Tag: Shahbaz Sharif

  • بدقسمتی سے جس سیل میں رکھا گیا وہاں لائٹ،کھڑکی نہیں ،شہباز شریف

    بدقسمتی سے جس سیل میں رکھا گیا وہاں لائٹ،کھڑکی نہیں ،شہباز شریف

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا بدقسمتی سے جس سیل میں رکھا گیا وہاں لائٹ،کھڑکی نہیں، عقوبت خانے سے باہر نکلے بغیر دن،رات کا بھی پتہ نہیں چلتا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے جس سیل میں رکھا گیا وہاں لائٹ،کھڑکی نہیں ، نیب میں تمام لوگوں کو ایسے ہی رکھا جاتا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بھائیوں میں تقسیم کے حوالے سے باتیں 20سال سے ہو رہی ہیں، غلام اسحاق اورپروزمشرف سمیت کئی لوگوں نےباتیں کیں، اشفاق کیانی نےاپنےبھائی کاکنٹریکٹ منسوخ کرنے پربات نہیں کی۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میرے خیال میں ضمنی الیکشن میں دباؤ میں لانے کیلئے گرفتاری کی گئی ،24 گھنٹے لاک اپ میں رکھا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عقوبت خانے کی کوئی کھڑکی ہےنہ ہوا آسکتی ہے، عقوبت خانے سے باہر نکلےبغیردن،رات کابھی پتہ نہیں چلتا ، آشیانہ اسکیم سےمتعلق سوال کاجواب میں پارلیمنٹ میں دے چکا ہوں۔

    یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف اور نیب کے اتحاد پر بات کرنا چاہتا ہوں، ن لیگ کے لیڈرز کے خلاف 13 مئی کو دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے۔ ہمارے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت پرچے درج ہوئے۔

    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی اجلاس: شہباز شریف کے اداروں پر بھرپور الزامات

    ان کا کہنا تھا کہ نیب میں حاضریاں اور گرفتاریاں ن لیگی اراکین کی ہوئیں۔ چیئرمین نیب نے میری گرفتاری کے آرڈرز 6 سے 13 جولائی کے درمیان دیا تھا۔ ’شیخ رشید نے ایسے ہی تو نہیں کہا تھا کہ شہباز شریف جیل کی ہوا کھائے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران میری گرفتاری کے مؤخر فیصلے پر عملدر آمد کیا گیا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دو ماہ میں اتنی بڑی تبدیلی آجائے، ’عام الیکشن جعلی تھے یا ضمنی انتخابات کے نتائج جعلی ہیں‘۔

    شہباز شریف نے مزید کہا تھا کہ فیصلہ ایوان نے کرنا ہے وہی جنگل کا قانون ہوگا۔ ہٹلر کا انجام یاد رکھنا چاہیئے، نیب کے عقوبت خانے میں ہوا کا گزر نہیں، سورج نظر نہیں آتا۔ سیاست دان سختیاں برداشت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ جنہوں نے تعلیم کا معرکہ عبور کیا انہی کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔

  • شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے: شاہدخاقان عباسی

    شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے: شاہدخاقان عباسی

    لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ملک میں آج لوٹوں کی حکومت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ان سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج لوٹوں کی حکومت ہے، حکومت عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے، موجودہ حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔

    شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو شیر کی فتح ہوگی، عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    ن لیگ کی جانب سے اس فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی، شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں‌ نے ہلڑ بازی کی۔

  • شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر

    شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر

    لاہور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری ریمانڈ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کو کالعدم قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری اور احتساب عدالت کی جانب سے ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

    درخواست حافظ مشتاق نعیم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق وزیراعظم اور وزیر اعلی کو استثنٰی حاصل ہے، پاکستان کا آئین وزیراعظم اور وزیر اعلی کے اقدامات کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کے ایکٹ کو چیلنچ کیا جا سکتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کو کالعدم قرار دے۔

    دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    جس کے بعد 6 اکتوبر کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، 17 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر نے نیب کے ہاتھوں گرفتار مسلم لیگی رہنما شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں جس کے بعد اب وہ سترہ اکتوبر کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔

    [bs-quote quote=”شہباز شریف 17 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے، 5 اکتوبر کو نیب نے صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے شہباز شریف کو طلب کیا تھا۔

    مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد شہباز شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔

    قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ شہباز شریف نے بہ طور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری، پنجاب اسمبلی کے باہر ن لیگ کے رہنماؤں کا احتجاج


    دوسری طرف شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر ن لیگ کے رہنماؤں نے احتجاج کیا، رہنما اسمبلی کے مرکزی گیٹ کو لاتیں مارتے رہے۔

  • نیب نے شہباز شریف سے باقاعدہ تفتیش شروع کردی، اہم سوالات پوچھے گئے

    نیب نے شہباز شریف سے باقاعدہ تفتیش شروع کردی، اہم سوالات پوچھے گئے

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے نیب لاہور کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ پنجاب میں پبلک سیکٹر کمپنیز بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    پہلے سے محکمے موجود ہونے کے باوجود پھر کمپنیوں کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ اور پنجاب ایل ڈی سی بنانے کا بنیادی مقصد اور ضرورت کیا تھی؟

    نیب ٹیم کے سوالات پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ کمپنیوں کا ماڈل گڈ گورننس کے فروغ کیلئے لایاگیا، پی ایل ڈی اے کا مقصد عوام کو سستی چھت فراہم کرناتھا، شہباز شریف سے اس کے علاوہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکے میں مداخلت پر بھی مختلف سوالات کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہبازشریف کے خلاف پی ایل ڈی سی اور کاسا ڈویلپرز سے متعلق تحقیقات ہورہی تھیں، انہوں نے غیرقانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات حاصل کیے۔

  • نواز شریف کی قومی احتساب بیورو کے دفتر میں شہباز شریف سے ملاقات

    نواز شریف کی قومی احتساب بیورو کے دفتر میں شہباز شریف سے ملاقات

    لاہور: سابق وزیرِ اعظم اور احتساب عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے نیب آفس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔

    [bs-quote quote=”ملاقات میں نصرت شہباز، حمزہ شہباز، اور سلمان شہباز بھی موجود تھے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بہ طور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار شہباز شریف سے ملاقات میں نصرت شہباز، حمزہ شہباز، اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کی خواہش کی تھی، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شریف خاندان کو ملاقات کی خصوصی اجازت دی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں


    نواز شریف کی جانب سے قانونی ٹیم نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی تھی، ملاقات کے اختتام پر شریف فیملی سخت سیکورٹی میں نیب دفتر سے روانہ ہوگئی۔

    نیب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف پی ایل ڈی سی اور کاسا ڈویلپرز سے متعلق تحقیقات ہورہی تھیں، انھوں نے غیر قانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات حاصل کیے تھے، اس الزام میں انھیں گرفتار کیا گیا۔

  • شہباز شریف کی گرفتاری کو تماشا بنا دیا گیا ہے،حمزہ شہباز

    شہباز شریف کی گرفتاری کو تماشا بنا دیا گیا ہے،حمزہ شہباز

    لاہور : مسلم لیگ نواز کے رہنما نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے بغض کو جان چکے ہیں، قوم کی خدمت اور 2300 ارب بچانے والے شخص کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

    ان کا خیالات کا اظہار حمزہ شہباز نے جاتی امرا لاہور میں مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا، ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کو تماشا بنا دیا گیا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ صاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ کیس میں قوم کی خدمت اور 2300 ارب بچانے والے شخص کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

    حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف قومی لیڈر ہیں اور قومی لیڈر کی گرفتاری کا مذاق زیادہ دیر نہیں چلنے دیں گے۔

    رہنما پاکستان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار سے 10 گنا پلی بارگین کرکے جان چھڑا لی گئی، وہ شخص اینٹی کرپشن کا مفرور تھا۔

    حمزہ شہباز نے میڈیا کو بتایا کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کے بغض کو جان چکے ہیں، جب تک دودھ کا دودھ پانی کا پانی نہیں ہوگا جان نہیں چھوڑیں گے۔

    حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے مقابلے کے لیے جوابی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کل سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت نواز شریف کریں گے

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کی سی ای سی کا اجلاس کل صبح 11 بجے لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • شہباز شریف کا ریمانڈ : احتساب عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    شہباز شریف کا ریمانڈ : احتساب عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف کے دیئے گئے ریمانڈ کے فیصلے پر کہا ہے کہ دلائل سے ظاہر ہوتا ہے یہ وائٹ کالر کرائم ہے، حقائق سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، عدالتی فیصلے میں ملزم کے ریمانڈ میں گرفتاری کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ دیے گئے دلائل سے ظاہر ہوتا ہے یہ وائٹ کالر کرائم ہے، یہ میگا کرپشن کا معاملہ ہے، حقائق سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

    عدالت کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اختیارات سے کیوں تجاوزکیا، یہ پوچھا جائے، اس لیے عدالت شہبازشریف کا 10دن کا ریمانڈ منظور کرتی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو16اکتوبرکو دوبارہ پیش کیا جائے۔

    احتساب عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مخالف وکیل نے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود کیس انکوائری میں شامل ہوتے رہے ہیں، میرے مؤکل کو نیب نے احد چیمہ اور فوادحسن فواد کے روبرو بھی بٹھایا۔

    نیب پراسیکیوٹر وارث علی نے دلائل دیتے ہوئے شہبازشریف کے15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت کا مزید کہنا ہے کہ2013میں پی ایل ڈی سی نے سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔

    پی ایل ڈی سی موبلائزیشن ایڈوانس کے طور پر ساڑھے7کروڑ رقم کنٹریکٹر کو دی،2013میں شہباز شریف نے ٹھیکہ لینے والی کمپنی کیخلاف انکوائری کاحکم دیا۔

  • کرپشن کے ملزم شہبازشریف کے دفاع میں ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط

    کرپشن کے ملزم شہبازشریف کے دفاع میں ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط

    اسلام آباد : ن لیگ کے رہنما راجہ ظفرالحق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر میگا کرپشن کے بڑے ملزم کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری پری پول دھاندلی کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں گرفتار میاں شہباز شریف کی حمایت میں ن لیگ کھل کر سامنے آگئی، ن لیگی رہنما راجہ ظفرالحق نے اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط ارسال کیا ہے۔

    خط کے متن میں ان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے پاس قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کیس میں عدالت بلاکر آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا، خط میں راجہ ظفرالحق کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری پری پول دھاندلی کے مترادف ہے کیونکہ ضمنی الیکشن سے پہلے شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔

    انہوں نے سوال کیا ہے کہ ہیلی کاپٹرکیس اور نندی پوراسکینڈل اس سے بڑے مقدمات تھے مگر ان کیسوں میں کسی کی گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟

    خط میں عمران خان کی چیئرمین نیب سے ملاقات سے متعلق کہا گیا کہ ہے کہ اس ملاقات سے حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ بھی ثابت ہوتا ہے،اس کے علاوہ گرفتاری کے بعد وزراء کے بیانات بھی اس گٹھ جوڑ کا پتہ دیتے ہیں۔

  • شہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    شہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    لاہور: آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، اور رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت جانے والے راستے سیل کردیے گئے ہیں۔

    شہبازشریف کی گرفتار کے بعد ممکنہ احتجاج سے امن وامان کی صورت حال متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس حکام اور تمام ڈویژنل کمشنرز کو خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب میں پیشی کے لیے آئے تھے اور انہیں آشیانہ کمپنی کیس میں کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔

    نیب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ ہاؤس اسکینڈل میں غیرقانونی ٹھیکے دینے پر عمل میں آئی ہے کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ سعدرفیق اور اُن کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن اسکینڈل میں طلب کیا، قومی احتساب بیورو نے ہدایت کی کہ تمام دستاویزات اور منی ٹریل لے کر آئیں۔