Tag: Shahbaz Sharif

  • بھارت نے جنگ شروع  کی تو نئی دہلی پر انشااللہ پاکستان کا پرچم لہرائےگا، شہباز شریف

    بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر انشااللہ پاکستان کا پرچم لہرائےگا، شہباز شریف

    لاہور : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا بھارت نےجنگ شروع کی تو نئی دہلی پرانشااللہ پاکستان کاپرچم لہرائےگا، پاکستان کی امن پسندی اورتحمل کو کمزوری سمجھنا سنگین غلطی ہوگی۔

    تٍفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں ملک کا دفاع کرنے والے بیٹوں پر ناز ہے، بھارت نےجنگ شروع کی تو نئی دہلی پرانشااللہ پاکستان کاپرچم لہرائےگا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی جنوبی ایشیاکےعوام کو جنگ کی بھٹی میں جھونکنا چاہتا ہے، ایک طرف نریندرمودی غریبوں کے پاؤں دھورہے ہیں، دوسری طرف بے گناہ نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔

    بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اورجنوبی ایشیا کےامن کواپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے

    صدرن لیگ نے کہا بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے ، بھارت جنوبی ایشیا کےامن کواپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے، پاکستان کی امن پسندی اورتحمل کو کمزوری سمجھنا سنگین غلطی ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم اورن لیگی کارکن مسلح افواج کےساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، مسلح افواج جذبہ شہادت،پیش وارانہ مہارت ،جرات و بہادری کا پیکر ہیں۔

    واضح رہے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی ایس پی آر نے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےگئے پےلوڈ کی تصاویرجاری بھی کیں۔

  • شہبازشریف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے رواں ہفتے درخواست دائر کریں گے

    شہبازشریف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے رواں ہفتے درخواست دائر کریں گے

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے معاملے پر کلاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے ، درخواست رواں ہفتے دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے پر وکلاء سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور متعلقہ دستاویزات بھی اپنے وکلاء کو فراہم کر دی ہیں۔

    امکان ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے درخواست رواں ہفتے دائر کی جائے گی۔

    شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں مصروفیت کے باعث پٹیشن دائر نہیں کی جا سکی، ای سی ایل میں نام ڈالنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں :شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    یاد رہے وزارت داخلہ نے بیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا تھا۔

    اس سے قبل19 فروری کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیاگیا تھا اور کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہےگا، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

    خیال رہے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا، جس کے بعد 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ، ذرائع وزارت داخلہ

    شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ، ذرائع وزارت داخلہ

    اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ، نیب نےاثاثہ جات کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی تھی۔

    تفصیلات کےمطابق ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، نیب کی سفارش اور کابینہ کی منظوری سے نام ای سی ایل میں ڈالاگیا۔

    گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارتِ داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

    اس سے قبل19 فروری کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیاگیا تھا اور کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہےگا، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

    خیال رہے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا، جس کے بعد 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • جناح اسپتال میں شہباز، نواز ملاقات، علاج پر تحفظات، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ

    جناح اسپتال میں شہباز، نواز ملاقات، علاج پر تحفظات، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ

    لاہور: مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے جناح اسپتال میں میاں نواز شریف کی عیادت کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آج سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی عیادت کی، جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کی.

    شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی صحت اور علاج پرتحفظات ہیں، نواز شریف کے علاج کے لئے حکومت بورڈ کی سفارشات پر عمل کرے، علاج میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے.

    اس موقع پر بھارتی پروپیگنڈے سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ سارا کیا دھرا بھارت کا ہے، آج کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کا ذمہ دار نزیندر مودی ہے.

    اس موقع پر انھوں‌ نے حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے سوال پر  موقف دینے سے اجتناب کیا.

    مزید پڑھیں: جیل بھیجا جارہا ہے، جیل جانے کی بجائے اسپتال میں چیک اپ کرانا چاہتا ہوں ، نوازشریف

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے آج چیک اپ کے لیے نئی درخواست دائر کی ہے، جس میں  موقف اختیار کیا کہ مجھے اسپتال سےڈسچارج کر کے جیل بھیجا جارہا ہے ، جیل کی بجائے اسپتال میں چیک اپ کرانا چاہتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے میرا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ، لیکن مجھے مزید چیک اپ ، انتہائی احتیاط اور مختلف ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،  شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ وزارت داخلہ نےشہبازشریف کانام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری تیارکرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

    [bs-quote quote=” شہبازشریف کانام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر  ڈالنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے، ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی، شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہےگا۔

    گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے  مراسلہ بھیج دیا تھا، مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز  شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    یاد رہے کہ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا، جس کے بعد 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    خیال رہےآشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی جبکہ نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

    نیب ریفرنس میں کہا گیا شہباز شریف نے بہ طور وزیرِ اعلیٰ اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، رمضان شوگر ملز کے لیے دس کلو میٹر طویل نالہ بنوایا، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    لاہور : نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملزریفرنس دائر کردیا، نیب نے الزام لگایا ہے کہ رمضان شوگرملز کے لئے دس کلومیٹر طویل نالا بنوایاگیا، شوگرملزکےلیےنالےکی تعمیر سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں پھنسی شریف فیملی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کردیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ  رمضان شوگرملزاس وقت کے وزیراعلیٰ اور خاندان کی ملکیت ہے، شوگرملز کے لیے9 سے10 کلومیٹر طویل نالہ تعمیر کیاگیا، دھوکا دہی سے نالے کی تعمیرکو مقامی آبادیوں کے لئے ضروری قرار دیاگیا اور نالے کی تعمیر رمضان شوگرملز کی نکاسی آب کےلئےکی گئی۔

    [bs-quote quote=” تفتیش سےثابت ہواشہبازشریف نے رمضان شوگرملزکوفائدہ پہنچانے کے لئے اپنےاختیارات کاغلط استعمال کیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نیب ریفرنس”][/bs-quote]

    نیب کی جانب سے ریفرنس کے مطابق گزشتہ سال 4جولائی کو شہباز شریف اور ملزم انتظامیہ کیخلاف انکوائری شروع کی ، تفتیش  سےثابت ہوا شہباز شریف نے رمضان شوگرملز کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور خاندان کی مل کوفائدہ پہنچانے کے لئے عوامی مفادکانام دیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا شہباززشریف کےفیصلےسےسرکاری خزانے کو213  ملین کانقصان ہوا، سرکاری خزانے کا نقصان شہبازشریف اور  حمزہ شہباز کی ملی بھگت سے ہوا، اتنے شواہد موجود ہیں کہ ریفرنس دائر کیا تاکہ کیس چلایا جاسکے۔

    نیب ریفرنس میں مزید کہا کہ حمزہ شہبازکےخلاف انکوائری جاری ہےمکمل ہونےپرریفرنس دائرکیاجائے گااور  شہبازاورحمزہ کےخلاف ٹرائل جلدمکمل کرکےقانون کےمطابق سزادی جائے۔

    نیب نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے۔

    یاد رہے 2 فروری کو لاہور میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : رمضان شوگر ملز کیس : نیب ریفرنس میں شہباز شریف اورحمزہ مرکزی ملزم نامزد

    ریفرنس میں شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برا جمان شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز کا سامنا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرکے 1 ،1 کروڑ روپے مچلکے جمع کرانے اور رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ حمزہ شہباز بیٹی کی خراب طبیعت کے باعث لندن میں ہیں۔

  • شہبازشریف جیل میں کب تھے، وہ تو آزاد گھوم رہے تھے: شیخ رشید

    شہبازشریف جیل میں کب تھے، وہ تو آزاد گھوم رہے تھے: شیخ رشید

    کراچی:  وزیر  ریلوے شیخ رشید نے 23 مارچ سے دو نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا، دونوں‌ٹرینیں جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گی.

    شیخ رشید نے اپنے تازہ بیان میں‌ کہا کہ سرسید ایکسپریس اور  جناح ایکسپریس 23 مارچ سے چلیں گی، کراچی کے اسٹیشنوں کے لیے 7 کروڑ خرچ کیے جائیں گے، حیدرآباد کے لیے 6 کروڑ، روہڑی کے لیے 8 کروڑ خرچ ہوں گے.

    وزیر ریلوے نے کہا کہ شہبازشریف جیل میں کب تھے، وہ توآزاد گھوم رہے تھے، جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں، تب بیمارنہیں ہوتے، شہباز شریف اورنواز شریف کو 20سال پہلے بھی ایسی بیماریاں تھیں.

    ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے وزیراعظم کی جانب سے مجھے پی اے سی ممبر بنایا ہے.

    یہ بھی پڑھیں: شہباز اینڈ کمپنی نے ملک کو لوٹا، انھیں سڑکوں‌ پر گھسیٹیں گے: شیخ رشید

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اور میری ٹائم منسٹری میں جوائنٹ وینچرہوا، میری ٹائم افیئر اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش پرپیسے خرچ کرے گی، کے پی ٹی سے بھی ہماری بات چل رہی ہے.

    یاد رہے کہ  13 فروری 2019 کو شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز  اینڈ کمپنی نے ملک لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،کرپٹ لوگوں نے ملک کو ترقی نہیں کرنے دی

  • شہباز شریف کی ضمانت پر قوم مایوس ہے، نیب فیصلہ چیلینج کرے: فواد چوہدری

    شہباز شریف کی ضمانت پر قوم مایوس ہے، نیب فیصلہ چیلینج کرے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  شہبازشریف کو ضمانت ملنے پر پوری قوم مایوس ہے، ہم نظام کو بدل کر انھیں دوبارہ کٹہرے میں لے کرآئیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  چیئرمین نیب کو سوچنا چاہیے کہ ان کا کیس عدالت میں ناکام کیوں ہو رہا ہے.

    [bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی منفرد نوعیت کا ہے، پاکستان نے خارجہ محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے مثالی کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کےکردار کوسراہا جا رہا ہے، طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے.

    فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب گوادر میں 8 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگانے جا رہا ہے، سعودی عرب کے لئے ویزہ پالیسی میں بھی نرمی کی ہے، وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے، سعودی وفد میں کاروباری افراد، بڑی کمپنیوں کے سربراہان شامل ہوں گے، دورے میں گزشتہ 10سال سے زیادہ سرمایہ کاری معاہدوں پر دست خط ہوں گے.

    پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے مثالی کردار ادا کر رہا ہے، طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پمز کے بورڈ کی منظوری دی گئی ہے، اےاین ایف پالیسی آج کابینہ میں پیش کی گئی ہے، صنعتی زونز کو گیس، بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے لئے نظام الگ الگ ہے، امیر لوگ بڑے بڑے وکیل کرلیتے ہیں، اس نظام کو بدلنا ہے، شہبازشریف کی ضمانت ان کی بے گناہی ثابت نہیں کرتی، نوازشریف کی ہائیکورٹ سے رہائی پرسپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے،  نیب کو شہبازشریف کی ضمانت چیلنج کرنی چاہیے، نیب کو یہ بھی دیکھنا ہوگاان کی پراسیکیوشن کیوں ناکام ہورہی ہے ، ، شہبازشریف کی ضمانت سے معاشرے پر منفی تاثر جائے گا۔

    مزید پڑھیں: لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظورکرلی

    انھوں نے کہا کہ باہر سے مہمان آرہے ہیں، تو ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر ریاست کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہورہا، سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کریک ڈاؤن ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 26 کابینہ اجلاس کئے، جس میں 440 فیصلے ہوئے، انھوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیرکے سرچارج کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ہے، کابینہ میں اسٹیٹ لائف کی تشکیل نو کا فیصلہ کیاگیا ہے، نصیر خان کاشانی گوادرپورٹ کے چیئرمین، ظفرعثمانی پاکستان اسٹیٹ آئل کے نئے چیئرمین، جب کہ عدنان غنی زرعی ترقیاتی بینک کے چیئرمین ہوں گے.

  • شہباز اینڈ کمپنی نے ملک کو لوٹا، انھیں سڑکوں‌ پر گھسیٹیں گے: شیخ رشید

    شہباز اینڈ کمپنی نے ملک کو لوٹا، انھیں سڑکوں‌ پر گھسیٹیں گے: شیخ رشید

    بھکر: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز  اینڈ کمپنی نے ملک لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی.

    ان خیالات کا اظہار  اُنھوں نے بھکر ریلوے اسٹیشن آمد کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں نے ملک کو ترقی نہیں کرنے دی.

    [bs-quote quote=”کرپٹ لوگوں نے ملک کو ترقی نہیں کرنے دی” style=”default” align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    انھوں‌نے کہا کہ ہم کرپشن کرنے والی شہباز شریف اینڈ کمپنی کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے، انھوں‌ نے ملک کو لوٹا.

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نواز دور میں بند ہونے والی ٹرینیں چلا رہے ہیں، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، ملتان کےعوام کو سفری سہولت میسر ہوگی.

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کےعوام سےکیا وعدہ پورا کر دیا، مزید ٹرینیں چلائیں گے.

    مزید پڑھیں: 70سال سے زائد عمر کے مسافر کو مفت ریلوے سفر کی سہولت دے رہے ہیں، شیخ رشید

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اوتھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے محکمہ ریلوے کی جانب سے70 سال سے زائد عمر کے مسافر وں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اوتھل ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں این آر او کی وجہ سے کرپشن میں پکڑے جانے کا خوف ختم ہوگیا تھا۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمن شپ: پیپلزپارٹی شہبازشریف کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمن شپ: پیپلزپارٹی شہبازشریف کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی شہبازشریف کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئی، خورشید شاہ نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر حکومت نے اپنا طریقہ کار نہ بدلا تو ایوان میں شدید احتجاج ہوگا، عمران خان اسمبلی میں بھی اپوزیشن کی سیاست کررہی ہیں۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد لاکر دکھائے اگر ایسا ہو تو کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔

    مزید پڑھیں: شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا تو حالات بگڑجائیں گے، خواجہ آصف

    وزیراعظم پاکستان کے کامیاب دورہ متحدہ عرب پر بھی خورشید شاہ نے تنقید کی اور کہا کہ ’آئی ایم ایف کی چیف سے ملاقات کر کے عمران خان نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا‘۔

    یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے طویل مذاکراتی عمل کے بعد شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین منتخب کیا تھا جبکہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہبازشریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    تحریک انصاف کے سینئر صوبائی رہنما علیم خان نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے فوری بعد الزامات کی تحقیقات تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی شہبازشریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

    حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاکر انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    قبل ازیں مسلم لیگ ن نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر شہباز شریف سے پی اے سی کا عہدہ واپس لیا گیا تو ملک کے سیاسی حالات بگڑ جائیں گے۔