Tag: Shahbaz Sharif

  • شہباز شریف صاحب لاپتہ  ہیں،  بتائیں  کب واپس آرہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف صاحب لاپتہ ہیں، بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہا شہباز شریف دوسروں کو جھوٹا کہنے کے بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں، وہ دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟

    گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی پوتی سے ملنے اور اپنے ٹیسٹ کرانے لندن آیا ہوں، بجٹ سے پہلے پاکستان آجاﺅں گا۔

    علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل کی خبر پر چیئرمین پیمرا کو خط لکھ تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور شرانگیزی پر مبنی ہے، بے بنیاد خبر سے پاکستان کی نمایاں اور مقبول ترین عوامی سیاسی جماعت، اس کے صدر اور قائد حزب اختلاف کی ساکھ، وقار اور نیک نامی کو شدید دھچکا پہنچایا گیا۔

    خط میں کہا گیا اس من گھڑت خبر سے شہباز شریف کو ناحق ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کیا گیا،اس شر انگیز خبر سے پارٹی کارکنان کے جذبات کو بھی گہری ٹھیس پہنچی ہے۔

  • کمپنی کرپشن کیس، شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

    کمپنی کرپشن کیس، شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

    لاہور: شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں آج نیب نے طلب کر لیا، سات سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی صدر کو تیرہ مئی کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوں گے، سوالات کے جواب وکیل عطا تارڑ جمع کرائیں گے۔

    شہباز شریف سے سوال کیے گئے ہیں کہ کمپنی قیام کی سمری فنانس اور محکمہ قانون کی رائے کے بغیر کیوں منظور کی گئی، ایک محکمہ کام کر رہا تھا تو ایل ڈبلیو ایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا؟

    نیب کے سمن میں سوال کیے گئے ہیں کہ کمپنی کے قیام کے لیے کیا تمام تقاضے پورے کیے گئے، اگر نہیں تو پھر کس نکتے پر قیام کا فیصلہ کیا گیا، اور آئی ایس ٹیک کمپنی کو کیوں نیلامی کا عمل مکمل کیے بغیر ٹھیکہ دیا گیا؟

    خیال رہے کہ شہباز شریف اور ان کے صاحب زادوں حمزہ اور سلمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، زیر حراست ملزم شاہد شفیق کے انکشافات پر مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پر شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ کیس میں اہم پیش رفت

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزمان کروڑوں روپے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

  • اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ

    اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر چیمہ نے شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کے بعد حزب اختلاف کو نیا قائد چننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب اراکین کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، عمر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے کرپٹ لیڈروں کی چوری بچانے کے لئے آ ٹھ ماہ پارلیمنٹ میں ہلڑ بازی کی۔

    عمر چیمہ نے  مزیدکہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف احتساب سے ڈر سے ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے، اپوزیشن اراکین شور مچاتے رہے اور چور رفو چکر ہو گیا۔ انہوں  نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیے کہ اس بار ایماندار اور باکردار لیڈر کا انتخاب کرے۔

    مزید پڑھیں : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے

    ؎واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے، جانے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں دس سے بارہ دن قیام کریں گے، اور علاج کے علاوہ اپنے پوتا اور پوتی سے ملیں گے، لاہور ہائی کورٹ نے چند روز قبل ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے : مراد سعید

    اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے شہباز شریف کے لندن میں‌ قیام کو طول دینے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آدھی شریف فیملی پہلے ہی بیرون ملک ہے، اب ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے۔

  • شہبازشریف کا عہدے سے پیچھے ہٹنا اچانک نہیں، یہ خاندانی فیصلہ لگتا ہے، سراج الحق

    شہبازشریف کا عہدے سے پیچھے ہٹنا اچانک نہیں، یہ خاندانی فیصلہ لگتا ہے، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا پی اے سی کے عہدے سے پیچھے ہٹنا اچانک نہیں بلکہ یہ کھیل کا پہلا حصہ ہے، حکومت حقیقی احتساب نہیں کرسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شہباز شریف کے پیچھے ہٹنے کے بعد مزید نئے نئے افسانے بھی سامنے آئیں گے، شہباز شریف نے منصب چھوڑنے پر اپوزیشن اراکین کو بھی اعتماد میں نہیں لیا، لگتا ہے یہ بھی خاندانی فیصلہ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ این آراو دینا حکمرانوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، خود حکومت کے اپنے اندر قابل احتساب لوگ موجود ہیں اس لئے حکمران حقیقی احتساب نہیں کرسکتے، حقیقی احتساب وہی کرسکتا ہے جس کا اپنا دامن صاف ہو۔

    حکومت میں بیٹھے ہوئے سابقہ حکومتوں کے لوگ حقیقی احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنا مسلم لیگ نون کا اندرونی معاملہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے باوجود قبائلی عوام کی زندگی میں کوئی انقلاب نہیں آیا ،فاٹا کیلئے سو ارب کے پیکیج کا باربار اعلان تو کیا گیا مگر عملی طور پر انہیں کچھ نہیں دیا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی نو ماہ میں ہی عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا گیا، ماہ رمضان سے قبل ہی اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، اسد عمر کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی ہے کہ اب عوام کی چیخیں نکلیں گی۔

  • کیا فواد چوہدری کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی؟

    کیا فواد چوہدری کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی؟

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ  کیا ہے کہ انھوں‌ نے  پہلے ہی شہباز شریف کے واپس نہ آنے کی پیش گوئی کر دی تھی.

    فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا، شہباز شریف اب واپس نہیں آئیں گے. ساتھ ہی انھوں نے سوال اٹھایا کہ اب شہباز شریف کے اس طرح باہر جانے کی ذمے داری کون لے گا.

    انھوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ افراد کا رویہ نرم ہے، وہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن حقیقت ہے، وہ کیا اب قوم کو پیسے اپنی جیب سے دے دیں.

    انھوں نے مزید لکھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے پوری قوم کا اعتماد مجروح ہوا ہے، ہم احتساب نہ کر سکے لوگ گریبان پکڑیں گے.

    یاد رہے کہ ن لیگ کے حالیہ اقدامات سے اس خیال کو تقویت ملی ہے کہ شاید شہباز شریف اب فوری وطن واپس نہ آئیں.

    مزید پڑھیں: کیا خادم اعلیٰ وطن واپس آئیں گے؟

    ن لیگ نے رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، یہ عہدہ اس وقت شہباز شریف کے پاس ہے.

    اسی طرح خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈربنانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، یعنی وہ پارلیمان میں شہباز شریف کی جگہ سنبھالیں گے.

    وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رفو چکر ہوگئے ہیں.

  • شہباز شریف رفو چکر ہوگئے: مراد سعید

    شہباز شریف رفو چکر ہوگئے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ آدھی شریف فیملی پہلے ہی بیرون ملک ہے، اب شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہباز شریف کے لندن میں‌ قیام کو طول دینے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے سمدھی ان کے بچےتو پہلےہی بیرون ملک فرارہیں، ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی چلے گئے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ٹی سے متعلق سوال پوچھو، تو اداروں پرتنقید شروع کر دیتے ہیں، جو ہم کہتے ہیں کہ پورا ٹبرچور ہے، وہ بالکل درست ہے، یہ لوگ صرف حکومت کرنے پاکستان آتے ہیں.

    وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے، لیکن شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرتے تھے، آج اسحاق ڈار کے خلاف کیس بنا تو بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک جا بیٹھے.

    مزید پڑھیں: کیا خادم اعلیٰ وطن واپس آئیں گے؟

    مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا ہے، منی لانڈرنگ، کمیشن کے ذریعے یہ لوگ پیسہ بناتے تھے.

    وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ سب بھاگ رہے ہیں، راہ فراراختیارکر رہے ہیں،.

  • کیا خادم اعلیٰ وطن واپس آئیں گے؟

    کیا خادم اعلیٰ وطن واپس آئیں گے؟

    لاہور: کیا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا؟ کیا وہ وطن واپسی کا ارادہ نہیں رکھتے؟

    تفصیلات کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد شہباز  شریف کے لندن میں طویل قیام کی خبروں کو تقویت ملی ہے.

    ن لیگ نے رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، یہ عہدہ اس وقت شہباز شریف کے پاس ہے.

    اسی طرح خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈربنانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، یعنی وہ پارلیمان میں شہباز شریف کی جگہ سنبھالیں گے.

    ادھر نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے شہباز شریف کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں آمد ہوئی، جہاں انھوں نے اپنی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کرائی.

    مزید پڑھیں: شہباز/فواد ضمانت منسوخی کیس: سپریم کورٹ نے ملزمان کے خلاف الزامات کی فہرست مانگ لی

    تجزیہ کاروں کے مطابق نئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پارلیمانی لیڈر کی منظر میں آمد اس بات کا اشارہ ہے کہ شاید مسلم لیگ کے قائد فوری وطن واپس نہیں آئیں.

    خیال رہے کہ اس وقت شہباز شریف سمیت پورے شریف خاندان کو کرپشن کے الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے.

  • شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ کیس میں اہم پیش رفت

    شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ کیس میں اہم پیش رفت

    لاہور: شہبازشریف اور ان کے صاحب زادوں حمزہ اور سلمان شہباز کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کیا گیا، ملزم پر شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے.

    نیب لاہور کے مطابق آفتاب محمود کو زیر حراست ملزم شاہد شفیق کے انکشافات پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دونوں ملزمان آفتاب محمود اورشاہد شفیق کزن ہیں.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزمان کروڑوں روپے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے، ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا، جس سے اہم شواہد ملے.

    نیب کے مطابق ملزم آفتاب "عثمان انٹرنیشنل” نامی فارن کرنسی ایکسچینج لندن اوربرمنگھم سےآپریٹ کرتا رہا، آفتاب محمود حمزہ، سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں ٹی ٹی بھیجتا رہا.

    مزید پڑھیں: شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ :شریف خاندان کے فرنٹ مین نے اہم راز اگل دئیے

    نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف فیملی کے خلاف 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ہیں، گرفتار ملزم آفتاب محمود کو کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا، ملزم آفتاب کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کی جائے گی.

    خیال رہے کہ شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق عرف چینی نے شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں دوران تفتیش اہم رازاگل دئیے ہیں، رمضان شوگرملز کے  منیجر نے اعتراف کیا کہ ہانگ کانگ اور دبئی سے رقوم اس کےاکاؤنٹ میں آتی تھیں، پھر رقوم شہباز فیملی کےاکاؤنٹ میں منتقل ہوتیں۔

  • شہبازشریف اورحمزہ شہبازآج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

    شہبازشریف اورحمزہ شہبازآج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

    لاہور: احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس کی سماعت آج ہو گی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس کی سماعت معزز جج سید نجم الحسن کریں گے۔

    احتساب عدالت نے شہباز شریف اورحمزہ شہبازکوطلب کررکھا ہے، دونوں ملزمان 9 اپریل کونیب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    احتساب عدالت کے معزز جج سید نجم الحسن نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کی تھی۔

    ٰیاد رہے کہ رواں سال 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    بعدازاں شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پرکرم فرمایا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ، بڑے بھائی نوازشریف، اپنے خاندان اور پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکن کا بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھا۔

  • عمران نیازی صاحب ضد چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں، شہباز شریف

    عمران نیازی صاحب ضد چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں، شہباز شریف

    لندن : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا عمران نیازی صاحب ضد، انااورتکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں ، وقت ضائع نہ کیا جاتاتو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا، وقت ضائع کیا گیا تو معاشی اقتصادی لحاظ سے نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پہلے دن کہا تھا پاکستان کی معیشت انا،ضد اور تکبر کی زد میں ہے ، عمران نیازی صاحب ضد، انااورتکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی، وقت ضائع نہ کیا جاتاتو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ، وقت ضائع کیا گیا تو معاشی اقتصادی لحاظ سے نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

    مزید پڑھیں : وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا اعلان

    اسد عمر نے کہا کہ کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کرلی، میرا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں انشاءاﷲ ہم نیا پاکستان بنائیں گے-

    خیال رہے تین روز قبل اے آروائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراء کےقلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرمملکت برائےداخلہ اورپٹرولیم کےوزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

    خبر میں کہا گیا تھا کہ اسد عمرکو وزارت پیٹرولیم دینے اورشہر یارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا، جبکہ وزارت خزانہ کے لیے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

    بعد ازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نے پیغام بھیجا کہ میڈیاپرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔