Tag: Shahbaz Sharif

  • سال2018 شریف خاندان پر بھاری نہیں بلکہ بہت بھاری گزرا

    سال2018 شریف خاندان پر بھاری نہیں بلکہ بہت بھاری گزرا

    کراچی : سال دوہزاراٹھارہ شریف خاندان کا حال بے حال کرگیا، ن لیگ الیکشن ہاری، شریف برادران کرپشن کیسز میں جیل بھیج دیئے گئے۔ نوازشریف کی بیٹی اورداماد کو بھی کرپشن کیس میں سزا ملی۔

    شہبازشریف کے بیٹوں اورداماد کےخلاف کرپشن کے بڑےکیس کھل گئے، نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز چل بسیں۔ سیاست ہو یا مقدمات سال دوہزاراٹھارہ شریف خاندان کے لئے بھاری نہیں بلکہ بہت بھاری ثابت ہوا، نوازشریف اور شہبازشریف کرپشن مقدمات میں باری باری سلاخوں کے پیچھے بھیج دئیے گئے۔

    کرپشن الزامات تلے دبی شریف فیملی کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ قانون کا گھیرا تنگ ہوتا چلا گیا۔ پاناماکیس کے بعد نوازشریف کے خلاف پاکپتن ارضی کیس میں بھی ایک جےآئی ٹی بن گئی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی نئی جےآئی ٹی کی تلوار شریف برادران کے سر پر لٹک گئی۔

    نوازشریف کو چوبیس دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانےک ی سزاملی، چھ جولائی کو نوازشریف،اُن کی بیٹی مریم اور داماد صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہوئی۔ نوستمبر کو نوازشریف کو اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی جدائی کا صدمہ بھی ملا۔ کینسر میں مبتلا کلثوم نواز لندن میں چل بسیں۔

    نوازشریف اور مریم نوازکو کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے لئےاڈیالہ جیل سے پیرول پر رائیونڈ لایاگیا۔ باپ بیٹی اور داماد نے دوماہ سے زائد جیل کاٹی پھر ضمانت پر رہائی ملی۔ پانچ اکتوبر کو شہبازشریف کو آشیانہ اسکینڈل میں سرکاری مہمان بنالیا گیا۔ بعد ازاں انہیں راہداری ریمانڈ پراسمبلی اجلاس میں لایاجاتا رہا۔ سال بھر بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کا احتساب عدالتوں میں آنا جانا لگا رہا۔

    شہباز شریف کے بیٹےاور داماد کی بھی پیشیوں پر پیشیاں ہوتی رہیں۔ حمزہ شہباز نے بیرون ملک اڑان بھرنے کی کوشش کی لیکن کرپشن کیسز کی انکوائریاں ان کے راستےکی رکاوٹ بن گئیں، وہ اپنے والد اور تایا کی طرح ثبوت دینے کے بجائے الٹا حکومت پر برس پڑتے۔ تفتیشی اداروں کو خطرہ تھا کہ حمزہ شہباز اپنے بھائی سلمان شہباز کی طرح باہرجائیں گے اور لوٹ کر نہ آئیں گے۔

    شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف بھی نیب کیسز میں مفرورقرارپائے ہیں وہ بھی بیرون ملک گئے اور واپسی کی راہ نہیں لی۔ بات کریں سیاست کی تو شریف برادران کی پارٹی الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں شکست سے دوچار ہوئی، پنجاب جو شریف خاندان کا گڑھ سمجھاجاتا تھا۔

    وہاں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد نے ن لیگ پرعدم اعتماد کیا یوں تخت لاہور بھی شریف برادران کے ہاتھوں سےنکل گیا، البتہ قومی اسمبلی میں مبینہ بلیک میلنگ کے بعد شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کرسی کا آسرامل گیا ہے۔

  • نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں: فیاض چوہان

    نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں: فیاض چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض‌ الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےشہبازشریف کے کان میں کہا ہے کہ زرداری نے پہلے بھی ہمیں‌نقصان پہنچایا.

    فیاض‌الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 100 دن کی کارکردگی پیش کی، تو سب کی آنکھیں کھل گئیں، ورنہ شہازشریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ ہمیں دے کر گئے تھے. یہ 10 سال پنجاب کے خزانے لوٹتے رہے.

    وزیر اطلاعات پنجاب ہے کہ کرپشن کی دم پرنیب نے پاؤں رکھا ہے، تو یہ سب ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھوم رہے ہیں، ایک ہوگئے ہیں، یہ کتنا ہی شور کر لیں، احتساب ضرور ہوگا.


    مزید پڑھیں: عمران خان کا مقصد تمام مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کا فروغ ہے، فیاض چوہان


    فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ‌کیا کہ حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں ایم پی ایزکو اشارے سے کہتے ہیں کہ مخالفین پر حملہ کرو، حالاں کہ یہ اس دن پتلی گلی سے بیرون ملک بھاگنے والے تھے.

    انھوں نے خواجہ سعد رفیق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوہے کے چنے، چکن چھولے بن گئے، کرپٹ اور بددیانت آدمی کبھی ریاست کو آنکھیں نہیں دکھا سکتا، چھولے والی سرکار کی پہلےدن ہی چیخیں نکل گئیں کہ آملیٹ نہیں ملا.

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سعدرفیق، آپ کرپشن کے کیس میں بند ہیں، سال گرہ منانے نہیں آئے.

  • لاہور: شہبازشریف کا طبی معائنہ فوری طور پر کرایا جائے، میڈیکل بورڈ کی سفارش

    لاہور: شہبازشریف کا طبی معائنہ فوری طور پر کرایا جائے، میڈیکل بورڈ کی سفارش

    لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ان کے مزید طبی معائنے فوری طور پر کرائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو ان دنوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں نیب لاہور کی تحویل میں ہیں کے فوری طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری ہے۔

    رپورٹ میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے قومی احتساب بیورو کو شہباز شریف کا مزید طبی معائنہ کرانے کی تجاویز دی گئی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریض کا مزید طبی معائنہ کرانے کیلئے5تجاویز پر فوری عمل کیا جائے، مزید طبی معائنے کی روشنی میں ان کے علاج کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔

    میڈیکل بورڈ نے تجویز دی ہے کہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر کی تشخیص کیلئے اوکٹریٹائیڈ اسکین کرایا جائے، آنت میں مرض کے دوبارہ تشخیص کیلئے اینڈو سکوپی کرائی جائے۔

    اس کے علاوہ سرطان کی علامت بننے والے کرومو گرینن اے اور بی کا تجزیہ دہرایا جائے اور مزید تشخیص کیلئے خون، پیشاب ودیگر ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں، شہباز شریف کو کھلی اور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے، رپورٹ میں گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے جائزے کے لیے ایم آر آئی تجویز کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ماضی میں سرطان کے مرض کو شکست دے چکے ہیں لیکن 22 نومبر کو نیب کی حراست میں شہباز شریف کے طبی معائنے کیے گئے، ٹیسٹ رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

  • حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے، ہم ساتھ دیں گے: شہبازشریف

    حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے، ہم ساتھ دیں گے: شہبازشریف

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے، ہم ساتھ دیں گے.

    ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیراور فلسطین میں ظلم و زیادتی کی انتہا ہوگئی، بھارت اچھی طرح جانتا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے، ان کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا.

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم انتہا کو پہنچ چکا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، کل  14 کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا.

    شہبازشریف نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و ستم پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، کشمیر میں جاری ظلم وستم پرمشترکہ قرارداد پیش کی جائے.

    ان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کو کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پرجگانا ہوگا، مقبوضہ کشمیرایک نہ ایک دن آزاد ہوگا اور پاکستان سے مل جائے گا.

    مزیدپڑھیں : گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کے عز م کو دبانہیں سکتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف حکومت کوٹھوس پالیسی اپنانی ہوگی، حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے ہم ساتھ دیں گے.

    شہباز شریف کی نواز شریف کے گارڈز کی کیمرا مینوں پر تشدد کی مذمت

    اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم کیمرا مین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، میڈیا سے بھی واقعے پر معذرت کرتا ہوں.

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر جس طرح چاہیں واقعے کی تحقیقات کرائیں.

  • شہباز اور ن لیگ بلیک میلر ہیں، راناثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، فواد چوہدری

    شہباز اور ن لیگ بلیک میلر ہیں، راناثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، فواد چوہدری

    جہلم : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ن لیگ بلیک میلر ہے، راناثناءاللہ کو سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، بہت جلد میاں صاحب دوبارہ جیل میں ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر چیئرمین پی اے سی کیلئے اپوزیشن کا ساتھ دیا، پی اے سی کے قیام کیلئے اپوزیشن غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے پارلیمانی امور میں تعاون نہیں کررہی۔

    انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے آج پھر سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے بہانے سے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، حزب اختلاف کے نمائندے  غیرجمہوری ہتھکنڈےاستعمال کرر ہے ہیں، ان لوگوں کو جتنی بھی سہولت دے دیں یہ پھر بھی باز نہیں آئیں گے، اسپیکر دیکھنا چاہتے ہیں کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوسکتے ہیں یا نہیں۔

     اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کسی نہ کسی طریقے سے مقدمات سے جان چھڑائی جائے، اپوزیشن کے لوگ نیب اور حکومت پر 24گھنٹے دباؤ ڈال کر این آر او لینا چاہتے ہیں، وزیراعظم پہلے دن اسمبلی آئے تو اپوزیشن نے تقریر سے روکا گیا۔

    ایک سوال کے جواب میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ راناثناءاللہ کو سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، ریفرنسز آخری مرحلے میں ہیں، جلد میاں صاحب دوبارہ جیل میں ہوں گے، نوازشریف اور آصف زرداری اپنا پیسہ بچانے کیلئے شور کررہے ہیں، نواز شریف، آصف زرداری اپنی کرپشن کا پیسہ چھپانے کے لئے گرج رہے ہیں، سابقہ ن لیگ حکومت نے اداروں کا بیڑاغرق کرکےرکھ دیا ہے۔

    نواز لیگ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت گیس کا کوئی بحران نہیں تھا، جب انہوں نے اقتدار چھوڑا تو تب تک گیس سسٹم157ارب روپے کا مقروض ہوگیا تھا، کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں نواز اینڈ کمپنی نے ہاتھ رکھا ہو اور وہ برباد نہ ہوئے ہوں، ماضی کی حکومتوں نے خزانے میں کچھ چھوڑا ہی نہیں ہے ہم اینٹ سے اینٹ ملا کر واقعی نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کم وولٹیج کے باعث نئی ڈسٹری بیوشن لائن ڈالی گئی ہے، کچھ روز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آجائے گی، اس کے علاوہ وزیر خزانہ آج قطر کےدورے پر گئے ہیں، گیس بحران کے خاتمے کے لیے وزارت پیٹرولیم کام کررہی ہے جلد بحران ختم ہوجائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے ہیں اس پر قائم ہیں انہیں پورا کریں گے، احتساب کا عمل بلاتفریق ہورہا ہے، ہر جماعت کے لوگوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی کبھی اقتدار میں نہیں رہی اس لئے ہمارا احتساب ابھی نہیں ہورہا، ن لیگ کو بڑے بڑے معاملے پر حساب دینا ہے، نواز اور شہباز شریف کی محبت میں چیخنے والوں کو پتہ ہے کہ ان کی باری بھی آنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی پارٹی بلیک میلر ہے، اس لیے اسمبلی نہیں چلنے دی جارہی، نیب میں چیئرمین سے لے کر چپڑاسی تک  لیگ دورحکومت میں بھرتی ہوئے، اپوزیشن روز رونا دھونا کرتی ہے جس سے قومی اسمبلی کا وقار مجروح کیا جارہا ہے، حکومت میں آتے ہی سینسر شپ پہلے دن سے ہٹادی تھی، اپوزیشن کو جو کوریج سرکاری ٹی وی پر مل رہی ہے وہ پہلے نہیں تھی۔

  • شہباز شریف نے غیرملکی تحائف سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے، رپورٹ

    شہباز شریف نے غیرملکی تحائف سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے، رپورٹ

    لاہور : شہبازشریف نے دورہ وزارت اعلیٰ میں ملنے والے تمام غیر ملکی تحائف سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے، ان میں سے تین قیمتی ترین تحفے وہ اپنے گھر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے غیر ملکی تحائف سے متعلق رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تمام غیرملکی تحائف سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے۔

    حکومت پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو سال دوہزار تیرہ سے دوہزار اٹھارہ تک پینتیس غیر ملکی تحائف ملے، ان میں سے تین تحائف انہوں نے اپنے گھر منتقل کردیئے۔

    شہباز شریف بھارتی ہائی کمشنر سے ملنے والا چاندی کا برتن، چین سے ملنے والی بیش قیمت گھڑی اور آذربائیجان کے وزیر کی جانب سے ملنے والا اللہ تعالی کے ناموں سے مزین قیمتی قالین اپنے گھر لے گئے، قانون کے مطابق دس ہزار مالیت تک کا تحفہ گھر لے جایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف بیٹوں کوتحائف کی مدمیں 17کروڑکےذرائع آمدن نہ بتاسکے، نیب رپورٹ

    واضح رہے کہ نیب لاہور نے چند روز قبل اپنی تفتیشی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف دوران تفتیش بیٹوں کو دیئے گئے تحائف کی مد میں17کروڑ روپے کے ذرائع آمدن بھی نہ بتاسکے۔

    ان کے اکاؤنٹ میں سال2011سے2017 کے دوران14کروڑ روپے آئے، مسرور انور اور مزمل رضا نامی افراد متعدد بار شریف فیملی کے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل کرتے رہے۔

    یہ رقوم آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے کے پروسس کے دوران منتقل کی گئی۔ شہباز شریف رقم کی ترسیل کے حوالے سے بھی نیب کو  تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

  • نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کب ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کب ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کل شہبازشریف سے ملاقات کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق میاں‌ نوازشریف اور میاں‌ شہبازشریف کی ملاقات کل صبح ساڑھے 10 بجے ہوگی، میاں‌ نوازشریف کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی گئی تھی.

    [bs-quote quote=”ملاقات میں سیاسی حکمت عملی اورزیرسماعت مقدمات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے یہ درخواست قبول کر لی گئی ہے، جس کے بعد کل یہ ملاقات کل ہوگی.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں شریف خاندان اور خواجہ برادران کے خلاف مقدمات پربات ہوگی.

    اپوزیشن جماعتوں کے نیب کے خلاف تحفظات بھی زیر بحث آئیں گے، ساتھ ہی سیاسی حکمت عملی اورزیرسماعت مقدمات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا.

    ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے کل صبح‌ دونوں بھائیوں کی ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے.


    مزید پڑھیں: نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو حراست میں لے لیا


    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور  ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

    یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

  • میرے خلاف نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، شہباز شریف

    میرے خلاف نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، شہباز شریف

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروںگا، میر خلاف نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، اللہ کےفضل وکرم سےعوام کی خدمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا آپ نیب مقدمات سےبچنےکیلئےکوئی سمجھوتہ کرنےکوتیارہیں، جس پر شہبازشریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔

    [bs-quote quote=”حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروں گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    شہبازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروں گا، نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، اللہ کے فضل وکرم سے عوام کی خدمت کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا، یہ چیلنج ہی ہے کہ نیب مجھ پر کوئی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے لاہورکی احتساب عدالت نے ریمانڈ پر شہباز شریف کواسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی تھی۔

    جس کے بعد انھیں کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اسلام آباد روانہ کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر کو بذریعہ سڑک اسلام آبادلے جایا جا رہا ہے، شہباز شریف پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ ظاہر ہے جیل کے جو لوازمات ہیں بھگتنا پڑتےہیں ، میڈیکل ٹیسٹ میں بہرحال تاخیر ہوجاتی ہے۔

    اسلام آباد میں شہبازشریف کی منسٹرکالونی رہائش گاہ کوسب جیل قراردیا گیا ہے۔

  • قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ ناکام، سولہ درجن انڈے پکڑے گئے

    قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ ناکام، سولہ درجن انڈے پکڑے گئے

    اسلام آباد : قومی اسمبلی آنے والے دو ارکان اسمبلی کی گاڑی سے سولہ درجن انڈے پکڑے گئے، حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرکے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈے کا فنڈا قومی اسمبلی کے مرکزی دروازے تک پہنچ گیا، متوالے اور کھلاڑی ایوان میں انڈے لے جاتے ہوئے پکڑے گئے۔

    پارلیمنٹ کے گیٹ پر چیکنگ کے دوران ن لیگ کے رکن افضل کھوکھر کی گاڑی سے چھ درجن جبکہ پی ٹی آئی رکن افضل ڈھانڈلہ کی گاڑی سے دس درجن انڈے برآمد ہوئے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سے حکومت کو رپورٹ دی گئی ہے کہ انڈے لانے کا مقصد اسمبلی کا ماحول خراب کرنا تھا۔

    دوسری جانب سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے برآمد ہونے والے انڈوں پر نرالی منطق پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ سردی بڑھ گئی ہے۔ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے راہداری ریمانڈ پر شریک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے لائیواسٹاک کے فروغ سے متعلق بیان پر اپوزیشن پہلے ہی نالاں ہیں، اب ان سولہ درجن انڈوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، اس سے قبل مریم اورنگزیب بھی انڈوں کا ڈبہ اٹھائے دہائی دے چکی ہیں جن اںڈوں پر حکومت کے دعوے درج تھے۔

  • قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

    قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی  اسمبلی  اجلاس میں شرکت کے لیے  پارلیمنٹ ہاؤس  پہنچا دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے.

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب اس وقت نیب کے زیر زحراست ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے  پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، جس کے بعد انھیں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا، منسٹرانکلیو میں اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ کو سب جیل قراردے دیا گیا.

    اس دوران جیل کی صورت حال کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انھوں نے جواب دیا کہ جیل ہیں، تو سختیاں ہوں گی، جنھیں برداشت کرنا ہوگا.


    مزید پڑھیں: شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دے دی گئی


    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ طبی سہولتوں کی فراہمی میراحق ہے، لیکن اس ضمن میں تاخیرکی جاتی ہے.

    یاد رہے کہ آج صبح لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا.

    شہباز شریف  قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے. واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے قائد میاں‌نواز شریف بھی ضمانت پر رہا ہیں، ان کے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے.