اورنیب ذمہ دارہوں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

    خیال رہے 9 جون کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، جہاں ان سے سوا گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی ، تاہم شہباز شریف متعدد سوالات کا جواب نہیں دے سکے تھے۔

  • نیب ٹیم نے شہبازشریف کے سامنے اہم ثبوت رکھ دیئے‌، سوا گھنٹے پوچھ گچھ

    نیب ٹیم نے شہبازشریف کے سامنے اہم ثبوت رکھ دیئے‌، سوا گھنٹے پوچھ گچھ

    لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں  نیب ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے سامنے اہم ثبوت رکھ دیئے اور سوا گھنٹے تفتیش کی تاہم شہبازشریف متعدد سوالوں کے جواب نہ دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ تحقیقات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئیے گئے تھے اور پانچ سو اہلکارتعینات رہے۔

    ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی نیب آفس پہنچی، جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی تمام ایس اوپیز ہوا میں اڑادیں۔

    نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپوزیشن لیڈر سے سواگھنٹے پوچھ گچھ کی، شہباز شریف نے دوران انوسٹی گیشن کیمرہ ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے متعدد سوالات کئے گئے، جس میں سے چند ایک کے ہی وہ جواب دے سکے ، نیب ٹیم نےشہبازشریف کے سامنے اہم ثبوت رکھے اور پوچھا کہ آپ کے خلاف 7 ارب روپے کا ریفرنس تیار ہے، کوئی جواب ہے تو بتا دیں، جس کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک روپے تنخواہ نہیں لی، نہ ہی ایک دھیلے کی کرپشن کی۔

    نیب ٹیم نے شہباز شریف کے جواب کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ نیب ٹیم مطمئن نہیں ہوئی تو شہبازشریف کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو 17 جون تک انہیں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔

    اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 2 جون کو طلب کیا تھا۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے شہباز شریف کو مفصل سوالنامہ فراہم کیا گیا تھا اور جوابات کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا ،تاکہ وہ بیرون ملک سے مطلوبہ ریکارڈ حاصل کرسکیں۔

  • آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

    آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

    لاہور: رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت نے ملزمان شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے11جون کو طلب کیا ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، احتساب عدالت نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بہت عرصے سے التوا کا شکار ہے، ملزم حمزہ شہباز کو آج بھی حفاظتی اقدامات کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔

    عدالت ٓنے حکم جاری کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو ہرصورت میں پیش کریں، عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    احتساب عدالت کے فیصلے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ملزم شہباز شریف بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، شہباز شریف فرد جرم کی کارروائی کے لیے 11 جون کو ہرصورت پیش ہوں۔

    خیال رہے کہ عدالت کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر پہلے بھی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے تاہم دونوں کی جانب سے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا۔

    نیب ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے لیے 10 کلو میٹر طویل غیر قانونی نالہ تیار کیا گیا، شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔

  • ‘شہباز شریف اپنی حرکتوں سے غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں’

    ‘شہباز شریف اپنی حرکتوں سے غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنی حرکتوں سےغیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں ، نیب پیشی سےفرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کے پیچھے منافقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف اپنی حرکتوں سےغیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں، احتساب سےبچنے کے لیے گھر میں چھپ جانا بزدلانہ فعل ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نیب پیشی سےفرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کےپیچھے منافقت ہے، شہبازشریف اپنی چمڑی اورضدمڑی دونوں بچانے کے چکر میں ہیں ، ادارے آزاداورغیر جانبدارانہ احتساب کاعمل جاری رکھیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ آل شریف سوال گندم جواب چناکی گمراہ کن پالیسی پرعمل پیرا ہیں، اثاثوں کاسوال ہوتوجواب ٹڈی دل اورکورونا ہوتا ہے، عوام کو اربوں کاچونا لگانےوالے خیر خواہ ہونےکی ایکٹنگ کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارٹڈی دل اورکورونا سےبچاؤ کےانتظامات کر رہےہیں، اداروں اورعوام کےباہمی کردار سےہی کورونا کوشکست دی جا سکتی ہے۔

    خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • نیب کی شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع

    نیب کی شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی، نیب ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انویسٹی گیشن کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب لاہور ریفرنس دائرکرنےکی سمری نیب ہیڈکوارٹربھجوائےگا اور نیب ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف 9 جون کو پیش ہوتے ہیں تو بیان رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔

    یاد رہے نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو9جون کوطلب کرتے ہوئے تمام مطلوبہ ریکارڈ ساتھ لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

    شہباز شریف سےاہلخانہ کودیے گئےتحائف کےتفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ نیب کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون 180 ایچ کس حیثیت میں اورکتنےعرصے وزیر اعلی کیمپ آفس رہا ،کیمپ آفس پراٹھنےوالےاخراجات کس مدمیں ادا کیے گئے۔

    نیب نے شہباز شریف اور اہلخانہ سےبیرون ممالک سےآنے والے رقوم کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور نصرت شہباز کوقصور کے قریب دی گئی اراضی کی تفصیل فراہم کریں۔

    خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

    نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

    لاہور : ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا اورتمام مطلوبہ ریکارڈ ساتھ لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو9جون کوطلب کرلیا اور تمام مطلوبہ ریکارڈ ساتھ لیکر آنے کی ہدایت کردی، شہباز شریف کو پانچویں مرتبہ کوطلب کیا گیا ہے، جس میں وہ صرف ایک مرتبہ نیب میں پیش ہوئے۔

    شہباز شریف سےاہلخانہ کودیے گئےتحائف کےتفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ نیب کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون 180 ایچ کس حیثیت میں اورکتنےعرصے وزیر اعلی کیمپ آفس رہا ،کیمپ آفس پراٹھنےوالےاخراجات کس مدمیں ادا کیے گئے۔

    نیب نے شہباز شریف اور اہلخانہ سےبیرون ممالک سےآنے والے رقوم کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور نصرت شہباز کوقصور کے قریب دی گئی اراضی کی تفصیل فراہم کریں۔

    خیال رہے نیب شہباز شریف کےخلاف اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے اور عدم تعاون پرنیب شہباز شریف کووارننگ لیٹربھی جاری کر چکاہے جبکہ شہباز شریف نے کورونا خدشات کے باعث پیش ہونے سےمعذرت کی تھی۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

  • نیب ٹیم کا شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ

    نیب ٹیم کا شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ

    لاہور: اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں طلبی کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا، نیب میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم شہبازشریف کی رہائش گاہ 96 ایچ پہنچی۔

    اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی شہبازشریف کے گھر کے باہر موجود تھی، نیب ٹیم گھر میں داخل ہوئی مگر شہباز شریف وہاں موجود نہیں تھے۔

    شہباز شریف کی رائیونڈ میں موجودگی کی اطلاع پر نیب ٹیم نے جاتی امرا جانے کا فیصلہ کیا اور روانگی کے کچھ دیر بعد ٹیموں کو واپس بلا لیا گیا۔

    شہبازشریف کی گرفتاری کےحوالےسےڈی جی نیب کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں ماڈل ٹاون سےگرفتاری نہ ہونےپر جاتی امرا چھاپہ مؤخر کر دیا گیا۔

    شہبازشریف کی گرفتاری کی صورت میں نیب ہیڈکوارٹرزمیں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے، نیب ہیڈکوارٹرزمیں حوالات کو ڈس انفیکٹ کردیاگیا تھا اور نیب کےاعلیٰ افسران شہبازشریف سے پوچھ گچھ کیلئے موجود تھے۔

    یاد رہے شہباز شریف نے پیش ہونے کے بجائے حسب سابق نمائندے کے ذریعے جواب بھجوا دیا،شہباز شریف کے نمائندہ محمد فیصل نے تفصیلی جواب جمع کروایا، جواب میں کہا گیا انہتر سال عمر ہے اور کینسر کا مریض ہوں، کورونا خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، ویڈیو لنک، اسکائپ کے ذریعے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔

    نیب حکام نے جواب کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔

    دوسری جانب حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے امدن سے زائد اثاثہ اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس کی آج سماعت نہ ہوسکی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

    شہباز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 1972 میں انہوں نے بطور تاجر کام شروع کیا کیا وہ ایگریکلچر شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کاروبار سے منسلک رہے ہیں ا1988 میں عملی سیاست میں قدم رکھا، نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کر رکھی ہے نیب کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات عمومی نوعیت کے ہیں 2018 میں بھی اسی کیس میں گرفتار کیا گیا کیا تھا دوران حراست میں نے نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا مگر نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نیب ایسے کیس اپنے اختیار کا استعمال نہیں کرسکتا جس میں کوئی ثبوت نہ ہو جب سے عملی سیاست میں قدم رکھا ہے اپنے تمام اثاثے گوشواروں میں ظاہر کیے ہیں منی لانڈرنگ کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

    درخواست گزار کے مطابق نیب اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری نہیں کر سکتا . اثاثوں کے حوالے سے تمام کاغذات پہلے ہی نیب کے قبضے میں ہیں تاہم نیب کی جانب سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کا خدشہ ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

  • شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    لاہور: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، شہبازشریف کوروناسےمتاثرعطااللہ تارڑ سے ملاقات کرتے رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، شہبازشریف نے عطا تارڑ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد نجی لیب کو کوروناٹیسٹ کیلئے نمونے دیے تھے۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا جو مجھ سے رابطے میں رہے ہیں، وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

    خیال رہے عطاء تارڑ نے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر نیوز کانفرنس کی تھی ، ان کے ہمراہ عظمیٰ بخاری اور دیگر رہنما موجود رہے، مریم اورنگزیب سے بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں جبکہ شہبازشریف سے بھی ملے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری بھی کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈاموات ہوئیں ، مزید50افرادجاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی کُل تعداد1067ہوگئی جبکہ  متاثرین کی مجموعی تعداد50ہزار سے تجاوز کرگئی۔

  • زلفی بخاری نے شہباز شریف کو”مطلوب”قرار دے دیا

    زلفی بخاری نے شہباز شریف کو”مطلوب”قرار دے دیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے مبینہ کرپشن کے مزید انکشافات کے بعد شہبازشریف کو”مطلوب”قرار دے دیا اور کہا موصوف اربوں روپے کک بیکس اورکمیشن کی مد میں لے چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے مبینہ کرپشن کے مزید انکشافات کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا۔

    زلفی بخاری نے شہبازشریف کو”مطلوب”قرار دے دیا اور شناختی علامات ٹوئٹ کردیں اور پیغام میں کہا کہ نام شہبازشریف ،شناختی علامت خودکوخادم اعلیٰ کہتےہیں، کاروبار 23جعلی کمپنیوں کےساتھ شوباز اینڈ سنز۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ موصوف اربوں روپےکک بیکس اورکمیشن کی مدمیں لےچکےہیں، کیش بوائز ہر ماہ ڈالرز فیک اکاؤنٹس میں منتقل کررہےہیں، آمدنی کا ذریعہ کوئی نہیں ، موجودہ صورتحال انصاف نہ ملنے پر روناد ھونا جاری ہے۔

    یاد رہے شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھاکہ اسلام آباد کمپنی حمزہ شہباز کو200 ملین قرضہ کیسے دے رہی ہے، یہ کیسا قرضہ ہے‌، جو صرف حمزہ شہباز کو ہی دیا جاتا ہے، شریف خاندان نے براہ راست پبلک پیسہ لوٹ رکھا ہے، حمزہ شہباز کے اثاثوں میں10 سالوں میں1100فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ لندن کےفلیٹ خریدےگئےتواس وقت شریف فیملی کےوسائل نہیں تھے، جس دن یہ کیس شروع ہوااس دن سےسلیمان شہبازملک سے چلےگئے، اس لیے مطالبہ کیا ہے شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے۔