Tag: Shahbaz Sharif

  • سندھ میں ن لیگ کو ووٹ ملا تو اسے پنجاب بنادیں گے، شہباز شریف

    سندھ میں ن لیگ کو ووٹ ملا تو اسے پنجاب بنادیں گے، شہباز شریف

    خانیوال: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں ن لیگ کو ووٹ ملا تو سندھ کو پنجاب بنادیں گے۔

    وہ خانیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا ہم نے جنوبی پنجاب میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جب کہ پی ٹی آئی نے پانچ سال میں خیبر پختونخوا کا بیڑاغرق کردیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ن لیگ پھر جیتے گی، ہم جیت کر جذبے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں گے، رواں سال اندھیرے ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جھوٹوں کے آئی جی ہیں، کام کیا ہوتا تو پشاور میں منشور دیتے، دوسری طرف سندھ کے ہاریوں کو زرداری نے کنگال کر دیا ہے۔

    دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خانیوال کے سول اسپتال میں دل کے امراض کے وارڈ اور سی ٹی اسکین مشین کا افتتاح بھی کیا۔ شہباز شریف نے جلسے کے شرکا کو خانیوال لودھراں 92 کلو میٹرسڑک کے افتتاح پر مبارک باد دی، کہا کیا جنوبی پنجاب میں ماضی میں ایسے کام ہوئے۔

    ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف


    ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں خانیوال والوں نے ووٹ دیا تو یہاں میڈیکل کالج بناؤں گا اور اسے منی لاہور بنادوں گا،  جلد خانیوال جنوبی پنجاب کا بہترین مرکز بننے والا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا دل چاہتا ہے خانیوال میں بھی میٹرو سروس بناؤں، آج خانیوال اورجہانیاں کے لیے 20 اسپیڈو بسوں کا اعلان کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف الیکشن مہم کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کے دورے کر رہے ہیں، گزشتہ روز انھوں نے سندھ کے شہر میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ کو تباہ کرکے دولت دبئی منتقل کردی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کا بیان ، شہبازشریف کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار

    نواز شریف کا بیان ، شہبازشریف کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار

    اسلام آباد : خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد سے بالا کوئی نہیں جبکہ مریم نوازشریف تاحال اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر شریف خاندان میں شدید تناؤ سامنے آگیا، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کیا، شہباز شریف کا موقف ہے کہ وضاحت کےبعدٹوئٹ نقصان دہ تھا، ملکی مفاد سے بالاکوئی نہیں۔

    دانی ذرائع نے بتایا کہ مریم نوازشریف تاحال اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کا بیان ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میاں صاحب ملک کو کھوکھلا کرنے والی بیماری کو بہتر طور پر جانتے ہیں، میاں صاحب بیماری کا علاج بھی بتا رہے ہیں۔

    اس سے قبل نواز شریف کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سارا ملبہ اخبار پر ڈال دیا اور کہا کہ نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف


    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کم وسائل کے باوجود ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، شہباز شریف

    کم وسائل کے باوجود ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب اور  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ہم نے دہشت گردی کامقابلہ کیا، سیاست دانوں، مسلح افواج ،  اداروں نے ملکردہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے پاکستان میں تعینات غیرملکی سفارتکاروں کی کانفرنس  میں حکومت کی کارکردگی، ترقی اور  وژن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہ غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقات اچھا موقع ہے، پاکستان کے قیام کو 70سال ہو چکے ہیں۔

    شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحمل برداشت کاحامل امن پسند ملک ہے، الگ وطن کے لئے عوام نے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں، ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہراول دستہ بنے، ہم نےملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے کا عزم کیا، دہشت گردی کے خلاف ہمارا غیر متزلزل عزم مثال ہے۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سےسب سےزیادہ متاثرملک ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، کم وسائل کے باوجود ہم نے دہشت گردی کامقابلہ کیا، 5سال میں ہم نے تمام بڑے چیلنجز پر قابو پالیا، سیاستدانوں،مسلح افواج، اداروں نے ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت متعدد منصوبے شروع اور مکمل کئے، ملک میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، سی پیک خطے میں باہمی معاشی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام افغانستان میں امن سے منسلک ہے ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاشی علاقائی تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت کے باعث صنعتیں بند پڑی تھیں ، نوجوان نسل بے روزگاری کا شکار تھی، پانچ سال میں قومی گرڈ میں 11ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی۔

    اپنے دور حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جو پاکستان سے پیچھے تھے ہماری ٹیکنالوجی استعمال کر کے آگے نکل گئے ، انتھک محنت ، عزم اور پالیسیوں کے تسلسل سے انہوں نے ترقی کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اصول والا سینیٹ میں وصول والابن گیا، نیازی، زرداری کو نودو گیارہ کردیں گے: شہباز شریف

    اصول والا سینیٹ میں وصول والابن گیا، نیازی، زرداری کو نودو گیارہ کردیں گے: شہباز شریف

    مردان: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں الزام لگاتے ہیں، انھیں صرف دھرنے دینے کا شوق ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں جنگلا بس نہیں بناؤں گا، اسپتال بناؤں گا، مگر وہ آج خود پشاورمیں میٹرو منصوبہ بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے باغوں کے شہرپشاورکو برباد کر دیا، ہم نے 11ماہ میں میٹروبس منصوبہ مکمل کرلیا تھا۔

    [bs-quote quote=”اگر مجھے موقع ملا، تو خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا، کے پی کے کو پنجاب، پشاور کو لاہور بنادوں گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”صدر مسلم لیگ ن”][/bs-quote]

    انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلین درخت تو نہیں لگے، جھوٹ کےعالمی ریکارڈ قائم ضرور ہوئے، پنجاب میں اپنے پیسوں سےبجلی کے نئے منصوبے لگائے ہیں، عمران خان نے صوبے میں کون سے بجلی کے منصوبے لگائے؟

    کے پی کے میں ن لیگ کوموقع ملا تو صوبے کی حالت بدل دیں گے، نیازی اورزرداری کو نودو گیارہ کردیں گے، خیبر پختونخواہ میں ہزاروں میگاواٹ بجلی بن سکتی تھی، نیازی خان نے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی.

    شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار بطورصدر ن لیگ آپ کے پاس آیا ہوں،  پنجاب آپ کا ہےاور خیبر پختونخواہ میرا ہے، نیازی خان نے کے پی کے میں کوئی کام نہیں کیا. اصول والا سینیٹ الیکشن میں وصول والابن گیا، کے پی کے کو کھا پی کے یہ لاہورآتے ہیں، پشاور میں ڈینگی تباہی مچاتا رہا، نیازی خان پہاڑوں میں آرام کرتے رہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا، تو خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا، کے پی کے کو پنجاب، پشاور کو لاہور بنادوں گا.

    انھوں نے نوازشریف پاکستان میں سی پیک لے کرآیا، ملک سےاندھیروں کاخاتمہ کیا، جو کام ہم نے پنجاب میں کیے، وہ اب خیبرپختونخواہ میں کریں گے.


    زرداری نے کراچی کو کرچی اورنیازی نے پشاور کوقصہ خوانی بازار میں تبدیل کردیا، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زرداری نے کراچی کو کرچی اورنیازی نے پشاور کوقصہ خوانی بازار میں تبدیل کردیا، شہباز شریف

    زرداری نے کراچی کو کرچی اورنیازی نے پشاور کوقصہ خوانی بازار میں تبدیل کردیا، شہباز شریف

    لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، زرداری نے کراچی کو کرچی اورنیازی نے پشاور کوقصہ خوانی بازار میں تبدیل کردیا،مجھ پر کرپشن ثابت ہو جائے تو گلے سے پکڑیں ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مر یضوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں مہیاکررہےہیں، اسپتالوں میں بہتر ین مشینیں، ڈاکٹر ز ، نرسز موجود ہیں، جوعلاج مہنگےاسپتالوں میں ہوتاہےہم وہ سرکاری اسپتالوں میں کررہے ہیں، مریضوں کومفت ادویات فراہم کی جا تی ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں اربوں روپے کی سر مایہ کاری ہوئی، ان اسپتالوں میں کبھی ہڑتال ہوئی؟ ان اسپتالوں میں کبھی کسی مریض سےبد تمیزی کی گئی، میو اسپتال بھی اس ہی دور میں مکمل ہوا ،کیا ہزاروں بیڈز کے اسپتال ایسے ہی ہوا میں بن گئے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوٹرن اورجھوٹےخان نے کہا کے پی کی حالت بدل دی، لیڈی ریڈٖنگ اسپتال پشاوردہائیوں پہلےکا بناہوا ہے، پشاورمیں کوئی نیااسپتال نہیں بنایاگیا۔

    [bs-quote quote=”میری کرپشن سامنے آگئی توآپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا” style=”default” align=”left” author_name=”شہباز شریف ” author_job=”مسلم لیگ ن ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/Shahbaz60x60.jpg”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری نےکراچی کوکچی آبادی اور عمران نیازی نےپشاورکوقصہ خوانی بازارمیں تبدیل کردیا، ہم نے پورے پنجاب میں اسپتالوں کا جال بچھایا، چاہےمیں بیمار ہوں یا غریب ،دوائیں سب کو ملیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نےقوم کی خدمت کی ہے اس نظام کو بدلنا چاہتا ہوں ، کے پی میں احتساب ادارےپر70کروڑخرچ ہوئے، کے پی میں احتساب ادارے سے کسی ایک کوسزانہیں ہوئی، پنجاب میں احتساب ادارہ بنائے بغیرکرپشن کوگلے سے پکڑا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نیب جتنی مرضی کھوج لگائےمیں حاضرہوں، میں خودکونیب کےسامنےپیش کرتاہوں، میری کرپشن سامنےآ گئی توآپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا، ہم مالک کے آگےجھکتےہیں انسان کےآگےنہیں جھکیں گے، 2018 کے الیکشن میں ان سے ووٹ لےکر بدلہ لینا ہوگا۔

    کراچی کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نےمجھےبتایا یہاں حالات بہت خراب ہیں، شدیدگر می کے باعث لوڈ شیڈ نگ بہت ہوچکی ہے ، کراچی والےکہہ رہےہیں نہ پانی ہےنہ گیس نہ میٹرو بس۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، زرداری اور نیازی مل چکے ہیں، بلاول ہاؤس اور بنی گالا ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں، عمران خان اورزرداری نےعوام کوکچھ نہیں دیا، کے پی کو بربادکر کےرکھ دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آمدن سے زائد اثاثے: شہباز شریف کے داماد کی نیب میں پیشی

    آمدن سے زائد اثاثے: شہباز شریف کے داماد کی نیب میں پیشی

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نے نیب کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران آج نیب کے سامنے پیش ہوئے، جہاں انھوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا.

    پیشی کے دوران نیب لاہور کی انویسٹی گیشن ٹیم نے علی عمران سے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی، علی عمران یوسف کو آمدنی سے زائد اثاثے، صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل اور پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی میں بے ضابطگی کی تحقیقات کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا تھا.

    نیب ٹیم نے پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی اسکینڈل میں گرفتار ملزم اکرام نوید کے انکشافات سے متعلق بھی علی عمران سے تفتیش کی.

    یاد رہے کہ صاف پانی کمپنی سے کروڑوں روپے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کے داماد کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے تھے، نیب ٹیم نے اس معاملے میں‌ بھی پوچھ گچھ کی، پیشی کے دوران ایل ڈی اے ریکارڈ کے مطابق پوش علاقے میں ٹاور کی ملکیت سے متعلق بھی عمران علی سے تفتیش کی گئی.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران سے انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش دو گھنٹے جاری رہی، علی عمران نے بیان ریکارڈ کرایا اور متعلقہ دستاویز جمع کروائیں.

    یاد رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے خلاف نیب میں‌ مختلف کیسز میں‌ تحقیقات جاری ہیں. نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں.


    اسحاق ڈار8مئی کو ذاتی حیثیت میں لازمی پیش ہو جائیں، سپریم کورٹ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • کراچی کو رمضان میں بلاتعطل بجلی ملنی چاہیے، شہباز شریف

    کراچی کو رمضان میں بلاتعطل بجلی ملنی چاہیے، شہباز شریف

    کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے پیش کروں گا، شہر کو رمضان کے ماہ میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور یہاں بسنے والی تمام قومیتوں کو ریلیف ملنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر ہونے کی حیثیت سے شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکز مردان ہاؤس کے علاوہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچے جہاں انہوں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچے تو اُن کا رابطہ کمیٹی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، مسلم لیگ ن کے صدر سے ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، کنور نوید، نسرین جلیل، میئر کراچی وسیم اختر و دیگر افراد نے شرکت کی۔

    ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرسمیت بلدیاتی نظام، نگراں حکومت کے قیام اورانتخانی اتحادسےمتعلق گفتگو کی گئی جبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہر میں جاری لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے مسائل کو بھی بیان کیا۔

    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن اوراے این پی میں‌ اتحاد، کراچی سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بعد کراچی میں ہونے والی حلقہ بندیوں اور نگراں حکومت کے حوالے سے بھی ناموں پر غور کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں نے مستقبل میں تعلقات بڑھانے اور ساتھ چلنے پر اتفاق کیا، ایم کیو ایم رہنماء نے دوران ملاقات مؤقف اختیار کیا کہ ’وفاق اور سندھ آپس میں لڑ رہے ہیں جس کا خمیازہ شہر قائد کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ترقیاتی کام التوا کا شکار ہیں جبکہ کراچی پیکج پر بھی کوئی عمل ہوتا نظر نہیں آرہا‘۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں نے شکایتی انبار بیان کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کام کرنا چاہتےہیں مگر فنڈز کی قلت ہے اور صوبائی حکومت بالکل تعاون نہیں کر رہی، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو عوام کے ساتھ متحدہ بھی کھڑی ہوگی، علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ انہیں  الیکشن مہم کےلیےآزادماحول فراہم کیاجائے اور  شہر میں بند کیے جانے والے دفاتر  فی الفور کھولے جائیں۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کی آمد اور ملاقات صرف فوٹو سیشن تک محدود نہیں تھی بلکہ ہم نے اُن کو کراچی کا دکھ بیان کیا اور تمام مسائل سے آگاہ کیا جسے انہوں نے مکمل طور پر سنا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت کی حکومت سب پرمسلط ہے، کراچی کی آبادی کومردم شماری میں کم دکھایاگیا، شہبازشریف کوبتایا کہ کراچی کے عوام کو ایک بڑی سازش کےتحت کم کر کے دکھایاجارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے: شہباز شریف

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ امن انصاف کی ضمانت نہیں دیتا بلکہ انصاف ہی دراصل امن کا ضامن ہے،  30سال سے ایم کیوایم اچھےبرے دور میں شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت رہی مگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پانی، لوڈشیڈنگ سےمتعلق معاملات پربھی بات چیت ہوئی اس کے علاوہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کو جمہوریت کے ثمرات پہنچانے کے لیے شہباز شریف سے مدد کا مطالبہ کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کراچی کا دوسرا دورہ ہے، ایم کیو ایم قیادت سے ہونے والی ملاقات سیاسی نہیں تھی جو بہت مفید رہی، کراچی کے ساتھ ماضی میں جو ہوا وہ زیادتی اور ظلم کی داستان ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کراچی کے لئے جو فنڈز دیےگئے وہ کہاں گئے؟ کیونکہ شہر میں مسائل کے انبار ہیں۔

     شہاز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کاشہرکہلاتاہے،اس کونجانےکس کی نظر لگ گئی تھی، شہر میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور نہ جانے کیا کیا  واقعات ہوئے بہت افسوسناک ہیں، رینجرز کی مدد سے شہر کی 90 فیصد روشنیاں واپس لوٹا دیں کیونکہ اگر کراچی میں امن قائم نہیں ہوتا تو پاکستان میں امن کا قیام مشکل تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کراچی دراصل پاکستان کا چہرہ ہے مگر یہاں کی حالت زار بہت بری ہوگئی ہر طرف کچرے کا ڈھیر اور گندگی نظر آتی ہے، میں یہاں تنقید کرنےنہیں آیا بلکہ امن اور بھائی چارےکاپیغام دینے آیا ہوں، ہم سب کو مل کر عوام کےمسائل حل کرنے اور ترقی کی جانب گامزن ہونا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات

    اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہدخاقان کل کراچی میں تشریف لائیں گے، اُن سے استدعا کی ہے کہ شہر میں جاری لوڈشیڈنگ کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور رمضان میں بلاتعطل شہریوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 70سال میں بس باتیں اورتقریریں کی گئیں مگر کوئی عملی کام نظر نہیں آیا، ایم کیوایم پاکستان کے تمام مطالبات کل وزیراعظم کےسامنےپیش کروں گا، ہم اپنے طور پر معاملات کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے باقی نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کی خدمت کرنی ہے، ہم شہرکے دکھ درد اور محرومیوں کوخوشی میں تبدیل کردیں گے اور ہر گھر میں پانی پہنچائیں گے، سب کو مل کر شہر میں جاری گرین لائن،ییلولائن بس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی اہم اسٹیک ہولڈر ہے اسے مستقبل میں ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی تمام جائز شکایات کا ازالہ جلد از جلد کیا جائے گا،  شہباز شریف نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کے جائز مطالبات مانے جائیں گے اور کراچی پیکج ےک حوالے سے اقدامات بھی ہوتے نظر آئیں گے۔

    مزید پڑھیں: پانی کے بحران پر کراچی میں فسادات ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس کچھ کریں:‌ فاروق ستار

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز مردان ہاؤس کا دورہ کیا اور اے این پی وفد سے ملاقات کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہناتھا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لا کرکھویا مقام دلائیں گے، ہم سب کو انا ایک طرف رکھ کر شہر کی ترقی کے لیے کام کرنا اور ہر قسم کی لسانی تفریق کو ختم کرنا ہے۔

    اس موقع پر شاہی سید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو حقیقی قوم پرست سمجھتا ہوں، انہوں نے اپنے صوبے کی ترقی کے لیے بہت کام کیا جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں، کراچی نے ماضی میں بہت زخم کھائے جس کی وجہ سے سب کا ہی نقصان ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنوبی پنجاب دل کے بہت قریب ہے، عوام سیاسی قلابازیاں کھانے والوں کو مسترد کردیں: شہباز شریف

    جنوبی پنجاب دل کے بہت قریب ہے، عوام سیاسی قلابازیاں کھانے والوں کو مسترد کردیں: شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سیاسی قلابازیاں کھانے والوں کو مسترد کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے لیکن جنوبی پنجاب میرے دل کے بہت قریب ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوش حالی میرا مشن ہے، ہم نے اس علاقے کی ترقی کے لیے جو کام کیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

    ن لیگ کا بحران شدت اختیار کرگیا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان مستعفی

    واضح رہے کہ ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ کی تشکیل کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے اندرونی بحران میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو اس علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر فعال ہونا پڑا۔

    جنوبی پنجاب میں اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان سے بچانے کے لیے شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محمد ارشد خان لغاری، رکن صوبائی اسمبلی محمد ممتاز احمد قیصرانی اور میر بادشاہ قیصرانی شامل تھے۔ اراکین اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہباز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔

    اسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو: خسرو بختیار

    دوسری طرف منحرف ارکان کا مؤقف ہے کہ پنجاب میں ترقی ہوئی، مگر جنوبی پنجاب میں ترقی نہیں‌ ہوئی، محرومیاں بڑھ رہی ہیں۔ ہمیں صرف ہمارا حق چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئندہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست دفن کردیں گے، شہباز شریف

    آئندہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست دفن کردیں گے، شہباز شریف

    کمالیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ اور بغاوت کی سیاست کرتے ہیں، آئندہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست دفن کردیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے 2014 دھرنے میں ہمارے نہیں عوام کے خلاف سازش کی، دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوگیا تھا، دھرنے کی وجہ سے بجلی کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، نوجوان بلاول کہتا ہے عمران خان نے سینیٹ میں ہمیں ووت دیا، اگلے الیکشن میں ایسی سیاست کا خاتمہ کردیں گے، ہم پر وہ تنقید کررہے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے صوبے کے عوام سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کی خدمت کی ہے، ن لیگ کی اگلی حکومت آئی تو فیصل آباد میں میٹرو بس بنائیں گے، کھاد کی قیمتیں کم کیں، نئے ٹیوب ویل لگائے، پنجاب میں بغیر سود کے کسانوں کو اربوں روپے کے قرضے دئیے، 70 سال میں ایسے ترقیاتی منصوبے کسی حکومت نے نہیں لگائے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پکی سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، 5 سالوں میں پنجاب کی بھرپور خدمت کی ہے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے شاندار کام کبھی نہیں ہوئے، ملک میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوئی، بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔

    کشمیری میں جاری بھارتی جارحیت پر شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر میں ہماری بیٹیاں اور بیٹے خون کے نذرانے پیش کررہے ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی  ہے، شہباز شریف

    حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 5سال بعدمسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخروہے، حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، 5سال بعدمسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخروہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، آئندہ عام انتخابات میں سر اٹھاکرعوام کے پاس جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بے بنیادالزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئےزہر قاتل ہے، بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے، جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔


    مزید پڑھیں :  مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، شہبازشریف


    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلی‌ٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزام تراشی کو خاطر میں لائے بغیرترقی کاسفر جاری رہے گا، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے، مخالفین ن لیگ کےترقیاتی ایجنڈے سے ہمت ہار چکے ہیں ، پاکستان کے عوام حقیقی سیاسی قیادت کو پہچاننے کا شعور رکھتے ہیں۔

    وزیر اعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں صبح سے رات تک پنجاب کی خدمت میں لگا رہتا ہوں، کرپشن کی ہے، تو نیب رپورٹ سامنے لے آئے، کرپشن ثابت ہوگئی، تو قوم سے معافی مانگوں گا۔

    انھوں نے کہا تھا کہ سیاسی مخالفین کو کہنا چاہتا ہے کہ ہوش کےناخن لو، خان صاحب، وہ بجلی کہاں ہے، گرڈ اسٹیشن کہاں گئے، ہماری حکومت کام نہ کرتی، تو ہرطرف اندھیرے ہوتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔