Tag: Shahbaz Sharif

  • اے پی سی کوکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتفاق

    اے پی سی کوکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتفاق

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف شہبازشریف کہتے ہیں مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتفاق کیاگیاہے کہ پارٹیوں کے سربراہ اپنے وفود کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اے پی سی کوکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن اراکین کمیٹی روم نمبر 2 میں اجلاس میں موجود ہیں۔

    اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں بجٹ پر حکمت عملی پر بات کی گئی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں۔

    قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتفاق کیاگیا ہے کہ پارٹیوں کے سربراہ اپنے وفود کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اے پی سی کوکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    اجلاس میں شہبازشریف کا کہنا ہے متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شمولیت کا صرف ایک مقصد ہے، آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ، عوام کوتباہ معاشی حالت اور مہنگائی کےدلدل سے نکالنا ہے۔

    شہبازشریف نے کہا نندی پور ریفرنس میں پرویز اشرف کی درخواست مسترد کی گئی، ریفرنس میں بابر اعوان کو بری کیا گیا، اسلام آباد:سلیکٹڈاحتساب ہے، نیب کامعیارسب نےدیکھ لیا۔

    بلاول بھٹو مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیےپہنچ گئے، اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی نوید قمر، پرویزاشرف، خورشید شاہ،نوابزادہ افتخار، ناز بلوچ اور رفیق جمالی، مہیش ملانی، خورشیدجونیجو، خالدلونڈ، نعمان شیخ، شازیہ مری اور شگفتہ جمانی ، عابد بھیو، شمیم پنہور، شاہدہ رحمانی، یوسف تالپور اور مسرت رفیق مہیسر بھی شریک ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، عوام دشمن بجٹ کی مخالفت میں ووٹ دیں گے ، دو معزز ارکان کےپروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے ، حکومت دھاندلی سے بجٹ منظورکرانا چاہتی ہے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا فضل الرحمان صاحب ہمیشہ اپوزیشن کو ملاتے ہیں، نوجوان ہوں زبان دی ہے،اے پی سی میں شرکت کروں گا۔

  • مریم نواز  سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے: شیخ رشید

    مریم نواز  سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پتا ہے کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خود کو اور حمزہ شہباز کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں.

    شیخ رشید کے بہ قول، میں کئی دن سےکہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی الگ سوچ ہے، مریم نواز  سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے.

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مریم نوازصحیح کہتی ہیں نوازشریف اورمحمد مرسی میں فرق ہے، نوازشریف تو کرپشن پرجیل میں ہیں.

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف سمیت کوئی بھی کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا.

    خیال رہے کہ آج نائب صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس کی، جس سے ان کے اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے.

    مریم نوازنےشہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز مسترد کردی اور کہا میاں نوازشریف کوانصاف دلانےتک آخری حدتک جاؤں گی ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو معاملے میں شامل افراد سب ذمہ دار ہوں گے، میاں صاحب کو مرسی نہیں بننے دیں گے.

  • قومی اسمبلی: بجٹ سیشن کے تیسرے روز بھی شدید شور شرابا، شہباز شریف تقریر مکمل نہ کرسکے

    قومی اسمبلی: بجٹ سیشن کے تیسرے روز بھی شدید شور شرابا، شہباز شریف تقریر مکمل نہ کرسکے

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے تیسرے روز بھی شدید شور شرابا اور ہنگامہ ہوا، شہبازشریف اپنی تقریر مکمل نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے ارکان کے نعروں کے درمیان تقریر کی۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی ٹیم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، مشرف کے زمانے میں شدید لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور  ان کی ٹیم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، نواز شریف کے دور میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی، جی ڈی پی3.3 فیصد پر تھا، پانچ برس میں ہم نےمعیشت کو بہترکیا. ہم مہنگائی کی شرح 12 فی صد سے 3 پر لے کر آئے، تعلیم اور علاج معالجے کے نظام میں ہم انقلاب لے کر آئے.

    ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے بجٹ کی دعوت دیے جانے پر  اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ آپ نے کل میرے دروغ گوئی کے لفظ کو حذف کرکےغلط کیا، دروغ گوئی ایسا جملہ نہیں، جسے حذف کیا جائے.

    ارکان اسمبلی نے گزشتہ دونوں‌ کے مانند آج بھی شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اور ایوان کی کارروائی میں رخنہ نہ ڈالنے کی ہدایت کی،  اس دوران پی پی پی ارکان آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے لئے احتجاج کرتے رہے.

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کی سربراہی میں وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی پر مشاورت

    شہباز شریف کی تقریر کے دوران ارکان اسمبلی نے نعرے بازی جاری رکھی. ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے اسمبلی قاعدہ 30 کی کاپی ایوان میں لہراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اس رول کی خلاف نہ کرے، یہ رول آپ ارکان کا بنایا ہوا ہے، عمل بھی آپ ہی کو کرنا ہے.

    شہباز شریف کی تقریر کے دوران ن لیگی ارکان نے اپوزیشن لیڈر کے گرد گھیرا ڈال لیا، اس دوران حکومتی ارکان نعرے لگاتے رہے کہ آپ کی حکومت نے ملکی معیشت کابیڑا غرق کر دیا ہے.

    جیسا کرو گے، ویسا بھرو گے: فواد چوہدری


    ایوان میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھ لیا۔

    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جیساکرےگی، حکومت بھی ویساہی کرےگی، تالی دونوں ہاتھوں سےبجتی ہے۔ایسانہیں ہوگاکہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ اورکڑواکڑوا تھو تھو۔

  • قومی اسمبلی:‌ شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی، اجلاس ملتوی

    قومی اسمبلی:‌ شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی، اجلاس ملتوی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز  شریف کی تقریر  کے دوران شدید نعرے بازی ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی ارکان کے نعروں کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا.

    اسپیکر ، اسد قیصر ارکان اسمبلی کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے، البتہ اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے کا سلسلہ جاری رہا.

    اس دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری، سعد رفیق اور دیگر اسیران کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں.

    انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں جھوٹ کی گنجائش نہیں ہوتی، وزیراعظم نے رات کے دوسرے پہرمیں قوم سے خطاب کیا، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دھمکیاں دیں۔

    انھوں نے کہا کہ مہنگائی لا کر پی ٹی آئی کی حکومت نےغریبوں کا خون کیا، ہماری حکومت آئی، تومہنگائی 12فیصدتھی ،ہم تین فیصد پرلے کر آئے.

    مزید پڑھیں: بجٹ کی منظوری، اپوزیشن ضابطہ اخلاق کی پاس داری کرے: شیخ رشید

    شہباز شریف کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور شور شرابا جاری رہا. اسپیکر ،اسد قیصر نے  واضح کیا کہ ارکان خاموش نہیں ہوئے، تو اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا.

    اجلاس ختم ہونے پربھی حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگاتے رہے.

  • پورا زور لگائیں گے عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، شہباز شریف

    پورا زور لگائیں گے عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، شہباز شریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، حکومت جان بوجھ کر بجٹ پہ بحث نہیں ہونے دے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدر ن لیگ شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پارلیمان کےدونوں ایوانوں کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور حکومتی بجٹ کا راستہ روکنے کے لئے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔

    پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ منظوری روکنے کا فیصلہ کیا گیا اور گزشتہ اجلاس کی صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل پربات چیت بھی کی گئی۔

    پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے ، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خود بجٹ پہ بحث شروع نہیں ہونے دے رہی ، حکومت جان بوجھ کر بجٹ پہ بحث نہیں ہونے دے رہی، میرے بارے میں طرح طرح کی افواہیں پھیلانے کی کوشش کی جاتی رہی۔

    اجلاس میں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی، شہباز شریف بت کہا نوا شریف صاحب سے میری ملاقات ہوئی وہ بہت ہائی میں تھے اور ملکی حالات پہ بہت پریشان ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بجٹ پر بحث شروع کرنے کی دعوت دی تھی ، جس کے بعد بحث شروع ہونے سے قبل شہباز شریف مداخلت اور نعروں کے باعث بار بار اپنی تقریر روک دیتے، ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مائیک کھولنے کے باوجود آدھے گھنٹے تک وہ تقریر شروع نہیں کرسکے تھے۔

    بعد ازاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باعث قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

  • شہبازشریف وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ، حکومت مخالف احتجاج کا عندیہ دے دیا

    شہبازشریف وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ، حکومت مخالف احتجاج کا عندیہ دے دیا

    لندن : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف احتجاج سے متعلق کوئی فیصلہ اپوزیشن جماعتیں مل کر کریں گی، غلط خبریں دینے والوں کےخلاف عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر اپوزیشن سے مشاورت کرکے فیصلہ کرینگے کہ حکومت مخالف احتجاج کیلئے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے, پارلیمنٹ کے اندر بھرپور احتجاج کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ علاج کی غرض سے لندن آیا تھا ،تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئرہیں، ڈاکٹروں کے روکنے کے باوجود وطن آرہا ہوں، ابھی علاج مکمل نہیں ہوا۔ مجھ سے متعلق غلط خبریں دینے والوں کےخلاف عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ہماری نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا، بجٹ اجلاس سے متعلق بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ میاں شہباز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےجہاز میں موجود ہیں، شہباز شریف کی لاہور آنے والی پروازپی کے758 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، ایئر پورٹ روانگی سے قبل شہباز شریف نے کارکنوں اور اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔

     شہباز شریف10اپریل کو علاج کی غرض سے لندن آئے تھے، دو ماہ تک لندن میں قیام کرنے کےبعد9 جون کی صبح لاہور پہنچیں گے۔

  • شہباز شریف صاحب، قانون آپ کی آمد کا منتظر ہے، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف صاحب، قانون آپ کی آمد کا منتظر ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے شہباز شریف صاحب، قانون آپ کی آمدکامنتظرہے، ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے  اکاؤنٹس  بھرنے کا جواب نہیں آیا؟مریم، والدگرامی اوربھائیوں کے تضادات پرمبنی انٹرویوز ہم نےنہیں چلوائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا شہبازشریف صاحب،قانون آپ کی آمدکامنتظرہے، امید ہے آپ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے، ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹس بھرنے کا جواب نہیں آیا؟

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا پاناما میں پوری قوم کے سامنے انکشافات ہوئے، مریم ، والدگرامی اور بھائیوں کے تضادات پر مبنی انٹرویوز چلے، تضادات پر مبنی انٹرویوز ہم نے نہیں چلوائے تھے۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی معاون خصوصی برائےاطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزا مقام سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں، انہوں نے مال کمایا، قوم اور معیشت نے ان سے صرف نقصان اٹھایا۔

    مزید پڑھیں : لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا قومی خزانہ بے رحمی سے لوٹنے والے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ لاکرز، لانچیں، گھر، پاپڑ، ریڑھی اور فالودے والوں کے اکاؤنٹس نہ بھرے جاتے تو آج ملکی معیشت مستحکم ہوتی، ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں۔

  • شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس آجائیں گے

    شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس آجائیں گے

    لندن : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سیلمان شہباز نے کہا ہےوالد صاحب آٹھ جون کو وطن واپس پہنچیں گے اور انشاءاللہ اور بجٹ سیشن میں ایوان میں موجود ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سیلمان شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا مضحکہ خیز چہ مگوئیاں ایک بار پھر دم توڑ گئیں، شہباز شریف صاحب آٹھ جون کو وطن واپس جائیں گے انشاءاللہ اور بجٹ سیشن میں قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے ایوان میں موجود ہوں گے۔

    یاد رہے شہباز شریف کے وکیل احتساب عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے موکل 11 جون تک وطن واپس آجائیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے۔

    نیب نے بھی شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے سپریم کورٹ میں اپیل دوبارہ دائر کر رکھی ہے، جس میں کہا گیا خدشہ ہے شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈرگراؤنڈ ہوجائیں گے اور ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائےگی۔

    واضح رہے 10 اپریل کو شہبازشریف لندن روانہ ہوئے تھے ، روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا عدالتی حکم پرمجھےضمانت ملی،نام ای سی ایل سےنکالاجاچکاہے ، پوتے،پوتی کودیکھنےلندن جارہاہوں،اپناطبعی معائنہ کراؤں گا اور انشااللہ جلد وطن واپس آؤں گا۔

  • اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے لندن آیا ہوں،  فیصل واوڈا

    اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے لندن آیا ہوں، فیصل واوڈا

    لندن : وفاقی وزیر واٹر ریسورسز فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے آیا ہوں، ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر ساتھ لے جاؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر واٹر ریسورسز فیصل واوڈا لندن پہنچ گئے ایئر پورٹ پر پاکستان ہائی کمیشن عملے نے فیصل واوڈا کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس پاکستان لے جانے کیلئے یہاں آیا ہوں، دونوں شخصیات کے گلے میں ہاتھ ڈال کر اپنے ساتھ لے جاؤں گا۔

    فیصل ووڈا کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ پر کام چل رہا ہے۔

    نون لیگی رہنما عابد شیرعلی سے متعلق صحافی کے ایک سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ عابد شیر علی کون ہے؟ انسانوں سےمتعلق سوال کریں، انہوں نے بتایا کہ لندن کی جائیداد میں نے گوشواروں میں ظاہر کر رکھی ہے۔

  • لندن: ن لیگ کی تقریب دھڑے بندی کا شکار، شہباز شریف تنظیم سازی کا اعلان نہ کر سکے

    لندن: ن لیگ کی تقریب دھڑے بندی کا شکار، شہباز شریف تنظیم سازی کا اعلان نہ کر سکے

    لندن: مسلم لیگ ن کی لندن میں ہونے والی تقریب دھڑے بندی کا شکار ہوگئی، پارٹی کے عہدے دار آپس میں الجھ پڑے.

    تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کی تقریب میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی.ایک گروہ نے دوسرے گروہ کے لئے کانفرنس کے دروازے بند کر دیے.

    شدید بدنظمی اور شور کے باعث شہبازشریف تنظیم سازی کا اعلان نہ کر سکے.

    اس موقع پر ن لیگی کارکنوں نے شہبازشریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارمیں ہوتے ہیں، تو آپ ہم سے ملتے بھی نہیں ہیں.

    ن لیگی کارکنان نے قیادت سے شکوہ کیا کہ اپوزیشن میں آتے ہی آپ کو اوورسیزکارکنوں کی ضرورت پڑجاتی ہے، ورنہ اقتدارمیں آپ چند افراد کے حصارمیں رہتے ہیں.

    مزید پڑھیں: بلٹ پروف گاڑیوں کا ذاتی استعمال، میاں نواز شریف نیب کے ریڈار پر آگئے

    قبل ازیں شہبازشریف کے دست راست افضال بھٹی نے صحافیوں سے بد تمیزی کی، جس کی وجہ سے صحافیوں کی طرف سے شہبازشریف کی میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا گیا.

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اس وقت لندن میں ہیں، ان کی جانب سے واپسی کے لیے تاحال کسی تاریخ‌ کا اعلان نہیں‌ کیا گیا.