Tag: Shahbaz Sharif

  • مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، شہبازشریف

    مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، شہبازشریف

    لاہور : وزیر اعلی‌ٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی‌ٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، بے بنیاد الزام تراشی کو خاطر میں لائے بغیرترقی کاسفر جاری رہے گا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین ن لیگ کےترقیاتی ایجنڈے سے ہمت ہار چکے ہیں ، پاکستان کے عوام حقیقی سیاسی قیادت کو پہچاننے کا شعور رکھتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ملکی دولت کو امانت جان کر دن رات منصوبوں کو مکمل کیا، شہباز شریف


    یاد رہے چند روز قبل بھی وزیر اعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں صبح سے رات تک پنجاب کی خدمت میں لگا رہتا ہوں، کرپشن کی ہے، تو نیب رپورٹ سامنے لے آئے، کرپشن ثابت ہوگئی، تو قوم سے معافی مانگوں گا۔

    انھوں نے کہا تھا کہ سیاسی مخالفین کو کہنا چاہتا ہے کہ ہوش کےناخن لو، خان صاحب، وہ بجلی کہاں ہے،  گرڈ اسٹیشن کہاں گئے، ہماری حکومت کام نہ کرتی، تو ہرطرف اندھیرے ہوتے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ تمام سیاسی مخالفین کا صفایا کر دے گی، عوام کو فیصلہ کرنا ہے، کس نے خدمت کی اور وقت ضائع کیا، ملکی دولت کو امانت جان کر دن رات منصوبوں کو مکمل کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میٹرومیں بڑے پیمانےپرکرپشن اوربدانتظامی کی نشاندہی کی گئی‘ عمران خان

    میٹرومیں بڑے پیمانےپرکرپشن اوربدانتظامی کی نشاندہی کی گئی‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری پروجیکٹ کا آڈٹ کیا جائے تومیگا کرپشن نکلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ میٹرو میں بڑے پیمانے پرکرپشن اوربد انتظامی کی نشاندہی کی گئی۔

    عمران خان نے کہا کہ اعتراضات کے باوجود زیادہ ترکیسزکو ڈپارٹمنٹل کمیٹی نے دبا دیا، یہ ہے پنجاب کی گڈ گورننس، پھرشہبازشریف دعویٰ کرتے ہیں پنجاب میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری پروجیکٹ کا آڈٹ کیا جائے تومیگا کرپشن نکلے گی۔

    ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے: عمران خان

    خیال رہے کہ 21 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کرپشن کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جبکہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ہوئے ہیں، ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے۔

    یاد رہے کہ 16 مارچ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں ملتان میٹرو منصوبے کوسفید ہاتھی قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آرمی چیف اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، جنرل آصف غفور

    آرمی چیف اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، جنرل آصف غفور

    راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان 72گھنٹے میں ہونے والی دو ملاقاتوں کی خبر بےبنیاد ہے، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ72گھنٹوں کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی دو مرتبہ ملاقات کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ نجی میڈیا ہاؤس کی جانب سے غیرذمہ دارانہ خبر کا نشر ہونا افسوسناک امر ہے، میجرجنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ آرمی چیف اورشہباز شریف کے درمیان کسی قسم کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔


    مزید پڑھیں: پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، آرمی چیف


    واضح رہے کہ ایک سینیئر خاتون صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس ملاقات کا حوالہ دیا تھا، جس کی پاک فوج کی جانب سے تردید کی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گاڈ فادرتو گیا، اب چھوٹے ڈان کے جانے کی باری ہے، عمران خان

    گاڈ فادرتو گیا، اب چھوٹے ڈان کے جانے کی باری ہے، عمران خان

    گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گاڈ فادر گیا تو چھوٹا ڈان آگیا، گو نواز گو تو کیوں نکالا ہوگیا، اب شہباز شریف کی باری ہے،30سال سے یہ خاندان ملک کو لوٹ رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں جی ٹی ایس چوک پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کو قائد اعظمؒ کے بعد بڑا لیڈر قرار دیا ہے۔

    شہبازشریف کو ذرا شرم نہیں آئی کہ کہاں قائداعظمؒ اور کہا یہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکو نواز شریف جو عوام کے تین سو ارب روپے چوری کرکے باہر لے گیا، 30سال سے یہ خاندان ملک کو لوٹ رہا ہے۔

    یہ لوگ جائیں گے تو ملکی ادارے ٹھیک ہوں گے، گاڈ فادر یا چھوٹا ڈان دیکھ لیں تو رات کو نیند نہ آئے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے دشمن بھی ان کو صادق اور امین کہتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سال 2018 کا الیکشن ملک کے نوجوانوں کیلئے ہے، ایک وقت آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی اور پاکستان بھارت کے غریب عوام کی مدد کرے گا۔

    نئے پاکستان میں بہترین عدل وانصاف کا نظام ہوگا، نئے پاکستان میں غریب کا بچہ بھی پڑھ لکھ کر وزیراعظم بن سکے گا، آپ بتائیں نئے پاکستان کیلئےتیارہیں؟


    مزید پڑھیں: ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ملک کا پیسہ باہر لے جائے، عمران خان


    عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن اگر حکمران ڈاکو ہوں تو نعمتوں کے باوجود ملک کو ترقی کی طرف کوئی نہیں لے جا سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہیئے،عمران خان

    میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہیئے،عمران خان

    اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات سے پتہ چلے گا میگا پراجیکٹس کی وجہ بڑے کک بیکس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آڈٹ رپورٹ میں شہباز شریف کی کرپشن سےمتعلق انکشاف ہواہے،شہبازشریف کی کرپشن سے پنڈی میٹرومیں5ارب کا نقصان ہوا، اتنی رقم سے شوکت خانم اسپتال کیطرح جدید اسپتال بنایا جاسکتا تھا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میٹرو اوراورنج لائن ٹرین منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، جب بھی میٹروز اور اورنج لائین جیسے منصوبوں کی پڑتال کی جائے گی یہ راز کھلے گا کہ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا اصل مقصد ان کی آڑ میں کمیشن کھانا اور کک بیکس سے اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہوگیا ہے، شہبازشریف کی پانامہ لیکس اب منظر عام پر آگئی ہے، اربوں مالیت کے منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔


    مزید پڑھیں : شہبازشریف کی پانامہ لیکس بھی منظرعام پرآگئی، عمران خان


    انکا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو منصوبے میں وزیر اعلیٰ کو کمیشن دینے کا اعتراف کرنے والے فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا ہے،  فیصل سبحان نے کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے ملتان میٹرو منصوبے میں شہباز شریف کو کمیشن دیئےجانے کا اعتراف کیا ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے معاہدے کو بھی قوم کے سامنے لایا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، شہبازشریف

    ن لیگ مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،عوام نے ضمنی انتخاب میں منفی سیاست کرنیوالوں کوآئینہ دکھایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ن لیگی حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی خدمت کی سیاست کی فتح ہے، عوام نے ضمنی انتخاب میں منفی سیاست کرنیوالوں کوآئینہ دکھایا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرگودھا ضمنی الیکشن میں عوام نےثابت کردیا لیگی پالیسیوں پر اعتماد ہے، لودھراں کے بعد سرگودھا میں بھی انتشار کی سیاست والوں کوشکست ہوئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کومسترد کرکے واضح پیغام دیا ہے ، عوام نے پیغام دیاملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ن لیگ مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، شہباز شریف


    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمیشہ عوام کی خدمت کی اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے، عوامی فلاح و بہبود کےترقیاتی منصوبے بنائے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں، ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں، ن لیگ نےخدمت کی سیاست کی،مخالفین الزامات کی گرداڑاتے رہیں۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ سرمایہ کاری کرنیوالے دوسرے ممالک کیا سوچتے ہوں گے، یہ بات جھوٹےالزامات لگانے والوں کوسوچنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی طبیعت ناساز، جلسے منسوخ، سیاسی سرگرمیاں‌ معطل

    شہبازشریف کی طبیعت ناساز، جلسے منسوخ، سیاسی سرگرمیاں‌ معطل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا جس کے باعث انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کے بعد 27 فروری کو مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے والے شہباز شریف کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شہبازشریف نے تمام تر سیاسی مصروفیات ترک کردیں اسی باعث کل دیپالپور میں مسلم لیگ ن کا ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

    ذرائع کے  مطابق نومنتخب صدر کو گزشتہ تین روز سے کمر اور گردن میں درد کی شکایت تھی جس پر انہوں نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا، ابتدائی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے تمام تر سیاسی مصرفیات ترک کرنے کا مشورہ دیا۔

    مزید پڑھیں: شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب

    مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایک ہفتے آرام کے بعد اپنی سیاسی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کریں گے جبکہ اس دوران وہ سرکاری امور گھر سے بیٹھ کر انجام دیتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ‌‌‌ہفتے سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات 2017 کے کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد 27 فروری کو مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نوازشریف نے شہباز شریف کو نیا پارٹی صدر بنانے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے،  ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں، شہباز شریف

    ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں، ن لیگ نے خدمت کی سیاست کی ، مخالفین الزامات کی گرداڑاتے رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمیشہ عوام کی خدمت کی اورآئندہ بھی کرتےرہیں گے، عوامی فلاح و بہبود کےترقیاتی منصوبے بنائے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں، ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں، ن لیگ نےخدمت کی سیاست کی،مخالفین الزامات کی گرداڑاتے رہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کرنیوالے دوسرے ممالک کیا سوچتے ہوں گے، یہ بات جھوٹےالزامات لگانے والوں کوسوچنا چاہئے۔


    مزید پڑھیں : عوام کی خدمت کے لئے خون پسینہ بہانا اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب


    گذشتہ روز بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے میں عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں،نیازی صاحب نےعوام کی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگائے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لئے خون پسینہ بہانا اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے کے پی کاحلیہ بگاڑ دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ دیانتداری سے بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا ہے ، عوام کے 2013 کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی، آج ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔

    اس سے قبل بھی ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت، تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہولی کا تہوار : بلاول بھٹو، شہبازشریف اور مریم نواز کی ہندو برادری کو مبارکباد

    ہولی کا تہوار : بلاول بھٹو، شہبازشریف اور مریم نواز کی ہندو برادری کو مبارکباد

    کراچی: پاکستان سمیت دنیابھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار منا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہندو برادری کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار منا رہی ہے اور ہر طرف رنگ ہی رنگ بکھرگئے اور بچے بڑے سب ایک دوسرے پر خوب رنگ پھینکنے میں مصروف ہیں۔

    پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غیرمسلموں کے لئے یکساں حقوق اور مواقع کی حامی ہے، قائداعظم کے نظریےکی علمبردار فقط پیپلزپارٹی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے لیئے آئینی ضمانتیں دی ہیں، پی پی پی نے پارلیمینٹ پارٹی میں غیرمسلموں کو بے مثال نمائندگی دی ہے، ہر پاکستانی کو محفوظ ماحول میں مذہبی تہوار منانے کی کھلی آزادی ہے۔

    بلاول بھٹو آج اسلام آباد میں ہولی منائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہولی کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی۔

    گورنرسندھ محمد زبیر نے بھی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں حقوق اور مذہبی رسومات کی آزادی ہے، سماجی شعبہ میں ہندوبرادری اہم خدمات انجام دے رہی ہے، ہر شعبہ زندگی میں ہندو برادری کو مناسب نمائندگی حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں،شہباز شریف

    نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں،شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب نےعوام کی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگائے، نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں، عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لئے خون پسینہ بہانا اورمٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں،نیازی صاحب نےعوام کی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگائے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لئے خون پسینہ بہانا اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے کے پی کاحلیہ بگاڑ دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دیانتداری سے بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا ہے ، عوام کے 2013 کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی، آج ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف


    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کے پی عوام نے ووٹ دیا، عمران خان معاشی حالات کا بیڑا غرق کردیا، عمران خان نے دھرنا اور لاک ڈاؤن کرکے وقت ضائع کیا.عمران خان نےکے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کربرباد کیے۔

    اس سے قبل بھی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت، تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچت کی نئی مثال قائم کی گئی ہے، عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے، جب تک جان میں جان ہے، مشن کو جانفشانی سے پورا کرتے رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔